گورنر سندھ کامران ٹیسوری—اسکرین گریپ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت جانتا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں کا ملک ایک ہو کر کھڑا ہوا تو معرکۂ معیشت میں بھی کامیابی ہو گی۔

انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،  بھارت رسوائی کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے، شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جہاں بھی ضرورت پڑے گی ذاتی حیثیت میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کراچی میں فیکٹری میں لگی آگ پر اظہار تشویش

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ تمام فیکٹریوں اور عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دنیا نے بھارت کی دہشت گردی کو کینیڈا اور بنگلادیش میں بھی دیکھ لیا ہے، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے تمام شواہد موجود ہیں اور بھارتی پشت پناہی سے افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد پاکستان کے نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو 10 مئی کی جنگ میں صرف رسوائی ملی اور بھارت اس رسوائی کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔

گورنر سندھ  نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

اسلام آباد میں ترلائی واقعے کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس واقعے میں صبر صرف اللّٰہ پاک کی ذات دے سکتی ہے اور یہ حسینیت ہی ہے جو یزیدیت کا سامنا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب یکجہتی سے یزیدیت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، ان دہشت گردوں کا مذہب دہشت گردی ہی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے انتہا پسند نریندر مودی اور اس کے ساتھی ہیں، مودی کے افغانستان میں ساتھی نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہو نے یہ بھی کہا ہے کہ 10 مئی کو بھارت افواجِ پاکستان کا مقابلہ نہ کر سکا، آج بھارت ہاری ہوئی جنگ کا بدلہ لینے کی سازشیں کر رہا ہے اور ایسی دہشت گرد کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کہا ہے کہ انہوں نے کو نشانہ نے کہا رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن