پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں آئل و گھی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو آئل و گھی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔
معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کی ہدایت پرڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے گھی ملز مالکان کی ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں تمام گھی اور آئل پر 10 روپے تا 16 روپے فی کلو لیٹر پیکٹ رعایت دی جائے گی۔
معاون خصوصی سلمی بٹ نے کہا کہ ماہ مبارک میں معیاری اور با رعایت آئل گھی مارکیٹ میں میسر ہوگا، مستقبل میں پام آئل قیمتیں کم ہونے کی صورت میں انڈسٹری اتھارٹی سے مشاورت کے ساتھ پرائس میں فوری ریلف دے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ معیاری گھی کی فراہمی کے لیے مارکیٹ میں جدید سسٹم متعارف کروانے کی فوری ضرورت ہے، ٹرانسفیٹی ایسڈ کو کم کرنے کے لیے سستے اور جدید طریقے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھی کی کوالٹی، ٹیسٹنگ کے عمل کو جدید اور بین الاقوامی طرز پر لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گھی و آئل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ملز مالکان سے سفارشات طلب کرلیں۔
چئیرمین گھی مل ایسوسی ایشن اسجد عارف نے کہا کہ آئل گھی کے معیار میں بہتری، یونٹ مینجمنٹ میں فوڈ اتھارٹی نے انڈسٹری کی راہنمائی کی، فوڈ اتھارٹی نے پنجاب میں آئل گھی ملوں میں بین الاقوامی ایس او پیز کا نفاذ کروایا ہے، آئل گھی انڈسڑی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ جعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مشکور ہیں۔
چئیرمین گھی مل ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئل گھی میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں معیاری گھی کی وافر سپلائی کو یقینی بنایا جائیگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب فوڈ اتھارٹی رمضان المبارک نے کہا کہ آئل گھی گھی کی کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔