data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور میں ٹنڈو مستی کے مقام پر قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے لرزہ خیز تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود ڈرب مہر کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کوچ کے پرخچے اڑ گئے ،ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے ہلاک وزخمی افرادکو فوری طور پر خیرپور اور گمبٹ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ گل شاد، 17 سالہ رمضان، 25 سالہ کاشف، 45 سالہ اکبر سیال، 42 سالہ ساجدہ، 35 سالہ ہاشم، 14 سالہ بسمہ، 30 سالہ محمد آصف، 40 سالہ شاکر علی، عبدالصمد، محمد زین اور 15 سالہ ورڈا کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افرادمیں ایک ہی خاندان کے تین افراد (میاں، بیوی اور بیٹا) بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سلطانہ خاتون، شازیہ اور عمیر شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کر کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی خیرپور الطاف چاچڑ کی ہدایت پر سول سرجن ڈاکٹر محمد رفیق منگی نے ضابطے کی کارروائی کے بعد 10 میتیں بہاولپور اور رحیم یار خان روانہ کر دی ہیں۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری