2025-10-05@01:58:26 GMT
تلاش کی گنتی: 2770

«کو مبارکباد پیش کرتا ہوں»:

(نئی خبر)
    گلگت بلتستان کے تاجروں نے وفاقی حکومت سے ہونے والے حالیہ معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے سوست ڈرائی پورٹ پر جاری دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل ڈان کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کی قیادت کرنے والے معروف تاجر رہنما جاوید حسین نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی تاجر جولائی سے سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں اور پورٹ کی بندش کی صورت میں حکومت کی ٹیکس پالیسیوں اور کسٹمز کلیئرنس کی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت، جی بی حکومت اور مقامی تاجروں کے...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، لیکن ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ “گزشتہ روز چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے ایک، جہانزیب، نے نہ صرف ہتھیار ڈالے بلکہ ویڈیو بیان میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔” وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہانزیب دالبندین میں اسلحہ اور دیگر مواد دہشتگردوں تک پہنچانے میں ملوث تھا۔ “وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے کرنا وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر وفاقی سطح پر پالیسی سازی میں انا کے رویے غالب دکھائی دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب کے بعد ملک بھر میں زرعی شعبہ شدید بحران کا شکار ہے، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو براہِ راست امداد فراہم کرے، بی آئی ایس پی کے خلاف بیانات دینے والے دراصل اس پروگرام کے بنیادی مقاصد سے ہی ناواقف ہیں۔ان...
    سابق قومی کرکٹر اور کپتان راشد لطیف نے 21 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ میچ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس پر فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ خصوصاً درمیانی اوورز میں جان بوجھ کر سست رکھی گئی، جو عام کرکٹنگ حکمتِ عملی سے ہٹ کر محسوس ہوئی۔ راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران کئی ایسے لمحات دیکھنے میں آئے جو غیر معمولی تھے۔ ان کے مطابق، ’ایک ٹیم کیچز نہیں لے رہی تھی اور دوسری ٹیم ایسا کھیل رہی تھی کہ کہیں کیچ نہ دے بیٹھے‘۔ ان بیانات سے انہوں نے میچ میں ممکنہ غیر شفاف سرگرمیوں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلام مخالف استعماری قوتوں کے خلاف متفقہ کاوشوں وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین سمیت تمام اسلامی مقدسات کا دفاع اسلام کی بنیادی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کی عالم اسلام میں پذیرائی باالخصوص برادار اسلامی ایران کی جانب سے اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر اسے خوش آئند قرار دیا جانا اہم پیش رفت اور قابل تحسین ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جائے، پچھلے سیلاب میں بھی وفاقی حکومت نے یہی کام کیا اور کووڈ کی وبا کے دوران بھی ہم نے یہی کیا تھا۔ وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد دینے کی درخواست کی تھی، ہم نے بل معاف کرنے کی بات کی تھی جس پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بل معاف کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بےنظیر ہاری کارڈ کے...
    سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں راستے بحال نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے متاثرین کو گھروں کی طرف واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، باغات، تعلیمی ادارے ، سڑکیں دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جگہ جگہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر کے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قومی و بین الاقوامی معاملات اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ملک بھر سے ارکان شوریٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  پاکستان سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے۔ دیگر اسلامی ممالک باالخصوص ایران اور ترکی کو بھی اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے قابض میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش سے آگے بڑھا کر گرئن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں،  اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں...
    نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے  اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو دی جانے والی سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے دن سے کہا جا رہا ہے آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں لیکن انہوں نے کہا وہ سارے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کے اندر ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ یہ سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں، بار بار ہمارے کیسز ملتوی کیے جاتے ہیں اور کل...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم کو انسانی تاریخ کا المیہ قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں تباہی اور بربادی کی مثال نہیں ملتی. جہاں 64 ہزار سے زائد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ غمزدہ مائیں، تڑپتے بچے اور اجڑے خاندان ہیں۔وزیرِ خارجہ نے خبردار کیا کہ غزہ میں قحط سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ تازہ تجزیاتی رپورٹس کے مطابق صرف غزہ شہر میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بھوک سے مرنے کے...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو دی جانے والی سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے دن سے کہا جا رہا ہے آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں لیکن انہوں نے کہا وہ سارے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کے اندر ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ یہ سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں، بار بار ہمارے کیسز ملتوی کیے جاتے ہیں...
    فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے...
    آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت سے سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کرنے کی اپیل کی ہے۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہونا چاہیے‘، رانا ثنا اللہ نے ایسا کیوں کہا؟ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے، یہ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے دھاندلی الیکشن سے کامیاب ہونے والے میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب ’میٹ دی لائر‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات بار کے سامنے رکھنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ بلوچستان کے حوالے سے ان کیمرہ گفتگو کی جاتی کیونکہ کچھ باتیں کیمروں کے سامنے بیان کرنا مشکل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 30 سے 40 برس سے جو کچھ بتایا جاتا رہا ہے وہ بلوچستان کی حقیقت نہیں بلکہ تاثر ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیشہ حقیقت کو پرسپشن میں بدل دیا جاتا...
    افغان قونصل جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دیدی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کی قومی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل درآمد کروا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ ضیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کو جنگ تصور کیا جائےگا، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں دوٹوک مؤقف انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں رکھا جا سکتا۔ او آئی سی رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ بلاشرط انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، تجارت اور بینکاری نظام کو بحال کریں، علاقائی رابطوں کو فروغ دیں اور ایسے مکالمے کو آگے بڑھائیں جو افغانستان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن لانڈھی ٹائون ایاز محمد خان نے کراچی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جمہوری طریقے سے قیام اور منتخب ہونے والے مجلس عامہ کے تمام اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور لوکل گورنمنٹ کی مختلف اداروں کے میڈیا اآفیسرز کو درپیش مسائل کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کیونکہ مجلس عامہ کے اراکین سمیت دیگر تمام ممبران بلدیاتی اداروں کے بارے میں مکمل عبور رکھتے ہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: ٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور فائنل میں پہنچنے کیلئے امید کو زندہ رکھا۔پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل تھیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ رہے۔سری لنکا نے مقررہ 20...
    کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی پہلی سالگرہ اور کوہورٹ 12 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔ نوجوان کاروباری افراد اور گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لیے جدید پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4  مرحلے میں  سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے ، کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں، جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی، پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 58  رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی۔ایسے میں کامندو مینڈس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50  رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے پاتھن...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
    پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کےباوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی، بلاول بھٹو کے بیان کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں، باقی سیلابی سیاست کرنے والوں کے لیے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی نئی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت، دونوں اپنے انفرادی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے، اسی لیے اب وہ باہمی تعاون کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ممکنہ سرگرمیوں سے اسلام آباد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر دن رات کام کر رہی ہے، منصوبے کے ڈیپوز اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر مرحوم کے نام سے منسوب برج اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ یہ پل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اسی ہفتے خواتین کے...
    اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا ممتاز اور معیاری تربیتی ادارہ بنایا جائے گا جہاں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام علاقوں کے افسران تربیت حاصل کریں گے اور وہ دن ہمارے خواب کی عملی تعبیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان سول سروس اکیڈمی میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ عبدالمجید بادینی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا، بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالحفیظ جمالی سمیت مختلف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی دوستی گروپس کو مزید فعال بنایا جائے ، پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ ملے گا۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان...
    پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 ستمبر 2025ء ) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاک سعودی معاہدے پر پی ٹی آئی اور ‎عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاس ہے۔ پاک سعودی معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے، سب کو معلوم ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے،ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، جعلی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دے،...
    لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج  کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔ پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری...
    اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔ ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی محمد سلیم ترین کے مطابق لیویز فورس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں ہرنائی کے مختلف پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں تلاش کر رہی ہیں۔ محمد سلیم ترین نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے زردآلو سے نوجوان محبت اللہ سمالانی کی لاش ضرور برآمد ہوئی ہے جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ہرنائی میں زوردار دھماکا، 11 مزدور جاں بحق 6 شدید زخمی انہوں نے کہا کہ لاش کو کوسٹ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش کے حوالے...
    بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو روایتی "رائیولری" کہنا درست نہیں۔  ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دو ٹیمیں 15 سے 20 میچ کھیلیں اور اس دوران ریکارڈ تقریباً برابر ہو تو اسے حریفانہ مقابلہ کہا جا سکتا ہے لیکن اگر ایک ٹیم مسلسل جیت رہی ہو تو یہ رائیولری نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا:"میرے خیال میں اگر اسکور 7-7 یا 8-7 ہو تو رائیولری کہی جا سکتی ہے، لیکن اگر حساب 13-0 یا 10-1 ہو تو پھر یہ رائیولری نہیں رہتی۔ ہم نے ان سے بہتر کرکٹ کھیلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
    پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع کیے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری...
    ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے پر ان سے شکوہ کیا تھا۔ سعود نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی اداکاری اور ٹی وی کی اداکاری میں بہت فرق ہے، فلم میں کام جلدی کیا جاتا ہے، جب کہ ٹی وی ڈراموں میں ایک ڈائیلاگ بولنے میں بھی بہت وقت لگ جاتا ہے۔ اداکار نے ماضی کے فلمی دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُس وقت فلم کی شوٹنگ کے دوران آواز ڈب نہیں کی جاتی تھی بلکہ بعد میں ڈبنگ کرنا پڑتی تھی،...
    واشنگٹن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں عالمی امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں "سیاسی وجوہات" کی وجہ سے سست پڑ گیا تھا، یہ منصوبہ ختم نہیں ہوا، بلکہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چین اب تک اس منصوبے میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی دفاعی ضروریات کا 80 فیصد سے زیادہ فوجی ہارڈ ویئر فراہم کرتا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی امریکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے  کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے  اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے باہمی تعلقات یا بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک-بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی معیشت میں شاندار معاونت ناقابلِ فراموش ہے ،انہوں نے...
    سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں، قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایرانی وزیر مواصلات اور ہوابازیِ کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کے تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے، جس کے تحت ایران اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی گنجائش بڑھا کر 24 پروازیں فی ہفتہ کر دی گئی اور اس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر لائن (ہما) کی...
    دبئی: بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور میچ میں قومی ٹیم کے تجربہ بیٹر فخر زمان کو صاحبزادہ فرحان کے ساتھ اوپنر کے طور پر بیٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا تاہم ان کو کیچ آؤٹ قرار دیے جانے پر تنازع کھڑا ہوا۔ فخر زمان نے بھارت کے خلاف پراعتماد آغا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے اور ان کی بیٹنگ میں جارحیت نظر آرہی تھی، ایسا لگ رہا تھا وہ بڑا اسکور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان کا اسکور جب تیسرے اوور میں 21 رنز تھا تو ہردک پانڈیا کی گیند پر کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ قرار دیے گئے، جس کو پاکستانی شائقین غلط قرار دیا۔ قومی ٹیم...
     نیشنل سائبر کرائم ایجنسی  نے ایک اہم کارروائی کے دوران افغانستان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو اپر دیر سے گرفتار کر لیا، جو غیرملکی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم مصطفیٰ خان سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے خواتین، خاص طور پر عراقی خواتین سے رابطہ کرتا، ان سے دوستی بڑھاتا اور شادی کا جھانسہ دے کر ویڈیو کالز پر ان کی تصاویر اور اسکرین شاٹس حاصل کرتا تھا۔ ان تصاویر کو وہ بعد میں بلیک میلنگ اور ہراسانی کے لیے استعمال کرتا۔ عراقی حکومت کی خصوصی درخواست پر کارروائی نجی ٹی وی کے مطابق عراقی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو ایک خصوصی...
    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت اور کسی بھی ملکی آزاد و خودمختاری پر حملہ کے مترادف ہے، ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر بگرام ایئربیس واپس نہ کی گئی تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہےکہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس ان لوگوں کو واپس نہ کی جنہوں نے اسے بنایا تھا تو افغان حکومت کو ایک بار پھر برے دن دیکھنے کو ملے گے، اس بیس کو چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ ہم اسے برقرار رکھنے جا رہے تھے۔امریکی صدر  کاکہنا تھا کہ بگرام ایئربیس پر دوبارہ امریکی فوجی موجودگی کے امکانات پر بات چیت جاری ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، ہم افغانستان سے بات کر رہے ہیں، یہ بیس کبھی چھوڑنا ہی نہیں چاہیے...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے 7 خوارجیوں  کو  جہنم  واصل  کرنے پر سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی  فورسز  نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا  میں  خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز  کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی...
    کوئٹہ سے جاری بیان میں مولانا واسع نے کہا کہ گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ صوبے کے وسائل پر جسطرح لوٹ مار اور کمیشن خوری جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس کے دعویداروں کی حکومت میں صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، جبکہ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، مگر حکومت نے آنکھوں پر پٹی اور کان بند کئے ہوئے ہیں۔ گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ صوبے کے وسائل پر جس طرح لوٹ مار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج میں شامل ہو‘پاک سعودی دفاعی معاہدے سے زیادہ مقدس بات کوئی نہیں ہے کہ اللہ کے گھر اور مسجد نبویؐ کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاکستان کو ملی ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جہاد ریاست کا حق ہے، کسی گروہ یا فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جب کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پہلے روز سے ہی مکہ و مدینہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میں...
    اسلام ٹائمز: وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ جس طرح سیلاب کے باعث لوگ متاثر ہوئے ہیں، حکومت اس حوالے سے فعال نظر نہیں آرہی۔ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، اس میں ایم ڈبلیو ایم اور دیگر تنظیمیں میدان عمل میں ہیں، تاہم حکومت کی کوششیں آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ اپنے اس دورے کے موقع پر وہ انتہائی دشوار گزار علاقوں سے گزرتے ہوئے سلاب متاثرین تک پہنچے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جلال پور پیر والا ضلع ملتان اور علی پور پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں، ان کی...
    تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے اپیل کروں گا کہ لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 18 لاکھ ایکڑ پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہاہےکہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں عوام کو مدد کی ضرورت ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا...
    حکومتی پالیسیوں سے چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو چینی درآمد کی جارہی ہے اس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں۔ صرف ریاست رٹ قائم کرنا ہی نہیں عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق کی فراہمی بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی مقامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شکیل روشن سمیت متعدد نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن، سابق امیر مو لانا عبدالحق ہاشمی، پروفیسر شکیل روشن اور دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران خوف خدا کرتے ہوئے خلق خدا...
    معروف تاجر رہنما حاجی ظفر 17 ستمبر کی شام اپنے دفتر سے نکلنے کے بعداب تک لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔ حاجی ظفرکےاہل خانہ کے مطابق شام ساڑھے چار بجے دفتر سے نکلے اور کچھ ہی دیر بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا جب کہ ان کی موٹر سائیکل بھی جی نائن مرکز سے غائب ہے۔ واقعے کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس پر تاجر برادری نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، نئے صوبوں بنانے کے لیے ایک آئینی طریقہ کار ہے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرین شہر فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت صنعتکاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی ہے، مصطفیٰ کمال رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں، دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان میں آئندہ 12 سے 18ماہ کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔وزارتی حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا،...
    پاکستان میں آئندہ 12 سے 18ماہ کے دوران انٹر نیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔وزارتی حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی...
    بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ صرف ستمبر کے مہینے میں دہشت گردی کے 9 واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 32 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوئے۔ یہ واقعات صوبے کے مختلف شہروں اور اضلاع میں رونما ہوئے جن میں سیاسی جلسے، سیکیورٹی فورسز اور عام شہری براہِ راست نشانہ بنے۔ یہ بھی پڑھیے: ’ 4 فٹ کے فاصلے پر موت کھڑی تھی‘، سریاب روڈ دھماکے میں بچ جانے والوں پر کیا گزری؟ ستمبر کا پہلا اور سب سے بڑا واقعہ 2 تاریخ کو کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہوا جہاں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے کے دوران شاہوانی اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر خودکش دھماکا کیا گیا۔ اس دھماکے کے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر)  پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے  ان پر عمل کریں گے۔ ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی...
    لا ہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ‘ جمعیت اہلحدیث پاکستان‘ مجلس علماء پاکستان اور وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر ’’یوم تشکر‘‘ منایا گیا۔ علماء کرام نے دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ مجلس علماء  پاکستان کے زیر اہتمام بادشاہی مسجد میں جمعتۃ المبارک کے موقع پر دفاعی معاہدہ کے حوالے سے یوم تشکرکی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ مولانا عبدالخبیر آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی مضبوط دفاعی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-08-6 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ڈان نیوز کے صحافی عبداللہ مومند کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ محض سوال پوچھنے پر ایک ارب روپے کا نوٹس دینا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق صحافی کا بنیادی فرض سوال کرنا ہے، اور اس پر نوٹس بھیجنا غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز ہتھکنڈا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں پر دباؤ ڈال کر ان کی زبان بندی کرنا ہے، جو جمہوری کلچر پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے...
    لاہور میں کھیلے گئے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس (DLS) طریقہ کار کے تحت 25 رنز سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ تزمین بریٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 141 گیندوں پر ناقابلِ شکست 171 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20: پاکستان کو شکست، جنوبی افریقہ نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 44.4 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ٹیم کامیابی سے...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارف اسد  چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی تاہم عمران خان کے دور میں فیکٹری اور گھر پاکستان میں  رہنے دیا اور وہ خود  کینیڈا منتقل ہو گئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا...
    میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا، وہ پاکستان کے حق میں ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا...
    افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان پر افغان وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر نے ردعمل کا اظہار کیا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ ہم نے طالبان کو بگرام ائیر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں، یہ شاید ایک بریکنگ نیوز ہو لیکن ہم اس ائیر بیس کو واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس لیے بھی یہ بیس حاصل...
     وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر اپنی سکھ برادری کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، جو کہ نہ صرف مذہبی آزادی کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچاتا ہے۔  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، اور کرتارپور راہداری سمیت تمام مقدس مقامات پر سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ایسے میں بھارت کا یہ اقدام نہایت افسوسناک اور غیر منصفانہ ہے۔  وزیرِ مملکت نے بتایا کہ پاکستان میں بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر خصوصی تقریبات کا...
    پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔  بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی۔ انہوں نے...
    پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی سپیڈ سیمتعلق اپنیوعدے کوپورا کریں گے،قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توسیاست نہیں کرتے مگرمخالفین کوئی موقع نہیں چھوڑتے،تاریخی سیلاب کیاثرات عوام بھگت رہیہیں، سیلاب سے خیبرپختونخوا،پنجاب متاثرہوئیہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کرنے کی درخواست کی تھی، جب...
    کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔  افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شی جن پنگ سے بات ہو رہی ہے، امید ہے کچھ فائنل ہوجائےگا،  چین سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان پر حملے سے متعلق کمسن بچے کاسوال،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف لاجواب ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈان نیوز“سے وابستہ صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ مومند کو محض سوال پوچھنے پر ایک ارب کا نوٹس بھجوانا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف ہے، صحافی کا فرض سوال کرنا ہے اور سوال پر نوٹس بھیجنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی بلکہ ناجائز ہتھکنڈا ہے، ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں کو دبائو میں لا کر ان کی زبان بندی کرنا اور جمہوری کلچر پر کاری ضرب لگانا ہے۔ جمعہ...
    نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا ہے  کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت 10 غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکہ  نے ویٹو کردی۔ عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں صورتحال کیا رہی؟جانیے مزید...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ہی ایک وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر جہاز سے اُتار دیا گیا تھا، لیکن آج تاریخ نے رخ بدلا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت و وقار کسی سیاسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے اہم معاہدے میں شامل ہونے کیلئے دیگر عرب ممالک پر ’دروازے بند نہیں ہیں۔’ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں قبل از وقت اس پر جواب نہیں دے سکتا، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ دروازے بند نہیں ہیں۔‘معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیٹو جیسے سسٹم کی بات کرتے رہے ہیں۔ ’میرے خیال میں مسلمان آبادی کا بنیادی حق ہے کہ وہ مل کر اپنے خطے، ممالک اور قوموں کا دفاع کریں۔واضح رہے کہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان معاہدے کے...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانےکے مطالبے پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر نے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انتہائی تاریک لمحہ قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس ادارے کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے۔ امریکا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کوچھٹی بار ویٹو کر دیا تھا ۔ 15 رکنی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد...
    پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63 ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ...
      مجھ پر اور اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں،772 دنوں سے قید تنہائی میں ہیں، 9×11 کے کمرے کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے، ، یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے،بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، پیٹرن انچیف ذوالفقاربھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر انصاف ملنا چاہیٔے، عدلیہ کی آزادی بحال کریں، آپ کے دلیرانہ فیصلے قوم کی تقدیر کی کتاب میں لکھے جائیں گے،جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو لکھے گئے خط کے مندرجات پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ایکسائز کیجانب سے بروقت کاغذات نہ بننے کے باعث ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7000 موٹر سائیکلوں کو بند کیا۔ ایکسائز کا محکمہ تعاون نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث بروقت کاغذات نہ بننے پر کوئٹہ میں 7000 نئی موٹر سائیکلوں کو ٹریفک پولیس نے بند کر دیا۔ یہ بات آل بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر حاجی باز محمد خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں کریک ڈاون میں بند کردی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلوں کے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر دوسرے خلیجی ممالک بھی ایسا معاہدہ کرنا چاہیں گے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرِ دفاع خواجہ آضف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سکیورٹی معاہدے کے بعد اور خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فطری طور پر اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک بھی بڑھے گا کیونکہ اپنی سکیورٹی کے لیے یہ ممالک میلوں دور کسی دوسرے ملک پر انحصار کرنے کے بجائے اُس خودمختار ملک کی جانب دیکھیں گے جو انہیں تحفظ دینے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ دوسرے خلیجی ممالک کی...
    نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ عالمی سطح پر غزہ میں جاری خونریزی اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ روزانہ درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، معصوم بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔ عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو ناقابلِ برداشت اور بین الاقوامی انسانی...
    اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ نااہل قیادت کی وجہ سے ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے عوام پینے کے صاف پانی صحت تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم اور مٹھی بھر کچے و پکے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے تین برسوں میں 29 لاکھ پاکستانیوں کا بیرون ملک منتقل ہو جانے کو ملک میں امن اور معاشی ترقی کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ اور خراب طرز حکمرانی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پیٹرول، گیس، کوئلہ اور زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالا مال اور ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے عوام پینے کے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن آختر کیانی نے سی ڈی اے سے متعلق کیس کے دوران اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ انتخابات نہ ہونے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کوئی ایک ادارہ بتائیں جو اپنا کام ہینڈل کرنے کے قابل رہا ہو، مجھے عدالتوں سمیت کوئی ایک ادارہ بتا دیں کہ وہ کام کر رہا ہو جو ان کو کرنا چاہیے تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام اختیارات سی ڈی اے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل ہونا تھے، جو کچھ سی ڈی اے بورڈ کر رہا ہے یہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے کو کرنا تھا اور ایک ایک روپے کے استعمال کا اختیار لوکل...
      ایشیا کپ ٹی 20 کے شائقین کے لیے بڑی خبر — پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 21 ستمبر (اتوار) کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہمیشہ کی طرح بھرپور جوش و خروش سے بھرپور ہوگا۔ پاکستان نے دبئی میں جگہ بنالی پاکستان نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے نہ صرف میدان میں بیٹنگ پریشر کو سنبھالا بلکہ میدان سے باہر درپیش چیلنجز پر بھی قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔ کرکٹ دیوانوں کے لیے تیار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے اندر مبینہ پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گرد گروہ اس کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اس نے اسی کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ ان نیٹ ورکس، جو فزیکل اور ڈیجیٹل دونوں پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں، کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق منگل کو افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ القاعدہ، داعش-خراسان، ٹی ٹی پی، مشرقی...
    امانت گشکوری : بانی تحریک انصاف کی جانب سےچیف جسٹس آف پاکستان کولکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے۔بانی تحریک انصاف نے  لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی بے گناہ قید کیا گیا ہے،اہلخانہ اور وکلا ءسے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اور انصاف کے دروازے ان پراور ان کی اہلیہ پر بند ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ جیل کا کمرہ 9x11 کے پنجرے میں بدل دیا گیا ہے جبکہ ان پر 300 سے زائد سیاسی مقدمات درج کیے گئے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات...