2025-11-03@09:35:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1749

«کرنے کا فیصلہ کیا»:

(نئی خبر)
    پنجاب میں 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحے کے از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اس دوران ڈرون پولیسنگ، مربوط سیکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 لاکھ موجودہ لائسنس یافتہ اسلحے کی از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کی جائے گی۔ شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرینڈر آف اِل لیگل آرمز ایکٹ 2025ء تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا، ایکٹ اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے نفاذ پر توجہ دے گا۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں...
      واشنگٹن (ویب ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان سامنے آ گیا۔اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے اسے سیاسی حربہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بیوقوفانہ تھا ، میں ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتا ہوں۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔   پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا   سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی...
    خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔
    حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ اس فیصلے سے متعلق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھا گیا۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، جہاں پہلی بار 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم پول بی میں بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ بھارت کے ساتھ میچ 29 نومبر کو چنائی کے رادھاکرشنن ہاکی...
    مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، عالمی برادری اقدامات کرے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے...
    اسرائیلی پارلیمنٹ نیسٹ نے ووٹوں کی اکثریت سے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عالمی سطح پر شدید تنقیدیں اُٹھ رہی ہیں اور فیصلے کو مسترد کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ایک اور بل بھی منظور ہوا ہے جو کہ مقبوضۃ مشرقی یروشلم کے قریب واقع بستی مالے ادومیم کو بھی اسرائیلی خودمختاری کے تحت لانے کا ہے۔  اہم واضح رہے کہ قانون سازی ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے، یہ بل ابھی خارجہ امور دفاعی کمیٹی سے بھی منظور ہونا ہے۔  اس فیصلے پر کئی عرب ملکوں، ترکی اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ اُردن نے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا...
    سٹی 42 : پنجاب میں گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کارروائی کیلئے ایس او پیز منظور کر لئے، جن کے تحت غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر والی گاڑی غیر محفوظ اور “ان فِٹ” قرار دی جائے گی۔ اسکے علاوہ گاڑی موقع پر چالان اور قبضے میں لیے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کی تجدید سلنڈر ہٹائے بغیر نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر گاڑی پروونشل موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بند بھی ہو سکے گی، ساتھ ہی غیرمعیاری اور غیرقانونی سلنڈر ضبط کیا جائے گا۔  ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 18ہری پور سے بابرنواز خان کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے،این اے 185ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کومیدان میں اتارا گیا ہے،پی پی 73سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح پی پی 269مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی ،پی پی 115سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116سے رانا احمد شہریار کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ مزید :
    اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے  کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو...
    اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر ممکنہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم کررہی ہے اور کسی بھی گروہ کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی پی آر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کا دھواں دھار آغاز ہونے جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹرافی پاکستان سے وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ٹرافی چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر ٹرافی بھارت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے اختیارات منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لائحہ عمل کیلئے فوری طور پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں روسی تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ گفتگو میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا، امریکا اس بات کا خواہاں ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا جلد خاتمہ ہو...
    اسٹاک ہوم: سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی ملک بڑی تعداد میں یوکرین کو جدید گریپن لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یوکرین کو 150 جدید گریپن لڑاکا طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، سویڈن کے وزیراعظم اور یوکرینی صدر کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یوکرین کو 100 سے 150 نئے گریپن ای لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، دونوں رہنماؤں نے سویڈش کمپنی ’’ساب‘‘ کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گریپن طیارہ اپنی مضبوطی اور کم لاگت کی وجہ سے ایف 35 کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ ناروے نے بھی یوکرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت امور کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت کے مظالم آج بھی جاری ،ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ وزارتِ امورِ کشمیر نے یومِ سیاہ کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا۔ آل پارٹیز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لائوڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا، ہر ضلعے میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکومت پنجاب نے انتہا پسند...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس لاہور میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبے کے ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عوام انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی تارکین وطن کی اطلاع کے لیے 15 پر کال کریں۔ اجلاس میں صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کی رفتار تیز اور سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں...
    حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی جبکہ اندرونی صفحات پر تاریخی عمارات کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔ نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل تیسرے غیر معمولی اجلاس میں ریاستی رٹ قائم رکھنے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے اہم اور سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں واضح پیغام دیا گیا کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا نیٹ ورک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسند عناصر اورغیر قانونی رہائشیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ہوں گی۔ لاوڈ اسپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو مزید سخت بنایا جائے گا تاکہ مذہبی اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کا خاتمہ ممکن ہو۔ ہر ضلعے میںوسل بلور سیل قائم کیا جائے گا، تاکہ شہری بلاخوف انتہا پسند تنظیموں...
    لاہور: پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا، ہر ضلعے میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور...
    وزارتِ امورِ کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اس حوالے سے وزیرِ امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وفاقی وزارتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں اور آگاہی مہمات منعقد کی جائیں گی، جبکہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے معذرت کرلی، جس پر شرکا اور بلوچستان کے حکام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں شریک افراد کے مطابق، نہ صرف وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات سے گریز کیا بلکہ پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رکن اسمبلی — نہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے — نے بھی ورکشاپ کے شرکا کو خوش آمدید نہیں کہا۔ اس کے علاوہ، شرکا کو دیے جانے والے کھانے بھی صرف پیکٹس کی صورت میں پیش کیے گئے، جسے غیر روایتی اور بےرخی پر مبنی رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے سینیئر وزیر سردار عبدالرحمان...
    اسلام آباد(نیوزرپورٹر): غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملے پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے گرد شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ identity card رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، کارروائی کے دوران شناختی کارڈ منسوخ کرکے متعلقہ شخص کو جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ حساس اداروں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ اب تک جعلی شناختی کارڈ کے اجرا...
    سٹی42: ٹریفک وارڈنز کی وردی اب تبدیل نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موجودہ یونیفارم جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 4ماہ قبل وزیر اعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ٹریفک حکام نے موٹروے پولیس طرز کا نیا یونیفارم تیار کروایا اور اسے گزشتہ روز پیش کیا  تاہم دونوں یونیفارمز کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے موجودہ وردی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ٹریفک حکام کے مطابق موجودہ یونیفارم کی خریداری کے لیے تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی اس کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا۔ بالی ووڈ کے...
    لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ایکٹ کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا...
    رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روز کیلئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر، 25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیر کیلئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔
    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رن وے پر نئے ٹیکسی وے کی تعمیر ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، رن وے7R/25L کو5 نومبر سے 24 نومبر تک ہر روز دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ رن وے کی یہ بندش باقاعدہ پروازوں کے لیے ہوگی، تاہم وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے،...
    کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روزکے لئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر،25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیرکے لئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا، رن وے کی بندش کا دورانیہ روزانہ دوپہر1 تا سہ پہر3 تک کے لئے ہو گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا،نوٹم
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر کیس کی سماعت کی تھی اور حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔کمیشن کی جانب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آج اجلاس کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں، ڈی مارکیشن رولز کیلئے 4 ہفتے دیدےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے میسنجر ایپلیکیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے 15 دسمبر 2025 کو یہ ایپ غیر فعال کر دی جائے گی جس کے بعد اس پلیٹ فارم کو لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پی سی پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر کسی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ البتہ، صارفین کی میسنجر تک رسائی مکمل طور پر ختم نہیں کی جائے گی۔ بلکہ ایپ کے بجائے صارفین فیس بک ڈاٹ کام یا میسنجر ڈاٹ کام پر جا کر سروس استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی نے اس متعلق صارفین...
    نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے...
    مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی “غیر فطری حکومت سازی” کا حصہ نہیں بنے گی اور اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ ن اس عمل میں شریک نہیں ہوگی اور کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن اولین ترجیح ہے، اور جو بھی رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اسے کارروائی...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے آئے ہوئے شرکاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر گفتگو کی اور اس صوبے کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کو...
    ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
    سندھ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان ٹیکس کے تنازع پر ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سندھ حکومت کی جانب سے اچانک انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (cess )کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کیے جانے کے بعد پیٹرولیم کارگو بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں جس کے باعث ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔نمائندےکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ڈیولپمنٹ سیس 1994 میں عائد کیا گیا تھا جس کے خلاف پیٹرولیم کمپنیاں ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ گئیں جس پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے حق میں فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔نمائندے نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پنجاب میںنویں کے بعد گیارہویں جماعت کے نصاب میں بھی نظر ثانی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی شکایات اور مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) رواں سال دونوں جماعتوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا تاہم گیارہویں جماعت کے نصاب میں زائد مواد اور متعدد غلطیوں کے باعث نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا نے نصاب میں کمی کے لیے خصوصی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہیں۔نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سلیبس کم...
    ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ...
    معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
    آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کے مستقبل کو لے کر اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیپلز پارٹی اس حکومت سے علیحدگی اختیار کرے گی یا کوئی اور راستہ اپنایا جائے گا، اس بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آزاد کشمیر حکومت سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منظوری کے بعد آصف زرداری پی پی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے اور جلد ہی صدر مملکت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات اور مشاورت کے بعد ہی آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا...
    لاہور: وفاقی حکومت نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب کا مقصد نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کے تحت ہر کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بے روزگار قومی ہاکی کھلاڑیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بھی اس تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے حال ہی میں نیشنز کپ میں دوسری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے کیٹی بندر اور شاہ بندر میں جدید منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ماہی گیری کے شعبے کو ترقی دینا، مقامی معیشت کو مستحکم کرنا اور ساحلی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں وزیرِ ماہی گیری محمد علی ملکانی اور سیکریٹری ماہی گیری نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کیٹی بندر اور شاہ بندر تاریخی لحاظ سے اہم قدرتی بندرگاہیں رہی ہیں اور ان علاقوں کی دوبارہ بحالی سے مقامی سطح پر ترقی کے دروازے کھلیں گے۔وزیر...
    ویب ڈیسک: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے کئی مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور صوبے کی مالی خود کفالت کو مضبوط بنانا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹس، لیگل ایکسپرٹس، اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اس یونٹ کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو کے حصول میں تیزی لانا ہوگا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، انکاری اور رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن میں اضافہ ہوا ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے ہمراہ ضلع ملیر کی حساس یونین کونسلوں مسلم آباد اور مظفر آباد کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر سعود یعقوب، پولیس افسران اور ہیلتھ ٹیمیں بھی موجود تھیں۔پولیو ورکرز نے شکایت کی کہ بعض والدین ویکسین سے انکار کرتے ہیں اور توہین آمیز رویہ اپناتے ہیں۔کمشنر نے واضح کیا کہ ایسے والدین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، انتظامیہ اور پولیس کو سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔پانچ روزہ مہم میں 21...
    کراچی: سال 1959ء میں قائد اعظم کے نام سے کراچی میں قائم کیے گئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کو محکمہ صحت سندھ سے علیحدہ کرکے خود مختارادارہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ ملازمین کا کہنا ہے کہ اسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر این جی او کے حوالے کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ جناح اسپتال کو محکمہ صحت سے علیحدہ کرنے کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا، جناح اسپتال کے پاس پیسے نہیں ہیں اور وہ مختلف ادائیگیوں کی مد میں 70 کروڑ روپے کا مقروض...
    ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں آج گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً بزنس پلان اور واٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان اور چیف انجینیئر حاجی سید محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کی مالی و فزیکل پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے شادی کور سے چاوڑ ڈگار اور وہاں سے گوادر...
    اسلامو فوبیا، ایک اور یورپی ملک میں نقاب پر پابندی عائد، سزائیں ، جرمانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لزبن (آئی پی ایس )ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جب کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے...
    وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک گرما گرم پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنز بھرے جملوں کے تبادلے نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔ امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کا محور عالمی کشیدگی اور چیلنجز ہوتی ہیں۔ جنگوں پر مؤقف بیان کرتے ترجمان کبھی خود کوئی جنگ نہیں چھیڑتے۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ معمول سے ہٹ کر ثابت ہوئی جب خاتون ترجمان سے صحافی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایک سوال کیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کس نے طے کروائی ہے۔ جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے برجستہ جواب دیا کہ ’یور موم‘ یعنی تمھاری ماں نے۔ بات...
    ہنگری میں ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘، وائٹ ہاؤس ترجمان کا صحافی کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ہنگری میں ملاقات کے مقام سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا جواب میڈیا کی زینت بن گیا۔چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں دونوں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر اکتفا کیا تھا۔اس حوالے سے جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ سے پوچھا کہ بداپیسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادمیر پوتن کی ملاقات کا فیصلہ کس نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ہنگری میں ملاقات کے مقام سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا جواب میڈیا کی زینت بن گیا۔ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں دونوں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر اکتفا کیا تھا۔ اس حوالے سے جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ سے پوچھا کہ بداپیسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادمیر پوتن کی ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ تو کیرولین وائٹ نے جواب دیا’آپ کی ماں نے‘۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے پوچھا گیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کا عمل مکمل کر لیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے،  سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کے قوی امکانات ہیں جبکہ صائم ایوب اور محمد حارث کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے حالانکہ دونوں بیٹرز ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سلیکشن کمیٹی، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوجوان بیٹرز کو مزید اعتماد دینے اور انہیں مستقل کھلاڑیوں کے طور پر تیار کرنے کے لیے مزید موقع فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حسن...
    میٹا نے اپنے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم “میسنجر” کی ڈیسک ٹاپ ایپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اور 15 دسمبر 2025 کے بعد میک او ایس اور ونڈوز کمپیوٹرز پر یہ ایپ دستیاب نہیں ہو گی۔ اس کے بعد صارفین صرف فیس بک ویب سائٹ یا میسنجر کی ویب ایپ کے ذریعے ہی چیٹ کر سکیں گے۔ کمپنی نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ تو نہیں بتائی، تاہم اندازہ ہے کہ صارفین کی جانب سے موبائل اور ویب ایپس کو زیادہ استعمال کیے جانے کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔ میٹا کے سپورٹ پیج پر جاری معلومات کے مطابق صارفین کو ایپ بند ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہو گا، اور مقررہ تاریخ کے بعد...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے اور مہلت نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں کوئی ملہت نہیں دی جائے گی، صرف وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اعلی سطح اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، خیبر پختونخوا کے...
    جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جی-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا یصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جی-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی...
    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس  نے نو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں اداکار ایک مشترکہ فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، جوڑے نے باہمی رضامندی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ صرف دوستی کا تعلق ہی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں پہلے جیسے محبت باقی نہیں رہی تھی جس کے باعث دونوں نے علیحدگی کو بہتر راستہ سمجھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹام کروز نے بھی پی ٹی...
    پی سی بی کے تحت قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں قومی ویمن جونئیر کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے30 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ 20 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی شروع ہوگا۔ پیر سے باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوگا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ اسکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔ طلب کردہ کرکٹرز کا انتخاب کراچی میں منعقدہ قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ کیمپ میں 6 آل راؤنڈرز، 10 بیٹرز، 12 بولرز...
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جے-10 سی (J-10C) لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جے-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے"۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے تصدیق کی کہ طیاروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس میں صوبائی حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ غیر قانونی افغان باشندوں کاریئل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کیلیے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انتہا پسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات، غیر قانونی اسلحے کے خاتمے اور غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو...
    برسلز: یورپی کمیشن نے یورپ کے مشرقی کنارے پر مجوزہ ڈرون وال منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے پورے براعظم کے تحفظ کے لیے نئی یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کے آغاز کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کی تفصیلات یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے  ڈیفنس ریڈی نیس روڈ میپ  میں شامل ہوں گی، یہ منصوبہ یورپی یونین کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پورے براعظم میں ایک مربوط اینٹی ڈرون نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 20 روسی ڈرونز نے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو کر سکیورٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک بار پھر سیاست دانوں کی طرح دھڑلے سے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ دہشت گردی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اس حوالے سے ایک بیانیہ بنایا جائے گا مگر ایسا بیانیہ کبھی نہ بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے لیکن کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔ اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر جنگیں کبھی نہ ہوتیں۔ انہوں نے...
    سوشل میڈیا پر بیرون ملک سے بیٹھ کر پشاور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اورپولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے ناموں کے حوالے سے فہرستیں تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ انہیں گرفتار کرنے اوران کے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کیلئےمتعلقہ اداروں سے رجوع کیا جایے گا۔ پشاور پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اورتضحیک کرنے والے بیرون ممالک میں مقیم...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
    حکومت پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے 400 لاشوں سے متعلق ’اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان‘ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں امن دشمن عناصر، انتہا پسند گروہوں اور شرپسندوں کے خلاف آہنی گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت نے تشدد، فتنہ و فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں پنجاب حکومت نے تشدد، اشتعال انگیزی اور فتنہ و فساد کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر خونریزی، ہنگامہ آرائی اور افراتفری پھیلانے والوں کے گرد آہنی شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر 400 لاشوں سے متعلق اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ کارروائی...
    لاہور: پنجاب حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب بند کرنے کی غرض سے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ...
    تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی صوبائی حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج...
    سٹی 42: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی و عالمی امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی، پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش...
     پنجاب حکومت نے انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہواجس میں متعدد فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور املاک کی تباہی میں ملوث افراد پر دہشت گردی کے مقدمات چلیں گے۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ انتہا پسندی میں ملوث جماعت کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا، جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے ہوں گے، ان کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ بینک...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار  کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیرقانونی غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی...
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے...
    پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے ان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہو گا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔5 بڑے روڈز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔...
    کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹرز...