اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ قبول نہ کرنے کے پیچھے بھی ایک حقیقت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان ورکنگ ریلیشن قائم ہو رہا ہے، جو خوش آئند بات ہے۔ اگر وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی پیدا ہو جائے تو یہ ملکی مفاد میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت پولیس کے ذریعے حالات کنٹرول کر سکتی ہے۔ تو یہ اچھی بات ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان کسی قسم کی برف پگھلتی ہوئی نظرنہیں آ رہی، فیصل واوڈا

سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ قبول نہیں کیا جس کے پیچھے ایک حقیقت ہے جبکہ یہ عہدہ محمود خان اچکزئی کو دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔ اور اگر لیڈر آف اپوزیشن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوتی ہے۔ تو یہ خوش آئند پیشرفت ہو گی۔ سیاست میں کسی قسم کا رخنہ نہیں ہونا چاہیے۔وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ ایک سے دو ماہ میں 28ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے۔ جبکہ فیملی پلاننگ پر اقدامات، لوکل گورنمنٹ کو مضبوط بنانا اور ملک بھر میں یکساں نصاب نافذ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ آبادی میں تیزی سے اضافے پر قانون سازی ہونی چاہیے۔

غیرت کے نام پر قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہے تاہم مذاکرات کی خواہش اب بھی موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مذاکرات کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور تجارت کے حوالے سے مشترکہ مفادات بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی حکمت عملی پر گفت و شنید جاری ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر دفاع پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم