Al Qamar Online:
2026-07-23@23:40:11 GMT

مستونگ جیل سے فرار 6 قیدیوں کی رضاکارانہ واپسی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT


کوئٹہ:

بلوچستان میں 31 جنوری کو دہشت گردوں کے حملوں کے دوران مستونگ سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے 6 قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سمیت مسلح گروپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے تھے اور اس دوران مستونگ شہر میں قائم سینٹرل جیل پر بھی شدید حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حملہ آوروں نے جیل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، عملے کو یرغمال بنایا، تالے توڑے اور تقریباً 27 قیدیوں کو فرار کرانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ جیل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ یہ حملے بلوچستان کے متعدد اضلاع بشمول نوشکی، مستونگ، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں تقریباً ایک ہی وقت میں کیے گئے تھے، جن میں پولیس تھانوں، سرکاری دفاتر، بینکوں اور سیکیورٹی فورسز کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مستونگ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افراد شامل تھے، جن میں دہشت گردی، قتل، منشیات اور دیگر سنگین الزامات کے مقدمات درج تھے۔

ایکسپریس نیوز کو جیل ذرائع نے بتایا کہ تازہ ترین پیش رفت میں فرار ہونے والے 6 قیدیوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کر دیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ قیدیوں کو مستونگ جیل کی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے ان کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ فرار کے دوران پیش آنے والے حالات، ممکنہ مدد اور دیگر تفصیلات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قیدیوں کے فرار کے پورے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں جیل کی سیکیورٹی میں خامیوں، حملے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کا تجزیہ شامل ہے۔

پولیس اور متعلقہ ادارے باقی فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جلد گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کی نزاکت کو ایک بار پھر اجاگر کر رہا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں ایسے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ فرار ہونے والے دیگر قیدیوں کو بھی جلد پکڑ لیا جائے گا تاکہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا سکے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل فرار ہونے والے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار