بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
ؒ ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے سے پیغام میں کہا کہ ہمارا دھرنا بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے ہے، عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 3 دن سے ادھر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہیں، 30 سال تحریکِ انصاف میں بہت بڑی جدوجہد کی ہے۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
ہم ایک مقصد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا جو تعلق اور رشتہ ہے وہ بھی ایک مقصد کیلئے ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو مشاورت کیلئے بلایا۔
مشاورت سے یہ فیصلہ ہوا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔