کراچی کیلیے طویل المدتی ماسٹر پلان تیار کیا جائے ‘ حسن بخشی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف ر پورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی ترقی، توسیع اور منظم گروتھ کے لیے طویل المدتی ماسٹر پلان تیار کیا جائے جو یہ طے کرے کہ آئندہ 50 برس میں شہر کس سمت میں آگے بڑھے گا، تو یہ اقدام نہ صرف ترقی کی راہیں متعین کرے گا بلکہ موجودہ انتظامی، شہری اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم دارالحنداسہ کے وفد کی آباد ہاؤس دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت پروجیکٹ مینیجر ڈیوڈ گنڈری کررہے تھے جبکہ ڈپٹی پروجیکٹ مینیجر سلیم عید اور جونیئر پلانر عدیبہ شامل تھی۔اس موقع پر آباد کے سینئروائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی سمیت دیگر آباد ارکان بھی موجود تھے۔ چیئرمین آباد نے کہا کہ ماسٹر پلان کے ذریعے یہ واضح کیا جاسکتا ہے کہ صنعتی علاقے کہاں قائم کیے جائیں گے اور رہائشی علاقے کس سمت میں وسعت اختیار کریں گے۔ اس طرح کی پیشگی منصوبہ بندی سے شہر میں بے ہنگم تعمیرات، ٹریفک کے دباؤ، پانی و نکاسی کے مسائل، اور ماحولیاتی دباؤ جیسے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔حسن بخشی کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کی پائیدار ترقی کے لیے ایک متحد اتھارٹی ناگزیر ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ماسٹر پلان کو سیاسی اثرات سے آزاد رکھا جائے اور ماحولیاتی تحفظ، خصوصاً مینگروز اور ساحلی پٹی کے تحفظ کو لازمی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، اس لیے اگر اس شہر کے لیے صحیح سمت متعین کردی جائے تو یہ پورے ملک کی معاشی ترقی پر مثبت اثر ڈالے گا۔محمد حسن بخشی نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان کے تحت نہ صرف زمین کے استعمال کا تعین ضروری ہے بلکہ اس میں انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، رہائش اور صنعتی ترقی کے پہلوؤں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ کراچی کو ایک جدید، منظم اور رہنے کے قابل شہر بنایا جاسکے۔حسن بخشی نے کہا کہ آباد حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا تاکہ کراچی کے لیے ایک قابل عمل، طویل المدتی اور حقیقت پسندانہ ماسٹر پلان تشکیل دیا جاسکے۔ اس موقع پر دارالحنداسہ کے پروجیکٹ مینیجر ڈیوڈ گنڈری نے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کی تفصیلی بذریعے پریزنٹیشن پیش کی جس میں انفرااسٹرکچر، رہائش، ٹرانسپورٹ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی شامل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دارالحنداسہ 6 دہائیوں پر محیط تجربہ رکھتا ہے اور دبئی، دوحا، بیروت اور قاہرہ جیسے شہروں کے ماسٹر پلانز پر کامیابی سے کام کرچکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماسٹر پلان کہ کراچی انہوں نے نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
پاسدارانِ انقلاب کے امریکا کی مدد کرنے پر برطانوی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے کے بعد برطانیہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بمبار طیاروں کو برطانیہ کے اڈوں سے پرواز کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی جس کے بعد برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ اس کی مسلح افواج ملک کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح افواج برطانیہ کو کسی بھی قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ ہماری سرزمین پر ہو یا بیرون ملک سے۔ برطانیہ اپنے دفاع کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں رائل نیوی، برٹش آرمی اور رائل ایئر فورس کے اثاثوں کی طرف سے فراہم کردہ فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک تہہ دار نقطہ نظر کو چلانا شامل ہے، جو ہمارے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے ایک موجودہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر مطلع کیا گیا تھا جس میں امریکا کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔