برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر بچوں کے تحفظ کیلئے آن لائن قوانین سخت کرنے کے خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ بچوں کو ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آن لائن رسائی کو ریگولیٹ کرنے کے مزید اختیارات درکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور آن لائن خطرات کے پیش نظر قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ بچوں کی مؤثر حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے حال ہی میں بعض مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارمز کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جبکہ مزید اے آئی چیٹ بوٹس کو بھی ایسے مواد، خصوصاً جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے سے روکنے کے لیے سخت ضوابط کے دائرے میں لانے کا منصوبہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ نئے اختیارات پارلیمنٹ میں زیر غور جرائم اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون میں ترمیم کے ذریعے شامل کیے جائیں گے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بچوں کو آن لائن استحصال اور نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنا اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو زیادہ ذمہ دار بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آن لائن
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔