City 42:
2026-07-23@23:50:33 GMT

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک : راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ 144 کا اطلاق 21 فروری تک رہےگا۔

 شہربھرمیں جلسوں، جلوسوں اورریلیوں پرمکمل پابندی عائد ہوگی،اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

 سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ دفعہ 144 میں توسیع ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے،جس کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی