2026-07-24@13:16:36 GMT
تلاش کی گنتی: 3971
«میں بھی رانی تو بھی رانی»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگے گا اور اگر لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزعمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو، خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس جیل کے اندر پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر عارف اور...
گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں. انہیں ترقی کا پتہ ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے. اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، مٹھی سے ریت کی طرح پھلستا ہے۔گجرات یونیورسٹی میں تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ماں کے طور پر آپ سے ایک وعدہ کرنے آئی ہوں. پنجاب کے تمام وسائل اپنے بیٹوں، بیٹیوں پر نچھاور کرنے ہیں.آپ بچوں نے جو خواب دیکھنا ہے دیکھیں. میرے تمام وسائل آپ کے قدموں میں حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالر شپس، لیپ ٹاپس 100...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے خیبرپختونخوا بھر میں سڑکوں کی بندش کے باعث صوبہ ملک کے دیگر حصوں سے عملاً کٹ کر رہ گیا۔ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی اہم شاہراہیں کئی روز سے بند ہیں جس سے سفر، تجارت اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ سڑکوں کی بندش کے باعث ہزاروں مسافر راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں مریض، خواتین، بچے اور دیہاڑی دار مزدور شامل ہیں، جبکہ طبی ایمرجنسی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جن میں صوابی کے قریب ایمبولینس میں ایک خاتون کے انتقال کی خبر...
’آج میں غیر حاضر رہا۔ کل پورا دن حاجی کیمپ اڈے پر انتظار کرتا رہا، لیکن پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد نہیں جا سکا۔ آج صبح سے دوبارہ اڈے میں بیٹھا ہوں۔‘ یہ کہنا ہے پشاور سے تعلق رکھنے والے اختر ایوب کا، جو اسلام آباد میں ملازمت کرتے ہیں۔ وہ ویک اینڈ پر گھر آئے تھے، مگر اب دھرنوں کی وجہ سے راستے بند ہونے کے باعث پھنس گئے ہیں۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں کو جانے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اختر ایوب کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر...
بنگلہ دیش میں اسلامی جماعتوں نے 1991ء میں پارلیمانی جمہوریت کے بحال ہونے کے بعد اپنے اب تک کے مضبوط ترین انتخابی مظاہرہ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 13ویں قومی اسمبلی کے انتخابات میں کل 11 اسلامی جماعتوں نے حصہ لیا اور ملک بھر میں 607 امیدوار میدان میں اتارے۔ ان جماعتوں نے مجموعی طور پر 72 پارلیمانی نشستیں جیتیں جو 3 دہائیوں میں سب سے زیادہ شمار ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی حلف برداری، احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان میں بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی سب سے زیادہ اثر رکھنے والی جماعت کے طور پر سامنے آئی، جس نے 68 نشستیں جیتی۔ جماعت نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کا دھرنا اچانک ختم ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق دھرنے کے شرکا باہر سڑک سے اٹھ کر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے۔ منسٹرز انکلیو، ججز کالونی اور پنجاب ہاؤس جانے والے تمام راستے بھی کھول دیے گئے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں ارکان دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجزمیں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کا الگ دھرنا جاری ہے۔ پارلیمنٹ لاجز کا کیفے ٹیریا بھی بند کر دیا گیا تھا جس سے ارکان کو کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا...
پاکستان میں سستی بجلی کے خواب کو مہنگائی کا گرہن لگ گیا ہے۔ ملک بھر میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد عام صارفین کے لیے شمسی توانائی کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور میں سولر پینلز کا اربوں کا فراڈ، تاجروں کے پیسے کس نے ہڑپ کیے؟ پاکستان میں فی پینل 5 ہزار روپے تک مہنگا ہو چکا ہے، اور ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے صارفین اور ڈیلرز دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فی پینل کی قیمت میں 5 ہزار روپے...
تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز رہے گی، شہباز شریف: آسٹریا پہنچ گئے، کرپشن کیخلاف اقدامات، ٹرانسپیرنسی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن سٹاکر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ویانا پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پہنچنے پر حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ آسٹرین فوج کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار‘ عطا تارڑ‘ طارق فاطمی بھی آسٹریا گئے ہیں۔ شہباز شریف اور آسٹرین چانسلر دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہباز شریف معروف کاروباری افراد سے ملاقاتیں اور بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ ان کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...
پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے دھرنے سے لاہور میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ڈسپیرٹی الاؤنس، لیوانکیشمنٹ، پنشن کے تحفظ سمیت تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ اسکولوں، اسپتالوں سمیت قوم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260216-03-5 ماشاء اللہ! ہمارے وزیراعظم ’’مفاہمتی یادداشتوں‘‘ کے سلطان ہیں۔ انہوں نے جنابِ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدمِ اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 11 اپریل 2022ء کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور یہ مدت 14 اگست 2023ء تک جاری رہی۔ درمیان میں نگران دور آیا‘ پھر 8 فروری 2024ء کے قومی انتخابات کے بعد 4 مارچ 2024ء کو انہوں نے دوبارہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ اس طرح اْن کی وزارتِ عظمیٰ کی کْل مدت اب تک سوا تین سال ہو چکی ہے اور یہ جنابِ عمران خان کی مدت کے قریب تر ہے۔ اس دوران بھارت کے ساتھ چار روزہ جنگ بھی ہوئی‘ اس میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو فرمایا اور معرکۂ...
غلط العام، ان ناموں اور الفاظ کو کہتے ہیں جو ہوتے تو غلط ہیں بلکہ بعض تو اصل کی الٹ ہوتے ہیں لیکن جب زبانوں پر ایک مرتبہ چڑھ جاتے ہیں تو پھر اتر کر نہیںدیتے، چاہے کتنی ہی کوشش کریں، جیسے عربی میں ’’فلوس‘‘ سکے کو کہتے ہیں ،اس ترکیب کے مطابق مالدار کانام مفلس ہوناچاہیے لیکن یہاں الٹ ہے کہ فلوس نہ رکھنے والے کو مفلس کہاجاتا ہے بلکہ آگے پھر افلاس، مفلسی ، مفلسانہ جیسے کئی اور غلط العام بھی ان میں شامل ہوگئے ہیں۔ لفظ ’’آریا‘‘ بھی ایسا ہی ایک لفظ ہے جو قطعی غلط اوربالکل الٹ معنی میں مشہورہوچکا ہے۔ ہندوستان کے محقق پروفیسر محمد مجیب نے اپنی کتاب ’’تاریخ تمدن ہند‘‘ میں لکھا ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی۔پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ مزید :
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھٹو خاندان کے قربانی اور پاکستان کی سالمیت کے عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سبق سیکھنا ضروری ہے اور جیل کے تجربات برداشت اور حوصلے کی پرکھ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے ساڑھے 13 برس سیاسی قید میں گزارے جو منفرد مقام ہے، بلاول بھٹو میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کے دوران کارکنوں سے کہا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بے نظیر بھٹو کو 5 سال سکھر جیل میں رکھا گیا اور اس کے باوجود وہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں 3 روزہ فیسٹیول کے آخری روز پینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم جب 4 کروڑ تھے تب بھی دائروں میں سفر کر رہے تھے، آج 25 کروڑ ہیں تب بھی دائروں میں سفر کر رہے ہیں، یہ دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہجوم ہیں قوم نہیں ہیں، بدقسمتی سے ہمیں قوم بننے ہی نہیں دیا گیا، بدقسمتی سے ہم...
ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے، ٹرمپ کا نام لیے بغیر اوباما نے کہا کہ اس طرح کے رویّے وقتی طور پر توجہ ضرور حاصل کر لیتے ہیں اور لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دیتے ہیں، لیکن امریکی عوام آج بھی وقار، احترام اور مہربانی جیسی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک توہین آمیز اور نسل پرستانہ ویڈیو پر اپنے پہلے ردِعمل میں کہا ہے کہ امریکی سیاست میں بعض حکام کے طرزِ عمل سے شرم، وقار اور شائستگی کا تصور ختم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو، جو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی تھی، میشل اوباما اور باراک...
سوات (نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام مالم جبہ میں سوات سنو فیسٹیول 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا بلکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کو بھی اجاگر کرنا تھا۔ فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے جبکہ سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، مقامی معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مالم جبہ کی قدرتی خوبصورتی اور برفانی کھیلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ سنو فیسٹیول کے دوران اسکیئنگ، رسہ کشی اور دیگر تفریحی و مقابلہ جاتی سرگرمیوں سمیت مجموعی طور پر 20 مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا...
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے۔ اُن کی صحت پر نہ میں خود سیاست کروں گا اور نہ ہی کسی کو کرنے دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے۔ اُن کی صحت پر نہ میں خود...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی اور قانونی بنیادوں پر توشہ خانہ2 کی سزائیں معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
ؒاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِاعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو (بلغاری جیولری) کیس میں سنائی گئی سزاؤں کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں جبکہ عمران خان کو درپیش سنگین طبی مسائل بھی سزا کی معطلی کے متقاضی ہیں۔ درخواست ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر سلمان صفدر، گوہر علی خان اور قوسین فیصل مفتی کے ہمراہ دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ فوجداری اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے درخواست گزاروں کو رہا کیا جائے۔...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آئندہ دنوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں میں ایک کمزور موسمی سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جو 16 اور 17 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور دیگر شہروں میں بارش لائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 17 فروری کو کراچی، گوادر، پسنی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور سکھر میں بھی تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں بھی 16 کی رات سے 17 فروری تک بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان اور شمالی بلوچستان کے...
ویلینٹائن ڈے کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے لیے گلدستہ بھیج کر خوشگوار انداز میں توجہ دلائی۔ کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق میئر نے حافظ نعیم الرحمان کو پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ گلدستہ حافظ نعیم الرحمان تک ادارہ نور حق میں پہنچوایا، جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں ایک کمزور موسمی سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 اور 17 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور گردونواح کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری کو کراچی، گوادر، پسنی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور سکھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہٹانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں جس کا اشارہ خود موجودہ صدر جنید اکبر بھی دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میرا گھر، اختلافات اور شکوے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر نے واضح کردیا پی ٹی آئی کے باخبر ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کے اندر جنید اکبر کے خلاف گروپنگ شروع ہو چکی ہے اور صوبے میں برسر اقتدار پارٹی گروپ کا خیال ہے کہ صوبائی صدر ان کے اپنے گروپ سے ہونا چاہیے تاکہ حکومتی اور پارٹی معاملات میں مسائل پیدا نہ ہوں۔ جنید اکبر کے ساتھ اندرونی اختلافات پارٹی کے ایک...
امریکہ نے جنگ مسلط کی تو ایران کا ردعمل بھی اسی طرح سخت ہوگا جیسا بارہ روزہ جنگ میں ہوا، رضا امیری مقدم
پاکستانی سینیئر صحافیوں کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ موجودہ جنگ صرف اسلحے کی نہیں بلکہ عزم و حوصلے اور بیانیے کی بھی ہے، اسرائیل صرف ایک صہیونی ریاست کا تصور رکھتا ہے اور دو ریاستی حل کی بات محض دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خانہ فرہنگ کلچرل و مذہبی ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستانی سینیئر صحافیوں کے درمیان ایک نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقائی صورتحال، فلسطین مسئلہ، میڈیا کے کردار اور پاک ایران تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اس وقت صہیونی اور مغربی بیانیے کے...
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، سوائے دعا کے کچھ نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آنکھ کی خرابی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر اڈیالہ جیل میں کسی کی بینائی چلی جائے تو اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ اور حکومت پنجاب ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر...
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں بلڈر کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی بھی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت، گواہوں کے بیانات قلمبند ان کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کو 2 مرتبہ خبردار کیا گیا لیکن اس نے وارننگ پر سنجیدگی سے عمل نہیں کیا۔ سینیئر وزیر نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں بلڈر کی سنگین غفلت بھی سامنے آئی ہے جس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیے: گل پلازہ آتشزدگی کیس: جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کام کر رہا...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اصولی طور پر پاکستان کے2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں دو ماہ کی مختصر مدت کے لیے توسیع (رول اوور) پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای نے 17 اپریل 2026 تک دو ماہ کے لیے اس رقم کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی اس وقت کرائی گئی جب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتے اعلیٰ اماراتی حکام سے رابطہ کیا، متحدہ عرب امارات نے یہ مختصر مدتی توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ بانیبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی نئی جیل منتقل کیا جائے گا، جب یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔وفاقی دار حکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد جیل دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی اور اس کے بعد عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا، جہاں تمام طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے سنائی گئی ہے، اس لیے قانونی طور پر انہیں اسی جیل میں رکھا...
اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، طالبان پابندیوں کی نگرانی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔قرارداد کو تمام 15 ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا، جس کے تحت مانیٹرنگ ٹیم کا مینڈیٹ 17 فروری 2027 تک بڑھا دیا گیا ہے۔یہ ٹیم 1988 افغانستان پابندیوں کی کمیٹی کی معاونت کرتی ہے، جو طالبان پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔پاکستان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار...
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں ان کے عملے کو نقصان پہنچانے کی وارننگ دی گئی ہے۔ دھمکی ایک نامعلوم شخص کی جانب سے وائس نوٹ کے ذریعے دی گئی ہے جس نے خود کو گینگ سے وابستہ ظاہر کیا۔ وائس نوٹ میں مذکورہ شخص نے اداکار کے ساتھ ساتھ معروف فلم ساز روہت شیٹی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ’وقت رہتے لائن پر نہ آئے‘ تو ان کے پورے عملے کو نشانہ بنایا جائے گا اور قتل کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کے بعدسلمان خان کے بہنوئی کو بھی دھمکی آمیز پیغام موصول...
متحدہ عرب امارات نے اصولی طور پر پاکستان کے2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں دو ماہ کی مختصر مدت کے لیے توسیع (رول اوور) پر اتفاق کر لیا۔ذرائع وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای نے 17 اپریل 2026 تک دو ماہ کے لیے اس رقم کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی اس وقت کرائی گئی جب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتے اعلیٰ اماراتی حکام سے رابطہ کیا، متحدہ عرب امارات نے یہ مختصر مدتی توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی توقع ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف...
کردار ڈاکٹر کا ادا کیا لیکن کبھی کلینک نہیں گیا، علی خان ’میری زندگی ہے تو‘ کی کامیابی پر حیران رہ گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں اسکرپٹ کے معیار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہانیوں میں یکسانیت اور غیر منطقی کردار نگاری سے تخلیقی معیار متاثر ہو رہا ہے۔ ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک ڈرامہ ’میری زندگی ہے تو‘ کر رہے ہیں جس میں ان کا کردار ڈاکٹر کا ہے لیکن ڈرامے میں ان کے کردار کی پیشہ ورانہ زندگی کو پیش نہیں کیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Hub (@theentertainmentthub) ان کا کہنا تھا کہ پورا ڈرامہ گزر گیا لیکن میں کلینک نہیں گیا۔ میرا کام کچن اور گھر کے معاملات...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عدالت عظمیٰ کے باہر پریس کانفرنس کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرے کسی کو کچھ کہنا ہے تو عدالت عظمیٰ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کے اظہار خیال کے جواب میں کیا۔ رانا ثنا اللہ نے ایوان میں جواب دیا کہ عمران خان کی صحت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی ہے اس میں تمام سہولیات کا بتایا گیا ہے، جیل میں ایکسرسائز مشینیں، تین وقت کھانے کی رپورٹ دی گئی ہے، چیف جسٹس نے خود کہا ہے سلمان صفدر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں، سلمان صفدر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا/ نئی د ہلی (نمائندہ خصوصی+مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش میں 299 نشستوں پرہونے والے13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی نے 77 اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی ) نے 74نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ انتخابات طلبہ کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں دو دہائیوں پر محیط شیخ حسینہ کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیرڈاکٹر شفیق الرحمن سمیت کئی رہنما بھی انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔اسلامی چھاترو شبر کے سابق مرکزی صدر شفیق السلام مسعود بھی جیت گئے ہیں۔ 17 سال بعد لندن سے واپس بنگلادیش لوٹنے والے طارق رحمن نے دونوں...
پروردگارِ عالم کی ذاتِ پاک کی عطا کردہ زندگی میں ساعتیں، لمحے، گھڑیاں، دن، ماہ و سال اور صدیاں وقت کے تابع ہیں کہ جوں جوں وقت گزرتا ہے … تو گزرنے کے اِس عمل سے دن، ہفتے، ماہ و سال اور صدیاں جنم لیتی ہیں۔ ماہ و سال اور صدیاں تو ختم ہو جاتی ہیں، مگر وقت گزرتا ہی چلا جاتا ہے۔ کیوں کہ وقت کبھی ختم نہ ہونے والے ایسے سفر کا نام ہے کہ جس کی کوئی منزل نہیں۔ مگر ہاں! انسان اگر چاہے تو اپنے نیک مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنی منزل کا تعین کرسکتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ انسان کلی اختیار نہیں رکھتا، مگر اتنا بھی بے اختیار نہیں کہ وہ اپنے...
کوئٹہ: بلوچستان میں 31 جنوری کو دہشت گردوں کے حملوں کے دوران مستونگ سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے 6 قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سمیت مسلح گروپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے تھے اور اس دوران مستونگ شہر میں قائم سینٹرل جیل پر بھی شدید حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حملہ آوروں نے جیل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، عملے کو یرغمال بنایا، تالے توڑے اور تقریباً 27 قیدیوں کو فرار کرانے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات میں 299 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بھی میدان مارلیاہے۔جبکہ جماعت اسلامی کے درجنوں امیدواربھی کامیاب ہوگئے ہیں۔انتخابات عمل کے دوران غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کے اتحاد نے 75نشستیں حاصل کرلی ہیں ،بی این پی اتحاد نے 74 نشستوں پر کامیا ب ہوا ہے،جبکہ 2آزاد امیدوار بھی جیت چکے ہیں۔بنگلادیش میں 300 براہِ راست منتخب نشستوں میں سے 151 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنائے گی۔ ایک نشست پر الیکشن ملتوی ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کے 64 اضلاع میں قائم 42 ہزار 761 پولنگ اسٹیشنز پر 300 میں سے 299 پارلیمانی حلقوں کے...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ووٹنگ کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو جماعت انتخابی نتائج کو قبول کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور بیشتر علاقوں میں جماعت کو سبقت حاصل ہے، تاہم حتمی رائے قائم کرنے کے لیے ابھی انتظار ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات: ابتدائی نتائج میں بی این پی سب سے آگے، 77 نشستوں پر برتری ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جمعرات کی شام 7 بجے ڈھاکہ-15 کے مرکزی انتخابی دفتر سی لاؤنج ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کے ابتدائی اشارے موصول ہو رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ بھی حتمی...
بنگلہ نیشنل پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈھاکہ 17 اور بوگرا 6 کے حلقوں سے کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: طارق رحمان کی جامع طرزِ حکمرانی کی اپیل قبل ازیں جمعرات کی صبح طارق رحمان نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں دارالحکومت کے گلشن ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ وہ صبح تقریباً 9:30 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مزید پڑھیے: بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: طارق رحمان کو کامیابی کا مکمل یقین، ووٹ ڈالنے کے بعد بڑا بیان اس موقعے پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان اور بیٹی زائمہ رحمان بھی ان کے ہمراہ...
اپوزیشن عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرے کسی کو کچھ کہنا ہے تو سپریم کورٹ جائے، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرے کسی کو کچھ کہنا ہے تو سپریم کورٹ جائے۔یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کے اظہار خیال کے جواب میں کہی۔رانا ثنا اللہ نے ایوان میں جواب دیا کہ عمران خان کی صحت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی ہے اس میں تمام سہولیات کا بتایا گیا ہے، جیل میں ایکسرسائز مشینیں، تین وقت کھانے کی رپورٹ دی گئی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے۔سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے یہ دوسری رپورٹ ہے اور پمز کی رپورٹ کے مطابق بانی کے علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر وکیل ہیں ان کی رپورٹ میڈیکل کی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں میں مسلسل دھندلاہٹ کی شکایت ہونے لگی تھی اور بعد میں ان کی...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کا حکم دیا تو حکومت حکم پر عمل کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ مکمل طور پر نہیں پڑھی، میڈیا سے اس بارے میں معلومات ملی ہیں، رپورٹ میں عمران خان کو جیل میں میسر جو سہولیات سامنے آئی ہیں وہ وہی سہولتیں ہیں جو انہیں شروع سے حاصل ہیں۔ پی ٹی آئی مسلسل پروپیگنڈا کرتی رہی کہ انہیں کوئی سہولت حاصل نہیں اور وہ قید تنہائی میں ہیں، انہیں کھانے پینے کی کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ یہ بھی...
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرے کسی کو کچھ کہنا ہے تو سپریم کورٹ جائے۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کے اظہار خیال کے جواب میں کہی۔ رانا ثنا اللہ نے ایوان میں جواب دیا کہ عمران خان کی صحت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی ہے اس میں تمام سہولیات کا بتایا گیا ہے، جیل میں ایکسرسائز مشینیں، تین وقت کھانے کی رپورٹ دی گئی ہے، چیف جسٹس نے خود کہا ہے سلمان صفدر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں، سلمان صفدر کی رپورٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ ان...
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپیل کے قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لے گی، اب ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بھی آ چکا ہے اور اس فیصلے کے خلاف اپیلیں زیرِ التوا ہیں۔ چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ ایسی صورتِ حال میں کیا یہ مقدمہ غیر مؤثر نہیں ہو چکا؟ اس پر وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں اس نقطے پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ہم حکمرانی یا گورننس کے بحران سے دوچار ہیں۔ اگرچہ ہم نے گورننس کے بحران کے حل کے لیے 2010 میں اٹھارویں ترمیم منظور کی تھی تا کہ وفاق سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات صوبوں کو منتقل کرے گا اور صوبے اضلاع سمیت تحصیل کی سطح پر اختیارات کی تقسیم کو یقینی بنا کر گورننس کے نظام میں بہتری پیدا کریں گے۔ لیکن اٹھارویں ترمیم اور صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کے باوجود صوبے اپنی کارکردگی میں بہتری پیدا نہیں کر سکے۔ پہلے ہم وفاقی سطح پر مرکزیت کے نظام کا شکار تھے اور اب صوبائی مرکزیت کے نظام کا شکار نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے...
ہر دور میں حکومتیں اپنے خلاف احتجاج و ہڑتال کو ناکام اور اپوزیشن احتجاج و ہڑتالوں کو حکومت کے خلاف اور اپنے حق میں کامیاب قرار دیتی آئی ہیں جو کوئی نئی بات نہیں، فرق صرف یہ ہے کہ جھوٹ کو حکومت اور اپوزیشن نے اپنا فرض اولین نہ صرف بنا رکھا ہے بلکہ جھوٹوں میں مسلسل اضافہ اپنا اصول بنا لیا ہے اور دونوں اپنے اپنے اصولوں پر ڈھٹائی سے کاربند ہیں اور عوام دونوں کا تماشا دیکھتے دیکھتے تنگ آ گئے بلکہ بے زار ہو کر رہ گئے ہیں جس کا ثبوت 8 فروری کو ہونے والے اپوزیشن کے احتجاج اور حالیہ جزوی ہڑتالوں سے مل گیا اور یہ جزوی ہڑتال سندھ و پنجاب میں ناکام اور کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ قبول نہ کرنے کے پیچھے بھی ایک حقیقت ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان ورکنگ ریلیشن قائم ہو رہا ہے، جو خوش آئند بات ہے۔ اگر وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی پیدا ہو جائے تو یہ ملکی مفاد میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت پولیس کے ذریعے حالات کنٹرول کر سکتی ہے۔ تو یہ اچھی بات ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ملکی...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی۔ چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو دہشتگردی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی نے وفاق کے ذمے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار بحری بیڑہ تعینات کرنے پر غور کررہے ہیں، جس سے ایران پر فوجی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ سفارتی عمل کے لیے وقت محدود ہے اور واشنگٹن کسی بھی آپشن سے گریز نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: امریکا ایران جوہری مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایرانی صدر نے اہم ہدایات جاری کردیں یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی بات چیت گزشتہ جمعہ کو عمان میں ہوئی تھی، جو گزشتہ برس اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے۔لئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا، پشاور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سالانہ کانووکیشن 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی سال 2025 کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 620 طلباء و طالبات کو بی ایس سی، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ کانووکیشن میں 537 بی ایس سی، 38 ایم ایس سی اور 4 پی ایچ ڈی کی...
محمد آصف ہمارے معاشرے میں تعلیم کو اکثر صرف نمبروں اور گریڈز کے پیمانے سے ناپا جاتا ہے ۔ جو بچہ اچھے نمبر لے آئے وہ ذہین سمجھا جاتا ہے اور جو پیچھے رہ جائے اسے فوراً نالائق کا لیبل دے دیا جاتا ہے ۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی بچہ پیدائشی طور پر نالائق نہیں ہوتا۔ ہر بچہ ایک بند کلی کی مانند ہے جس کے کھلنے کے لیے محبت، رہنمائی اور صحیح حکمتِ عملی درکار ہوتی ہے ۔ اگر کوئی طالب علم پڑھائی میں کمزور ہے تو یہ اس کی ناکامی نہیں بلکہ ہمارے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کی دعوت ہے ۔ مناسب توجہ، درست ماحول اور مثبت تربیت کے ذریعے ہر بچے کو ایک...
پشاور/کوئٹہ (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فرنٹیئر کور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرم ہے اور دور دراز علاقوں میں شہریوں کو صحت، سماجی سہولتوں اور نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں شہریوں کے لیے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں امراضِ چشم میں مبتلا 1200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ضرورت مند افراد کو نظر کی عینکیں بھی دی گئیں۔ ایف سی کے اس اقدام سے دور افتادہ علاقوں کے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر آئی۔...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں نئے صدر کے امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوانِ صدر میں ہوگا، جس میں صدرِ ریاست کے امیدوار کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے، جس کے بعد اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا، اور اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہے، جسے قانون ساز...
مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کو ابتدا میں سوالات کے جوابات دینے اور مختلف کاموں میں مدد کے لیے تیار کیا گیا تھا مگر اب ایک غیر متوقع رجحان سامنے آ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا لوگ تحمل سے سننا اور بیجا تنقید سے گریز مصنوعی ذہانت سے سیکھ سکتے ہیں؟ دنیا بھر میں بہت سے نوجوان ان اے آئی سسٹمز کو محض ایک ٹول نہیں بلکہ ایک ساتھی کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان آہستہ آہستہ اے آئی پر انحصار کی ایسی صورت اختیار کر رہا ہے جو روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ مسئلہ صرف اس بات تک محدود نہیں کہ نوجوان آمنے سامنے میل جول کے بجائے ٹیکنالوجی...
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 22 ماہ کے دوران قلت کا شکار ادویات میں سے 80 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ میں اب دستیاب ہیں اور ان کی دوبارہ پیداوار بھی شروع ہوچکی ہے۔پی پی ایم اے کے مطابق حالیہ عرصے میں مریضوں کی ادویات تک رسائی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو واضح کرتا ہے کہ ادویات کی قلت کا بحران اب ختم ہوچکا ہے۔ملک بھر میں 200 کے لگ بھگ ادویات کی پیداوار تقریباً دو سال قبل اس وقت بند ہو گئی تھی جب ان کی پیداواری لاگت، ریٹیل قیمتوں سے تجاوز کر گئی تھی۔ ادویات کی قلت کے نتیجے میں مریضوں اور طبی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق سربراہ جنید اکبر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ان کی جماعت ہے جس سے انہیں عمران خان بھی نہیں نکال سکتے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرجنید اکبر نے وضاحت کی کہ نہ وہ پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، نہ ہی کوئی انہیں پارٹی سے نکال سکتا ہے۔ ’پارٹی تو میری ہے میں نے یہ کہا تھا کہ میں اسپیکر سے صاف کہوں گا کہ مجھے الگ نشست دلائی جائے۔ ‘آپ کی پارلیمانی کمیٹی میں بھی نہیں بیٹھتا آپ کے ساتھ نہیں بیٹھتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ بات نہیں ہے، شکایتوں سے تو مجھے میرا خان بھی نہیں نکال سکتا، وہ تو میری ہے۔’ واضح...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے بعد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ایس پال کپور کے مارچ کے اوائل میں ڈھاکا کے دورے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مجوزہ دورے پر حالیہ ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں بنگلہ دیش میں تعینات امریکی سفیر برینٹ کرسٹینسن نے مشیرِ امورِ خارجہ ایم ڈی توحید حسین اور خارجہ سیکریٹری اسد عالم سیام سے ملاقات کی۔ اطلاعات ہیں کہ پال کپور نے 6 سے 9 مارچ کے درمیان ڈھاکا آنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: جماعتِ...
ایک اہم بات یہ ہے کہ اب پاکستان کے سیاسی مباحث میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی سطح پر خود مختار مقامی حکومت کی اہمیت اور افادیت پر بہت زیادہ زور دیا جارہا ہے ۔پہلی بار خود حکومتی سطح سے جڑے افراد عام آدمی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں مضبوط اور خود مختار مقامی حکومتوں کے نظام کی عدم موجودگی کے اپنے مقدمے کو پیش کررہے ہیں ۔ یہ اس نظام کی خود مختاری کے تناظر میں ایک اچھی پیش رفت ہے اور اس طرز کی نئی بحثوں اور مختلف طرز پر مبنی مقامی حکومتوں کے خیالات کو اور زیادہ قبولیت اور پزیرائی ملنی چاہیے۔پاکستان میں مقامی حکومتوں کا نظام مکمل طور پر 18ویں ترمیم کے بعد...
خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری آج ملنے کی توقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے لیے جاری ایجنڈے میں ضلع ٹانک میں نئی تحصیل “ٹانک ٹو” کے قیام کی منظوری بھی شامل کرلی گئی ہے جبکہ مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور حلقہ بندی کے شیڈول میں توسیع کی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس کیلیے 30 رکنی ایجںڈا جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے رمضان المبارک میں کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے رمضان سپورٹ پیکج 2026 کی منظوری دی جائے گی۔...
معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پبلشر ول لیوس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ کی پہلی خاتون ایڈیٹر کو اپنا عہدہ کیوں چھوڑنا پڑا؟ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ارب پتی بزنس مین اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی ملکیت اس اخبار نے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کی چھانٹی کا اعلان کیا جس پر قارئین اور ملازمین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ امریکا بھر میں اخبارات کو درپیش مالی مشکلات کے باوجود ول لیوس کے 2 سالہ دور قیادت کو سبسکرائبرز اور عملے کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا رہا خاص طور پر اس وقت جب وہ اخبار کے مالی نقصانات کم...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—اسکرین گریپ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت جانتا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں کا ملک ایک ہو کر کھڑا ہوا تو معرکۂ معیشت میں بھی کامیابی ہو گی۔انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت رسوائی کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے، شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جہاں بھی ضرورت پڑے گی ذاتی حیثیت میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ گورنر سندھ...
عازمینِ حج 2026 کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے وزارتِ مذہبی امور نے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل کروانے کی نئی حتمی ڈیڈ لائن 17 فروری مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کرنے والے عازمین کو حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ بائیو میٹرک حج ویزہ کے حصول کے لیے لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: رمضان سے قبل سعودی وزیر صحت کا مدینہ شہر کا دورہ، طبی مراکز کی تیاریوں کا جائزہ ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو میٹرک موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260209-04-5 سانحہ گل پلازہ نے صرف ایک عمارت کو نہیں جلایا بلکہ اجتماعی ضمیر کو بھی جھلسا دیا ہے۔ وہ انسان جو روزگار، علاج یا معمول کی زندگی کی امید لیے اس عمارت میں داخل ہوئے تھے، غفلت اور کوتاہی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ آگ نے انسانی زندگیوں کا چراغ بجھایا ہو؛ ہمارا ماضی ایسے اندوہناک واقعات سے بھرا پڑا ہے جہاں ہر سانحے کے بعد چند آنسو، چند بیانات اور پھر وہی خاموشی چھا جاتی ہے۔ حکمران بدلتے رہے، وعدے دہرائے جاتے رہے، مگر حفاظتی اقدامات ہمیشہ فہرست کے آخر میں ڈال دیے گئے۔ گل پلازہ کا سانحہ دراصل ایک سوال ہے جو شعلوں کی زبان میں ہم سے پوچھ رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کو 2سال مکمل ہوگئے، حکومت عوامی تائید سے مکمل طور پر محروم ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری بدامنی کی لہر انتہائی تشویش ناک ہے۔ منصورہ میں ملک بھر سے آئے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کے دوران امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی عناصر ملک میں انتشار کی وجہ ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔ حکمرانوں کو دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اقدامات اٹھانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ میں ’مداخلت‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے علیحدگی پسند خطے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صومالی صدر حسن شیخ محمود نے کہا کہ صومالیہ کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ سومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قائم کیا جائے اور ایسی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ اسرائیلی اڈا پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔صومالی صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہوریوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے بسنت فیسٹیول کے اوقات صبح 5 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بسنت کے اوقات میں اضافہ شہریوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور میں بسنت کے ناقابل فراموش ویک اینڈ پر سی این این کی خصوصی کوریج بسنت موسمِ بہار کی آمد کی علامت ہے اور 2007 میں عائد پابندی کے باعث...
ویب ڈیسک : راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ 144 کا اطلاق 21 فروری تک رہےگا۔ شہربھرمیں جلسوں، جلوسوں اورریلیوں پرمکمل پابندی عائد ہوگی،اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ دفعہ 144 میں توسیع ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے،جس کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔
کراچی: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کل سے ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس نظام کے تحت ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کل ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے جبکہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ دیہی سندھ کے دیگر ساحلی مقامات بدین اور ٹھٹھ میں بھی ہلکی بارش و بوندا باندی متوقع ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں بھی سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ سپریم کورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد بلال حسن بینچ کا حصہ ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی تھی۔ توشہ خانہ فوجداری کیس پر 9 فروری کو سماعت ہوگی۔ نمائندہ جسارت گلزار
خیبرپختونخوا میں اتوار سے منگل تک مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، بونیر، چترال اپر و لوئر، دیر اپر و لوئر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور کولائی پالس جیسے بالائی اضلاع میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں جیسے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اندرون لاہور کا دورہ کیا اور دوستوں کے ساتھ بسنت منائی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بسنت کے حوالے سے اپنے قریبی دوستوں اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے گھر پہنچے۔ نواز شریف نے دوستوں کے گھر جاکر چھت پر بیٹھ کر پتنگ بازی کا مشاہدہ کیا اور بسنت سے خوب محظوظ ہوئے۔ اس کے علاوہ وہ ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے گھر پر بھی گئے۔ مزید پڑھیں بسنت کی رنگینیوں میں چاہت فتح علی خان کی انٹری، رقص کی ویڈیو وائرل پنجاب میں بسنت پر فری ینگو رائڈ کا اعلان زبانی جمع خرچ نکلا ’اسلام آباد میں دھماکا...
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں پہلی مرتبہ درختوں کی باقاعدہ مردم شماری کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد دارالحکومت کے شہری علاقوں اور قدرتی جنگلات کو محفوظ بنانا اور شفاف تحفظی نظام قائم کرنا ہے۔ 8 انچ قطر سے بڑے تمام درخت ریکارڈ میں شامل سی ڈی اے کے چیئرمین اور ممبر ماحولیات کی ہدایات پر انوائرنمنٹ وِنگ کی ٹیمیں، ماحولیاتی تحفظ کے عملے کے تعاون سے، ان تمام درختوں کو نمبر لگا کر ریکارڈ کر رہی ہیں جن کا تنا کم از کم آٹھ انچ قطر رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی، پولن الرجی سے نجات یا نیا ماحولیاتی بحران؟ یہ مردم شماری اسلام...
گزشتہ کچھ دنوں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی سرگرمیوں اور بیانات نے سیاسی حلقوں میں ایک نیا سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا پارٹی کے سخت بیانیے اور نوجوان کارکنوں کے درمیان مقبول رہنے والے سہیل آفریدی اب مقتدر حلقوں کے قریب ہو گئے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، رانا ثنااللہ نے میٹنگ کا احوال بتا دیا سہیل آفریدی کی حالیہ ملاقاتیں، پرو اسٹیبلشمنٹ بیانات اور صوبائی اپیکس کمیٹی کی سربراہی کے بعد یہ سوال سیاسی مبصرین اور پارٹی کے اندرونی حلقوں میں زور پکڑ رہا ہے۔ ان کے بیانات اور رویے میں پچھلے سخت لہجے کی نسبت نرمی دیکھی جا رہی ہے جسے پارٹی...
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے عوام اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، تاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات کا پرامن آغاز اور اختتام یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اضلاع کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات اور پیٹرولنگ کا جائزہ لیں تاکہ کسی بھی...
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) اور فتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کو فورسز نے ناکام بنایا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل دہشتگرد برہان بلوچ اور حفیظ بلوچ بھی اس دوران ہلاک ہوئے جبکہ لاپتا افراد کی فہرست میں شامل دہشگرد عبدالحمید اور راشد بھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے مارے گئے کئی دہشتگرد لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھے، 2025 میں قلات آپریشن میں ہلاک دہشتگرد صہیب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لاپتا افراد کی فہرست میں تھا جبکہ مارچ 2024کو گوادر حملے میں...
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی منڈی میں حالیہ دنوں ایک غیر معمولی شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس اچانک گراوٹ نے نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ عام خریداروں کو بھی حیران کر دیا ہے، بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے دباؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ تک منتقل ہوئے، جہاں فی تولہ سونا واضح طور پر سستا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا 2026 میں گولڈ کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے؟ واضح رہے کہ 29 جنوری 2026 کو پاکستان میں فی تولہ گولڈ کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 72 ہزار روپے تھی۔ 30 جنوری کو فی تولہ گولڈ کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خوروں نے عوام کو کاٹنے کے لیے چھریاں اور دانت تیز کرلیے ہیں،ملک بھر میں اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں یک دم ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ سبزی، پھلوں اور اجناس کی قیمتوں میں حالیہ چند روز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تیل، گھی، بیسن، ٹماٹر، آلو، روٹی، انڈے، کیلا، سیب سمیت دیگر اشیا مہنگی ہو گئی ہیں۔اسلام آباد میں 4 دن میں ٹماٹر 40 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور اب 80 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ آلو کی فی کلو قیمت بھی 40 سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔بیسن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260206-8-4 حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد صنعتوں کو مسلسل، مستحکم اور بلا تعطل گیس کی فراہمی ایس ایس جی سی کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات فاروق نظامانی (جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی)نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دورے کے دوران کہی۔انہوں نے چیمبر کے صدر سلیم میمن کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں مزید کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو کچھ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، لیکن مکمل بندش نہیں کی جاتی۔ سسٹم کے ذریعے مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے میں کس حد تک یونٹس فعال ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ بعض اوقات میٹر میں موجود کیمیکل ڈیوائس میں گیس کے ساتھ کچھ پارٹیکلز داخل ہو جاتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آج قائم ہے تو فوج کی وجہ سے ہے۔ ہم اور آپ اگر آج سکون کا سانس لے رہے ہیں تو وہ بھی فوج کی بدولت ہے۔ فوج نے ہی ملک کو مضبوط رکھا ہوا ہے اس لیے سب لوگوں کو چاہیے کہ وہ فوج کے لیے دعاگو رہیں۔ پیر پگارا نے مزید فرمایا کہ فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت کی ہے اور دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں۔ (روزنامہ ایکسپریس 2 فروری 2026ء)پیر پگارا تو ایک جاہل آدمی ہیں۔ آج سے 36 سال پہلے ہمارے استاد اور شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین پروفیسر متین الرحمن...
بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات دونوں ممالک کے مختلف قومی مفادات کی وجہ سے رک گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات وزارت خارجہ میں آخری باضابطہ میڈیا بریفنگ کے دوران کہی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ منتخب حکومت تعلقات کو بہتر بنا سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد نے سیاست سے توبہ کرلی، ’عوامی لیگ قائم رہے گی‘، بیٹے کا اعلان محمد توحید حسین نے کہا کہ عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی، لیکن دورانیے میں تعلقات ہموار نہیں رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑا بحران پیدا نہیں ہوا، لیکن تعلقات میں ٹھہراؤ آ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مشترکہ اعلامیہ سمیت تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، غذائی تحفظ، کان کنی، دفاع، ماحولیاتی تبدیلی، کھیل، ثقافت، ادویہ سازی اور انسدادِ منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 29 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ پیش رفت جمعرات کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کے سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران ہوئی، جہاں اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر شوکت مرزائیوف نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا، جس کے بعد مختلف معاہدوں اور ایم او...
کارروائی کے دوران 615,500 گرام بھنگ اور 18,100 گرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ 70,000 گرام چرس اور 1,160 گرام ہیروئن بھی ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ 13,300 گرام افیون اور 18 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں کی گئی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 718,060 گرام منشیات برآمد کرکے ضبط کر لی گئیں۔ یہ کارروائی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران 615,500 گرام بھنگ اور 18,100 گرام...
پاکستان (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی تیل منڈی میں قیمتوں پر فوری اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، اور خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ بات چیت کی اطلاعات پر عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی آئی، جس کے نتیجے میں تیل سستا ہو گیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.07 فیصد کمی کے بعد 68.02 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 2.06 فیصد کمی کے ساتھ 63.80 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ سونے کے بعد تیل کی قیمتیں...
سٹی 42 : جمہوریہ ازبکستان کے صدر اور سینئیر وزرا کے اسلام آباد دورہ کے دوران ازبکستان اور پاکستان کے درمیان اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کردیئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے28 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ اس پروقار تقریب میں جمہوریہ ازبکستان اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید ایک اہم معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پہلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خوروں نے عوام کو کاٹنے کے لیے چھریاں اور دانت تیز کرلیے ہیں،ملک بھر میں اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں یک دم ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ سبزی، پھلوں اور اجناس کی قیمتوں میں حالیہ چند روز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تیل، گھی، بیسن، ٹماٹر، آلو، روٹی، انڈے، کیلا، سیب سمیت دیگر اشیا مہنگی ہو گئی ہیں۔اسلام آباد میں 4 دن میں ٹماٹر 40 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور اب 80 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ آلو کی فی کلو قیمت بھی 40 سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔بیسن کی فی...
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ نے نہ صرف سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھائی ہے بلکہ کئی صارفین نے اب سونے کے بجائے چاندی میں سرمایہ کاری کرنے کا رجحان اپنایا ہے۔ ملکی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں گزشتہ دنوں میں 20,000 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ چاندی کی قیمت بھی قابل ذکر حد تک بڑھی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے اور چاندی کے بازار میں اتار چڑھاؤ اور خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان سیاسی کشیدگی اس رجحان کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، مقامی و عالمی مارکیٹ میں مندی کا رجحان لاہور کے معروف جواہرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ‘ قازقستان: 19مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کیے گئے‘اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی شعبے میں 5 سالہ روڈ میپ اورتجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت کا وزیراعظم ہاؤس پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر قازقستان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر رسم کے طور پر نہ منائیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط اور ظلم کے خلاف واضح اور جاندار موقف اپنایا جائے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات سنگین ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسباب پر غور کرنا ہوگا۔ ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ امریکا سے دوستی ہے‘ پاکستان کا غزہ امن بورڈ کا حصہ بننا قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی، ناظم تربیت گاہ حافظ سیف الرحمن بھی...
اسلام ٹائمز: استنبول کی نشست کی شکل و صورت اور مدعوئین کی فہرست سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ ان مذاکرات کو بھی ایران پر دباؤ کیلئے استعمال کرے گا، پہلی کوشش یہ ہوگی کہ کسی طرح ایران تمام ضروری مطالبات کو مان لے۔ اگر نہیں مانتا تو امریکہ ان ثالثوں اور مصالحت کاروں کے سامنے سرخرو ہوگا کہ اس نے انکی بات کو مانا اور مذاکرات کو موقع دیا۔ مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، ایرانی قوم کو الرٹ رہنا چاہیئے، اسرائیل کبھی نہیں چاہے گا کہ کوئی ایسا معاہدہ طے پائے، جس میں اسکے وجود کے تحفظ کی ضمانت موجود نہ ہو۔ ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی کارروائی خارج از امکان نہیں۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت سے ستھرا پنجاب منصوبے کا ماڈل مانگا ہے، جو ہم نے اسے دے بھی دیا ہے، اس پروگرام کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔ راجن پور میں الیکٹرک بسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ترجمان کہہ رہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ اڈیالہ کے باہر بیٹھا رہتا ہے اور ایک وزیراعلیٰ جہاز لے کر گھومتی پھرتی ہے، میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ بھی جہاز لے لیں، مگر وہ جہاز لے کر جائیں گے کہاں۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ جہاز لے کر ملک میں کسی منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے گھومتی...
وفاق اور خیبر پختونخوا میں کن معاملات پر اختلافات ہیں اور کیا وہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات سے ختم ہوجائیں گے؟
خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کی وفاقی حکومت کے درمیان سیاسی اختلافات موجود ہیں، لیکن سیاست کے علاوہ بھی وفاق اور صوبے کے درمیان کئی انتظامی اور حکومتی معمولات پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ خیبر پختونخوا اور وفاق کے درمیان اختلافات اور دوریاں صرف موجودہ دور تک محدود نہیں بلکہ کافی عرصے سے معاشی اور دیگر انتظامی معاملات پر تناؤ رہا ہے۔ ان اختلافات میں وفاق کے ذمے صوبے کے بقایاجات، بجلی کے خالص منافع کی عدم ادائیگی، بجلی کی تقسیم، گیس کی فراہمی، سیکیورٹی پالیسی، افغان امور اور اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلے شامل ہیں۔ شہباز شریف حکومت اور سہیل آفریدی کے اختلافات سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بننے کے بعد سے ہی وفاقی حکومت کے...