پاکستان ازبکستان تعلقات میں نئی پیشرفت، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
تقریب میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، ازبکستان کے سینیئر وزرا اور پاکستانی وزرا بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے ازبک قیادت اور عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اقتصادی، سفارتی اور علاقائی سطح پر مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے حمایت پر ازبکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاکستان اور ازبکستان کی دوستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبکستان کے کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔