سوات (نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام مالم جبہ میں سوات سنو فیسٹیول 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا بلکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کو بھی اجاگر کرنا تھا۔

فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے جبکہ سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، مقامی معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مالم جبہ کی قدرتی خوبصورتی اور برفانی کھیلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

سنو فیسٹیول کے دوران اسکیئنگ، رسہ کشی اور دیگر تفریحی و مقابلہ جاتی سرگرمیوں سمیت مجموعی طور پر 20 مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ کھیلوں کے مقابلوں میں مہارت اور حوصلے کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جسے شرکاء اور حاضرین نے خوب سراہا۔

سوات کے عوام نے سنو فیسٹیول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں بلکہ علاقے میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ شرکاء اور تماشائیوں نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ایسے مثبت اور تعمیری اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسے ثقافتی اور کھیلوں کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کی جا سکے اور سوات کو ایک بار پھر سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جا سکے۔

https://mnews.

pk/wp-content/uploads/2026/02/festival-snow.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سنو فیسٹیول

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن