گجرات:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں. انہیں ترقی کا پتہ ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے. اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، مٹھی سے ریت کی طرح پھلستا ہے۔گجرات یونیورسٹی میں تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ماں کے طور پر آپ سے ایک وعدہ کرنے آئی ہوں.

پنجاب کے تمام وسائل اپنے بیٹوں، بیٹیوں پر نچھاور کرنے ہیں.آپ بچوں نے جو خواب دیکھنا ہے دیکھیں. میرے تمام وسائل آپ کے قدموں میں حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالر شپس، لیپ ٹاپس 100 فیصد میرٹ پر دیئے جا رہے ہیں. میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں، کوئی نہیں کہہ سکتا فلاں کو ہونہار سکالر شپ سفارش پر ملا ہے، جو بچہ میرٹ پر ہے اس کے پاس اپنا لیپ ٹاپ، سکالر شپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کی کامیابی پر والدین سے زیادہ میں خوش ہوں، جین زی پنجاب کا مستقبل ہیں اور وہ صحیح راستے پر ہیں، پنجاب میں جین زی کو اس کا حق مل رہا ہے. آپ اس ملک کا مستقبل ہیں. آپ نے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے. بلکہ اس ملک کی بقا جین زی کے ہاتھوں میں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 2026 نوجوانوں کا سال ہے. کوشش ہے آپ کی زندگی میں کوئی کمی نہ ہو، تمام سہولیات آپ کو دوں، مجھے بدلے میں ذاتی طور پر آپ سے کچھ نہیں چاہیے، چاہتی ہوں آپ وطن کی مٹی کو محسوس کریں، ہمارے اوپر ملک اوراس مٹی کا قرض ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹک کے اُس پار خیبرپختونخوا ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار، زبان پر گالی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کو کہا جاتا ہے سڑکیں اور دکانیں بند کرو۔انہوں نے پنجاب کے بچوں کے بارے میں کہا کہ ان کے ہاتھوں میں ہونہار سکالر شپس، لیپ ٹاپس اور پرواز کارڈ ہیں جبکہ پنجاب کے لاکھوں بچے ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں. پنجاب کے بچے تعلیمی اداروں میں جانے کیلئے مفت گرین بسیں استعمال کرتے ہیں، ادھر ہونہار ہے اُدھر انتشار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پنجابی بعد میں اور پہلے پاکستانی ہوں، خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں، ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ترقی کیا ہوتی ہے.دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہونہار سکالر شپ ہونا چاہیے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کے پی حکومت صرف شعور دے رہی ہے. خیبرپختونخوا کے راستے بند کرنے سے پنجاب کو کوئی فرق نہیں پڑتا. سندھ کے مریض علاج سے محروم نہیں ہوتے، چند لوگوں کو کہا گیا تم نے ڈنڈے سے روزگار بند کرانے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کے بچوں کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر کے بچوں کے مریم نواز پنجاب کے رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟