اوباما کا ٹرمپ پر بالواسطہ حملہ، امریکہ میں شرم و حیا اور شائستگی باقی نہیں رہی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے، ٹرمپ کا نام لیے بغیر اوباما نے کہا کہ اس طرح کے رویّے وقتی طور پر توجہ ضرور حاصل کر لیتے ہیں اور لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دیتے ہیں، لیکن امریکی عوام آج بھی وقار، احترام اور مہربانی جیسی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک توہین آمیز اور نسل پرستانہ ویڈیو پر اپنے پہلے ردِعمل میں کہا ہے کہ امریکی سیاست میں بعض حکام کے طرزِ عمل سے شرم، وقار اور شائستگی کا تصور ختم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو، جو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی تھی، میشل اوباما اور باراک اوباما کو توہین آمیز انداز میں بندر کی صورت میں دکھاتی تھی۔ یہ ویڈیو کچھ دن پہلے شائع کی گئی، جس کے بعد دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا، حتیٰ کہ ریپبلکن سینیٹر ٹِم اسکاٹ نے بھی اس کی مذمت کی، جس کے بعد ویڈیو کو حذف کر دیا گیا۔
ابتدا میں وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ویڈیو محض ایک “انٹرنیٹ میم” کا حصہ ہے، تاہم بعد ازاں یہ ایک ملازم کی غلطی قرار دے دی گئی۔ باراک اوباما نے ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے، ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ اس طرح کے رویّے وقتی طور پر توجہ ضرور حاصل کر لیتے ہیں اور لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دیتے ہیں، لیکن امریکی عوام آج بھی وقار، احترام اور مہربانی جیسی اقدار پر یقین رکھتے ہیں، افسوس کہ عہدے کے احترام اور شائستگی کا احساس اب باقی نہیں رہا، اور ان اعمال پر شرم محسوس کرنے کا جذبہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے امریکہ بھر کے دوروں کے دوران وہ ایسے افراد سے ملتے ہیں جو اب بھی انسانی اقدار کے پابند ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کے اقدامات امریکی عوام کی اکثریت کے نزدیک باعثِ تشویش اور ناقابلِ قبول ہیں۔ اس حوالے سے سی بی ایس کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ اس واقعے نے ایک بار پھر امریکی سیاست میں نسل پرستی، اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے مواد کی ذمہ داری، اور اس کے سیاسی بیانیے پر اثرات سے متعلق شدید مباحث کو جنم دیا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکمل ویڈیو نہیں دیکھی اور ان سے کوئی غلطی سرزد نہیں ہوئی، اسی لیے انہوں نے معذرت کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔