2025-04-27@20:16:58 GMT
تلاش کی گنتی: 55489
«اور مو ذنین»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کی ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی، اس معاہدے کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مارے گئے خارجی پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 54 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ دہشتگرد پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ ان خارجیوں نے 26 اور 27 اپریل کی شب شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ وزیر...
واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 59 ہزار کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے...
امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان کے بھرپور جواب کو تاریخ میں یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن نے اسے بے نقاب کردیا ہے اور اب پوری دنیا حقیقت سے آشنا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت نے مسلمانوں کے گھروں کو گرانا اور پہلے سے لاپتہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا شروع کردیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ماضی کا ذکرکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ان کی پوری سیاست مسلم دشمنی اور مذہبی انتہاپسندی پرمبنی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریے کا...
نیو دہلی: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں اور بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔ پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں آنے لگیں ہیں جہاں بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتا لگانے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، امریکا میں گرپتونت سنگھ...
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔ سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، اپنی کمزوریاں چھپانے اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیےمودی نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا ہے جس کے تحت بھارت تسلیم...

مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ
مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں کینال والا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا۔پیپلزپارٹی کے وفد میں وقار مہدی، سعید غنی اور دیگر بھی شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،امین الحق اور دیگر...
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے جب کہ پی سی بی میں بھی تسلسل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ اگر مجھے سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔ محسن نقوی کو کہا کہ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔سماء ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔ ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والےادارےکوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے ، آڈٹ میں الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حالیہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔ گزشتہ ایک سال سے ویرات اور انوشکا کے بھارت چھوڑنے کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور اب ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کیں۔ ڈاکٹر نینے نے کہا کہ ہم نے انوشکا سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ...
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل ( امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ایک غیر مرکزی مالیاتی پلیٹ فارم) نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو تیز کیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف اور چیس ہیرو نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ...
پاکستان کی موثر سفارتکاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی۔پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی خواہش پوری نہیں ہوسکی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا۔ پہلگام واقعے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین بشمول غیر مستقل رکن پاکستان نے سخت الفاظ...

پہلگام میں بے گناہوں کا قتل؛ پاکستان تحقیقات کے لئے تیار، بھارت خاموش، مودی اپنے ماضی کو دہرا رہا ہے
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا کوئی تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، پاکستان نے پوری دنیا سے بین الاقومی کمیشن بنانے کی اپیل کی ہے، ہم تو پہلگام میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں تاکہ سچ اور جھوٹ دنیا کے سامنے آجائے۔ خواجہ آصف نے بھارت کی سندھ طاس معاہدہ کو "معطل" کرنے کے بچگانہ دعووں پر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پانی کہاں لے جائے گا، ہمارے دریاؤں کے پانی کا نہ وہ رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی اسے روک سکتا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد...
انتخابی ٹربیونلز میں 37فیصد درخواستوں کے فیصلے مکمل،فافن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد دائر کی گئی 372 انتخابی درخواستوں میں سے اب تک 136 درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جو مجموعی طور پر 37 فیصد بنتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 26 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کی 42 فیصد انتخابی درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔فافن کے مطابق یکم فروری سے 20 اپریل 2025 کے دوران 24 انتخابی درخواستیں نمٹائی گئیں۔ پنجاب میں اس عرصے میں 21، بلوچستان میں 2 اور سندھ میں 1 درخواست کا فیصلہ...
سٹی42: افغانستان سے پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنے کے لئے آنے والے فارن فنڈڈ دہشتگرد پاک فوج کے جوانوں کے گھیرے میں آ کر چوہوں کی طرح مارے گئے۔ ایک رات میں 54 خارجیوں کا ایک ہی معرکے میں صفایا ہو گیا۔ پاکستان آرمی کے جوانوں نے شمالی وزیرستان مین افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار آئی ایس پی آر نے 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات اور پھر 26 اور 27 اپریل کی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نکے آپریشنز کی تفصیل قوم...
چیئرمین سی ڈی اے کا الیکٹرک بس پر سیکٹر ای 12اور سیکٹرسی 14کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سینئر افسران کے ہمراہ سیکٹر ای 12اور سیکٹرسی 14کا سی ڈی اے کی الیکٹرک بس پر دورہ کیا۔ دوری میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی سینی ٹیشن، پراجیکٹ ڈرایکٹرز، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ای 12کا دورہ کیا اور وہاں موقع پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارجیوں کی پُشت پناہی بھارت کررہا تھا، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بھارت نے کوئی بھی حرکت کی تو اس کا جواب ملے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 26 اور 27 مئی کی درمیانی رات کو ہمیں اطلاع ملی کہ خوارج کا ایک بڑا لشکر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا ہے، خوارجی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے ٹریپ کرنے کے لیے خوارجیوں کو...
پنجاب حکومت کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں ڈی این اے کے مرکزی ڈیٹا بیس کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبے بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، جس کا مقصد سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت کرنا ہے۔ جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی اس ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیا جائے گا، تاکہ جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کی شناخت میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس مقصد...
وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی بند کرنے کا کہہ کر الٹا پانی کھول دیا، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر بہترین مؤقف اپنایا۔ چکوال کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بہترین قدم اٹھایا، دنیا کو بھی دیکھنا چاہیے کہ بھارت ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ساری چیزیں فکس تھیں۔...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش۔ بھارتی بحریہ نے بحرِ عرب میں کئی اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے این آئی“ کے مطابق یہ میزائل تجربات بحریہ کی جنگی تیاریوں اور طویل فاصلے تک حملے کرنے کی صلاحیت دکھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے اپنے جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں پاکستانی سرحدوں کے قریب پہنچا دئے ہیں۔ درحقیقت یہ کارروائیاں جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے اور خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی ایک کھلی کوشش دکھائی دیتی...
سٹی42: 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر 54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیوز کانفرنس میں انکشاف لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر 54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہی دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور بےبنیاد پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے چین کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔
فائل فوٹو۔ دوسری قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے پانچ روز میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق آج انسداد پولیو مہم کا آخری دن تھا، پنجاب اور سندھ میں 97، خیبر پختونخوا میں 99 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔ اسلام آباد سے این ای او سی کے مطابق بلوچستان میں 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد 99، آزاد کشمیر 100 اور گلگت بلتستان میں 99 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔ این ای او سی کے مطابق آخری 2 روز میں مزید 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کی تنسیخ کی جاسکتی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی ضامن ہیں۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت پانی کہاں لے جائے گا؟ نہ وہ رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی پانی کو روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے کچھ حاصل کرلے گا، اس معاہدے میں بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شملہ معاہدہ میں تنسیخ کی جاسکتی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی ضامن ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات کےلیے تیار ہیں تاکہ سچ اور جھوٹ دنیا کے...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں نجکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تکبرانہ روش نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے نظام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد سے منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی مراکز صحت (آر ایچ سی) سے لے کر جناح اور میو ہسپتالوں تک کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو عوامی صحت کے لیے "شب خون" ہے۔ ملاقات کے موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، گرینڈ ہیلتھ...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔ پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔ پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو...
سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔...
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل سےدراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارج ہلاک کردیے، ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت...
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق...
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے الماتی میں قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ موراٹ نورٹلو کے ساتھ چین-قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی ۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف امور پر وسیع تر اتفاق رائے پایا گیا۔ فریقین اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر الجہتی فریم ورک کے اندر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کریں گے، یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کریں گے اور بین الاقوامی قوانین اور انصاف کا دفاع کرتے ہوئے حقیقی کثیر الجہتی تعاون...

چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ
بیجنگ : چائنا نیوکلیئر انرجی ایسوسی ایشن نے “چائنا نیوکلیئر انرجی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025” بلیو بک جاری کر دی ہے۔ بلیو بک کے مطابق، اب تک چین میں فعال ، زیر تعمیر اور منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس کی کل تعداد 102 ہے، جن کی تنصیبی صلاحیت 113 ملین کلوواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ چین میں جوہری بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔2024 میں، ملک بھر میں فعال نیوکلیئر پاور یونٹس کی مجموعی بجلی کی پیداوار 444.7 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ چکی تھی جو ملک کی بجلی کی پیداوار کا 4.72...
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی قاسم سے مزید تفتیش جاری...

سیکیورٹی فورسز نے پاکستان,افغان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ، 54خوارجی جہنم واصل
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے 25/26 اور 26/27 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا ،اور شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں تلاش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد, "ہندو رکھشک دل" کی جانب...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 54 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس بتاتی ہیں کہ خوارج کا یہ گروپ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر پاکستان کے...
خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور اگر ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی اور بندرعباس کی شاہد رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حالیہ پہلگام حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو 100 جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں۔ اس اسلحہ فراہمی سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ میزائل انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور پاکستان کی فوجی تیاریوں کو ایک نیا انداز بخشیں گے۔ اگرچہ ان میزائلوں کی مکمل تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں، لیکن ماہرین اسے خطے میں ایک اہم اسٹریٹجک پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کشمیر...
ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران...
پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی...
بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو ہمارے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالز فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا، بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالز فلیگ آپریشن پر کڑی...
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد دائر کی گئی 372 انتخابی درخواستوں میں سے اب تک 136 درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جو مجموعی طور پر 37 فیصد بنتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 26 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کی 42 فیصد انتخابی درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔ فافن کے مطابق یکم فروری سے 20 اپریل 2025 کے دوران 24 انتخابی درخواستیں نمٹائی گئیں۔ پنجاب میں اس عرصے میں 21، بلوچستان میں 2 اور سندھ میں 1 درخواست کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ خیبر پختونخوا میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی...
شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...
دنیا کے امیر ترین بھکاری کا اعزاز بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی بھارت جین کو حاصل ہے۔ بھارت جین کی کہانی روایتی تصورات کو چیلنج کرتی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ محنت، مستقل مزاجی، اور مالی سمجھ بوجھ کے ذریعے غیر متوقع کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ 54 سالہ بھارت جین کا تعلق بھارتی شہر ممبئی سے ہے جو کہ پیشہ کے لحاظ سے پچھلے 40 سالوں سے بھیک مانگتے آرہے ہیں۔ اس بھیک مانگنے سے روزانہ ان کی آمدنی تقریباً 2,000 سے 2,500 بھارتی روپے یعنی 8200 پاکستانی روپے ہوتی تھی۔ اس طرح ان کی ماہانہ آمدنی 60,000 سے 75,000 بھارتی روپے بن جاتی تھی۔ بھارت جین نے اپنی آمدنی کو سمجھداری سے استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی۔ ممبئی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل کے ملتان میں شیڈول میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب...
پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دینگے، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مشیر وزیراعظم رانا ثنا کہتے ہیں بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے، ہماری مسلح افواج اس کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اس حوالے سے مکمل صلاحیت رکھتی ہیں...
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی پولیس نے جنوبی شہر کی ایک مسجد کے اندر ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کی تلاش شروع کردی، جس نے موبائل فون پر مرنے والے شخص کی ویڈیو بنائی اور اسلام کی توہین کا نعرہ لگایا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا۔ ریجنل پراسیکیوٹر عبدالکریم گرینی نے بتایا کہ نمازی کا قاتل ہفتے کے روز بھی مفرور تھا۔ تفتیش کار اب اس...
پاکستان کا پہلگام اور جعفر آباد حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اگر کوئی بھی نیوٹرل لوگ اس واقعے کی انکوائری کرتے ہیں تو پاکستان اس میں بھرپور تعاون کرے گا، ہم چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو بے نقاب کریں اور اصل حقائق سامنے آئیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا براہ راست یا بلواسطہ کسی بھی قسم کو کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس...
انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز امرتسر (سب نیوز)رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ طرح کھڑے ہیں۔ پہل گام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوں کو خود مار دیا ، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ یہ نہ تو 1965 ہے...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن آپریشن کے بعد پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہیں، اور کشیدگی بڑھ گئی۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے اور یہ سچ ہے۔ کشمیری خاتون نے کہاکہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال ہےاور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو اپنے لانگ رینج '' پی ایل 15،، میزائل دئیے ہیں اور پاکستان کی طاقت بڑھانے کی کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دئیے جانے والے میزائلوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہے اور اس کی رینج دوسو کلو میٹر تک ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی ہم منصب کی ملاقات میں بھی بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مزید :
پاک بھارت کبڈی میچ میں جیتی ٹرافی روڈن انکلیو کے ہیڈ آفس پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد صاحب کے ہیڈ آفس میں پاکستان اینڈ انڈیا کا کبڈی میچ کی ٹرافی سیکرٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور صاحب پریزیڈنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن اسلام آباد راو فیصل صاحب کی قیادت میں پاکستان اور انڈیا سے جیتی ہوئی ٹرافی روڈن انکلیو کے ہیڈ افس میں پہنچ گئی اسلام اباد کبڈی فیڈریشن کے پریزیڈنٹ راو فیصل صاحب کا کہنا ہے کہ ہم انشااللہ روڈن انکلیو کے ساتھ مل کر ایک بہت بڑا ورلڈ کپ کروانے جائیں گے جس میں پوری دنیا سے ٹیمیں بلا کر پاکستان...
حالیہ رپورٹس کے مطابق، ترکی کے استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے جہاں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں مسافروں کو حیران کر دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر استنبول ایئرپورٹ پر ایک کیلا 5 پاؤنڈز یعنی تقریباً 1800 پاکستانی روپے کا ہے جس نے مسافروں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ اسی طرح ایئرپورٹ پر دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں جیسا کہ؛ بیئر تقریباً 5600 روپے 90 گرام لازانیا: تقریباً 7800 روپے کروسان: تقریباً 5600 روپے اسی طرح فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز اور پوپائیز جیسے برانڈز بھی مہنگے داموں پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جیسے کہ بگ میک برگر تقریباً 6700 روپے کا ہے۔ مسافر ان بلند قیمتوں پر حیران اور ناراض ہیں، خاص طور...
لاہور: پنجاب بھر میں نجی تحویل میں رکھی گئیں بگ کیٹس، جن میں شیر، ٹائیگر اور تیندوا شامل ہیں ان کی ڈکلیئریشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک صوبے بھر سے نجی تحویل میں رکھی گئیں 331 بگ کیٹس کو ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ چیف وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے شیر، ٹائیگر اور تیندوا سمیت دیگر بگ کیٹس کے مالکان کو سہولت فراہم کرتے ہوئے آن لائن جانور ڈکلیئر کرنے کا نظام متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر جانوروں کو ڈکلییئر کرنے کی آخری تاریخ 25 اپریل مقرر کی گئی تھی تاہم شہریوں کی سہولت اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مدت میں 2...
اسپورٹس جسمانی صحت، ذہنی سکون اور طویل زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں لیکن ہر اسپورٹ کے اپنے اپنے طبی فوائد ہیں سب سے زیادہ فائدہ مند اسپورٹس تیراکی؛ پورے جسم کی ورزش، دل کی صحت، پھیپھڑوں کی طاقت کیلئے مفید۔ بیڈمنٹن/ٹینس؛ تیز موومنٹ، وزن کم کرنے، دل کو مضبوط بنانے، ریفلیکس بہتر کرنے کیلئے مفید۔ فٹبال؛ دل کی صحت، اسٹیمنا، ٹیم ورک اور مسلز ٹوننگ کیلئے مفید۔ جوگنگ/رننگ؛ وزن کم، دل کی صحت، ڈپریشن دور اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے مفید۔ سائیکلنگ؛ پیٹ اور ٹانگوں کی ورزش، گھٹنوں کے لیے بہتر۔ مارشل آرٹس؛ فٹنس + دفاعی صلاحیت، خود اعتمادی اور ذہنی طاقت کیلئے مفی ایک تحقیق میں اسپورٹس کے عمر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا جو کہ درج ذیل ہیں: ٹینس - عمر میں 9.7 سال...
مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونا چاہتے ہیں، اب اس حوالے سے تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ جوڑی لندن منتقل ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا...
صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک کی محمد راشد کوڈائریکٹر سیلز روڈن انکلیو بننے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) روڈن انکلیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد کو بننے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے صدر نیشنل فارم فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک بکیں پیش کرنے کے لیے روڈن انکلیو کے ہیڈ افس پہنچ گئے اور سہیل ملک نے سب صحافیوں کی طرف سے محمد راشد کو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ بننے پر مبارکباد پیش کی سہیل ملک اور سینیئر صحافی ساحل بٹ اشتیاق کیانی مبارکباد پیش کی تشریف لائے انہوں نے بھی محمد راشد کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بکیں بھی پیش کی انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا...
سکھوں کی عالمی تنظیم تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ یہ بھی پڑھیں سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان...
چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے یکطرفہ اقدامات اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کی۔ نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور غیر متزلز ل حمایت کو سراہا ، انہوں نے چین کیساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ لاہور...
پوپ کو الوداع کہنے کے لیے تقریباً 4 لاکھ افراد سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہوئے اور روم کی سڑکوں پر قطاروں میں کھڑے رہے۔ ہجوم کے سامنے آخری رسومات ادا کرنے کے بعد پوپ فرانسس کا لکڑی کا تابوت آہستہ آہستہ روم کے سانتا ماریا میگیور گرجا گھر لے جایا گیا، جہاں انہیں ایک نجی تقریب میں سپرد خاک کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پوپ فرانسس کو روم میں ’عوام میں پوپ‘ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت لاکھوں سوگواروں اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 2013ء سے دنیا کے ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں...
بالی ووڈ اور کرکٹ کی سب سے مشہور جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہون کی اصل وجہ آخرکار سامنے آگئی ہے۔ یہ کوئی معمولی پیشہ ورانہ فیصلہ نہیں، بلکہ ایک ایسی خواہش ہے جو ہر مشہور شخصیت کے دل میں ہوتی ہے مگر بول نہیں پاتا ’’عام زندگی‘‘ کی خواہش۔ یہ انکشاف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے نے اپنے ایک پوڈکاسٹ میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سری رام کا کہنا تھا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا۔ ’’وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش...
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا، اس حوالے سے وکیل کی جانب سے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارنے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، گلشن حدید سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اور خیر پور میں پولیس نے نہروں کے منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والے وکلا کے دھرنوں پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری تھا، پولیس وہاں پہنچی تو ایک وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا دے مارا، جس کے بعد پولیس نے وکلا پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ پولیس کے لاٹھی...
سندھ طاس معاہدہ معطل، بھارت راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر حق کھو بیٹھا: محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بھارت اب راوی، ستلج اور بیاس دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تینوں دریا سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو ملے تھے، اور معاہدے کی معطلی کے بعد اب ان دریاؤں کے پانی پر بھارت کا کوئی قانونی حق باقی نہیں رہا۔ محمد علی درانی نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے ایوب خان کے مارشل لائی دور کی تاریخی غلطی...
جیکب آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین (ص) میں عوامی رابطہ دفتر قائم کیا جا رہا ہے، جہاں ہمارے معزز ساتھی عوامی مسائل کے حل کیلیے ہمہ وقت موجود رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سنگین مسائل نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جبکہ ہمارے نمائندے عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہوکر کرپشن اور ملکی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یہ بات المرتضی کالونی جیکب آباد میں عوامی مسائل کے حل کے لئے عوامی رابطہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتایا کہ را کے ایجنٹوں کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، گلشن اقبال، ڈسٹرکٹ ملیر اور کورنگی کے بیشتر علاقوں میں انٹیلی جنس کا جال بچھا دیا گیا ہے جبکہ کلفٹن، ڈیفنس سمیت دیگر پوش علاقوں میں اسٹیٹ ایجنٹوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افراتفری پھیلانے اور دہشت گردی کی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور اگر ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی اور بندرعباس کی شاہد رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے “ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور...
اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کوئی سازش، کوئی دھمکی اور کوئی چال ہمیں وطن عزیز کے دفاع سے ایک لحظہ کے لیے بھی غافل نہیں کر سکتی، ہم محب وطن قوم ہیں، وطن سے محبت ہمارے خون میں شامل اور ہماری تربیت کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کا حصول لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، پڑوسی ممالک کی گیڈر بھبکیاں کوئی نئی بات نہیں، بھارتی حکومت اس حقیقت سے بخوبی...
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر اسرائیلی اور بھارتی انتہا پسندوں کا حملہ، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لندن: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد لندن می نپاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں نے حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دیے۔ ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے ٹوٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندوں نے حملہ کر دیا۔ انتہاپسند بھارتی مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیئے اور عمارت پر نارنجی رنگ پھینکنے کی مذموم کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہاپسند کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد کو منتشر کرنے کے...
اپنے بیان میں مینا مجید نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کرے، نہ کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے معزز خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی مشیر مینا مجید نے کوئٹہ کی خاتون پولیس افسر زرغونہ ترین کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر پر تشدد کے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرغونہ ترین کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ افسران قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اگر کسی کو شکایت ہے تو قانونی راستہ اپنائے۔ اپنے جاری بیان میں مینا مجید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زرغونہ ترین کے خلاف...
سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر چڑھ دوڑی۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے جس میں حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کے ایک ہی طرح کے ڈراموں کا تسلسل ہے اور ماضی کی طرح اس بار بھی پہلگام واقعے کا الزام بغیر شواہد کے پاکستان پر دھرا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی کی نسبت اس بار بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام واقعے کو کوئی کوریج نہیں دی۔ یورپی، امریکی اور دیگر ممالک کے میڈیا نے اسے محض خبر کے طور لیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی نے بھارتی شہریوں اور ابلاغی نمائندوں کو ہیجان میں مبتلا کر دیا۔ برکھا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعے کی نامناسب کوریج پر میں صدمے سے دوچار ہوں۔ ماضی کے واقعات جن کا الزام پاکستان پر لگایا گیا...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کوعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی اور شراکت داری کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا...
ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا...

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بیڑہ 'آئی این ایس وکرانت، اچانک واپس نیول اسٹیشن پہنچ گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ عرب سے واپس نیول اسٹیشن کاروار پہنچ گیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب بھارتی نیول بیس پر لنگر انداز ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارتی بحری بیڑے کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔آئی این ایس وکرانت بھارت کا جدید ترین اور خود ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔ پنجات میں پی ٹی آئی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں واضح رہے کہ...
روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت رواں سال پاکستان سے مجموعی طور پر 50 ہزار 500 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ان میں سے 28 ہزار عازمین اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جبکہ 22 ہزار 500 عازمین کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کریں گے۔ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 خصوصی پروازیں...
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، گاڑیوں سے 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 720 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ...
بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے، ماضی کی نسبت اس بار بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام واقعہ کو کوئی کوریج نہ کی، یورپی، امریکی اور دیگر ممالک کے میڈیا نے اسے محض خبر کے طور پر لیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی نے بھارتی شہریوں اور ابلاغی نمائندوں کو ہیجان میں مبتلا کر دیا، برکھا دت کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعہ کی نامناسب کوریج پر وہ صدمے سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعات جن کا الزام پاکستان پر لگایا گیا کے شواہد اب تک سامنے نہیں آئے، دنیا بھارت کے اس مکروہ اور فریبی چہرے کو پہچان چکی ہے۔ سال 2000 میں چٹی سنگھ...
دنیا کے کونے کونے میں سفر کرنے والے اور بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے کبھی کشمیر نہ جانے کا عہد کیوں کیا تھا؟ اس جذباتی قصے کی جھلک پہلی بار 2012 میں مشہور کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ایک خصوصی قسط میں سامنے آئی، جہاں وہ اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی فلم ’جب تک ہے جان‘ کی تشہیر کےلیے شریک ہوئے تھے۔ شو کے دوران جب میزبان امیتابھ بچن نے ذکر چھیڑا کہ ’جب تک ہے جان‘ وہ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ نے کشمیر میں کی، تو کنگ خان کے چہرے پر ایک خاص سی سنجیدگی چھا گئی۔ انہوں نے اپنے دل کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کردیا اور بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ پانی کا بہاؤ تاریخی اوسط کے قریب ہے جبکہ آبی ذخیرے میں بھی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔ ریزروائر اس وقت 13.66 فیصد بھر چکا ہے اور اس میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش دستیاب ہے۔ماہرین نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کسی ممکنہ سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل...
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پردستخط ہوگئے،معاہدے پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل،پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ مل کر پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ...
مشترکہ پریس کانفرنس میں علمائے کرام نے کہا کہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران علماء نے ہندوستان کے جانب سے پھیلائے جانیوالے جھوٹے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، خصوصاً پہلگام واقعے کو خود ساختہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواجِ پاکستان کے عنوان سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علما کرام نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔ علما...
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے۔مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ٹرین چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لئے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا، جس میں وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر، شاہد تارڑ، چیئرمین اور سی ای او ریلوے شامل ہیں۔ ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوریوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نئے ریل روٹس، ریل نیٹ ورک اور پٹری...
سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی قیادت میں دودھ، گوشت اور بیکری اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کے لیے بڑا آپریشن ، 5 ہزار 400 لٹر دودھ، 3800 لٹر مضر صحت گوشت، اور 2 من سے زائد ممنوعہ اشیاء اور بیکری مصنوعات تلف کر دی گئیں۔ آپریشن کے دوران 5 معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور ناقص انتظامات پر 2 یونٹس بند کر دیے گئے، جبکہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ناکہ بندیوں کے دوران 515 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور 41 ڈیری شاپس سے 4 لاکھ 74...
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی فلم کیسری 2 کی ریلیز کے بعد حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سمیت کئی جہات پر بات کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے نہ صرف اپنی فلموں کے اثرات پر بات کی بلکہ ناظرین کی تنقید، اپنی فنکارانہ جستجو اور زندگی کے سب سے بڑے خوف پر بھی کھل کر اظہار کیا۔ اکشے کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں پر فخر ہے جنہوں نے سماجی سوچ میں تبدیلی لائی۔ ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کے بعد لوگوں نے گھروں میں ٹوائلٹ بنوانے شروع کیے، ’’پدمن‘‘ نے گھریلو سطح پر حیض جیسے موضوع پر بات کرنے کا حوصلہ دیا۔ بیٹیاں باپوں سے سینیٹری...
ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) کی پیر 21 اپریل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں برف میں کمی کا یہ رجحان مسلسل تیسرے سال بھی جاری ہے اور خطے میں پانی سے متعلق سلامتی داؤ پر لگا رہا ہے۔ ہمالیہ۔ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ افغانستان سے میانمار تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ آرکٹک اور براعظم انٹارکٹیکا کے بعد برف اور گلیشیئرز کے سب سے بڑے ذخائر اسی خطے میں ہیں۔ یہ ذخائر تقریباً دو ارب انسانوں کے لیے تازہ پانی کا اہم ذریعہ ہیں، جبکہ زراعت، گھریلو استعمال اور دیگر ضروریات کے لیے بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) یہ دھماکہ ہفتہ 26 اپریل کو آبنائے ہرمز کے قریب جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہوا۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تیل کی پیداوار کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ بندرگاہ کے کسٹم دفتر نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکہ خطرناک اور کیمیائی مواد ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہوا۔ ایک علاقائی ایمرجنسی عہدیدار نے بتایا کہ کئی کنٹینر پھٹ گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے ایران کے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کی وجہ بننے والا...
سٹی42: قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات لیڈی محرر اقرالطیف کی مبینہ کرپشن کے خلاف لیڈی اہلکاروں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔آئی اے بی کی انکوائری رپورٹ کے باوجود اقرالطیف کی تعیناتی کو برقرار رکھا گیا ہے حالانکہ رپورٹ میں انہیں تعینات نہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق لیڈی محرر پولیس لائنز میں ماہانہ 5 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرتی ہے اور رشوت نہ دینے پر اہلکاروں کو غیر حاضری اور ڈبل ڈیوٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسی صورتحال میں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور انکوائری کے باوجود اس کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لاہور شہر بھر میں...
فیصل آباد کے فن لینڈ میں جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے پارک بند کرواکر منیجر، جھولے کے آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ فیصل آباد کے تھانہ سول لائن کی حدود میں فن لینڈ میں گزشتہ شب پیش آیا، جب ایک چودہ سالہ لڑکی حمنہ جھولے سے گر کر زخمی ہوئی، جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے فن لینڈ کو بند کردیا اور متوفیہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق آپریٹر نے بغیر حفاظتی انتظامات جھولا اسٹارٹ کیا تھا،...