اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی   وزیر صحت مصطفی کمال  نے کہاہے کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا نہیں کھا ئو یہ کینسر ہے، پان اتنا مضرصحت نہیں لیکن گٹکا زہر ہے۔  وزیرصحت مصطفی کمال نے نوجوانوں میں صحت کے بڑھتے مسائل اور مضر صحت عادات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ ہ پاکستان میں ہر تیسرے شخص کو شوگر کا مرض لاحق ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ ہارٹ اٹیک پاکستان میں ہو رہے ہیں۔وزیرصحت نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوان گٹکے کھا کر کینسر سے مررہے ہیں، کیا پاگل ہو، نظر نہیں آرہا زہر کھارہے ہو، پھر کہتے ہو حکومت علاج نہیں کررہی۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا نہیں کھا ئویہ کینسر ہے، پان اتنا مضرصحت نہیں لیکن گٹکا زہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے شمار غلطیاں ہیں، لیکن شہریوں کو اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہوں گی، کیونکہ ہر سال ملک میں 60 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں اور صحت کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کتنے اسپتال بنائیں۔مزید کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتے امراض جیسے شوگر اور ہارٹ اٹیک پر قابو پانے کے لیے عوامی آگاہی اور احتیاط ضروری ہے، جبکہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو مصطفی کمال

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف