2025-05-20@04:13:18 GMT
تلاش کی گنتی: 5936

«سستی کرنے کا»:

(نئی خبر)
    بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے حملے میں بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے ہیں؟۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کی جانب سے فوجی کارروائی کے خاتمے کے بعد اپنے پہلے بیان میں، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر تنقید کی کہ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ یہ ’جرم‘ ہے کہ ہم پاکستان کو ’حملے کی شروعات‘ کے حوالے سے مطلع کریں، اور انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ انڈین ایئرفورس نے...
    نئی دہلی / واشنگٹن : ایک بھارتی صحافی نے تسلیم کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی طیارے مار گرانے کی خبر جھوٹ پر مبنی تھی، جبکہ بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے خلاف دعویٰ غلط تھا اور حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایسے افراد اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جو حقیقت سامنے لانا چاہتے تھے۔ یہ انکشاف ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں ہونے والے دھماکوں کی ویڈیوز کو پاکستان پر حملے کے طور پر نشر کیا۔ امریکی رپورٹ کے مطابق، بھارتی میڈیا اس دوران ایک ریاستی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نئی سفارتی مہم، وفد کے ارکان کو وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت حاصل ہو گی۔ وفد کے ارکان کا انتخاب غیر معمولی احتیاط سے کیا گیا ہے جس میں چار سابق وزرائے خارجہ اور ماہر سفارتکار شامل ہیں، سفارتی مشنر کو وفد کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایک وفد اقوام متحدہ میں بھی جائے گا۔ دوسری جانب، کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی وجہ سے بھارتی سفارتی وفود میں پھوٹ پڑ گئی ہے روانگی سے پہلے ہی تو تو میں میں شروع ہو گئی۔ سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھارتی جارحیت سے پیدا شدہ خطرناک صورتحال اورعالمی امن کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک بھرپور اور مربوط سفارتی پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے جس کے تحت 51 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل 7 کثیر جماعتی وفود تشکیل دے کر انہیں درجن بھر ممالک میں بھیجاجائےگا تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھایاجاسکے۔ ان میں سے ہر وفد کی قیادت بھارتی پارلیمنٹ کا کوئی سینئر رکن کر رہا ہوگا۔ ہر وفد میں 8 سے 9 افراد شامل ہوں گے جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے ان میں سابق سفارتکار اور پالیسی ماہرین شامل ہیں۔ ان وفود میں سے ششی تھرور امریکا جانے والے وفد، سولے قطر جانے والے وفد اور کانی موزی روس بھیجے جانے والے وفد کے سربراہ ہوں گے۔ بھارتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سے 10مئی کو جنگ بندی تک جس تناؤ کا سامنا تھا اب یہ تناؤ داخلی سطح پر شدید دباؤ کی شکل اختیار کر گیا جس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بات کا اندازہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ٹوئٹر پوسٹ میں لگائے الزامات اور سوالات سے لگایا جا سکتا ہے جن میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کتنے طیاروں سے محروم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے ہفتہ کو بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت...
    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ ختم ہونے کے باوجود بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس سے بھارتی ایئر لائنز کی کمر ٹوٹ گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے امریکا،...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ہفتہ کو ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں پر صدر پیزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ عباس عراقچی کی کردار کشی پر ایران میں بھارت کے خلاف شدید غصہ، سفیر کو ڈیمارش وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے بالخصوص ایرانی صدر کے گزشتہ ماہ وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے اور بحران کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی کو خطے میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔...
    حکومت نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بین الاقوامی سفارتی دورے پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفارتی وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، حناربانی کھر، خرم دستگیر، شیری رحمان، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سفارتی دوروں کے لیے 7 وفود تشکیل دیدیے اس وفد کے دورے کا مقصد حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔ یہ وفد امریکا، برطانیہ، فرانس اور بلیجیئم کے دارالحکومتوں کا دورہ کرکے ان ممالک کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے ملاقاتیں...
    وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمٰن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائے گا۔ وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔ اعلامیے...
    نظر ثانی پر سماعت کے لیے تشکیل بینچ میں فیصلہ دینے والے ججز کو شامل نہیں کیا گیا جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیا 13 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے، مؤقف مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ پر اعتراض اٹھایا ہے اور نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے ۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیا 13 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے اور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج...
    لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خواجہ سرا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی تھا اور فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دانش کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا...
    پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ  سے اجتماعی زیادتی کی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی...
    مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سالار حضرات اور زائرین کی مشکلات کو آسان بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اللہ تعالٰی بحق محمد و آل محمد علیھم السلام ہماری مدد فرمائے۔ سالار حضرات زائرین کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ زائرین امام حسین علیہ السلام کے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو علامہ شبیر حسن میثمی کی مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت علامہ شبیر حسن میثمی کی مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت علامہ شبیر حسن میثمی کی مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت علامہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے دنیا بھر میں  سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کےلیے وفد کی قیادت بلاول بھٹو کو سونپ دی ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمٰن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ پہلی سالگرہ سے 2 دن...
    اسٹیج اور ڈراما انڈسٹری کے مقبول مزاحیہ اداکار اور میزبان افتخار ٹھاکر نے بھارت کی پنجابی شوبز ستاروں کو کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے نفرت آمیز بیانات دینے والے بھارتی فنکاروں اور سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہو یا حب الوطنی، شائستگی اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں وہ پہلا پاکستانی فنکار تھا جس نے بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا اور شاید اب آخری بھی ہوں کیوں کہ میں اس دروازے کو بند کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرے ایک بیان پر چند بھارتی فنکار ناراض ہوگئے۔ سِمی چوہل، دلجیت دوسانج، اور امرندر گِل میرے دوست ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان سب نے میرے ایک بیان پر ناراضگی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کےلیے وفد کی قیادت بلاول بھٹو کو سونپ دی ہے۔ وزیرِاعظم نے مجھ سے وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کرنے کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق...
    حکومت نے بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی کی سربراہی میں وفد یورپ کا دورہ کرے گا۔ وفد مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی وفود بھیجے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلہ میں بلاول بھٹو سے رابطہ کیا، بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد یورپ کا دورہ کرے گا۔ حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی، خرم دستگیر بھی وفد میں شامل ہوں گے، کمیٹی مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کا موقف پیش کرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین مسئلے کا دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہو گا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس خطے اور دنیا کو ہر محاذ پر امتحان درپیش ہے جس کا آغاز غزہ کے حالات سے ہوتا ہے۔ Tweet URL انہوں نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گرد حملوں کا کوئی جواب نہیں اور اسی طرح فلسطینی لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بھی ناجائز ہے۔(جاری...
    پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے اپنے ملک کی معروف ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو حراست میں لے کر5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ خاتون ولاگر کو ہریانہ سے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کمل جیت نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون ولاگر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔ کمل جیت نے مزید بتایا کہ جیوتی ملہوترا کافی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اور اس کے بعد ہونے والی بھارتی پروپیگنڈے کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دی دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک وفد یورپی ممالک، ایک امریکا اور ایک روس جائےگا، وفود کی جانب سے دنیا کو صورت حال پر بریفنگ دی جائےگی۔ واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی محاذ پر...
      جنگ میں شکست کے بعد پاکستان کےلیے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے، سیکیورٹی حکام نے مشہور بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ اس وقت بھارت کی مودی سرکار پاکستان کے ہاتھوں اپنی شرمناک شکست کی خفت کو مٹانے کےلیے ہر حد تک جانے کو تیار نظر آتی ہے، اب نئے پینترے کے طور پر بھارت نے کچھ سالوں قبل لاہور آنے والی معروف بھارتی یوٹیوبر ٹریولر کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی پولیس نے ٹریولر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پاکستان کےلیے جاسوسی کےالزام میں پکڑا، جیوتی ملہوترا کو ریاست چندی گڑھ کے علاقے ہسار سے گرفتار کیا گیا۔ ٹریولنگ وی لاگز بنانے والے جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر...
    مکہ کی روحانی فضا، جہاں لاکھوں حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے جمع ہوتے ہیں، پاکستانی معاونین (حج سپورٹ اسٹاف) اپنی لگن، ایمانداری اور ہمدردانہ خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔ اگرچہ ان کا بنیادی فرض پاکستانی حجاج کی مدد کرنا ہے، لیکن معاونین مسلسل بین الاقوامی حجاج کی بھی مدد کررہے ہیں۔ حال ہی ایک پاکستانی معاون کو اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک مہنگا موبائل فون ملا، جسے اس نے فوراً پاکستان حج مشن کے حوالے کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ’پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن و ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں‘ مدینہ ڈیپارچر سیل کے انچارج علی گوہر نے مالک کا پتا لگانے...
    بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا ایک اہم مسئلہ ملک میں پیسوں کی منتقلی ہے۔ بے شمار آپشنز کی موجودگی کے سبب ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آسان، محفوظ اور فائدہ مند طریقہ کونسا ہے؟ اس مشکل کو دور کرنے کے لیے ہم آپ کو پروفی (Profee) کے بارے میں بتاتے ہیں جو اپنے سہل، تیز اور شفاف طریقے سے رقم کی منتقلی کو شاندار تجربے میں تبدیل کردیتی ہے۔ پروفی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایک فن ٹیک کمپنی ہے جو دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں محفوظ، قانونی اور ہموار بین الاقوامی ترسیلاتِ زر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 2017 میں قائم کی گئی اس کمپنی کی آمدنی میں...
    سٹی 42 : رانا ثناء اللہ بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے افراد کو تسلی دینے کیلئے وادی نیلم پہنچ گئے۔   رانا ثناء اللہ نے جورا، شاہکوٹ ،بگنہ میں بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے گھر بھی گئے۔ مشیر وزیر اعظم نےشہداء کے ورثاء سےملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا، انہوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 02 افراد کے ورثاء کو 01 کروڑ روپے...
    ہریانہ (ویب ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1) رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ...
    بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کا پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور جنگ میں شکست کے باوجود وہ پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر نئے منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے منصوبوں میں دریائے چناپ پر رنبیر نہر کی لمبائی کو 120 کلو میٹر تک دگنا...
    نئی دہلی/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )بھارت نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد مودی حکومت نے ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کر کے انہیں ”آپریشن سندور“ اور پہلگام واقعہ بریفنگ دے گا.(جاری ہے) بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی پریس ریلیز کے مطابق وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سنیئراراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اس دورے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے پی آئی بی کے مطابق کل جماعتی وفد انڈیا کے قومی اتحاد دہلی کا موقف بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے گا فہرست میں کانگریس پارٹی کے...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وفد میں شامل ہونے کی حامی بھرلی ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ششی تھرور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز کہا ہے۔ بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب...
    پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو تقریباً 5 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نہ صرف بھارتی ایئرلائنز بلکہ کارگو سروس کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے بھارت کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی پروازوں کو امریکا، یورپ اور کینیڈا جانے کے لیے...
    بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور جنگ میں شکست کے باوجود وہ پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر  غور کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر نئے منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے منصوبوں میں دریائے چناپ پر رنبیر نہر کی لمبائی کو 120 کلو میٹر تک دگنا کرنا بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس نہر کی نہر کی توسیع کے بعد 150 کیوبک فی سیکنڈ پانی کو موڑا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس نہر کی توسیع کے...
    ویب ڈیسک :  پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اُڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیے جاؤ گے ۔  کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا، انہوں نے کہا کہ جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں...
    جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی بین الپارلیمانی سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی،اسلامی ملکوں کی پارلیمانی تنظیم نے بھارت کے خلاف 3قراردادیں منظور کر لیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق مسلم ممالک کی پارلیمان کا 19واں اجلاس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اختتام پذیرہوگیا،اجلاس کے دوران بھارت کے خلاف تین اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔پہلی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،بالخصوص خواتین و بچوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔دوسری قرارداد بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی و ثقافتی عمارتوں کی بے حرمتی کے خلاف تھی۔تیسری قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا۔پاکستانی وفد نے بھارتی فسطائیت اور ریاستی...
    امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ڈی پورٹ کرنے کی دھمکی،امریکہ میں سیاسی پناہ کی شرح میں بے پناہ اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ویزا مدت سے زیادہ قیام پر ملک بدری اور مستقل سفری پابندی کا سامنا، امریکہ سے غیر قانونی بھارتی شہریوں کا انخلا جاری ،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ، ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی ،بھارت میں امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سرزمین پر قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی امریکہ میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے، تو اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ مستقبل...
    سٹی 42 : آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا۔ پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بڑے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔ لہو کو گرما دینے والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول  پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمد رسول اللہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں، ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں،...
    سرینگر(اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعدبھارتی ایئرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو ا ب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو تقریباً 5 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نہ صرف بھارتی ایئرلائنز بلکہ کارگو سروس کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے بھارت کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) اہم ترین خبریں: اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یورپی کونسل اور اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے غزہ میں اسرائیلی عسکری طریقوں پر شدید تنقید کی ہے۔ امریکہ نے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ امریکہ 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، رپورٹ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے پانچ مختلف ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا میں آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے افسوسناک واقعے کو امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی...
    پبی: مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں  مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ  سے اجتماعی زیادتی کی۔   مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔  
    معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کیلئے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاﺅں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں...
    بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی امور کی جانی پہچانی ماہر اور امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام کے دوران انہوں نے بھارتی بیانیے پر نہ صرف کھل کر تنقید کی بلکہ بھارت کے کردار کو بھی بے نقاب کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹین فیئر نے گفتگو کے دوران کہا کہ جس طرح بھارتی عوام یہ ماننے پر تُلے ہوتے ہیں کہ کشمیر میں پیش آنے والے ہر واقعے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے، بالکل اسی طرح پاکستانیوں کو بھی یہ پختہ یقین ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے بیشتر دہشتگرد حملے بھارت کی کارستانی ہیں۔ انہوں نے...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر ساتھی اداکاراؤں مشی خان اور رابعہ کلثوم کا ردعمل سامنے آگیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک حالیہ پروگرام میں پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے فنکاروں کو "محبت کے سفیر" قرار دیا تھا جس پر شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کا مقصد جنگ یا تنازع میں فریق بننا نہیں بلکہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں‘۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے فنکاروں سے نفرت انگیز بیانات...
    مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سرکاری دفاتر، کالونی اور دیگر مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں۔مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بے کار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں...
    عسکری میدان میں فیصلہ کن شکست بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار ہزیمت کے دھچکے کھا کر اب منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔ مودی کے تباہ کن جنگی جنون کے مقابل ریاست پاکستان نے تحمل، عزم اور اتحاد کا راستہ اپنایا۔ پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دشمن کے عزائم بھی خاک میں مل گئے اور ایٹمی جنگ کے پھیلائو کے امکانات بھی ختم ہو گئے۔ ازلی دشمن بھارت میں بھونچال آیا ہوا ہے ۔رب ذوالجلال کے فضل و کرم سے پاکستان میں اتحاد کی فضا بن چکی ہے۔ پاکستان کی فاتحانہ شان دیکھ کر دشمن تلملا رہا ہے۔ قوم میں تقسیم کی دراڑیں مٹ رہی ہیں اور ملی یکجہتی کا منظر نامہ...
    مودی حکومت نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے ہٹا دیے جس پر شائقین موسیقی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ویب سیریز یا پوڈکاسٹس پر یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے، فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر کو بھی حذف کر دیا گیا۔ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا اور اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔ واضح رہے کہ بھارت میں...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کے کردار اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب ڈاکٹر یا وکیل کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرتے ہیں تو ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا، لیکن جب کوئی اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کیونکہ وہ محبت اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بھارت کو بغیر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کےمطابق جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ...
    پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر جعلی سرچ آپریشنز اور جھوٹے انکاؤنٹرز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام میں مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں، جنہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب دی اکنامک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں 60 سے زائد کشمیری شہریوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ “چناب کے چوراہے پر: استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل” میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یومِ تشکر کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل ہی پیچیدہ محرکات سے عبارت رہی ہے، اور گذشتہ اٹھتر برس کے واقعات نے ان پیچیدگیوں کو مزید بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بخوبی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے حالیہ دہشتگردی کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں کیا ہوا؟ عاصم افتخار نے انکشاف کیا کہ حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں، جو بھارتی مظالم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مظالم چھپانے کے لیے اجتماعی قبروں کی تحقیقات سے گریز کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لاپتا افراد کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد عاصم...
    لندن (نیوزڈیسک) پاک بھارت مختصر جنگ کے بعد بھارت کا آبی حملہ کرنے کی تیاریاں، دریائے سندھ کا پانی بھی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ انٹرنیشنل میڈیارپورٹس کے مطابق 22 اپریل کے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر پانی روکنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔ یہ تینوں آبی ذخائر دریائے سندھ کی شاخیں ہیں اور انہیں بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے 120 کلومیٹر تک بڑھانا ہے جو بھارت سے گزر کر پاکستان کے اہم زرعی مرکز پنجاب کے علاقے تک جاتی ہے، یہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے مابین جنگ بندی کو سفارتی محاذ پر اپنی سب سے اہم کامیابی قرار دی ہے۔ فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فون اٹھایا اور دو نیوکلیئر طاقتوں کو ممکنہ تباہی سے پیچھے ہٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں معمولی نہیں، وہ غصے میں تھے۔ دونوں ترکی بہ ترکی جواب دے رہے تھے اور معاملہ گہرا ہوتا جارہا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشیدگی کم کیے بغیر اگلا مرحلہ غالباً لفظ ‘این’ کا تھا۔ ان کا اشارہ نیوکلیئر جنگ کی...
    بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں عمارتیں انہدام سے محفوظ ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر C 9/4 اور D 3/8 پر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے ۔اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر C9/4 اور D3/8 پر جاری تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے میں انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے۔ جرأت سروے...
    اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی رویہ کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کو...
    اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد  ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو  ہفتہ وار  میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
    مودی حکومت نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے ہٹا دیے جس پر شائقین موسیقی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ویب سیریز یا پوڈکاسٹس پر یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے، فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر کو بھی حذف کر دیا گیا۔ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا اور اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔ واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی...
    تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اکاؤنٹ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
      نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے۔ ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔ اپوزیشن ایم پی ہنہ راوہتی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی کاپی پھاڑی اور ہاکا ڈانس شروع کردیا انکی دیکھا دیکھی دو مزید ماوری ارکان نے بھی ہاکا شروع کردیا۔ اس واقعے پر قائم...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا دیکھ کر ہنسی آتی ہے، ایسا لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جنگ کے 3 گھنٹے کے اندر بھارت کی بس ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 85 ڈرونز تو فورسز نے گرائے، باقی اگر خود سے ادھر اُدھر گر گئے ہوں تو ہمیں پتہ نہیں، بھارتی ڈرون سے 8 مئی کو سندھ کی سر زمین پر پہلی شہادت ہوئی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت کے ڈرون گر رہے تھے اور لوگ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) گاڑیاں سستی ہونے کا امکان، نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد عائد ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2...
    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کے قریبی ساتھی ابراہیم صدر نے خفیہ طور پر بھارت کا دورہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق ابراہیم صدر نائب وزیر داخلہ اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کے قریبی ساتھی ابراہیم صدر نے خفیہ طور پر بھارت کا دورہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق ابراہیم صدر نائب وزیر داخلہ اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ان پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی پر عالمی پابندیاں...
    بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز) اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بھارت سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ نے درجنوں روہنگیا مہاجرین کو زبردستی انڈمان سی میں اتار دیا۔ یہ عمل ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے۔ٹام اینڈریوز، جو کہ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں، نے کہا کہ انہیں قابلِ اعتبار اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ: “یہ تصور ہی ناقابلِ قبول ہے کہ مہاجرین کو نیوی کے جہازوں سے سمندر...
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ کے بھارتی جارحیت اور فوج کے حق میں بیان پر مداحوں نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ عثمان خواجہ اپنے بیٹ پر امن کا نشان لگانے پر پابندی کا شکار ہوا جبکہ جے شاہ بطور چیئرمین آئی سی سی بھارت اور پاکستان کی حالیہ کشیدگی پر بھارتی فوج کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں۔ بھارت کے وزیرداخلہ اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بااثر ترین وزیر امیت شاہ کے بیٹے اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے بھارتی فوج کے حق میں بیان پر ٹوئٹر صارفین نے دلیل دی کہ جب آسٹریلیا...
    سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنی ہوا وے کی تیار کردہ شنگ تھنگ چپس کو امریکہ کے برآمدی کنرول کی خلاف ورزی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کر کے درآمدی کنڑول اور “لانگ آرم دائرہ اختیار” کا غلط استعمال کیا ہے اور یہ بے بنیاد اقدام چینی ساختہ چپس اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر پابندی اور دباؤ ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف ہے اور عالمی صنعتی چین کے استحکام کو خراب کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چینی کاروباری اداروں کے جائز مفادات کو شدید...
    بیجنگ :18 مئی کو بین الاقوامی عجائب گھر کا دن منایا جاتا ہے،رواں سال کا موضوع ہے: “تیزی سے بدلتے ہوئے معاشرے میں عجائب گھروں کا مستقبل”۔ یہ موضوع ایک سوال اٹھاتا ہے کہ جدید ڈیجیٹل دور میں، تہذیبی ورثے کے محافظ اور ثقافتی مکالمے کے مرکز کے طور پر عجائب گھر وقت کے ساتھ ہم آہنگی کیسے پیدا کریں گے اور جدید انسان کے لیے روحانی پناہ گاہ کا کردار کیسے ادا کریں؟اس سوال کے جواب میں ہم عجائب گھروں کی اہمیت کو تین جہتوں سے دیکھ سکتے ہیں۔سب سے پہلے ،نوجوان نسل میں مقبول اصطلاح “جذباتی قدر” ایک کنجی بن سکتی ہے۔چین کے سان شنگ ڈوئی ثقافتی ورثے کے کانسی کے ماسک آج کل سوشل میڈیا پر ایموجی...
    بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا 2025 کےلیے اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے  شہرننگ بو  میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ  ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی  اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں، ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترک تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے اگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا اور بھارتی کارروائیوں کو پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ پاکستانی ایئر مارشل مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران بھولاری ایئربیس پر کھڑا پاکستان کا ایک اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ تباہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ بھارت  نے بھولاری ایئر بیس پر چار براہموس میزائل داغے۔ اس دوران ہمارے پائلٹس نے اپنے قیمتی اثاثہ جات بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن چوتھا میزائل بھولاری ایئر بیس پر موجود ہینگر کو لگا جہاں ہمارا AWACSطیارہ کھڑا تھاجسے نقصان پہنچا۔ پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟ واضح رہے  کہ بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے جو انسانی ہمدردی کی بناید پر اپنے اعضا دوسروں کو عطیہ کرتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اعضا عطیہ کرنے والے شہریوں کو تاحیات شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں ایک خاص نشان ’سبز‘ رنگ کا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد متعلقہ عطیہ دہندگان کے رجسٹریشن حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں اور اپنا خصوصی اسمارٹ شناختی کارڈ اور نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے نادرا آفس سے رجوع کریں۔ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نائیکوپ...
    پشاور ( نیوز ڈیسک) ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر پھردھاوا۔ ایم پی اےفضل الہیٰ نے زبردستی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے تمام فیڈرز چالو کرا دیے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ایم پی اے حلقہ نیابت کے عوام کے ہمراہ پیسکو کیخلاف نکل آئے۔ زبردستی فیڈرز چالو کرانے سے سسٹم اوورلوڈ،رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل۔ سپلائی معطل ہونے سے پشاور کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ سیکڑوں مظاہرین کا پشاور سٹی گرڈ سٹیشن اور پشاور انڈسٹریل گرڈسٹیشن کا گھیراؤ ۔ ترجمان پیسکو کے مطابق مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ واجبات کی عدم...
    مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26 ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا کردی۔مخصوص نشستوں کے کیس میں بنچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں، متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں، اس کے ساتھ 26 ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔درخواست...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف جمعے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیاگیا، پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے آپریشن’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے، یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں، کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے...
    موسمی الرجی ایک عام مسئلہ ہے جو سال کے مخصوص اوقات میں فضائی پولن کے باعث پیدا ہوتی ہے، جیسے بہار، گرمی یا خزاں کے موسم میں۔ اس کے نتیجے میں چھینکیں، ناک بہنا یا بند ہونا، آنکھوں میں خارش یا پانی آنا، گلے میں خراش اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، کچھ قدرتی اور سادہ غذائیں ان علامات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اپنے روزمرہ کے کھانے میں ان غذاؤں کو شامل کر کے، خاص طور پر الرجی سیزن سے پہلے اور اس کے دوران، ان علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مجموعی طور پر بہتر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہاں آپ کوموسمی الرجی کے لیے 5 آسان...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور قومی سطح پر یوم تشکر منانے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ ترجمان عبدالرشید چنا کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب نیو سیکریٹریٹ کے آنگن میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے، ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے نے بھارت کی بڑی ایئرلائن انڈیگو کو معاشی جھٹکا دیا ہے، جس کے بعد بھارتی ایئرلائن نے اپنی پروازوں کو جاری رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائنز سے کوڈ شیئر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت انڈیگو کے مسافروں کو اب ترکیہ کی قومی ایئرلائن کے ذریعے استنبول پہنچایا جائے گا، جہاں سے وہ یورپ، امریکہ اور دیگر لمبی پروازوں کے لیے آگے روانہ ہوں گے۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جب کہ اس صورتحال سے ترکیہ جیسے پاکستان کے دیرینہ دوست ملک کو اقتصادی فائدہ حاصل ہو رہا...
    امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال کیا ہے، چینی وزارت خا رجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنی ہوا وے کی تیار کردہ شنگ تھنگ چپس کو امریکہ کے برآمدی کنرول کی خلاف ورزی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کر کے درآمدی کنڑول اور “لانگ آرم دائرہ اختیار” کا غلط استعمال کیا ہے اور یہ بے بنیاد اقدام چینی ساختہ چپس اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر پابندی اور دباؤ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف ہے اور...
      حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کی بالی ووڈ فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے فلم اور گانون کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بالی ووڈ میں کام کرنے والے کئی فنکاروں کو ان کی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا تھا جس میں اب علی ظفر بھی شامل ہوگئے ہیں۔ علی کو کترینہ کیف کے ساتھ ان کی فلم میرے برادر کی دلہن کے ساؤنڈ ٹریک کے کور سے  ہٹا دیا گیا ہے۔ علی ظفر نے اس فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا، اب حالیہ سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کردہ کور تصاویر میں وہ شامل...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایک نچلی سطح کا وفد مجوزہ امن مذاکرات کے لیے بھیج دیا، جبکہ زیلنسکی نے کہا کہ ان کے وزیر دفاع کیف کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق، مارچ 2022 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت ہونے جا رہی ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے اس بیان نے اس عمل کو سبوتاژ کیا ہے کہ جب تک وہ اور پیوٹن اکٹھے نہیں ہوتے اس وقت...
    ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی۔ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جبکہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں بینچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔ متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جس میں بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ، 26ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ درخواست کے مطابق طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو جبکہ نظرثانی میں ججز کی دستیابی کے باوجود نیا بینچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ متفرق درخواست کے مطابق مخصوص نشستوں کا کیس سننے والا بینچ سپریم کورٹ رولز کے خلاف...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں بھارتی صحافی کرن تھاپڑ نے سوال کیا کہ بھارتی ایئر فورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟ اس پر کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہدا کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جب کہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ بجا کروطن سے محبت کا اظہاربھی کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، تنازعات میں ان پر تنقید نہ کی جائے، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹر یا وکیل کسی بھی دوسرے ملک میں کام کرنے جاتا ہے تو اسے کوئی کچھ نہیں کہتا، انہیں گالیاں نہیں دی جاتیں لیکن اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے گالیاں پڑتی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر بات کرتےہوئے کہا کہ بھارت کو شواہد کے بغیر پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر نہیں...
    ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں زبان کے تنازع نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے حالانکہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ سائن بورڈز پر صرف مراٹھی زبان کے استعمال کے مقامی بلدیاتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پیزا ڈیلیوری بوائے سے کہتا ہے کہ “جب تک تم مراٹھی نہیں بولو گے، پیسے نہیں ملیں گے”۔ اس واقعے نے عوامی سطح پر غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، یہ صرف رابطے کا ذریعہ ہے جو لوگوں کو قریب لاتی ہے، اور کسی پر مخصوص...