حیدرآباد صنعتوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،فاروق نظامانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260206-8-4
حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد صنعتوں کو مسلسل، مستحکم اور بلا تعطل گیس کی فراہمی ایس ایس جی سی کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات فاروق نظامانی (جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی)نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دورے کے دوران کہی۔انہوں نے چیمبر کے صدر سلیم میمن کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں مزید کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو کچھ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، لیکن مکمل بندش نہیں کی جاتی۔ سسٹم کے ذریعے مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے میں کس حد تک یونٹس فعال ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ بعض اوقات میٹر میں موجود کیمیکل ڈیوائس میں گیس کے ساتھ کچھ پارٹیکلز داخل ہو جاتے ہیں، جس سے ڈیوائس سست ہو جاتی ہے اور پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ تاہم جہاں حقیقی گیس کے مسائل ہیں، وہاں سروے کے ذریعے مستقل حل فراہم کیا جائے گا۔صنعتوں کے حوالے سے نو بجے کے بعد پریشر ڈراپ ہونے کے مسئلے پر بھی ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پریشر فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے صنعتی علاقوں میں تقریباً 13–14 ہزار ڈومیسٹک کسٹمرز موجود ہیں، جنہیں متوازن فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ صنعتی شعبے کی ضروریات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔صدر چیمبر کی جانب سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا، جس میں حیدرآباد اور سندھ کے دیگر صنعتی علاقوں میں شدید گیس کی قلت، لائن کے نقصانات، لوڈ مینجمنٹ اور قابل اعتماد فراہمی کے فوری حل کی ضرورت پر توجہ دلائی گئی تھی۔ اس خط کی روشنی میں وفاقی وزیر کی ہدایت پر یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس سے قبل صدر چیمبر سلیم میمن نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ گیس کی بلا تعطل اور مناسب فراہمی صنعت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد اور سندھ کے صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ شدید حد تک سنگین ہو چکا ہے۔سکندر علی راجپوت نے اس موقع پر کہا کہ یہ مسائل نہ صرف کاروباری بقا بلکہ قومی معیشت اور روزگار کے لیے بھی سنجیدہ خطرہ ہیں۔ انہوں نے سفارش کی کہ صنعتی علاقوں کے لیے علیحدہ مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے، شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور چیمبر و ایس ایس جی سی کے درمیان باقاعدہ لائزن کمیٹی تشکیل دی جائے۔اس موقع پر پیٹرن ان چیف سیٹھ امین کھتری، احمد ادریس چوہان، شان سہگل اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صنعتی علاقوں انہوں نے کہا کہ گیس کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔