سٹی 42 : جمہوریہ ازبکستان کے صدر  اور سینئیر وزرا کے اسلام آباد دورہ کے دوران ازبکستان اور پاکستان کے درمیان  اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔   وزیر اعظم شہباز شریف  اور  ازبکستان کے صدر   شوکت مرزیوئیف نے مشترکہ اعلامیے پر بھی  دستخط کردیئے۔

 وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے28 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط کئے گئے۔ اس پروقار تقریب میں   جمہوریہ ازبکستان اور پاکستان  کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید

   ایک اہم معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پہلے سے ہو رہی   ترجیحی تجارت کے معاہدے میں شامل اشیاء کی فہرست میں توسیع کے متعلق ہے۔ اس ضمن میں پروٹوکول کی دستاویز  پر دستخط کئے گئے۔ 

 انٹر ریجنل فورم کا قیام

 پاکستان اور ازبکستان کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا معاہدہ ہوا۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے ایکشن پلان کی دستاویز   پر بھی دستخط ہوئے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ 

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

  غذائی تحفظ کے شعبے میں معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

 زرعی تحقیق میں تعاون کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

 پاکستان اور ازبکستان نے پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر بھی دستخط کر دیئے۔ 

 کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی مفاہمت کی یادداشت  سائن ہو گئی۔

 نشہ آور ادویات کی سمگلنگ روکنے کےلیے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوا۔

خواتین کیلئے بلاسود کاروباری قرضوں کا بڑا اعلان

 پاکستان اور ازبکستان میں کان کنی اور جیو سائنسز کے شعبے میں تعاون بڑھانےکے لیے بھی معاہدہ ہو گیا۔

 پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سزایافتہ افراد کےتبادلے کےلیے معاہدےپر بھی دستخط ہو گئے۔ 

 انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت  کی یادداشت پر بھی آج دستخط کئے گئے۔

 پاکستان اور ازبکستان  میں سائنس، تعلیم  اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے شعبے میں بھی معاہدہ ہو گیا۔

مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے:مشعال ملک

 تقریب میں میری ٹائم شعبے میں تعاون اور تجارت میں سہولت کےلیے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

  ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کےلیے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

  ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی معاہدہ ہو گیا۔

 پاکستان اور ازبکستان کا درمیانے اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کےلیے ایم او یو کبھی سائن ہو گیا۔

  پاکستان اور ازبکستان میں ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے معاہدےپر بھی آج دستخط ہوئے۔

 پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

 صدر شوکت مرزیوئیف کیلئے  ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

  حکومت پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کو  ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

  صدر   شوکت مرزیوئیف کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ
آج پرائم منسٹر ہاؤس مین اہم معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے پہلے مہمان صدر  شوکت مرزیوئیف نے اپنے وزرا کے  وفد کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سالیوشنز کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ازبکستان  اور ان کے وفد کو  گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سالیوشنز  کے اہم حصے دکھائے اور یہاں ہونے والی اختراعی اور پیداواری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کے شعبے میں تعاون بڑھانے مفاہمت کی یادداشت پر یادداشت پر دستخط تعاون بڑھانے کے شوکت مرزیوئیف میں تعاون کے پر بھی دستخط اہم معاہدوں پر دستخط ہو دستخط ہوئے کےلیے بھی معاہدہ ہو ہو گیا

پڑھیں:

سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا

نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔  نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف