2025-09-17@22:54:23 GMT
تلاش کی گنتی: 5843
«مسافروں کو»:
(نئی خبر)
ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بچپن میں بچے کو لگائی گئی ایچ آئی وی کی سنگل ویکسین بعض حالات میں کئی سالوں تک بچوں کو ایچ آئی وی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ ٹولین نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں نوزائیدہ بندروں کو سنگل ایچ آئی وی ویکسین کا شاٹ دیا گیا جس نے عضلاتی خلیے میں ایچ آئی وی کے خلاف انتہائی قوت والے تریاقچے پیدا کرنے کا نظام شروع کیا جو تین سے زیادہ سال تک مستحکم رہے۔ ابتدائی ماہ میں دی گئی یہ ڈوز بچے کے مدافعتی نظام کو قوت آور کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے نتیجے میں تقریباً تین سے زائد سال تک بغیر بوسٹر کے تریاقچوں (antibodies) کی...
لاہور: حافظ آباد میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد کو بچی کی کم عمری کی شادی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو فوری تحویل میں لے لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ تحویل میں لی گئی کمسن بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر فوری اطلاع کریں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار کارروائی میں ایک ایرانی شہری سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 6 کا تعلق بنوں، 5 مالاکنڈ، 4 فیصل آباد، جبکہ 4 ملزمان ملتان اور خانیوال سے ہیں۔ اسی طرح 2 کا تعلق بونیر سے جبکہ دیگر ملزمان کا تعلق حافظ آباد، وزیرستان، وزیرآباد اور کراچی سے ہے۔ گرفتار ہونے...
اسلام آباد: دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور موثر حکمتِ عملی کیلیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحادمیں مضمر ہے۔ عالمی جریدے نے خیبرپختونخواہ حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کودہشتگردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنزکیے ،گزشتہ دورحکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اورواپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کوحوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے ،وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا ارلی ہارویسٹ پروگرام، جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، بلوچستان کے زمینداروں اور تاجروں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آٹے کا بحران کیسے پیدا ہوا؟ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی محنت اور پیداوار کو تباہ کرنے اور معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ معاہدے کے مطابق ایک سال کی مدت کے دوران پاکستان سے کیلا، کینو، آلو اور آم افغانستان برآمد ہوں گے جبکہ افغانستان سے انار، انگور، ٹماٹر اور سیب پاکستان درآمد کیے جائیں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سینیئر...
لاہور: ایتھوپیا وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام ہوگئی، ایف آئی اے امیگریشن فیصل آباد نے تین مسافروں کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں عاطف شفیق، محمد سفیان اور عبدالرحمان شامل ہیں، مسافر فلائٹ نمبر FZ-356 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ایتھوپیا جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق منڈی بہاء الدین، گجرانوالہ اور بھمبر سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، مسافروں کو ایتھوپیا وزٹ ویزے کی آڑ میں لیبیا جانا تھا بعد ازاں لیبیا سے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹوں کی نشاندہی...
خاران(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مقامی زمینداروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد مزید 4 افراد کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ Post Views: 3

کراچی: پانی کےبہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کازوے تیسرے روزبھی بند، اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام
کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پروٹیز اننگز صرف 7.5 اوورز تک محدود رہی۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ South Africa hold their nerve...
بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو مزید متاثر کرتے ہوئے صرف 7.5 اوورز تک محدود کردیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم 7.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناچکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناردن بائی پاس مواچھ گوٹھ پل پر ایک ٹرک اور مسافر کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں انور علی، بینش شمشیر، عادل، 12 سالہ افشین، شمریز علی خان، معظم، مدینہ خاتون، 5 سالہ محمد اذان، صدف اور سونیہ فاطمہ شامل ہیں۔
کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کونکر ندی میں حادثہ دو گاڑیوں کے ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا، 4 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین افراد کی تلاش میں دن بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، اندھیرےکے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا، صبح فجرکے وقت تینوں افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا جائےگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ملیر کینٹ کے راستے سعدی ٹاؤن پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لٹھ ڈیم اور تھڈو ڈیم...
ایتھوپیا میں افریقہ کے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح، مصر اور سوڈان نے خدشات کا اظہار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیم کے افتتاح کو ایتھوپیا اپنی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر واقع مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا، جس سے ان کے زرعی اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ ڈیم...

وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے، ڈی آئی جی سیکیورٹی اسلام آباد علی رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، دونوں تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگریڈ 22کے افسر انعام اللہ...
سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قائمہ کمیٹی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر 9 اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔دوران اجلاس ڈی جی این سی سی آئی اے نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے 611 مقدمات مالی فراڈ اور ہراسمنٹ کے 320 مقدمات درج کیے ہیں۔ غیر قانونی طور پر سمز حاصل کر کے دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جا رہی ہیں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹ میں ایک تقریر کے بعد میرے خلاف گالم گلوچ کا سلسلہ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد سے میرا پاسپورٹ تاحال بلاک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کئی بار پاسپورٹ کیلیے اپلائی کیا مگر جاری نہیں کیا گیا،9 مئی کے بعد میرا پاسپورٹ بلاک ہے، افغانستان جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرا پاسپورٹ تو 9 مئی کے بعد سے بلاک ہے، لیکن خان صاحب اگر آپ کا حکم ہوا تو مجھے افغانستان جانے کے لئے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں بغیر ویزے کے بھی جا سکتا ہوں۔ pic.twitter.com/d56iEJhBEI — Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) September 10, 2025 ...
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت حال ہی میں بڑھائی گئی عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز کی وصولی 1980 کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے فیسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف تحریری تجاویز پیش کیں۔ اُنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی فیس میں اضافہ، آئین کے آرٹیکل 37...
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سفری دستاویزات بنوانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اہلکار افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کے معاملے میں گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں نور احمد، حسیب اللہ، یار محمد، عبدالرحیم اور محمد حبیب شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان کے شہر مزار شریف سے ہے۔ ملزمان کو پشاور سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوئے اور یہاں قیام کے دوران سفری دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ ملزمان کے پاس پاکستان میں قانونی رہائش کے...
افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سفاکانہ اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس میں کئی افراد شہید ہوئے۔ طالبان حکومت نے فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل بار بار عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ عالمی ادارے اور طاقتور ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ افغان طالبان نے عالمی...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارش میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا. ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور ضلع انتظامیہ نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 350 سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا. ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سعدی ٹاؤن میں پانی میں پھنسے 10 افراد کو ریسکیو 1122 نے پاک فوج کے ساتھ نکال لیا، صائمہ سوسائٹی کے قریب 2 مرد، 3 خواتین اور 6 بچوں کو بحفاظت منتقل کیا گیا. نشر بستی اور عیسیٰ نگری میں پانی بھرنے سے 8 افراد پھنس گئے تھے، ریسکیو 1122 نے نشر بستی سے 4 بچوں، ایک مرد اور 3 خواتین کو نکال لیا....
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر بھارتی شدت پسندوں کے شدید ردِعمل کی زد میں آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کسی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نکالنے میں میرا کردار نہیں، بھارت کیخلاف ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شدت پسند صارفین نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’غدار‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔ ????Trophy unveiling moments! ACC President...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے دوحا پر حملے سے پہلے قطر کو خبردار کر دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی اطلاع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ قطر کو متوقع حملے سے آگاہ کریں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت لیویٹ نے کہا کہ ایک خودمختار ملک قطر، جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر خطرات مول لے رہا ہے، پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو افسران کی پروموشن سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو افسران کی ترقیوں سے روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کر دیا۔ ہائی کورٹ نے سی ڈی اے افسران کی ترقیوں پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے تین ماہ تک افسران کی پروموشن سے متعلق کوئی آرڈر جاری نہ کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سید حامد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کے دوران احکامات جاری کیے۔ Tagsپاکستان
پاکستان اس وقت دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے جس کی شدت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور آئی ایس کے پی کی نئی فعالیت بیرونی محفوظ پناہ گاہوں اور اندرونی سیاسی تقسیم کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ اصل اسباب کی نشاندہی، پالیسی خلا کی درستی اور ایک ہمہ جہت، ریاستی و سماجی ربط پر مبنی قومی ردِعمل کی فوری ضرورت ناگزیر ہو چکی ہے۔ ماضی کی مصالحتی پالیسی نے مسئلہ گھٹانے کے بجائے اسے طول دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور ’نرمی‘ کے رویے نے ان گروہوں کو از سرِ نو منظم ہونے کی گنجائش...

دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ
دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پانی کی سطح تین سو چورانوے عشاریہ پانچ صفر پر پہنچے پر بریچنگ کر دی جائے گی۔شیرشاہ کے مقام پرپانی کا بہاو 4لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈتریموں،5لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب کے باعث 10افراد کے جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی ہے،سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی...
ایشیا کپ، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی، تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔ایونٹ کی انعامی رقم سے متعلق ابھی باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ 2025 میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں...

این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر
این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اسلام آباد کے زون 5 میں واقع بحریہ ٹاؤن فیز تھری اور فیز فور میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے 5 ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی شرائط پوری نہیں کیں اور اسکیم کا این او سی حاصل کیے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا آغاز...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مدرسے کے طالب علم سمیت 8 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مدرسے کے طالب علم سمیت 8 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پیش رفت رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت نے پولیس حکام پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سعید آباد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے لاپتا طالب علم عبد الرحمان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا؟۔ وکیل نے موقف دیا کہ پولیس...
ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی...
چائنہ ڈیلی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن، توازن کے فقدان اور غیر مستقل مزاجی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات اب نشیب و فراز کا شکار ہیں۔ قلیل مدت میں تعلقات میں وقتی بہتری آ سکتی ہے لیکن طویل مدت میں باہمی اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔ تجزیے کے مطابق دونوں ممالک کا دو طرفہ تعاون محض سطحی حد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ چائنہ ڈیلی نے کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ دیرینہ اسٹریٹجک وابستگی بھی واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات کی مضبوطی میں رکاوٹ ہے۔ بھارت ایک طرف امریکہ...
کیف: روس نے یوکرین میں ڈرونز اورمیزائل کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاک ہوئے جبکہ دارالحکومت کیف کے سرکاری دفاتر میں آگ لگ گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین پر جنگ کا اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔.جس میں دارالحکومت کیف کی مرکزی سرکاری عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں کم از کم ایک شیرخوار بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں کئی رہائشی اور شہری علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون اور میزائل حملوں نے شمال،...
نیپالی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے تصدیق کی کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے لگائی گئی سوشل میڈیا پابندی واپس لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب تمام پلیٹ فارمز کام کر رہے ہیں، دوسری طرف ملک کے وزیر داخلہ رمیش لکھک نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات پابندی...
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
راولپنڈی: راولپنڈی کے نواحی علاقے روات ٹی چوک، اسلام آباد کے قریب دو مال بردار ٹرکوں کے درمیان پیش آنے والے خوفناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیاز سے بھرا ایک ٹرک سڑک پر الٹ گیا، پیچھے سے آنے والا دوسرا وزنی سامان سے لدا ٹرک اسے بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گیا جس سے دونوں ٹرک بری طرح متاثر ہوئے اور آٹھ افراد نیچے دب گئے۔ دبنے والے تمام افراد ٹرکوں کے قریب موجود تھے اور...
گجرات،پھالیہ:۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلاب متاثرین، جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکاران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہیر بند ہونی چاہیے ، قوم اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہوں اور حکومت غذائی قلت کے تدارک کے لیے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔ اس...
کٹھمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہرے شدید خونریزی میں بدل گئے، جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 347 سے زائد زخمی ہوگئے، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج تعینات کر دی اور دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر وفاقی پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے جس پر سکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور فائرنگ کی گئی، جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ اسپتال حکام کے مطابق صرف کٹھمنڈو کے مختلف اسپتالوں میں 17 افراد کی ہلاکت...
پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے...
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں دن رات متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے نہ صرف انسانی جانوں کو بچایا بلکہ مویشیوں، خوراک اور گھریلو سامان کو بھی محفوظ بنایا تاکہ متاثرین کو زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں...
اسلام آباد: سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی ایک اور کھیپ گرفتار کر لی گئی۔ ایف آئی اے نے نوجوانوں کو جیوانی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے 24 ملزمان ایران اور آگے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں 11 کا تعلق گجرانوالہ سے، 7 کا تعلق حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ایف آئی اے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ Tagsپاکستان
نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے سماجی تنظیم ہامی نیپال نے کیا جسے 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور انصاف ہے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوان اسکول اور کالج یونیفارم پہن کر جمع ہوگئے اور سڑک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کیا اور بدعنوان...
کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کا جلسہ ہورہا تھا، اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ ہوا جس کے سبب 17 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آج دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود...

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے،...
نارووال نالہ ڈیک کے نواحی پاکستانی سرحدی علاقہ لہڑی سے 3 عدد 8 پاؤنڈ وزنی اور ایک عدد 18کلو وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائنز کو اپنی تحویل میں لے کر عوام الناس کی جان و مال کو لاحق خطرات سے محفوظ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: فیول اسمگلنگ کا الزام، ایران نے عملے سمیت غیر ملکی آئل ٹینکر حراست میں لے لیا ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید حسن رضا کا سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع شہریوں کی جان و مال کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں:ہمیں ٹینک اور کمپیوٹر چِپس چاہییں، ٹی شرٹس یا موزے نہیں، ٹرمپ انہوں نے نالہ ڈیک کے اطراف کی آبادیوں...

عدالت عظمیٰ کے 4ججز کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، سپریم کورٹ رولز منظوری کے طریقہ کار پرتحفظات کااظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے 4ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں سپریم کورٹ رولز منظوری کے طریقہ کار پرتحفظات کااظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے 4ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے،خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،خط میں سپریم کورٹ رولز سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رولز منظوری کیلئے کبھی فل کورٹ کے سامنے نہیں رکھے گئے،ایجنڈے میں نئے رولز سے پیدا مشکلات کے خاتمے کا ذکر ہے،بنیادی اعتراض دور ہونے تک اس میٹنگ میں شرکت کا فائدہ نہیں،...
پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو فوری انصاف نہیں مل رہا۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ہائیکورٹ نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر نئے جوڈیشل سال کے آغاز کے سلسلے میں کورٹ روم نمبر ون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف جسٹس، سینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور اور ہائیکورٹ کے دیگر ججز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ہزاروں کیس زیر التوا ہیں۔ پچھلے سال ہائیکورٹ نے داخل ہونے والے کیسز سے...
کراچی: جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے۔ انجری کی شدت ابھی طے نہیں کی گئی لیکن یہ صورتحال جنوبی افریقی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ پانچ ہفتوں بعد وہ پاکستان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچزکھیلیں گے۔ باووما رواں سال دوسری بار دوران میچ انجرڈ ہوئے، اس سے قبل جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران بھی وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے 66 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کا ورک لوڈ محدود رکھا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف وہ تینوں میچوں میں شریک ہوئے، وہ...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسپنر محمد نواز نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو بے بس کردیا۔ انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر تین بیٹرز کو آؤٹ کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اننگز میں 5 شکار کیے۔ بیٹنگ میں بھی 25 قیمتی رنز جوڑ کر آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اسی کارکردگی پر وہ میچ اور سیریز کے ہیرو قرار پائے۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک میڈ اِن ڈالا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے شکاروں میں درویش رسولی (ایل بی ڈبلیو)، عظمت اللہ عمرزئی (کیپر کے ہاتھوں کیچ)، ابراہیم زادران (اسٹمپ آؤٹ)، کریم جنت (صفر...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی سب سے زیادہ خطرناک صورتحال اس وقت پنجند اور تریموں کے مقامات پر ہے جبکہ گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے لیکن گڈو، سکھر اور کوٹری میں حالات قابو میں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پنجند میں پانی کی آمد و اخراج دونوں تقریباً 5لاکھ 4ہزار 604 کیوسک ہے جو انتہائی بلند سطح ہے، تریموں پر آمد و اخراج 5لاکھ 43ہزار579 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گڈو بیراج پر آمد 4لاکھ ایک ہزار352 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 80ہزار896 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر آمد 3لاکھ 40ہزار766 کیوسک اور اخراج 3...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر پانے پر مایوسی ہوئی ہے، تاہم پاکستان ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور جیت کی حقدار تھی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے افغان کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عمدہ بولنگ کی جس نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ ان کے مطابق ٹیم کو ایشیا کپ سے پہلے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی اور امید ہے کہ ابوظبی میں افغان ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم موجود نہیں تھا لیکن اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ...
تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز شارجہ(سب نیوز)تین ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور پہلی وکٹ بغیر کوئی رن بنائے گر گئی۔قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور کپتان سلمان آغا 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔افغانستان کی...
انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ ک بھیانک شکست سے دوچار کردیا ۔ یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز دی روز باؤل ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 414 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ میچ ہیری بروک کی قیادت میں کھیلا گیا جو کہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ تھا کیونکہ انگلینڈ ابتدائی 2 میچ ہار چکا تھا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اتر...
انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 342 رنز سے شکست دے کر مردوں کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 414 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ اسکور کیے۔ جیکب بیٹھل نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بناتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ کپتان جوس بٹلر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 400 سے آگے پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ انگلینڈ کے...
امریکہ کی یونیورسٹی آف لوئسول میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر رومن یامپولسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنہ 2030 تک 99 فیصد کارکنوں کو بے روزگار کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارکنوں کے لیے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں کمپنیاں لاگت میں کمی اور آمدنی بڑھانے کے لیے تیزی سے اے آئی سسٹمز پر دارومدار بڑھا رہی ہیں۔ اے آئی سیفٹی کے حوالے سے ایک نمایاں آواز سمجھے جانے والے پروفیسر یامپولسکی کے مطابق یہاں تک کہ کوڈرز اور پرامپٹ انجینئرز بھی آٹومیشن کی آنے والی لہر سے محفوظ نہیں رہیں گے جو تقریباً تمام ملازمتوں کو چھین سکتی ہے۔ پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہم...
اسرائیل کے عوام نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے احتجاج کیا ہے، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست اپیل کی کہ وہ غزہ کی جنگ ختم کرائیں اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ مظاہرین نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر واقع عوامی چوک کو بھر دیا۔ جنہوں نے اسرائیلی پرچم اور یرغمال بنائے گئے افراد کی تصاویر والے پلے کارڈز تھام رکھے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں غزہ جنگ بند کرنے کے لیے بھرپور مظاہرے، کلیسائی رہنماؤں کا بھی اظہار تشویش احتجاج کے دوران تل ابیب کے ایک رہائشی نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ دنیا میں واحد شخص ہیں جو نیتن یاہو پر دباؤ ڈال...
انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکومت نجی شعبے کو تعلیم بطور تجارت کرنے کی اجازت نہ دے، حکومت نے اپنی ذمہ داری ختم کردی ہے اس لیے طبقاتی نظام تعلیم فروغ پا رہا ہے، حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نجی شعبے کو تعلیم فروخت نہ کرے۔ حافظ نعیم الرحمن کاکہنا تھاکہ لوگ زبان و ثقافت کو قوم جانتے ہیں جبکہ مسلمان معاشرے کسی جغرافیے نہیں بلکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں۔یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد پروفیسرخورشید احمد مرحوم کے نام سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک کی نامور شخصیات شریک بھی ہوئیں۔ امیر...
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ مختلف عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کے نے بتایا کہ روس نے اس حملے میں 805 ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ ماسکو کی جانب سے سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔ روس نے اس کے ساتھ 13 مختلف نوعیت کے میزائل بھی داغے۔ فضائیہ کے بیان کے مطابق یوکرین نے 747 ڈرون اور 4...
اسلام آ باد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کے دوران کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے۔ ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ...
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
نئی تحقیق کے مطابق ٹوائلٹ پر بیٹھے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے بواسیر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایک امریکی جرنل پلوس ون میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو افراد ٹوائلٹ میں اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں بواسیر ہونے کا امکان 46 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائل فون استعمال کرنے سے لوگ ٹوائلٹ میں زیادہ دیر بیٹھے رہتے ہیں جس سے بڑی آنت پر دباؤ بڑھتا ہے اور بواسیر کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بڑی آنت کا کینسر: پہلی علامت جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ٹرشا پاسریچا کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہے...
ابیدجان: مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے اچانک ایک کشتی پر حملہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے کہ اچانک ایک بھاری بھرکم دریائی گھوڑے نے کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ واقعے کے بعد مسافر دریا کے تیز پانی میں بہہ گئے۔ کچھ افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، مقامی غوطہ خور اور سیکیورٹی...
لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے دشمن کے طور پر کام کررہی ہے اور اس کے لوگ 80 سے 85 فیصد کرپشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے وڈیرے اور جاگیردار کرپشن کرتے ہیں اور صوبائی حکومت تمام اداروں پر قابض ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی دشمن پارٹی کے طور پر کام کرتی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے قبضہ کر کے کراچی کی میئرشپ پیپلزپارٹی کو دی ورنہ ان کی کون سی کارکردگی تھی جبکہ صوبے میں 17 سال...
موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔ محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں...
امریکا میں امیگریشن حکام نے ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی بیٹری فیکٹری پر بڑا چھاپہ مارا، جس میں475 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 300 سے زائد کوریائی شہری زیرِ حراست غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار افراد میں300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔اس واقعے پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ گرفتار شہریوں کےتحفظ اور ان کے قانونی حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی...
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو ارلی وارننگ سسٹم کے لیے 2017 سے قرض ملنا شروع ہوا مگر حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں منعقدہ " محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا موثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے، حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات میں گھرتا جا رہا ہے، پانی کے مسئلے جماعت اسلامی کے "ری بلڈ پاکستان " منصوبے کا حصہ بنائیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ منظم طریقے سے قوم کو...
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے مسائل پر حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظم طریقے سے قوم کو ساتھ لے کر چلا جائے تو پاکستان بہت آگے جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں "محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوتا رہا ہے، پانی کے مسئلے کو جماعت اسلامی کے "ری...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے شمالی علاقہ جات میں ماحولیاتی تباہی کا ذمہ دارجنگلات کی بے دریغ کٹائی کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتوں کے فنانسرز اور بااثر افراداس کٹائی میں ملوث ہیں۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، محفوظ مستقبل، آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ حکومتوں کی ناکام پالیسیز اور مفاد پرست عناصر کی پشت پناہی ہے۔ درختوں کی کٹائی میں ملوث عناصر کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔پانی کا بحران جماعت اسلامی کےری بلڈ پاکستان منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔ ارلی وارننگ سسٹم نہ لگانا سنگین...
پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نے خیبر پختونخوا حکومت سے اپیل کی ہے کہ زلزلے کے دوران شدید زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے اسپتالوں میں علاج کی اجازت دی جائے اور اس وقت طورخم بارڈر پر سو سے زائد شدید زخمی پشاور آنے کے منتظر ہیں۔ افغان قونصل جنرل کی یہ اپیل خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ بیرسٹر سیف نے آج افغان زلزلہ زدگان سے ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کے لیے پشاور میں افغان قونصلیٹ کا دورہ کیا اور زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ گنڈا پور کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 1000...
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں خواجہ سرا زیشانے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو...
پشاور: بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ لیوی فورس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے وینیوز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے، جن کا دورہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ریکی ٹیم بھی پہلے ہی کر چکی ہے۔ فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ فیصل آباد 2008 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا، جہاں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام،...
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آصف خان 40، علی شان شرفو 27، محمد زوہیب 23 اور راہول چوپڑا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہرشت کوشک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، عبداللہ احمدزئی اور فرید احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس...
ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف ‘کیٹامائن کوئین’ نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔ جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین...
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا کے 9جوڈیشل افسران نوکری سے برخاست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا۔پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ نے ججوں کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی تھی اور نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز شامل ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ انکوائری میں ججوں کے خلاف جرم ثابت ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ججوں کو شو کاز جاری کرتے ہوئے صفائی کا موقع دیا۔پشاور ہائی...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ نے ججوں کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی تھی اور نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز شامل ہیں۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ انکوائری میں ججوں کے خلاف جرم ثابت ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ججوں کو شو کاز جاری کرتے ہوئے صفائی کا موقع دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے مطابق ججز اپنی صفائی ثابت کرنے میں ناکام ہوئے، جس پر چیف جسٹس نے...
برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنی ناپختہ ٹیکس ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئی ہیں ۔ ذمہ داری کا اعتراف اور تحقیقات انجیلا رینر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے نئے گھر (ہوْو میں) پر اسٹامپ ڈیوٹی (پراپرٹی ٹیکس) کم ادا کیا، جس کی وجہ ان کے بقول، غیرماہر قانونی مشورے کا انحصار تھا انہوں نے خود کو کیس کے آزاد اخلاقی مشیر، سر لاری مگنس کو ریفر کیا، جس نے کہا کہ اگرچہ رینر نے نیک نیتی سے کام کیا، مگر یہ اقدام وزارتی کوڈ کی خلاف ورزی تھا۔ قومی ایمانداری کو درپیش چیلنج یہ واقعہ لیبر حکومت کے لیے ایک بڑا...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ،...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا وزیر اعلیٰ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینک کر مارنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک کر مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے 2 مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا جب کہ علیمہ خان صحافیوں کے سوالات لیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا مار دیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی بعد ازاں ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، جس میں انکشاف کیا گیا...
فرانس کی کاسمیٹکس کمپنی لوریال کی وارث اور بانی یوجین شوئیلر کی نواسی، فرانسواز بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں رواں سال غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان کی دولت تقریباً 24 ارب ڈالر بڑھ کر 98 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے آگے نکل گئی ہیں۔ Françoise Bettencourt Meyers, the French beauty heiress and granddaughter of L’Oréal founder Eugène Schueller, has seen her fortune surge by nearly $24 billion this year, making her wealthier than Asia’s richest man, Mukesh Ambani — Asif Hussain (@AsifHus80321718) September 5, 2025 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 72 سالہ بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں صرف 8 ماہ کے دوران 32 فیصد اضافہ...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں چالیس لاکھ ایکڑ زمین اور تین ہزار دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے نتیجے میں چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں اور آئندہ گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے مقرر کیا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں جب کہ گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند بیراج پر پانی کا ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479...
ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14 سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کے جسد...
جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے 331 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر اور جو روٹ 61، 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیکب بیتھل 58، وِل جیکس 39، کپتان ہیری بروک 33، بین ڈکٹ 14، برائڈن کارس 7 اور عادل راشد 2 رنز جبکہ جیمی اسمتھ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جوفرا آرچر 27 اور ثاقب محمود 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پروٹیز کی جانب سے...