اسلام آباد: خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کا دھرنا اچانک ختم ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق دھرنے کے شرکا باہر سڑک سے اٹھ کر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے۔ منسٹرز انکلیو، ججز کالونی اور پنجاب ہاؤس جانے والے تمام راستے بھی کھول دیے گئے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں ارکان دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
پارلیمنٹ لاجزمیں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کا الگ دھرنا جاری ہے۔ پارلیمنٹ لاجز کا کیفے ٹیریا بھی بند کر دیا گیا تھا جس سے ارکان کو کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بابراعظم ٹی 20 ورلڈ کپ میں 2021ء کے بعد سے کسی فل ممبر ٹیم کیخلاف ایک بھی چھکا نہ لگا پائے
دھرنے میں شریک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی اسپتال منتقلی تک نہیں اٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کو فوری اور بلاتاخیر اسپتال منتقلی کیا جائے۔
دوسری جانب حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم کی جانب سے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو آج ہی حکومت کے بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ2ماہر ڈاکٹروں پرمشتمل پینل نے کیا، الشفا ائی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمدعارف نے آنکھ کا معائنہ کیا۔
گوجرانوالہ؛ خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،مقتولہ کی 3سالہ بیٹی کو بھی قتل کرنے کا اعتراف
ذرائع کے مطابق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سے متعلق اپوزیشن قیادت کو آگاہ کردیاگیا، اپوزیشن کے2رہنماوں کوبانی کی آنکھ کےعلاج میں بہتری سے متعلق بتایا گیا۔
پمز کے ڈاکٹرعارف نے 24اور25جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا، انجیکشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی انکھ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔