اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے فرار ہونے کی کوشش میں لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعہ پیش آنے پر ایئرپورٹ پر موجود عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید نے ایف آئی اے ہولڈنگ سے واش روم جانے کا بہانہ کیا اور موقع پا کر لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم وہ بیلٹ نمبر 2 کے قریب زمین پر گر کر زخمی ہوگیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پی اے اے کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ بعد میں مزید علاج کے لیے زخمی مسافر کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔