2025-08-08@18:58:04 GMT
تلاش کی گنتی: 811
«اقبال کی 150 ویں سالگرہ»:
(نئی خبر)
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ گھر گھر تلاشی، نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور سیاسی رہنماؤں کی طویل نظربندیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی اس وقت مکمل طور پر ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں نہ انسانی حقوق محفوظ ہیں اور نہ ہی شہری آزادیوں کا کوئی تصور باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں...
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نظام صرف اور صرف اشرافیہ کے تحفظ اور غریب عوام کی بربادی کے لیے قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر ) معروف سماجی شخصیت نوید شیخ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 2تا5جولائی کے دوران کراچی حیدرآباد شدید بارش اور اربن فلڈنگ جبکہ یکم تا5جولائی اسلام آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بری پور، مری، کلیات ،کشمیر، گلت بلتستان سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاقی وصوبائی وزرات داخلہ سے اپیل ہے کہ محروم الحرام کے دوران موبائل سروس بند کرنے سے اجتناب کیا جائے مذکورہ عمل سے مواصلاتی رابطے منقطع ہونے سے کوئی سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جبکہ امدادی کاموں اور خود انتظامیہ ، امدادی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی کسی کھلاڑی کو ابتدائی 30 میں جگہ نہ مل سکی، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی اسٹار کرکٹر بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی بلے باز سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ مندھنا نے اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں البتہ پاکستان کو ضرور فخر کا موقع ملا ہے، اسپنر سعدیہ اقبال بدستور دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی...
وین میں آتشزدگی سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق طالبات کی وین میں آتشزدگی کا واقعہ تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 19 طالبات لیاقت پور سے احمد پور شرقیہ فرسٹ ائیر کا پیپر دینے آئی تھیں، ان کی وین میں آگ ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث لگی اور حادثے کے نتیجے میں 8 طالبات محفوظ رہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہاولپور کے قریب احمدپور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبات کی وین میں آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں لیاقت پور سے آنے والی 19 طالبات فرسٹ ائیر کا پیپر دینے احمد پور شرقیہ آئی تھیں۔ واپسی پر وین میں ایل پی جی گیس لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں 8 طالبات محفوظ رہیں، تاہم ایک طالبہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ 10 دیگر جھلس کر زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا اور والدین اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے لاہور سمیت مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں لاہور میں آج شدید حبس کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جس سے موسم مرطوب اور غیر آرام دہ محسوس ہوگا اس سسٹم کے زیر اثر تیز ہواؤں اور مزید بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی توقع...
کراچی: آئی سی سی ویمن ٹی 20 کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی، بولنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کی اینا بل سدر لینڈ دوسرے اور بھارت کی دپتی شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی نشرہ سندھو ٹاپ 10 میں شامل ہو کر 8ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کی مونے پہلے اور بھارت کی سمریتی مندھانا تیسرے نمبر پر آگئیں۔ ویمن بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلے اور پاکستان کی فاطمہ ثنا 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیز ہوگیا ہے اور 2 بیرک مکمل، چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر...
عزاداری سیدالشہداء پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے، اسد نقوی
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اہم بہتری آئی ہے، جس کے بعد پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔ آ ج نیوز کے مطابق حال ہی میں، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہیلی اینڈ پارٹنرز نے پاکستانی پاسپورٹ کو 100 ویں نمبر پر درجہ دیا ہے۔ 2021 میں یہ پاسپورٹ 113 ویں نمبر پر تھا، لیکن اب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ 13 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کے 100 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔یہ بہتری پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس کے ذریعے انہیں مختلف ممالک میں بغیر ویزا کے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔...
علامہ سید ہاشم موسوی نے کمسن طالب علم مصور کاکڑ کے اغواء اور شہادت کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء شیخ ولایت حسین جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور دیگر عہدیداران نے کوئٹہ سے اغواء کے بعد شہید ہونے والے طالب علم مصور کاکڑ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کمسن مصور کاکڑ کے اغواء اور شہادت کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔...
لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران امپائرز کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے کھلاڑیوں کو غلطیوں پر سزائیں دی جاتی ہیں، ویسے ہی امپائرز کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔روسٹن چیز کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کئی اہم فیصلے ویسٹ انڈیز کے حق میں نہیں گئے، جس سے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی بلکہ کھلاڑیوں کے حوصلے پر بھی منفی اثر پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم میدان میں جیتنے کے لیے اترتے ہیں، مگر جب محسوس ہو کہ سب کچھ آپ کے خلاف ہے تو مایوسی بڑھتی ہے۔”ویسٹ انڈین کپتان نے امپائرز کے احتساب کا...
شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ماہ بیداری ہے، اس مہینے میں عزاداری سید الشہداء کے فروغ اور ترویج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہے، جنوبی پنجاب میں صوبائی حکومت کی جانب سے عزاداروں پر بننے والے مقدمات بے بنیاد ہیں ، ہمیں عزاداروں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، رابطہ سیکرٹری سید ندیم عباس کاظمی، سید علی رضا...
اب پاکستانی شہری 32 ممالک کا سفر ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں پوزیشن پر تھا، اس مثبت پیش رفت کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں اور بہتر بین الاقوامی تعلقات کا مظہر قرار دیا جاریا ہے۔ https://Twitter.com/TheSaadKaiser/status/1938711317554114892 حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یہ معاہدہ حکومتی و سفارتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس نافذ کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری شِنہوا نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ کینیڈا نے ابھی ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگا رہا ہے، جو کہ امریکا پر ایک براہِ راست اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین ٹیکس کے پیش نظر، ہم فوری طور پر کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت...

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اعزازی قونصل جنرل شیخ خالد تواب کے ہمراہ موزمبیق کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران ایس یو سی کراچی کے صدر نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بقائے دین اور نجات کیلئے اس رب ذوالجلال کے بتائے ہوئے رہنماء اصول اور محمدﷺ و آل محمدﷺ کی سیرت و کردار کو اپنایا جائے، اسی فکر و فلسفے پر قائم رہتے ہوئے کربلاء والوں نے عظیم الشان قربانی اور اسلام کو زندہ و جاوید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر معروف عالم دین علامہ سید بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ مسلم امہ اپنے طور و طریقے بدلیں اور اسوۃ حسینی کی پیروی کریں کیونکہ قرآن مجید میں واضح ہے کہ تعلیمات محمد و آل محمد ﷺ اور حکم خدا وندی...
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جولائی میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدارت پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جولائی میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدارت پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ...
سال 2025 کی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ یہ فہرست اسکائیٹریکس سروے کے بعد جاری کی گئی ہے جسے ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے 1) قطر ایئرویز قطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال "World’s Best Airline" کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لاؤنج کا بھی اعزاز ملا ہے۔ 2) سنگاپور ایئرلائنز دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔ اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔ 3) کیتھے پیسیفیک تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلیٰ سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔ 4)...
ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے طالب علم مصور کاکڑ کی لاش برآمد ہونیکی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مغوی کو داعش نے اغواء کیا تھا۔ اغواء کاروں کیخلاف فوج کی کارروائی کے دوران اغواء کاروں نے مغوی کو شہید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں اغواء ہونے والے کمسن بچے مصور کاکڑ کی لاش مستونگ سے برآمد ہو گئی۔ اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد مقامی صحافیوں کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ لاش مصور ہی کی ہے۔ کوئٹہ پولیس کے ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمسن...
لاہور: پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے جکارتہ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کررہی ہیں۔ پاکستان ویمنز اسلام آباد سے براستہ کراچی، بنکاک جکارتہ پہنچی ہیں۔ اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔ اے ایف سی ایشین کوکپ کوالیفائر میں پاکستان کو گروپ ای میں چائِنز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز انتیس جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دو جولائی کو انڈونیشیا اور پانچ جولائی کو کرغزستان سے مقابلہ طے ہے۔
ویب ڈیسک:پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی عوام کے لئے اچھی خبر کیونکہ جاری عالمی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ میں بہتری ہوئی، پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم "ہینلے اینڈ پارٹنرز" کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو عالمی سطح...
لاہور: ایشیا کپ میں بھارتی شرکت کی گتھی تاحال نہیں سلجھ سکی، ویمنز ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی ایک گروپ میں شمولیت نے اے سی سی کی امیدیں بڑھا دیں، ایونٹ کے 12 سے 28 ستمبر تک انعقاد کا امکان ہے، ممکنہ طور پر یو اے ای میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ہونا ہے البتہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب ایونٹ پر خدشات کے بادل چھا چکے، 2023 کے ایشیائی ایونٹ میں پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی میچز سری لنکا میں کروائے تھے، اب دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی سرزمین پر نہ کھیلنے اور تیسرے وینیو پر میچز کا معاہدہ بھی ہو چکا جس کا...
وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایران سے تیل کی خریداری کی اجازت کے بعد پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع دیکھ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اس نئی صورتحال میں پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پاسکیں گی، ایران پر عائد پابندیوں کے ہٹنے سے پاکستان کو ترکیہ سمیت یورپ تک زمینی راستے کے ذریعے بھی تجارت میں آسانی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اگر یہ ٹرانزٹ کھل جاتا ہے...
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیدیا۔ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم،...

پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ریکو ڈک منصوبہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا ویبینار سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء)پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ابو ظبی میں ایک پروقار تقریب کے دوران ابو ظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا اعزاز پیش کیا۔(جاری ہے) یہ اعلیٰ اعزاز حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے فروغ اور پاکستان کی ترقی کے لیے جناب السویدی کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدرِ پاکستان کی جانب سے پیش کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ پاک ۔یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس کی صدارت کی، متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق رسمی کارروائی سے قبل جے ایم سی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی الصیغ کی سربراہی میں ہوا۔ جے ایم سی نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور تجارت، بینکنگ، ثقافت، سرمایہ...

لاہور ہائیکورٹ : نظر بندی قانون کی بحال کا تحریری فیصلہ جاری، غلط استعمال پر سزا اور جرمانے کی تجویز
لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی سے متعلق اہم آئینی و قانونی معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نظر بندی کے قانون کو بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا، جو مجموعی طور پر تین صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے نظر بندی کے قانون کو بحال کیا۔ عدالت کے مطابق درخواست گزار زینب عمیر نے نظر بندی سے متعلق متعدد قانونی تجاویز پیش کیں اور بعد ازاں ان تجاویز کے ساتھ مطمئن ہوکر درخواست واپس لے لی۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نظر بندی کے...
ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد خلیجی فضائی حدود کی بندش کے بعد متاثر ہونے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائن کی پروازیں آج تاخیر سے متاثرہ شیڈول کے ساتھ بحال ہو رہی ہیں تاہم قطر کے لیے پروازوں کی بحالی فی الحال نہیں ہو سکی۔ اسی طرح قطر سے اسلام آباد اور دیگر شہروں کو آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کے بعد خلیج کی فضائی حدود کی بندش نے پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا۔...
ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، شہری محمد میثم کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل یعنی بروز بدھ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تعینانی چیلنج، عدالت میں کیا سماعت ہوئی؟ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ایک سال، تین ماہ اور 20 دن بعد دوبارہ ہورہی ہے، واضح رہے کہ مذکورہ درخواست پر آخری سماعت گزشتہ برس 5 مارچ کو ہوئی تھی، جس میں فریقین کو نوٹسز...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے امریکا کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جو ایران کے ساتھ تقریباً دو ہفتوں کی براہ راست فوجی جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے. اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے اہداف کے مکمل حصول اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے پیش نظر اسرائیل نے دو طرفہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے.(جاری ہے) اسرائیلی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کا...
گلگت حکومت نے مالی سال 2025۔2026 کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا صوبائی بجٹ پیش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے ایوان میں بجٹ پیش کیا جس میں 6 ارب روپے کا خساہ بھی شامل ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے تجویز کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے 11 ارب جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کے لئے 4...
مقبول اور متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ کو بچے کی موت پر وی لاگ بنانا مہنگا پڑ گیا، صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ رجب بٹ نے دو دن قبل اپنے یوٹیوب پر ایک وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل رجب خاندان کا بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ اور تھبنیل پر بچے کی کفن میں لپٹی ہوئی تصویر بھی لگائی جس پر صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں خود جا کر یوٹیوب پر دیکھا ہے اور یہ سچ ہے کہ رجب بٹ نے یہ وی...
وزیراعظم برطانیہ سر کیئر اسٹارمر نے سلطان عمان کے سلطان، معظم المقام ہیثم بن طارق السعید سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ایران کے جوہری پروگرام کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔ وزیراعظم اور سلطان عمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ حالات میں تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال کو دونوں...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ایجوکیشن ایکسپو 2025میں دوروزہ الخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب دوسری جانب مختلف اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے حملے ناقابل قبول ہیں اور افغانستان ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ سفارتی ذرائع کو موقع دیں اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں تاکہ پورے خطے کو ایک وسیع جنگ سے...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو سفارت کاری اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت نے ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں اپنا بیان جاری کیا اور صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری سے مسئلے کو حل کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر آصف علی زرداری...

ٹرمپ کا دعوی امن جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے مطالبہ
ٹرمپ کا دعوی امن جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز مری (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن سے متعلق دعوی جھوٹا ثابت ہوگیا اس لیے ان کے لیے نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے۔اتوار کو مری میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ امریکا کے ہاتھوں پر افغانستان اور فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے ، وہ کیسے امن کا داعی بن سکتا ہے ؟۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے...
مری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا امن کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے۔ تفصیلات کے مطابق مری میں پارٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ہاتھوں پر افغانستان اور فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے، وہ کیسے امن کا داعی بن سکتا ہے؟ اس وقت خطے کی صورتحال باعث تشویش ہے، دنیا میں اس وقت معیشت کی جنگ چل رہی ہے، مشرق وسطیٰ میں جب چینی اقتصادیات کو فروغ مل رہا ہے ایسے وقت میں امریکہ طاقت کا مظاہرہ کر کے اس کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔(جاری ہے) ...
حریت رہنما نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اور ایران کی صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب ایران تک پھیل گئی ہے، جہاں سینکڑوں عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل قید اور غیر انسانی حالات کی وجہ سے نظر بند افراد صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادر)ا کے مطابق اب ب فارم کے حصول کے لیے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج لازمی ہوگا۔ یہ اقدام بچوں کی درست رجسٹریشن اور مستقبل میں کسی بھی جعلسازی سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔3سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک ضروری نہیں ہوگا، جبکہ 3 سے 10 سال کے بچوں کے لیے تصویر اور آئرس اسکین لازمی قرار دی گئی ہے۔ 10 سے 18 سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک اور آئرس اسکین سب لازم ہوں گے۔ اب ہر بچے کو انفرادی ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہوگی۔ پرانے ب فارم منسوخ نہیں...
نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن 3 سے 10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔ نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور انہیں اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔...
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دےچکی ہے۔ نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن 3 سے 10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ نادرا نے بتایاکہ 10 سے 18سال کے بچوں کیلئے تصویر، بائیومیٹرک اورآئرِس اسکین لازمی ہوگا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
علی ساہی:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے نئی جیمرز گاڑیوں کی خریداری مکمل کر لی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے 2 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جبکہ جیمرز سے لیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 لینڈ کروزرز خریدی گئی ہیں۔دونوں بی ایم ڈبلیوگاڑیاں جرمنی سےامپورٹ کی گئی ہیں،بلٹ پروف گاڑیاں5لاکھ کےقریب یوروزمیں خریدی گئی ہیں. ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور پولیس حکام کے مطابق بی ایم ڈبلیوگاڑیاں سی ٹی ڈی کےزیراستعمال رہیں گی ،گاڑیاں غیر ملکیوں کے لئے استعمال کی جائیں گی،5 لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی،20کروڑسےزائدمالیت کی لینڈکروزرگاڑیاں سپیشل...
فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں، رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن حتمی حکم جاری نہیں کیا۔ امریکی اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ ٹرمپ نے سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے، جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور عسکری ماہرین کے مطابق صرف انتہائی طاقتور...
ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 1 کروڑ 10 لاکھ نوری سال فاصلے پر موجود کہکشاں کی اب تک کی سب سے تفصیلی تصویر جاری کر دی۔ اس انتہائی تفصیلی تصویر میں ’اسکلپٹر کہکشاں‘ کے وہ حصے بھی دِکھائے گئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ سائنس دانوں نے یورپین سدرن آبزرویٹری کی ویری لارج ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی ہے جس میں بے شمار رنگ دِکھائے گئے ہیں۔ اس تصویر کو بنانے کے لیے سائنس دانوں نے کہکشاں کا 50 گھنٹے تک مشاہدہ کیا اور 100 ٹکڑوں کو جوڑا۔ تصویر میں دکھایا گیا رقبہ 65 ہزار نوری سال پر پھیلا ہوا ہے۔ اسکلپٹر گلیکسی، این جی سی 254 کے نام سے جانی جاتی...
نوید قمر—فائل فوٹو اسلام آباد میں سید نوید قمر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری تجارت جواد پال نے ٹیرف اصلاحات پر بریفنگ دی۔سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ 5 سال میں کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز ہے، ان 5 سال میں اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز کو 3.66 فیصد سے کم کر کے پہلے سال 1.76 فیصد پر لایا جائے گا۔ پہلے سال ریگولیٹری ڈیوٹیز کو 4.60 فیصد سے کم کر کے 2.71 فیصد پر لایا جائے گا، کسٹمز ڈیوٹیز کو 5 سال میں 11.93 فیصد سے کم کر کے 9.7 فیصد پر لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندر مودی نے امریکی صدر سے 35 منٹ طویل گفتگو کے دوران دوٹوک موقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی نہ قبول کرتا ہے اور نہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی وکرم مسری کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ بھارت کا عسکری آپریشن ابھی جاری ہے۔ اس وقت کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزموں کے خلاف مقدمے پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔ ذکر الٰہی سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کے وکیل مختار احمد رانجھا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ملزمان میں غلام محی الدین، ملک عاشق حسین، محمد صابر، نور خان، محمد بشیر احمد، سمیع اللہ خان، عبد المجید، عابد محمود، ثاقب حسین، منیر احمد، محمود احمد، مسعود...
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کا ٹیلی فون موصول ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی امن کی صورتحال پر بات ہوئی۔ ایکسپریس کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلیفون موصول ہوا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیل کی ایران پر بلا جواز جارحیت کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور کسی بھی ممکنہ خطرناک صورتِ حال سے بچنے کی فوری ضرورت پر زور...

آل لیڈی ہیلتھ ورکرز کی چئیر پرسن بشری آرائیں مطالبات کی منظوری کے بعد فرحت پروین کے ہمراہ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس آمدنی میں اضافے اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی تھی، اس تجویز پر آج سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹرز نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس تجویز کو مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے بجٹ میں تجویز کی گئی 10 سال سزا پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محسن...
سٹی42: پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 127 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ رواں مالی سال میں یہ بجٹ 42 ارب روپے تھا۔ اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ بھی 17 ارب روپے سے بڑھا کر 39 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ مزید...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ 500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1246 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے 3 ہزار 132 اسکیمیں شامل ہوں گی۔ روڈ سیکٹر کیلئے 120 ارب، صحت اور بہبود آبادی کیلئے 90 ارب اور زراعت کیلئے 80 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ دستاویز کے مطابق 4060ارب سے زائد غیرترقیاتی بجٹ ہوگا، محکمہ بلدیات کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 142 ارب مختص ہوں گے۔ اربن ڈویلپمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 145 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ زراعت کیلئے 80ارب،جنگلات کیلئے 5ارب، وائلڈلائف کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید کی سزا کی تجویز مسترد کردی گئی، اراکین کمیٹی نے 10 سال تک قید کی سزا تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں سزا اور جزا سے متعلق مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید کی سزا کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اراکین کمیٹی کی جانب سے 10 سال تک قید کی سزا تجویز...
پاکستان کے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرکے اپنا پیغام موقف دنیا پر واضح کر دیا ہے، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کی خاطر ایک عرصہ سے مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، جس کی فوجی کارروائیوں سے کوئی ہمسایہ ملک محفوظ نہیں اور اب ایران پر حملہ کرکے اس نے جنوبی ایشاء میں بھی اپنی جارحیت کو وسعت دی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے اس حملے...
حال ہی میں اسرائیل نے تل ابیب سے ایک 13 سالہ نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صہیونی ذرائع نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران، اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مذکورہ دو افراد بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل نے تل ابیب سے ایک 13 سالہ نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما عبد الوحید یونس نے رنچھوڑ لائن عباسی چوک میں گندگی، سیوریج کے بہتے پانی، رکشہ ڈرائیوروں، پتھارہ مافیا، کباڑیوں، اور فٹ پاتھ پر قابض دکانداروں کے باعث عوام کو، خصوصاً خواتین خریداروں کو، درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رنچھوڑ لائن وہ علاقہ ہے جہاں خواتین روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے آتی ہیں، لیکن موجودہ صورتحال کے باعث یہاں سڑک پار کرنا تو دور کی بات، پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ سڑکوں پر بہتا ہوا سیوریج کا پانی، بے ہنگم رکشے، غیر قانونی پتھارے، دکانداروں کا فٹ پاتھ پر قبضہ اور دکانوں کے سن شیڈز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کے حوالے سے میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں وفاق میں رہیں جن میں پیپلزپارٹی کے 5سال بھی شامل تھے، ان تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کئی سال ضائع کردیے۔عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ موٹروے کا اہم حصہ کراچی سے سکھر تک کی موٹروے کے ساتھ منسلک ہے، اگر کراچی موٹروے نہیں بنے گی تو موٹروے سے افادیت حاصل نہیں ہوسکتی، کراچی پورٹ کا موٹروے کے ساتھ منسلک ہونا...
ویب ڈیسک : سرکاری ملازین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے تجویز سامنے آگئی ۔ ارکان سینیٹ کی سرکاری ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دے دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 62سال کی جائے جبکہ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہونی چاہیے۔ ارکان سینیٹ کے مطابق اس ایک اقدام سے پنشن کا بوجھ کم ہوگا۔ جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کا حامی ہوں، حبیب بینک میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرکے آیا ہوں، حکومت ارکان کی اس تجویز پر غور کرے گی۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو...
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم مزید 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ اے ایف سی ویمن کوالیفائر کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کی عبوری فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں لیلی بنارس، اقصی مشتاق، مریم محمود، عزوا چوہدری، مارشا ملک اور زیانا جیوراج شامل ہیں، یہ پلیئرز پہلی بار پاکستان ویمن فٹبال اسکواڈ کا حصہ بنیں گی۔...
CANBERRA: اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی خبر سامنے آنے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ یہ ایک ایسے خطے کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے جو پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں...

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا آن لائن اجلاس، علامہ احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی شریک
اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، اراکین ورکنگ کمیٹی مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا ثقلین نقوی، صفدر حسین خان، ثقلین نقوی، احسان حیدر، محمد علی زیدی، سید ندیم عباس کاظمی نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا آن لائن اجلاس مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، اراکین ورکنگ کمیٹی مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا ثقلین نقوی، صفدر حسین خان، ثقلین نقوی، احسان حیدر، علی رضا زیدی، سید ندیم عباس...
بیان میں ترجمان برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ برطانوی عملے کی حفاظت بلا شبہ ہماری اولین ترجیح ہے، برطانوی سفارت خانوں کے جزوی انخلاء یا کسی اور قسم کی نئی ہدایات ابھی نہیں دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر برطانوی وزیرِ اعظم کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں ترجمان برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ برطانوی عملے کی حفاظت بلا شبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی سفارت خانوں کے جزوی انخلاء یا کسی اور قسم کی نئی ہدایات ابھی نہیں دی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست مشی گن کی ایک لائبریری میں اُس وقت جذباتی لمحہ دیکھنے میں آیا جب ایک پرانی کتاب کے اوراق میں 1950ء کی دہائی کی شادی کی تصویر برآمد ہوئی، جو بالآخر اُس جوڑے کی پوتی تک پہنچا دی گئی۔اسٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کتابوں کے عطیہ میں شامل ایک جلد کے اندر سے ایک 72 سال پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر ملی، جس پر فرینک اینڈ جوزفین روگیریلو، نانا-نونو درج تھا۔ یہ تصویر لائبریری کے رضاکار نے دریافت کی۔اس تصویر کی واپسی کا سفر اس وقت شروع ہوا جب سارہ روگیریلو نامی خاتون کی بچپن کی ایک پرانی دوست جس سے برسوں سے رابطہ نہیں تھا نے سوشل میڈیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ملک کے ایک اسکول میں چاقو سے حملے کے تازہ ترین واقعے کے پس منظر میں ایک فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین پر زور دے رہے ہیں کہ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگائی جانا چاہیے اور اس سلسلے میں یورپی ضوابط جلد تیار کیے جانا چاہییں۔ صدر ماکروں نےفرانس ٹو نامی پبلک براڈکاسٹر کے ساتھ انٹریو میں یہ بیانفرانس کے شہر نوژوں کے ایک مڈل اسکول میں چاقو سے کیے جانے والے ایک مہلک حملے کے چند گھنٹے بعد دیا۔ چاقو سے مہلک...
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون پر بھی بات چیت کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل...
ویسٹ انڈیز کے سابق وائٹ بال کپتان نیکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 سالہ پورن نے ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ پورن نے 106 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2275 رنز بنائے جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ان کا مجموعہ 1983 رنز رہا۔ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد سے کسی ون ڈے میچ میں نظر نہیں آئے تھے، اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بھی انتخاب سے انکار کر چکے تھے۔ تاہم ان کی ریٹائرمنٹ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> رام اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی حکومت ترک کرتے ہوئے اپنے تمام ہتھیار اور فوجی صلاحیتیں فلسطینی سیکورٹی فورسز کے حوالے کرے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود عباس نے یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سامنے رکھا۔ اپنے خط میں انہوں نے غزہ میں عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا، جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے تعینات کی جائیں۔اپنے خط میں محمود عباس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ: “حماس اب غزہ پر...
مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت بی آئی ایس پی کی کوریج کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، اسے عملی جامہ پہنانے کےلیے کفالت پروگرام کو 1 کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی وظائف پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اگلے مالی سال میں بی آئی ایس پی کے لیے 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جو کے پچھلے سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے بجٹ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار 550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔...
مالی سال 26-2025ء کی بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ موجودہ سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ہم آدھے سے زائد ممکنہ ٹیکس سے محروم تھے، وزیر خزانہ کا اعترافوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعتراف کیا کہ ہم آدھے سے زائد ممکنہ ٹیکس سے محروم تھے ، ایف بی آر نے پاکستان میں ٹیکس گیپ کا تخمینہ ساڑھے 5 ٹریلین روپے لگایا ہے۔ تقریر میں مزید کہا گیا کہ موجودہ سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائرہ 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26، دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز سادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا، گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ حجم 17 ہزار 600 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، مجموعی وفاقی ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چپس، بسکٹ، کولڈڈرنکس، آئس کریم، تیار خوراک سمیت متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یو این ایڈز (UNAIDS) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی بی (تپ دق) اور ایچ آئی وی (HIV) جیسے مہلک امراض کی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنائے تاکہ بھارت پر انحصار کم کیا جا سکے، عالمی اداروں نے پاکستان کی دوا ساز کمپنیوں کو WHO سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز کےترجمان نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں جبکہ ہر سال 6 لاکھ سے زائد نئے ٹی بی مریض سامنے آتے ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میں سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف ساڑھے 7 فیصد اور معاشی شرح نمو کا ہدف 4 اعشاریہ 2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ دستاویز میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے، مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصد اور زرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں. اسی طرح نئے مالی سال کے لیے صنعتی شعبے کے لیے 4.3 فیصد، خدمات کے شعبے کا ہدف 4 فیصد، مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد، فکسڈ انویسٹمنٹ کے لیے 13 فیصد، پبلک بشمول جنرل گورنمنٹ انویسٹمنٹ کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس،کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق نوڈلز ، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج...
کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اجمل شفیع نے عید کے موقع پر تیسرے سمسٹر کے طالب علموں کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں گائے کی تصویر پوسٹ کی تھی جسے بعد ازاں دیگر دو طلباء نے پسند کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی تصویر شیئر اور لائیک کرنے پر بی ایس سی نرسنگ کے تین طالب علموں کو کلاسوں میں جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بھاٹیہ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں اجمل شفیع، عمر فاروق شاہ اور عابد احمد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، مجموعی وفاقی ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف 14131 ارب رکھنے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، صوبوں کو محاصل کی منتقلی کا تخمینہ 8206 ارب روپے ہوگا۔ وفاقی بجٹ آج، تنخواہوں اور...
کراچی: کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے مکینوں نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رہائشی علاقے کے بیچوں بیچ قائم کچرا کنڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرائیں کچرا کنڈی کے قیام سے رہائشی علاقے کے مکین بدبو، تعفن ، صحت کے مسائل اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں شہریوں کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہری حکام کی جانب سے اسکیم 33 کی سالڈ ویسٹ سائیٹ (کچرا کنڈی) رہائشی آبادی کے بالکل سامنے قائم کردی گئی ہے، یہ کچرا کنڈی جمالی پل کے نزدیک رہائشی علاقے کے بالکل سامنے بنائی گئی ہے جس سے اطراف کی آبادی میں مقیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ:اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی مظالم اور جاری محاصرے کے باعث غزہ میں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کے اتحاد “نیوٹریشن کلسٹر” کے ترجمان کاکہنا ہےکہ مئی کے دوسرے حصے میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 50 ہزار بچوں کو جانچا گیا، جن میں سے 5.8 فیصد بچے شدید غذائی قلت (Severe Acute Malnutrition) کا شکار پائے گئے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کا مدافعتی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں بچے جان لیوا بیماریوں کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) اسپین میں اتوار کے روز حکومت کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف حزب اختلاف کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیسیوں ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ ملکی دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی اس ریلی کو ’’مافیا یا جمہوریت‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا، جس میں مقامی حکام کے مطابق تقریباﹰ پچاس ہزار لوگوں نے شرکت کی، جب کہ شہر کے دائیں بازو کے میئر نے مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ بتائی۔ ہسپانوی دارالحکومت کے مرکز میں پلازہ ڈے ایسپانیا نامی ایک بڑا چوک مظاہرین سے بھرا ہوا تھا، جہاں بہت سے لوگ سرخ اور پیلے ہسپانوی پرچم لہرا رہے تھے۔ اسپین میں سیاحوں کی آمد کا نیا سالانہ ریکارڈ،...
سعودی حکام نے حج کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ آنے والے عازمین کی میزبانی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ اقدامات مدینہ کے زائرین کو ایک منظم، پُرامن اور روحانی طور پر خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہیں۔ مدینہ ریجن کے گورنر اور حج و زیارت کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان کی براہِ راست نگرانی میں متعلقہ ادارے حج کے بعد کے مرحلے کے لیے جامع عملی منصوبے پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ زائرین کے ابتدائی قافلے اتوار کی شام، 12 ذو الحجہ کو بسوں اور حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے مدینہ پہنچیں گے۔ ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے...