2025-10-15@20:04:39 GMT
تلاش کی گنتی: 23315

«قرارداد میں افغان»:

(نئی خبر)
    قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سابق لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نعمان علی 5 ٹیسٹ کے تسلسل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے، انہوں نے کیریئر کے 16ویں سے 20 ویں ٹیسٹ کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔عبد القادر نے 1987 اور 88 میں کیرئیر کے 48 ویں سے 52 ویں ٹیسٹ میں 44 وکٹیں لی تھیں۔پاکستان کے نعمان علی پچھلے 12 ماہ کے دوران دنیا کے سب سے کامیاب اسپنر بھی ہیں۔نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیں، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 شکار...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار، شائستہ اور سیاسی روایات کے پاسدار رہنما تھے جنہوں نے جمہوری عمل کے استحکام اور سندھ کی عوامی نمائندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور تمام کارکنان سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی...
    سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 2-3سے شکست دے دی۔ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے دونوں گول سفیان خان نے کیے۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3، 3 گول سےبرابر رہا تھا۔
    چمن کے سرحدی علاقے سپن بولدک سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کے بعد پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے افغان طالبان کی چوکیوں پر بھرپور حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد افغان طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کا اسپن بولدک اور چمن سیکٹر میں بھرپور جواب، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی یہ کارروائی دشمن کی اشتعال انگیزی کے جواب میں کی گئی، اور اس دوران کسی بھی جانی نقصان...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا...
    پاک فوج نے نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب دیتے ہوئے غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ پاک فوج نے افغان طالبان فورسز کی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی  کی، جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کی حدود میں 3 کلومیٹر اندر واقع غزنالی پوسٹ تباہ کی گئی۔ افغان طالبان فوجی جوابی حملے میں غزنالی پوسٹ اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، طالبان اور فتنۃ الخوارج کے 50 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی 12/11 اکتوبر کے درمیانی رات  فوج کی مؤثر کارروائیوں سے اب تک سرحد پار طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں، پاک فوج نے 21 افغان طالبان پوسٹیں عارضی طور پر قبضے میں لیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا اسپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جواب کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا اسپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جواب کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان کے مطابق 15 اکتوبر...
    ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس ضمن میں بتایا کہ افغان بستی میں ماضی میں تقریباً 30 ہزار افغان باشندے مقیم تھے، جنہیں تین مراحل میں منتقل کیا گیا، فی الحال تقریباً دو ہزار افراد اب بھی علاقے میں موجود ہیں، بستی میں کچھ خالی گھروں پر قبضے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کے باعث فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سہراب گوٹھ پر قائم افغان بستی کو 40 سال کے بعد مسمار کردیا گیا اور گھروں پر بلڈوزر چلا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب قائم 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، گزشتہ...
    کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان کیمپ میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد جاری آپریشن روک دیا گیا۔ گلشنِ معمار کے افغان کیمپ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن شدید ہنگامہ آرائی کے بعد روک دیا گیا۔ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی اور موقع پر موجود ہیوی مشینری پر شدید پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مشتعل ہجوم نے گھروں کو مسمار کرنے سے روک دیا، جس کے باعث بلدیاتی عملہ کارروائی مکمل نہ کرسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد افغان بستی کے مستقل رہائشی نہیں تھے بلکہ خالی گھروں پر قبضہ کرنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ پولیس...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے لاہور ٹیسٹ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی پر کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ Heartiest congratulations...
    اپنے تعزیتی بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص کارکن تھے بلکہ وہ جمہوری روایات کے علمبردار بھی تھے، ان کی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزری۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے...
    — اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حلف کو روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ آج اللّٰہ تعالی کے فضل سے آئین کے دشمن کی ایک اور کوشش ناکام ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، آج نئی حکومت ہوگی، وزیراعلیٰ حلف اٹھائیں گے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہم عوام اور قانون کی پاسداری کے لیے لڑیں گے۔ پشاور: گورنر نے وزیر اعلیٰ...
    پاکستانی وزارتِ دفاع اور سیکیورٹی ذرائع نے بعض بھارتی اور افغان میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے جس کی کوئی حقیقی یا سفارتی بنیاد موجود نہیں۔ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ویزا درخواست نہ اب دی گئی اور نہ ماضی میں کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہانی...
    مذہبی جماعت کا احتجاج: پولیس نے سی سی ٹی وی اور جیوفینسگ سے گرفتاریاں شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی سے مدد لینا شروع کردی۔ پولیس کے مطابق لاہور سے مریدکے تک مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کر چکے ہیں جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لے رہے ہیں۔ پولیس...
    ( احمد منصور)پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی ہے۔    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اورافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک افواج کی جوابی کارروائی پر افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کی ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا  سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیار قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر...
    اپنے بیان میں صدر پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو خطے میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے دیگر ممالک کو استعمال کر رہا ہے، پاکستان امن، استحکام اور ترقی چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری کا دفاع ہر صورت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ افغانستان کو بیرونی اشاروں پر عمل کرنا بند کرکے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے حقیقی قدم اٹھانے چاہئیں، خطے کے تمام فریقین محتاط رویہ اپنائیں اور جارحیت سے گریز کریں، افغانستان بیرونی قوتوں اور بھارتی اشاروں پر عمل کرکے تنا بڑھانے سے باز...
    سٹی42: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025 تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا NOTAM (نوٹم) جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔  
    کراچی میں قائم افغان بستی کو 40 برس بعد مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خالی گھروں پر قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اس آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز، پولیس، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر ادارے مشترکہ کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بابِ دوستی جزوی طور پر فعال، افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ شروع رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں، اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے افغان کیمپ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جب چمن بارڈر پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا سلسلہ صبح قریباً ساڑھے 11 بجے اس وقت شروع ہوا جب افغان فورسز نے مبینہ طور پر پاکستانی حدود کی جانب چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مؤثر فائرنگ کی، جس کے بعد کئی گھنٹے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ مزید پڑھیں: پاک فوج کا اسپن بولدک اور چمن سیکٹر میں بھرپور جواب، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی ذرائع نے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کر دیا۔پاکستانی اسپنر نعمان علی نے میچ میں 10 شکار کرتے ہوئے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا، جب کہ شاہین آفریدی نے اپنی شاندار سوئنگ سے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن درہم برہم کر دی۔جنوبی افریقی ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کے آغاز پر ہی ٹونی ڈی زورزی محض 16 رنز پر شاہین آفریدی کا شکار بنے  جب کہ 55 کے مجموعے پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔اس موقع پر رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو جاری بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا انتقال ملک کے سیاسی و پارلیمانی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے، انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...
    ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔   محسن نقوی نے  کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔  چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے...
    لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے کرم سیکٹر میں کیا گیا حملہ پاک فوج نے بہادری سے ناکام بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر...
    کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے  فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء )  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان ہی اتاریں گے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، شیر افضل مروت جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا، مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ ’اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہ دوں، جس پر وہ بولے ضرور تو عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اکتوبر 2025ء) افغان حکام نے بدھ کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر تازہ جھڑپوں میں پندرہ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی محکمہ اطلاعات کے ترجمان علی محمد حقمل کے مطابق افغانستان کے جنوبی ضلع اسپن بولدک میں رات دیر گئے جھڑپیں شروع ہوئیں اور ان کے مطابق اس میں 15 شہری مارے گئے۔ اسپن بولدک میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایک اہلکار عبدالجان بارک نے بھی اے ایف پی سے بات چیت میں ہلاکتوں کی اس تعداد کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس واقعے میں 80 سے زائد خواتین اور بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان طالبان کے...
    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کر سبقت حاصل کر لی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ...
    ویب ڈیسک:صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف  نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کی اسپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نےجنگ بندی کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز کو بے بنیاد اور من گھرت قرار دے دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیارقبضے میں لینےکی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور اسپن بولدک چمن سیکٹر...
    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں ایک نجی بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 21 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب مسافروں نے بس سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازہ جام تھا۔ بعد ازاں ایک ایکسکاویٹر بلا کر دروازہ توڑا گیا، لیکن تب تک متعدد مسافر جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے۔ کچھ مسافروں نے کھڑکیاں توڑ کر چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ یہ بھی پڑھیے: راجستھان: اے ٹی ایم میں بَیل کی انٹری، شہری دنگ رہ گئے ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم حکام نے بتایا کہ بس میں بڑی مقدار میں آتش گیر مواد موجود تھا جس نے...
    آج 15 اکتوبر کی ابتدائی ساعت میں افغان طالبان اور گروپ فتنہ الخوارج نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے علاقے میں چار مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا جسے پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔ اسپن بولدک پر حملہ اور نقصان آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ مقامی دیہات میں تقسیم شدہ قبائلی علاقوں کے ذریعے کیا گیا، جہاں عام شہریوں کی پروا نہ کی گئی۔ حملے کے دوران افغان جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو باہمی تجارت اور قبائلی سہولتوں کے بارے میں ان کے طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان مارے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان...
    چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سپن بولدک میں منہ توڑ جواب پر افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاک فوج طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک فوج نے چمن کے حساس سرحدی علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن کا پاکستانی فورسز نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِعمل کے ساتھ جواب دیا۔ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق حملہ آوروں نے شہری آبادی کو ڈھال اور نشانہ بنانے کی کوشش کی اور یہاں تک کہ پاک افغان فرینڈشپ گیٹ کو بھی تباہ کر دیا، جس سے ان کے غیر ذمہ دارانہ اور دشمنانہ عزائم آشکار ہو گئے، تاہم پاکستانی جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے...
    ایک معمولی سا خاندانی جنازہ مشرقی چین کی ایک عورت کے لیے زندگی بدل دینے والا لمحہ بن گیا، جب اس نے ایک اجنبی خاتون کو سوگ کی حالت میں دیکھا، جو خاندان کے فرد کی طرح برتاؤ کر رہی تھی۔ چین کے صوبہ شینڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے شوہر کے خفیہ ازدواجی تعلق کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ایک خاندانی جنازے میں شریک تھیں۔ اس حیران کن واقعے کے بعد عدالت نے شوہر کو دوہری شادی (بگیمی) کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل واقعہ جون 2022 میں پیش آیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے آغا سراج درانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر اور زیرک سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی روایات کی مضبوطی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شرمین علی نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ میرا درد نہ جانے کوئی، سنگِ مر مر، آتش، قسمت، پیار کے صدقے، پر دیس اور دل بنجارا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ شرمین علی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں طلاق سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مضبوط مزاج کی مالک رہی ہیں، لیکن علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے اندر خوف اور عدم تحفظ کے احساسات پیدا ہوئے۔ انہوں...
    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے دبئی میں یو اے ای کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔  رانا احسان افضل نے یو اے ای...
    ’جیو نیوز‘ گریب پاک فوج نے اسپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے اسپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا...
    سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان پر پاک فوج کے ہونیوالے حملے سے خوش نہیں، لیکن کابل حکومت نے ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا؟ پاک، افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغان کے درمیان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان پر پاک فوج کے ہونیوالے حملے سے خوش...
    نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ کے نواحی علاقے نظامپور کاہی دیہات میں دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مقصود، عمر 35 سال، موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: پولیس فائرنگ سے جاں بحق شہری کے لواحقین کا ریڈزون میں لاش رکھ کر دھرنا ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے شہید اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری...
    اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔  لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے 15 اکتوبر کی صبح سویرے اسپن بولدک میں چار مقامات پر شروع ہوئے۔ پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے حملے کا جواب دیتے ہوئے انہیں پسپا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ فوج کے جوانوں نے بلوچستان کے اسپن بولدک اور خیبر پختونخوا کے کرم ضلع میں افغان طالبان کے متعدد سرحدی حملے کامیابی سے پسپا کر دیئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے 15 اکتوبر کی صبح سویرے اسپن بولدک میں چار مقامات پر شروع ہوئے۔ پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے حملے کا جواب دیتے ہوئے انہیں پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر نے...
    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے 15 اکتوبر کی صبح سویرے اسپن بولدک میں چار مقامات پر شروع ہوئے۔ پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے حملے کا جواب دیتے ہوئے انہیں پسپا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ فوج کے جوانوں نے بلوچستان کے اسپن بولدک اور خیبر پختونخوا کے کرم ضلع میں افغان طالبان کے متعدد سرحدی حملے کامیابی سے پسپا کر دیئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے 15 اکتوبر کی صبح سویرے اسپن بولدک میں چار مقامات پر شروع ہوئے۔ پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے حملے کا جواب دیتے ہوئے انہیں پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر نے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اُڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932
    پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے  3 مقامات پر علی الصبح حملہ  کیا گیا، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی نے  ان افغان طالبان  کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اورفتنۃ الخوارج کے دہشتگرد  دیہات اور معصوم لوگوں  کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،  پاکستان کا مؤثر جواب سیکیورٹی ذرائع نے...
    قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے دن کے ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 135 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز اوپننگ بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن شاہین شاہ کے بال پر بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس بھی نعمان علی کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ واضح رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے...
    (احمد منصور)پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔  افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا  سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ...
    پاک فوج نے چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 20 طالبان ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پاک فوج نے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 طالبان کو ہلا کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پرعلی الصبح حملہ کیا گیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ رپورٹ ’’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک‘‘ میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.6 فیصد ظاہر کی ہے، تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ یہ تخمینہ ابتدائی نوعیت کا ہے اور حالیہ سیلاب کے اثرات کو ابھی اس میں شامل نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ مہینوں میں معاشی چیلنجز کا سامنا رہے گا، بالخصوص زرعی پیداوار میں کمی، سیلابی نقصانات اور مالیاتی دباؤ کی وجہ سے یہ شرح مزید کم ہو سکتی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق، افراطِ زر کی شرح موجودہ تخمینے میں 6 فیصد بتائی گئی ہے، مگر مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا کیونکہ خوراک اور توانائی کی...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ایک ساتھ کیے گئے حملوں کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے صبح سویرے تین مختلف مقامات پر پاک فوج کی چوکیوں پر حملے کیے جن کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے حملے پسپا کر دیے گئے اور افغان طالبان کے 15 سے 20 دہشتگرد مارے گئے۔ جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جبکہ وہ اپنے مارے گئے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا...
    سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ صدرِ مملکت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آغا سراج درانی کی سیاسی زندگی آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور کئی دہائیوں تک سندھ کی سیاست میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جب کہ مختصر مدت کے لیے وہ قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے۔ اس سے قبل وہ صوبائی حکومت...
    افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران افغان طالبان نے باب دوستی کو اڑا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ باب دوستی کو بھی افغان طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ متعدد عام شہریوں کے جانبحق...
    افغان صوبہ قندھار کے مقامی ذرائع کے مطابق آج (بدھ) صبح "اسپن بولدک" کراسنگ پر واقع "وش گیٹ" سرحدی مقام پر طالبان اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسپن بولدک بارڈر کراسنگ پر آج صبح سویرے طالبان اور پاک فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد طالبان نے کراسنگ پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان صوبہ قندھار کے مقامی ذرائع کے مطابق آج (بدھ) صبح "اسپن بولدک" کراسنگ پر واقع "وش گیٹ" سرحدی مقام پر طالبان اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ چار گھنٹے سے زائد جاری رہی اور کسی بھی طرف سے ابھی تک سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ طالبان نے غیر سرکاری بیانات میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے...
    حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرکے بدامنی کو فروغ دینے والا فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی...
    راوت نے کہا کہ خودکشی نوٹ میں کیریئر برباد کرنے کی سازش کا ذکر بھارتی بیوروکریسی کے اندر تعصب کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلت مخالف رویوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف ادارہ جاتی امتیاز نے بھارتی جمہوریت اور آئین کے دعوؤں کو سخت چیلنج کر دیا ہے۔ چندی گڑھ میں دلت آئی پی ایس افسر پورن کمار کی خودکشی نے بھارت میں موجود ذات پات کے جبر اور ادارہ جاتی ناانصافی کا پول کھول دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورن کمار اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران ترقیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے،سراج درانی عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ صدرِ مملکت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
    نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلت مخالف رویوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف ادارہ جاتی امتیاز نے بھارتی جمہوریت اور آئین کے دعوؤں کو سخت چیلنج کر دیا ہے۔ چندی گڑھ میں دلت آئی پی ایس افسر پورن کمار کی خودکشی نے بھارت میں موجود ذات پات کے جبر اور ادارہ جاتی ناانصافی کا پول کھول دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورن کمار اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران ترقیوں اور تبادلوں میں غیر منصفانہ رویے پر کئی بار اعتراض کیا تھا۔ کانگریس رہنما ہریش راوت نے پورن کمار کی خودکشی پر سخت...
    لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔ رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس کریز پر موجو ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے تین اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
    سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاک افغان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ خورشید قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حملے سے خوش نہیں لیکن ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کردار ادا کر سکتے ہیں۔
    ویب ڈیسک : صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔  سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے اور ایک جامع و مساوی معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔  انہوں نے عوام اور اداروں پر زور دیا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم، روزگار اور سماجی شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بھی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ پی پی ایس سی کا پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی...
    لاہور ٹیسٹ میں چوتھے روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کو اس کو جیت کے لیے مزید 226 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹ درکار ہیں۔ ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ کپتان ایڈن مارکر 3 اور ویان مولڈر صفر پر پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں نعمان علی کے نام رہیں۔ پاکستان کی دوسری اننگزتیسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز کی 109 رنز کے برتری کے باوجود دوسری اننگز...
    کویت کے شہر الاردیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا دوسرا میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔ گروپ ای کا یہ مقابلہ ایک دلچسپ انداز میں شروع ہوا، جب افغانستان نے میچ کے آغاز کے صرف پانچویں منٹ میں گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ تاہم افغانستان کی برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان کے مڈفیلڈر اعتراز حسین نے 29ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لیے کئی کوششیں کیں، مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا اختتام 1-1 کے اسکور پر ہوا، جس کے...
    پشاور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی آج نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدہ کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں شام 4 بجے ہوگی۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی سے حلف لینے کیلئے پشاور آ رہا ہوں، کبھی بھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، آئین کے مطابق معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے، سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مجھے ویسے بھی پشاور آنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا، بلاول...
    مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے سپرد، غزہ میں امدادی قافلوں کیلئے رفح بارڈر آج کھولا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں جس کے بعد غزہ میں رفح بارڈر کے راستے امدادی قافلوں کی آمد آج سے متوقع ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رات مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل حکام کے حوالے کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی حماس غزہ امن معاہدے کے تحت4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 زندہ یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالےکرچکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل مصری سرحد سے ملحقہ...
    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں ایلبرس میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔ ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ...
    افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی پر بابِ دوستی جزوی طور پر فعال کر دی گئی جس کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ اس حوالے سے چمن پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد باب دوستی کے راستے پاکستان سے گزشتہ روز 818 افغان خاندان اپنے وطن واپس چلے گئے، افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد 4463 تھی۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے میڈیا کو بتایا کہ افغان مہاجرین...
    کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ہے، افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا۔ ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں...
    لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن کا آغاز 1964ء کو ہوا تھا جب اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ سفید چھڑی کو نابینا افراد کیلئے بطور امید اور سہارا منتخب کیا جس کے بعد ہر برس اس دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے آگاہی سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ عام لوگوں کو یہ باور کروایا...
    لندن (ویب ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوران تعلیم متعدد بار دوستوں کیساتھ نشہ کیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے 2025 میں جلد سامنے آنے والی اپنی یادداشت میں منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کی سوانح عمری ’فائنڈنگ مائی وے‘ 21 اکتوبر 2025 کو سامنے آئے گی، مذکورہ کتاب ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور چیلنجز کو بیان کرتی ہے، کتاب میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات بھی بیان کیے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے کتاب میں اپنے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دنوں کے ایک واقعے کا بھی ذکر کیا ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ...
    کرم ( نیوزڈیسک) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں 5 ٹینک پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی، سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ سعد رفیق نے حالیہ انکشاف میں بتایا ہے کہ ان کی ایک سیاسی پیشگوئی، جو انہوں نے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے متعلق کی تھی، حیران کن طور پر سچ ثابت ہوئی اور انہوں نے یہ بات شیر افضل مروت کو پہلے ہی بتا دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کس کے کہنے پر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا، طارق فضل نے بتادیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر اسپیکر چیمبر میں ہوئی، اس وقت وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آرہا تھا۔ مصافحہ کے بعد میں نے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
    کوئٹہ: افغان فورسز کی جانب سے  چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستان کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے۔ افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں  فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ویش منڈی اور اسپن بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے اور علاقے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: چمن میں پاک افغان سرحد ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں آگئی ہے، جہاں افغان فورسز نے بغیر کسی اشتعال کے پاکستانی حدود میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب افغان فورسز نے چمن کے قریبی علاقوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان حدود میں ویش منڈی اور اسپن بولدک کے علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد...
        بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان قیادت کے ساتھ رابطے قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اور اگر ضرورت پڑی تو اب بھی وہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو بات چیت اور تحمل کے ساتھ حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوچکی...
    آزاد کشمیر مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ افغان، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدائے کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آ زاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہیں، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے...
    نوبیل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنی یونیورسٹی کے دنوں کے دوران کئی بار منشیات استعمال کیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق، ملالہ نے یہ انکشاف اپنی نئی یادداشتوں پر مبنی کتاب ‘فائنڈنگ مائی وے’ میں کیا ہے، جو 21 اکتوبر 2025 کو شائع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘ یہ ان کی سب سے ذاتی اور کھری روداد قرار دی جا رہی ہے، جس میں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران پیش آنے والی ذہنی مشکلات، صدمات اور ذاتی جدوجہد کا...
    ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے اور ایک جامع و مساوی معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام اور اداروں پر زور دیا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم، روزگار اور سماجی شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بھی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ آصف زرداری نے...
    طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو میزائل داغے جاتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں سوویت دور کے “ایلبرس” بیلسٹک میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں افغانستان سے دو میزائل داغے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F جیسے پرانے میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2022 میں طالبان نے ان میزائلوں — ایلبرس اور لونا ایم — کی نمائش کی تھی، جو سوویت یونین کے چھوڑے گئے نظام تھے اور طالبان نے انہیں بحال کیا تھا۔ملیٹری ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر 9K72 ایلبرس میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان کی...
    راولپنڈی+ اسلام آباد+ چمن ( خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا تھا۔ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ٹینک پوزیشن تباہ ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ طالبان کا ٹینک بھی تباہ اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں موجود سفارتی مشنز‘ غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ نے پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات‘ علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر پاکستان کو ایک، صفر کی برتری دلائی۔کھیل کے دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دونوں ٹیمیں اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اہم میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے صفیان خان نے گول کر کے بھارت کے خلاف برتری کو 0-2 کیا، تاہم چند ہی لمحوں بعد بھارت کے ہندال ہراجیت سنگھ پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ 1-2 پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزارتِ خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحدی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے عالمی سفیروں کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک اپنی سرزمین پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں افغانستان کو ایک بار پھر پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چمن (آن لائن)افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن، قلعہ سیف اللہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بند ہے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب پیدا ا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بادینی بارڈر اور چاغی میں براہمچہ کے مقام پر پاک افغان سرحد بند ہے۔سرحد بند ہونے سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی عارضی طور پر معطل ہے، چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پانچ ہزار سے زائد افغان مہاجر سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھلتے ہی ان افغان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ سیالکوٹ ( نمائندگان جسارت ) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اپنی تہذیب و ثقافت کے منافی ہم نصابی سرگرمیاں وطن عزیز کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے -اسکول میں تعلیم کے نام پر ہونے والی ہر سرگرمی سے طالبعلم نء معلومات سیکھتا اور اپنے شعور کا حصہ بنا لیتا ہے لہٰذا علم نافع فراہم کرنا معلمین اور نظام تعلیم کی ذمہ داری ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں اساتذہ کنونشن میں’’ معمار جہاں تو ہے‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کرام وطن عزیز کی فکری و اخلاقی بنیادوں کے محافظ ہیں، ان کی...