’لائن پر نہ آئے تو قتل کریں گے‘، رنویر سنگھ کو سنگین دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں ان کے عملے کو نقصان پہنچانے کی وارننگ دی گئی ہے۔
دھمکی ایک نامعلوم شخص کی جانب سے وائس نوٹ کے ذریعے دی گئی ہے جس نے خود کو گینگ سے وابستہ ظاہر کیا۔ وائس نوٹ میں مذکورہ شخص نے اداکار کے ساتھ ساتھ معروف فلم ساز روہت شیٹی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ’وقت رہتے لائن پر نہ آئے‘ تو ان کے پورے عملے کو نشانہ بنایا جائے گا اور قتل کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کے بعدسلمان خان کے بہنوئی کو بھی دھمکی آمیز پیغام موصول
پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کے مینیجر اور دیگر ملازمین کی ذاتی معلومات بشمول رہائش اور روزمرہ معمولات ان کے پاس موجود ہیں اور اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو عملے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دھمکی میں کہا گیا کہ رنویر سنگھ کسی وعدے سے مکر گئے ہیں تاہم اس وعدے کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ اگر وہ اپنی بات پر واپس نہ آئے تو ’بات سے مکرنے کی سزا‘ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی بالواسطہ طور پر خبردار کیا گیا کہ جنہیں رابطہ کیا جائے وہ ہدایات پر عمل کریں بصورت دیگر نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اگر وقت رہتے تم دونوں لائن پر نہیں آئے تو وہ حال کریں گے کہ تمہاری سات پشتیں یاد رکھیں گی۔ رنویر سنگھ، تجھے بہت زیادہ شوق ہے صلاح دینے کا کہ جاؤ سر آپ تھانے میں رپورٹ کر دو، اور تم نے بھی کر دی، ٹھیک ہے کوئی چکر نہیں ہے۔ اب میری بات سنو، تمہارے نیچے جو بھی کام کرتا ہے، مینیجر اور جتنے بھی لوگ کام کرتے ہیں، ان سب کی تفصیل ہمارے پاس ہے، ان کے گھر کی، کب دفتر جاتے ہیں، کب گھر آتے ہیں، ان کے خاندان کہاں رہتے ہیں، سب کی معلومات ہمارے پاس ہیں تم کو کچھ نہیں بولیں گے، ان کی ایسی تیسی کرنا شروع کریں گے، تب تمہاری عقل ٹھکانے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیئر اداکار راشد محمود یوٹیوبرز پر برس پڑے، قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کر دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے ذریعے بھتہ خوری پر مبنی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔
رہائشی سوسائٹی کی جانب سے پولیس اسٹیشن کو ارسال کردہ ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے اپنی رہائش گاہ کے باہر چھ مسلح سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ ایک سرکاری پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں ویوز کے باوجود بڑا نقصان، مبشر صدیق نے لوگوں کو لائیو آمدنی دکھا کر حیران کردیا
خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ نجی سیکیورٹی کی تعیناتی سوسائٹی کی انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اداکار کی رہائش گاہ کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بشنوئی گینگ رنویر سنگھ روہت شیٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ بشنوئی گینگ رنویر سنگھ روہت شیٹی رنویر سنگھ کیا گیا یہ بھی گیا کہ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔