اسلام آباد: ڈیپورٹ ہونے والا مسافر فرار ہونے کی کوشش میں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیپورٹ ہونے والا مسافر فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر نعمان سعید نے انٹرنیشنل ارائیول لیول 2 سے بیلٹ پر چھلانگ لگائی تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل نے کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران ایک ایسے مسافر کے ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی ہے جو انسداد دہشت گردی پولیس کو مطلوب تھا اور اس کیلئے 10 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کی گئی ہے۔
مسافر نعمان نجی ایئرلائن کی پرواز پر تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
زخمی مسافر کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔