2025-04-26@07:54:31 GMT
تلاش کی گنتی: 106
«بیت چیف»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے ملاقات کی‘ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے جاری مذاکرات کی صورتحال اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ارکان کے تقرر پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی ریٹائرمنٹ، اپوزیشن لیڈر کے خط کا معاملہ زیر غورآیا۔

چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری، شبلی فراز و عمر ایوب نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا
چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا، یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے اپنے خط میں رہنماء پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے خط میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر سندھ و بلوچستان کی مدت ملازمت 26جنوری کو ختم ہو رہی ہے ۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215 کے...
اسلام آباد: نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر قائد خزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔ شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک نے بھی شرکت کی فوری اور حکم امتناعی کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔ سی جے نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا۔ فوری نوعیت کے معاملات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک بھی شریک تھیں، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا، ملاقات میں فوری نوعیت کے معاملات فوری بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا، اعلامیہ کے مطابق فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت میںپیش کر دی گئی ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ۔(جاری ہے) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق...