2025-10-20@03:11:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2408
«میں سب سے بڑی»:
(نئی خبر)
بلال نیازی : فیڈرل بورڈ نے امتحانی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر تے ہوئےپاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیئے۔نئی پالیسی سالانہ امتحانات 2026 سے نافذ ہو گی اوریہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ پر لاگو ہو گی۔فیڈرل بورڈ حکام کاکہناہے کہ پاسنگ مارکس میں اضافہ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کے لیے کیا گیا،فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل فیڈرل بورڈ حکام کے مطابق 2027 سے پالیسی میٹرک اور انٹر کے دوسرے حصے پر بھی لاگو ہو گی،نئی پالیسی طلبہ کو ٹہ سسٹم کے بجائے تصوراتی فہم کی طرف لانے کی...
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم کی غیر قانونی اشیا کی...
اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی مسائل کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات امن فوجیوں (پیس کیپرز) اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی غیر یقینی ہونے پر تنظیم کو شدید فنڈز کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہمیں تقریباً 13 سے 14 ہزار امن فوجی، پولیس اہلکار اور ان کا ساز و سامان واپس بلانا پڑے گا، جبکہ بہت سے سول ملازمین بھی متاثر ہوں گے۔‘ یہ کمی ان ممالک میں ہوگی جہاں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز جاری ہیں، جن میں جنوبی سوڈان، جمہوریہ کانگو، لبنان،...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔ علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔ چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری اپنے الوداعی پیغام میں...
تقریباً 2 ہفتے پہلے کی بات ہے کہ صبح کے مصروف وقت میں مجھے ایک کال آئی جس کے ذریعے مجھے اطلاع دی گئی کہ ’میرا پارسل آیا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب میں آن لائن خریداری کرتی رہتی ہوں اس لیے ایک پل کے لیے مجھے لگا شاید میں نے واقعی کچھ آرڈر کیا ہوا تھا اور اب بھول گئی ہوں۔ مگر جب کال کرنے والے نے کہا کہ پارسل ’دراز‘ سے آیا ہے تو میری حیرت بڑھی۔ مجھے اپنے کسی بھی حالیہ آرڈر میں ایسی کوئی چیز یاد نہیں آئی جو میں نے دراز سے منگوانے کے لیے آرڈر کی ہو۔ یہ روداد وی نیوز کو سدرہ اسلم...
ساہیوال: ساہیوال کے نواحی علاقے 51 بارہ ایل سٹاپ پر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے شہر میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ پولیس نے موقع پر ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکا پاک فوج پاکستان سعودی سرمایہ کار فوجی افسران وطن پر قربان وی نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ، ایف بی آر نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے سے متعلق سول سرونٹس رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترمیمی قانون کا اطلاق وفاقی، صوبائی حکومتوں، خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے ملازمین پر ہوگا۔ اس کا مقصد زیادہ شفافیت اور انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔ ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا، آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیئے جائیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈپریشن ایک ایسا ذہنی مرض ہے جو موجودہ دور میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ عارضہ نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طور پر بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس کے شکار افراد میں توانائی کی کمی، نیند میں خلل اور دل کی بیماریوں جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق خواتین میں ایسے 16 جینیاتی ورژن پائے گئے جو ڈپریشن سے منسلک ہیں، جبکہ مردوں میں یہ تعداد صرف 8 ہے۔ اس سے واضح ہوتا...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگرچہ دہلی پولیس نے 2000 کلو نقلی گھی کی کھیپ پکڑی ہے، لیکن اسکے پیچھے کون لوگ ہیں اسکا انکشاف ہونا بھی ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کھلے عام نقلی گھی، ملاوٹ شدہ مسالے، نقلی پنیر، کھویا اور دودھ سے بنی اشیاء کی فروخت براہِ راست دہلی کے شہریوں کی صحت پر اثر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے براہِ راست بی جے پی کی دہلی حکومت ذمہ دار ہے۔ ہریانہ کے جیند سے نقلی گھی کی سپلائی معروف کمپنیوں ملک فوڈ، مدھوسودن، امول، مدر ڈیری، پتنجلی، آنندا کے پیکٹس میں دہلی کے روہنی تک...
راولپنڈی : ننے گیس کنکشن کے لیے صارفین سے بیان حلفی لئے جارہے ہیں ، جس میں قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے سوئی گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کے باوجود صارفین کی دلچسپی نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔نئے کنکشن ایل این جی کی سخت شرائط کے تحت دیے جا رہے ہیں. جن میں بیان حلفی بھی شامل ہے جبکہ نے گیس کنکشن کے لیے وصول کی جانے والی درخواستوں پر بیان حلفی بھی لیا جا رہا ہے۔بیان حلفی میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط کا بیان حلفی شرائط میں شامل ہے۔ذرایع کا کہنا ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنےکے لیے قواعد میں ترمیم کی جائےگی۔ ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار اداروں اور کارپوریشنز کے افسران بھی شامل ہیں۔ تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے سرچ انجن کے اے آئی موڈ کو عالمی سطح پر تیزی سے وسعت دیتے ہوئے مزید 40 خطوں میں متعارف کرا دیا ہے، جبکہ اب یہ فیچر 35 زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب پاکستان میں بھی گوگل سرچ کا اے آئی موڈ اردو زبان میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ فیچر ابتدا میں مارچ 2025 میں بطور پریویو امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا، جسے بعد میں ستمبر کے آغاز میں مزید زبانوں اور ممالک تک پھیلایا گیا۔ اب گوگل کا اے آئی موڈ دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں دستیاب ہے۔گوگل کے مطابق، نئے جیمنائی ماڈلز نے سرچ کو پہلے سے کہیں...
آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری،گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنیکے لیے قواعد میں ترمیم کی جائیگی۔ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار...
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ترقیاتی اسکیم کے حوالے سے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعید غنی صاحب سے جو چیزیں رہ گئی ہے ان کو حل کریں گے، شہر کی تمام سڑکوں کو از سر نو بنایا جائے گا۔وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی شہر کےاندر بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی سڑکوں کو بنا رہے ہیں۔ سڑکوں کے ساتھ سیوریج مسائل کو بھی حل کررہے ہیں، پانی کے مسائل کی نشاندہی کریں۔سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہے،...
جرمنی کی معروف صنعتی و انجینئرنگ کمپنی نے پاکستان میں بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان کر دیا ہے جو ملک میں جرمنی کی سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بےشمار مواقع موجود ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کے ایس بیسمنٹ سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جہاں کمپنیاں 10 سال تک تمام ٹیکسز سے مستثنیٰ ہیں۔ جرمن کمپنی کے ایس بی کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر...
حسن علی:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائے او) لاہور نے نوجوانوں کی ممبرشپ کے لیے باقاعدہ رجسٹرڈ فارم متعارف کروا دیا ہے۔ تنظیم کے مطابق ممبرشپ فارم متعارف کروانے کا مقصد تنظیم میں شامل ہونے والے ہر فرد کی مکمل معلومات کو بطور ریکارڈ محفوظ کرنا ہے۔ ممبرشپ فارم پر وہ تمام کوائف درج کیے جائیں گے جو پی وائے او کا رکن بننے کے خواہش مند نوجوان فراہم کریں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ممبرسازی مہم رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے گی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا وزیراعظم بننا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے خان صاحب کا دور اقتدار شروع ہوا، الزام تراشی اور انتشاری کا معمول بن گیا ہے۔ اداکارہ و میزبان نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرکے ملکی حالات، سیاست سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن سے عمران خان صاحب اقتدار میں آئے ہیں، اس دن سے اب تک ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حیدرآباد کی جانب سے غزہ وفلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا چلڈرن غزہ مارچ کیا گیا جس میں شہر بھر سے اسکولوں اورمدارس کے طلبہ بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچے شدید گرمی کے باوجود بچوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر طلبہ کے اساتذہ بھی موجود تھے مارچ میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں فلسطین میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے علامتی جنازے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ طلبہ نے مختلف ٹیلبوز کے ذریعے اسرائیلی بربریت کی جانب عالمی اداروں کی توجہ مبذول کرائی بڑی تعداد میں بچے حماس کے شہید قائدین کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے وہ مسلسل اسرائیل کے خلاف اور...
لاہور: عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 30 بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ گئیں، مائیکروسافٹ، شیل، ابر، یاماہا سمیت دیگر بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان سے رخصت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا کر رکھ دیا۔ پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔حال ہی میں امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔ ماہرین کے مطابق مقامی کمپنیوں سے بڑھتی مسابقت، وسیع غیر رسمی...
پشاور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں سمیت 13 سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم آدم عرف آدمے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گزشتہ شب پنڈی واہ کے علاقے کوہستان کالونی میں کی گئی، جہاں ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا۔ ترجمان پشاور پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں انتہائی خطرناک گروہ کو انجام تک پہنچایا۔ ہلاک ہونے والا ملزم آدم عرف آدمے نہ صرف متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا بلکہ اس نے سوشل میڈیا پر بھی پولیس افسران کو کھلے عام چیلنج کیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو “طوفان الاقصیٰ” کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی یومِ احتجاج کے موقع پر کراچی میں سینکڑوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔یہ مظاہرے شہر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراؤں، تجارتی مراکز، اہم عوامی مقامات، اسکولوں، کالجوں اور سٹی کورٹ کے باہر منعقد ہوئے۔ مظاہروں میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، تاجر، مزدور، علما کرام اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ویب ڈیسک وہاج فاروقی
اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف5 منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پراسس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل، سہولتوں اور وقت پر ڈلیوری کے بارے میں استفسار کیا۔ شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ اب صرف پانچ منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پورا عمل فوری طور پر مکمل ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا...
کراچی : میٹرک اور انٹر پاس طالب علموں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اب طلبا مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چیف منسٹر پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کے لیے مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرائے جائیں گے۔ یہ کورسز محکمہ انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے تین جامعات میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی حیدرآباد اور آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 35 ہزار طلبہ کو تین مراحل میں آئی ٹی کے شارٹ کورسز کروائے جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں...
لاہور: بجلی صارفین پر کئی گنا مزیدبوجھ ڈال دیا گیا، اب نئے کنکشن کے لئے 5 ہزار کی جگہ صارف اب 25 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر نئے میٹرز کی خریداری کے معاملے میں بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اے ایم آئی (AMI) میٹر تیار کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے منافع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔ لیسکو نے اس حوالے سے باقاعدہ...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی...
ویب ڈیسک: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں میں شامل پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی قید سے رہائی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے ایک آفیشل بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق آج پیر 6 اکتوبر کو یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 170 فلوٹیلا قیدیوں کو یونان واپس بھیجا جا رہا ہے، جس کے بعد اسرائیلی حراست میں فلوٹیلا کے 167 شرکاء رہ جائیں گے۔ صرف 13 ہزار روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کریں فلوٹیلا کی قانونی ٹیم کے مطابق امکان ہے کہ منگل 7 اکتوبر 2025 کو تیونس کے 15 شرکاء سمیت الجزائر، مراکش، کویت، لیبیا، اردن، پاکستان،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویٹی کن (اے پی پی) مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے اتوار کے روز غزہ کیلیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کیلیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ویٹی کن میں ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس سے غزہ میں امن مذاکرات کی امید بڑی ہے اور مجھے بڑی امید ہے کہ مطلوبہ نتائج جلد ممکن ہوجائیں گے،پوپ نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ذمہ دار لوگوں سے کہیں گے کہ وہ اس سلسلے میں امن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی تناﺅ میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں کشیدگی ختم نہ ہوسکی۔ پیپلز پارٹی نے پیر کو احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آوٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجاپرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی...

انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت میں خواتین کی بڑی تعداد گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کی جارحیت کیخلاف اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویٹی کن:۔ مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے گزشتہ روز غزہ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ پوپ کے یہ ریمارکس ایک سفارتی بیان کی صورت سامنے آیا ہے جو انہوں نے حماس کی طرف سے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر مثبت ریسپانس سامنے آنے کے بعد دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ چند گھنٹوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جس سے غزہ میں امن مذاکرات کی امید بڑھی ہے اور مجھے...
ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔ اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ "نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل" کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ‘‘بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپ کی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں۔ ’’انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، اور اب وزیراعظم کے خلاف ’’پھپھے کٹنیوں‘‘ والا بیانیہ لایا جا رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔...
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے اتوار کو نئی تاریخ رقم کی اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,25,245.57 ڈالر تک جا پہنچی۔ بٹ کوائن کی گزشتہ بلند ترین سطح 1,24,480 ڈالر تھی جو رواں سال اگست کے وسط میں اس وقت ریکارڈ ہوئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کرپٹو کے لیے نسبتاً دوستانہ ریگولیشنز سامنے آئے اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بٹ کوائن 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ جمعے کو بٹ کوائن مسلسل 8ویں سیشن میں اوپر گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور...
پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلی سطح پر کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کریگی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے،...
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی عمل کو مزید آسان کر دیا۔پاکستان میں بہت سے شہری اپنے قریبی رشتے داروں کی وفات کا بروقت اندراج نہیں کرواتے۔ یا مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا سے منسوخ نہیں کراتے۔ جس کی وجہ سے وراثت، پنشن اور قانونی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔نادرا نے شناختی کارڈ کی منسوخی کے معاملے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ جس میں شناختی کارڈ کی منسوخی کی فیس کا خاتمہ ہے۔ تاکہ شہری کو کسی مالی رکاوت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔نادرا نے صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا نظام...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر خارجہ کے طور پر وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا کر دراصل وزیراعظم کو ہدف بنارہی ہے، شرجیل میمن وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کررہی ہے مگر ان کا بیانیہ ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود سامنے آئیے، کسی پراکسی کے پیچھے نہ چھپیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جن کے اپنے گھر میں...

بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے، عظمیٰ بخاری کا الزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود آئیے گا ضرور، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت...
لاہور میں میراتھن ریس ہوئی جس میں پروفیشنل ایتھلیٹس کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق میراتھن ریس میں آرمی اور واپڈا کے ایتھلیٹس نے برتری ثابت کرکے انعامات اپنے نام کیے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والی ریس کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوا۔ ریس کے شرکاء گلبرگ مین بلیوارڈ اور دوسرے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس لبرٹی چوک پہنچے۔ 21 کلومیٹر کیٹیگری میں مردوں میں سہیل عامر فاتح رہے۔ انہوں نے ایک گھنٹہ آٹھ منٹ اور تیس سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ خواتین میں ماریہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی کے اختر علی نے 10 کلو میٹر ریس جیتی۔ واپڈا کی فرحت بانو نے لیڈیز...
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے لیے نیا اور شفاف نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب بجلی کے تمام نئے یا بحال شدہ کنکشنز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ اقدام آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نئے بائیومیٹرک نظام کا مقصد جعلی اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام اور صارفین کی درست شناخت کو یقینی بنانا ہے۔ اس نظام کے تحت کنکشن جاری کرنے سے پہلے درخواست دہندہ کی انگلیوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کی جائے گی، جس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن ائر لائن لفتھانزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4ہزار ملازمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ اس کمپنی کے منافع میں نمایاں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ لفتھانزا منافع میں کمی اور معاشی مشکلات کی بنا پر ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ 2024 ء میں ہڑتالوں، طیاروں کی ترسیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث لفتھانزا کی آمدنی 20 فیصدکم ہوئی اور یوں وہ یورپ کی بڑی حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں منافع میں پیچھے رہ گئی۔ یہ تازہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک جرمنی طویل کساد بازاری سے...
سٹی 42 : پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے 31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے 61 تا...
سعودی عرب کی انڈر17 قومی فٹ بال ٹیم نے قطر میں منعقدہ اے جی سی ایف ایف انڈر 17 گلف کپ 2025 کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے گرینڈ حمد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں چھٹی بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سعودی ٹیم کی جانب سے پہلا گول عبدالعزیز الفواز نے میچ کے 18ویں منٹ میں کیا، جبکہ دوسرا گول عبدالرحمان سفیانی نے پہلے ہاف کے اختتام پر، یعنی 45ویں منٹ میں اسکور کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ ڈی پی او شہباز الہیٰ کی قیادت میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خٹک اتحاد کی کوششوں سے کالعدم تنظیم کا کارندہ قومی دھارے میں واپس آگیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید گمراہ نوجوان بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا منافع میں کمی اور معاشی مشکلات کی بنا پر ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ 2024 میں ہڑتالوں، جہازوں کی ترسیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث لفتھانزا کی آمدنی 20 فیصدکم ہوئی اور یوں وہ یورپ کی بڑی حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں منافع میں پیچھے رہ گئی۔ یہ تازہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک جرمنی طویل کساد بازاری سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور اس کے بڑے صنعتی ادارے دباؤ کا شکار ہیں۔ کن ملازمتوں پر اثر ہوگا؟ ملازمتوں میں یہ...
ایچ پی وی ویکسین کیچ اپ مہم کا آج آخری روز ہے۔ پنجاب سروایئکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں 90 فی صد کوریج کے ساتھ ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کے والدین آج مراکز صحت سے یہ ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔تمام چیلنجز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 9 سے 14 سال کی 67 لاکھ بچیوں کو ٹیکہ جات لگائے گئے۔ وزیر صحت و آبادی کی جانب سے کامیاب ایچ پی وی...
حکومت نے کچھ اختیاری تبدیلیوں کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وفاقی ملازمین کو اپنی پنشن کے لیے تنخواہ کا 10 فیصد حصہ جمع کرانا ہوگا، تاکہ وہ عوامی خزانے کی جانب سے 12 فیصد وصول کرنے کے لیے اہل بن سکیں، یہ عمل نئے متعارف کرائے گئے ’کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم‘ کے تحت ہوگا، یوں کل مشترکہ حصہ 22 فیصد ہوگا، جو نئے شامل ہونے والے ملازمین کے لیے پرانے پنشن نظام کی جگہ لے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ (ایم او ایف) نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن (ایف جی ڈی سی) پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کر دیے ہیں، جو پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت بنائے گئے...
دبئی/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر 2025ء ) ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پولیس نے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب ملزم طیفی بٹ کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گزشتہ سال وزارت داخلہ سے رابطہ کیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے...
پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازیں رواں ماہ سے بحال کی جارہی ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوسکی ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لندن اوربرمنگھم کے لیے بھی سروسزشروع ہوں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد کمیونٹی کو سہولت ملے گی جو طویل عرصے سے براہ راست...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا ایک فوجی پریڈ کی تیاری کر رہا ہے اور ہزار وں لوگ اس کی تیاریوں میں شامل ہیں۔ یہ پریڈ 10 اکتوبر کو حکمران ورکرز پارٹی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے فوجی سازوسامان اور گاڑیوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے ۔ پریڈ ممکنہ طور پر رات کے وقت ہو گی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ژاو ¿ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان پر وزرائے خارجہ کا چہار ملکی اجلاس...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن یکم اکتوبر 2025 کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا. فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا. فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا. ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد میڈیا اور شائقین کی طرف سے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر طنز اور مذاق پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیگ افغان ٹیم نے کبھی اپنے لیے نہیں اپنایا، بلکہ پچھلے کچھ عرصے میں بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار فتوحات کے بعد عوامی تاثر کے طور پر سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ بنگلا دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے باوجود شکست اور سری لنکا کے ہاتھوں بڑی ناکامی نے سپر فور مرحلے تک پہنچنے کے امکانات ختم کر دیے،...
سرکاری ملازمت کا حصول ہر نوجوان کا خواب ہے بڑی خوشخبری آئی گئی ہے کہ کابینہ نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دےدی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اس کی منظوری دی گئی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے...

اسرائیلی جارحیت اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف میڈرڈ‘ بارسلونا اور نابلس میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
چین کے صوبے اینہوئی کے شہری نے محض 17 سال کی عمر میں آئی فون خریدنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے اپنا گردہ بیچا تھا اور اب کئی سال بعد اس کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں طبی حوالے سے تاحیات معذور قرار دیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینہوئی کے شہری وانگ شینگکون 2011 میں 17 سال کے تھے اور انہیں آئی فون 4 خریدنے کا شوق تھا لیکن غربت کی وجہ سے وہ اپنا خواب پورا نہیں کر پا رہے تھے اور اس وقت آئی فون 4کو اسٹیٹس اور دولت کا نمونہ سمجھا جاتا تھا۔ وانگ شینگکون کو آن لائن پوسٹس پڑھنے کے بعد اپنا خواب پورا کرنے کے لیے کچھ غیرمعمولی کام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر میدان میں اترے، تو یہ ان کی بڑی غلطی ہوگی۔ نیتھن لیون، 139 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پرتھ اور برسبین کی وکٹیں روایتی طور پر بانس والی ہوتی ہیں، مگر اسپنر کی موجودگی میچ کی رفتار میں اہم فرق ڈال سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہر ٹیم میں ایک سپنر ہونا چاہیے کیونکہ وہ کھیل کے ٹیمپو کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کسی اسپنر کی مہارت ان وکٹوں سے میل کھاتی ہو تو وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ممکن ہوا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ہدف کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی صنعتی زون کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل...
صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔ معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا دنیا میں مزاحمت کی ایک بہت بڑی علامت بن گیا۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو امن منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا ہے اس میں بنیادی فریق کا تذکرہ ہی نہیں، فلسطینی اتھارٹی تک کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں کہ فلسطینی ریاست قائم ہو گی، فلسطینی ریاست کو دنیا کے 160 ممالک نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صبا ح نیوز) بزرگوں کے عالمی دن پر نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کیلیے بڑی سہولتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60 سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم اب 55 سال عمر ہونے پر انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔بزرگ شہریوں کو یہ...
خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔ معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔ صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا...
سٹی 42 : نادرا کی جانب سے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا، جس کے تحت شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لیے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ خاموشی توڑ دیں اور آگاہی پھیلائیں، ہم مل کر زندگیاں بچاسکتے ہیں؛ آصفہ بھٹو اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60 سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد...
اسموگ کے خاتمے اور ماحول کی حفاظت کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا کر آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ محکمہ داخلہ میں پنجاب چیریٹیز کمیشن، سول ڈیفنس اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحول کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسموگ کے خلاف آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز کے لیے مربوط اور منظم لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا...
بالی ووڈ کے سینئر فلم رائٹر اور فلم ساز سلیم خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ ارباز خان کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنی اہلیہ سلمیٰ خان سے شادی کے موقع پر سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا۔ سلیم خان کے مطابق ان کا تعلق سلمیٰ خان سے ابتدا میں خفیہ طور پر قائم ہوا، مگر جلد ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس رشتے کو گھر والوں کے سامنے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سلمیٰ خان کا اصل نام سوشیلا تھا اور جب پہلی بار ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات ہوئی تو وہ شدید دباؤ میں تھے، ایسا لگا جیسے پورے مہاراشٹر کے لوگ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) ٹیکنو نے پاکستان میں نیاسمارٹ فون Spark 40C متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون جدید ڈیزائن، پائیداری اور روزمرہ کے لیے بہترین فیچرز کے ساتھ صارفین کو ایک مکمل سمارٹ فون تجربہ فراہم کرتاہے۔Spark 40C میں 6000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ18W کی فاسٹ چارجنگ موجود ہے جو دن بھر کے استعمال کو آسان بنادیتی ہے۔ فون میں 128GB کی بڑی سٹوریج، اور Mediatek Helio G81 پروسیسر بھی موجود ہے جو گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ بہترین بنادیتے ہیں۔(جاری ہے) مزید Spark 40C کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سٹائل کے ساتھ مضبوطی بھی فراہم کرے۔ اس میں IP64 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس موجود ہے اور یہ 1.5 میٹر ڈراپ...
کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں جدید ہتھیار اور بارودی مواد شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت خفیہ اطلاع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس میں ایک چونکا دینے والا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک 65 سالہ شہری نے اپنی بیماری کو مسلسل نظرانداز کیا اور سولہ برس تک اسپتال جانے سے انکار کیا۔یہ ضد اور غفلت اس حد تک جا پہنچی کہ مریض کی گردن میں موجود رسولی رفتہ رفتہ بڑھتے بڑھتے انسانی سر سے بھی زیادہ بڑی ہوگئی۔ بالآخر جب حالات ناقابل برداشت ہوگئے تو اسے کیروو ریجنل کلینیکل اسپتال میں لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک مشکل مگر کامیاب سرجری کے ذریعے اس رسولی کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق یہ مریض روس کے شہر کیروو کا رہائشی ہے۔ وہ طویل عرصے تک علاج سے انکاری رہا اور کسی بھی قسم کے اسپتال جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں جیل حکام نے ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کو غلطی سے رہا کر دیا ۔ یہ اعداد و شمار مارچ 2024ء سے مارچ 2025ء کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق صرف ایک سال میں 262 قیدیوں کو غلطی سے آزادی ملی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 128 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ قیدیوں کو پیرول پروگرام کے تحت رہا کیا گیا، جبکہ دیگر کی رہائی سرکاری کاغذی غلطیوں کے باعث عمل میں آئی۔ ان انکشافات کے بعد وزارتِ انصاف نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ برس اگست میں برطانوی اخبار دی ڈیلی میل نے رپورٹ کیا...
دوسری جانب خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جامعہ زکریا فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر احسان قادر کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے ملتان میں دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت زنا بالجبر (ریپ) کی ایف آئی آردرج کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درسگاہ میں ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا، بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں ہراسگی کیس پر فوری کارروائی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ افضل نے اپنے ہی شعبے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر کے خلاف ریپ، جسمانی تشدد، ہراسانی اور سنگین دھمکیوں کی شکایت جمع کروائی، یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری ایکشن لیتے ہوئے پروفیسر احسان قادر کو چیئرمین کے عہدے...
پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری میں خام مال ایسیٹیٹ ٹو میٹیریل کی سمگلنگ کے حوالے سے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی ادارے الواریز اینڈ مرسل (AM) کی ایک تحقیق کے مطابق ایسیٹیٹ ٹو (Acetate Tow) کی درآمد اور اصل سگریٹ پیداوار میں واضح فرق سامنے آیا ہے، جس سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کے ریونیو کا نقصان ہورہا ہے۔ یہ رپورٹ برٹش امریکن ٹوبیکو (BAT) کے عالمی سربراہ برائے انسداد غیر قانونی تجارت نک ہڈز مین نے میڈیا کو پیش کی۔ تحقیق کے مطابق 2023 میں اتنی ایسیٹیٹ ٹو درآمد کی گئی جس سے 60 سے 80 ارب سگریٹ تیار ہو سکتے تھے۔ اس میں سے صرف 39 ارب سگریٹ قانونی مینوفیکچررز نے تیار کیے،...
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہر وقت تنقید زیب نہیں دیتی، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا، این ایف سی ایوارڈز کا فیصلہ تمام صوبوں کی...
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔ حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے ہوجائے گی۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔ حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے ہوجائے گی۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا Post Views: 2
متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے کئی نئی اقسام کے ویزے متعارف کرائے ہیں۔ اعلان کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ جاری کیا جائے گا، جب کہ مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں میں شرکت کے لیے نیا “ایونٹ ویزہ” متعارف کرایا گیا ہے۔ کروز یا تفریحی جہاز کے ذریعے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اماراتی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح بیوہ اور مطلقہ خواتین بھی بغیر اسپانسر رہائش حاصل کرسکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزے کے...
بالی وڈ کی اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی موجودگی سے سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں۔ انہوں نے پراعتماد انداز میں ریمپ واک کی اور منیش ملہوترا کی جدید تخلیق کے ذریعے روایتی دستکاری کو عالمی اسٹیج پر پیش کیا۔ 51 سالہ ایشوریا رائے بچن، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، نےریمپ پر ہمیشہ کی طرح شاندار انداز میں سب کو متاثر کیا، جیسا کہ وہ 1994 سے کرتی آ رہی ہیں۔ ایشوریا نے نفیس ری امیجڈ شیروانی پہنی، جو انڈگو رنگ میں خصوصی طور پر تیار کی گئی تھی۔ اس لباس میں روایتی شیروانی کو انڈروجنَس کاؤچر کے زاویے سے نئے انداز میں پیش کیا گیا۔ ڈیزائنر منیش...
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق پینٹاگون اپنے کمزور ہتھیاروں کے ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے اور اس نے میزائل تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں کو تیز رفتار پیداوار کا شیڈول دینے پر زور دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے دفاعی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ میزائلوں اور دیگر جدید ہتھیاروں کی پیداوار کو 2 سے 4 گنا تک بڑھائیں تاکہ چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق پینٹاگون اپنے کمزور ہتھیاروں کے ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے اور اس نے میزائل تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں کو تیز رفتار پیداوار کا شیڈول دینے پر زور...

سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر ای الیون کا لے آؤٹ پلان (ایل او پی ) اور این او سی (این او سی ) منسوخ کر دیا۔ سی ڈی اے پلاننگ وِنگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان 10 جون 2005 کو 811 کنال رقبے پر منظور کیا گیا تھا، جس میں رہائشی، کمرشل،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبین صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے نیویارک میں فلسطین حمایت مظاہرے میں خطاب کیا۔خطاب میں کولمبین صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کیا۔کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو بھی انسانیت کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا کہہ دیا۔ان کاکہنا تھا کہ امریکی فوجی ٹرمپ کا حکم نہ مانیں، اپنے ہتھیار انسانیت کے لیے اٹھائیں۔جواب میں امریکا نے کولمبین صدر کے خطاب کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے صدر کا ویزا منسوخ کر دیا۔وطن واپس پہنچ کر کولمبین صدر نےکہا کہ دنیا...
لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جب کہ تین نامعلوم چور 2 دکانوں کے تالے توڑ کر 3 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دکان نمبر 103 سے تین کروڑ بتیس لاکھ روپے سے بھری تجوری چوری کی گئی، چوروں نے دکان نمبر 23 سے 47 لاکھ پچاس ہزار چوری کیے۔ چوروں کی تالے توڑ کر تجوری نکالنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی، چور نوٹوں سے بھری تجوری لیکر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے، شبہ ہے کہ ملزمان نے مکمل ریکی کرکے واردات کی۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی...
1۔مہنگائی کا امکان اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں **بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا، اور منظوری کی صورت میں صارفین پر3 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 2۔اوور بلنگ کا حل کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کے مسئلے کے حل کے لیے صارفین کو خود میٹر ریڈنگ جمع کرانے کی سہولت دے دی ہے۔ صارفینKE Live ایپ ([https://onelink.to/kelive](https://onelink.to/kelive)) کے ذریعے ریڈنگ اپ لوڈ کر کے درست بل حاصل کر سکتے ہیں۔یہ قدم بجلی کے نرخوں میں شفافیت اور صارفین کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ Post Views: 3
اسلام آباد: پاک، امریکا تعلقات میں بہتری بڑی کامیابی ہے تاہم اسے فوری فوائد ملنے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں دوسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے بہت سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، یوکرین کے صدرکے ساتھ ہونیوالا تماشا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس پس منظر میں 25 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہائوس کے دورے کے حوالے سے مبصرین متجسس تھے کہ ان کا استقبال کیسا ہوگا۔ صدر ٹرمپ جو ہر ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے اس مصروفیت کو...
ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...