وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت سے ستھرا پنجاب منصوبے کا ماڈل مانگا ہے، جو ہم نے اسے دے بھی دیا ہے، اس پروگرام کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔

راجن پور میں الیکٹرک بسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ترجمان کہہ رہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ اڈیالہ کے باہر بیٹھا رہتا ہے اور ایک وزیراعلیٰ جہاز لے کر گھومتی پھرتی ہے، میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ بھی جہاز لے لیں، مگر وہ جہاز لے کر جائیں گے کہاں۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ جہاز لے کر ملک میں کسی منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے گھومتی ہیں، میں تو آج بھی جہاز لے کر راجن پور میں بسز کا افتتاح کرنے آئی ہوں۔ آپ جہاز لے کر کیا اڈیالہ جاؤ گے، اڈیالہ میں جہاز لینڈ نہیں کرتا۔

خیبرپختونخوا کا ایک ترجمان کہہ رہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ اڈیالہ کے باہر بیٹھا ہے اور ایک وزیراعلیٰ جہاز لے کر گھومتی پھرتی ہے۔ بھئی، تم بھی جہاز لے لو، مگر جاؤ گے کہاں؟
میں تو آج جہاز لے کر راجن پور منصوبے کا افتتاح کرنے آئی ہوں۔ آپ جہاز لے کر کیا اڈیالہ جاؤ گے؟
میں برازیل جہاز لے… pic.

twitter.com/A7XNghIeFo

— WE News (@WENewsPk) February 4, 2026

انہوں نے کہا کہ ترجمان کے پی کے نے سوال اٹھایا کہ میں برازیل جہاز لے کر چلی گئی، میں برازیل جہاز لے کر گئی تو ستھرا پنجاب کا ماڈل برازیل میں پوری دنیا کے سامنے پیش کیا، یہ پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا سرکاری ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے، جس کا ماڈل ہم سے خیبرپختونخوا حکومت نے بھی مانگا، ہم نے اسے دے بھی دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انکشاف کیا کہ برمنگھم کے لوگوں نے بھی حکومت پنجاب سے ستھرا پنجاب کا ماڈل مانگا، بی بی سی سمیت تمام پبلشرز اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز نے نہ صرف ستھرا پنجاب کو تسلیم کیا بلکہ اس کی تعریف کی۔

پورے پنجاب میں حکومت کے پاس جو زرعی زمینیں ہیں، ان کی تعداد لاکھوں ایکڑ میں ہے۔ میں وہ تمام زرعی زمینیں پنجاب کے غریب عوام کے لیے، جن کے پاس روزگار کا ذریعہ نہیں ہے، 3 سے 5 ایکڑ بالکل فری دوں گی اور فصل اُگانے کے لیے کسان کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز… pic.twitter.com/4GnbaCjfq4

— WE News (@WENewsPk) February 4, 2026

انہوں نے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کو پیغام دیا کہ اگر وہ بیرون ملک جہاز لے کر جائیں گے تو آپ جا کر کیا بتاؤ گے؟ ایک بھی کام نہیں جو دنیا کو بتا سکو، کیا یہ بتاؤ گے کہ ہم نے شعور دیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایک بچی نے سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ لگتا ہے آپ کا تعلق اپوزیشن کی جماعت سے ہے۔

خیبرپختونخوا کے لوگ جب حکومت سے سستی روٹی مانگتے ہیں تو وہ کہتے ہیں، 'ہم نے آپ کو شعور دیا‘۔
جب بچے ہونہار اسکالرشپ مانگتے ہیں تو کہتے ہیں، 'ہم نے شعور دیا'۔ کیا شعور سے اسکول کی فیس اور پیٹ بھرا جا سکتا ہے؟
جب وہاں کے عوام پنجاب کی طرح انفراسٹرکچر اور سڑکیں مانگتے ہیں۔ تو جواب… pic.twitter.com/RJlO93T6by

— WE News (@WENewsPk) February 4, 2026

مریم نواز نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے پاس واقعی کوئی جواب ہوتا تو وہ اپنے منصوبے گنواتے، یہ ہے اپنی چھت، اپنا گھر؛ یہ ہے اپنا کھیت، اپنا روزگار؛ یہ ہے گرین بس؛ یہ ہیں مثالی گاؤں۔ اتنے منصوبے ہیں کہ میں تو گنواتے گنواتے بھول جاتی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پنجاب ستھرا پنجاب سہیل آفریدی مریم نواز وزیراعلی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ستھرا پنجاب سہیل ا فریدی مریم نواز وزیراعلی خیبرپختونخوا حکومت مریم نواز نے کہا ایک وزیراعلی ستھرا پنجاب جہاز لے کر منصوبے کا نے کہا کہ انہوں نے کا ماڈل کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا