2025-09-18@16:17:25 GMT
تلاش کی گنتی: 4929
«کی وجہ سے ہے»:
(نئی خبر)
کراچی میں حالیہ مون سون سسٹم اچھی بارش برسانے کے بعد بلوچستان کی جانب منتقل ہوگیا تاہم سسٹم کے اثرات اب بھی شہر میں باقی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق آج شہر کا مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں سمیت شہر میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے چیف کا کہنا ہے کہ جمعہ سے مطلع جزوی اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان منتقل ہونے والے سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی مل رہی ہے جس کے تسلسل کے سبب نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے جمعہ کو بھی کبھی کبھار پھوار اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے...
سعودی عرب نے خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے، جن میں منگل کو قطر پر ہونے والی ’بربریت پر مبنی جارحیت‘ بھی شامل ہے۔ یہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز شاہ سلمان کی جگہ شوریٰ کونسل سے سالانہ خطاب میں کہی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایسے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب، اسلامی اور عالمی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کو اپنی مجرمانہ کارروائیوں سے باز رکھنے کے لیے بھی بین الاقوامی اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ یہ کارروائیاں خطے...
کراچی(نیوز ڈیسک) ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست قائم کرکے برصغیر کا نقشہ بدلنے اور انگریز و کانگریس کو شکست دینے والی تاریخ ساز شخصیت، قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہر الدین نے “قائداعظم” کا لقب دیا۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانانِ ہند نے پاکستان حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے نجات پائی۔ عظیم قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور واضح نصب العین دیا۔ قائداعظم نے گاندھی اور نہرو جیسے کہنہ مشق سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں شکست دی۔ لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے ڈٹ گئے اور اپنے ساتھیوں کے گِلے شکوے...
نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ، فوجی گشت پر مامور، پارلیمان اور اہم سڑکوں کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ’جنریشن زی احتجاجی مظاہرین‘ کی درخواست پر عبوری حکومت کی قیادت قبول کر لی ہے۔ یہ پیشرفت 2 روزہ خونریز کرپشن مخالف احتجاج کے بعد سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہو گئے۔ احتجاج اور ہلاکتیں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی کے اعلان کے بعد حالات کشیدہ ہونا شروع ہوئے۔ اگرچہ پابندی واپس لے لی گئی، لیکن پیر کو پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 19 افراد...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...

امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، بھارت کو شدید فکر مند ہونے کی ضرورت ہے: محمد عاطف
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں اور وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور پاکستان نے یہ ثابت کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا...
کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ خاص طور پر جب قطر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ انیتا آنند نے حکمران لبرل پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کینیڈا بھی اسرائیل پابندیاں عائد کرسکتا ہے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل...
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، اس ٹیزر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ یہ ٹیزر بالی ووڈ اداکار آر مادھون کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان دھونی اور اداکار مادھون اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی وردی پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جیسے دونوں کسی مشن پر نکلے ہوں۔ A post common by R. Madhavan (@actormaddy) دھونی اور مادھون نے بھاری اسلحہ بھی اٹھا رکھا ہے اور وہ کسی گینگ کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر رہے ہیں جس سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد، اداکار سنیل دت کے پاکستان سے متعلق جذباتی لمحات کے بارے بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت بتا رہے ہیں ایک رات دیر سے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے والد تنہا کمرے میں آبدیدہ ہوئے نظر آئے۔ سنجے دت سمجھے کہ انہیں والدہ کی یاد آ رہی ہوگی، لیکن جب انہوں نے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا اصل گھر، پاکستان یاد کر رہے ہیں۔ سنجے دت نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ انہیں نیند نہیں آ رہی کیونکہ انہیں اپنا گھر...
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ان کا شوہر کی سابقہ بیوی کے ساتھ خوشگوار تعلق ہے اور اسی وجہ سے وہ بچوں کی اہم تقریبات جیسے گریجویشن میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں، تاکہ بچوں کو اپنے والدین کی موجودگی اور تعاون کا احساس ہو۔ جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد وہ دوسری شادی کرنے سے ہچکچا رہی تھیں کہ کہیں یہ رشتہ بھی ناکام نہ ہوجائے، تاہم ان کے اہلخانہ چاہتے تھے کہ وہ دوبارہ زندگی کا آغاز کریں اور وہ خود بھی...
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "یہ پورے خطے کے لیے پیغام ہے۔" خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔...
ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی حکام ٹیسلا گاڑیوں کے دروازوں کے پوپ-آؤٹ ہینڈل پر پابندی عائد کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ منگ جنگ پرو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات ہینڈل کے ڈیزائن کے فیلئر کی شرح اور حفاظتی مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ اگر نئی پابندیاں نافذالعمل ہوجاتی ہیں تو چین میں فروخت ہوانے والی تمام نئی گاڑیوں میں کمپنی کو جولائی 2027 سے مکینیکی ہینڈلز کا فیچر دینا ہوگا۔ کیوں کہ گزشتہ برس ٹیسلا کی آمدنی کا 20 فی صد سے زیادہ کا حصہ چین سے آیا ہے، اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ امریکی کمپنی اس فیچر کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن...
اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا، حماس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملے میں سینئر رہنماوں کی شہادت کی تردید کردی۔حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ی دارالحکومت دوحہ میں اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے قطر پر فضائی حملہ کر کے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر نے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماوں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔حماس ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے وقت حماس کے...
سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اہم تحریک جمع کر ائی جس میں حالیہ سیلاب کے دوران سرکاری افسران کے رویے پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں بعض سرکاری افسران ریلیف اور ریسکیو کی ذمہ داریوں سے زیادہ اپنی سوشل میڈیا تشہیر میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے تحریک میں مؤقف اختیار کیا کہ کچھ افسران متاثرہ علاقوں میں سوٹ بوٹ اور مہنگے چشمے لگا کر ویڈیوز اور تصاویر کے لیے پوز بنا رہے ہیں، جیسے کہ وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہوں، نہ کہ ایک انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہوں۔ سینیٹر دنیش کمار نے ایسے طرز...

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، اس ٹیزر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ یہ ٹیزر بالی ووڈ اداکار آر مادھون کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان دھونی اور اداکار مادھون اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی وردی پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جیسے دونوں کسی مشن پر نکلے ہوں۔ A post common by R. Madhavan (@actormaddy) دھونی اور مادھون نے بھاری اسلحہ بھی اٹھا رکھا ہے اور وہ کسی گینگ کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر رہے ہیں جس سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ...
پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی...
آج بروز منگل سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ تاہم بعد از دوپہر شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج شدید بارشوں کے باعث میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، دادو اور کراچی کے نشیبی علاقے، ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ...
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں ایونٹ کی ٹیموں کے کپتان اور ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے اس ایونٹ کی تیاری کررہے ہیں، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن اس کرکٹ کو لے کر اس ٹورنمنٹ میں نہیں جاسکتے۔ آئی ایل ٹی20 میں بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلے ہیں جس سے ہمیں فائدہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: سابق کرکٹرز کا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور، بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں،...
سینیئر صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ نے ملک میں فیملی ولاگنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ فیملی ولاگرز ملک میں فحاشی و عریانی پھیلا رہے ہیں اور معاشرے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں بلا کر سمجھایا جائے گا تاکہ یہ اپنا رویہ بدل سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ جووے کی ویب سائٹ چلا رہے ہیں اور منشیات کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا لیکن اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ہمیشہ سی پیک میں شراکت داری کے خواہش مند تھے مگر بدقسمتی سے ہم نے اپنی ہی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلاؤ، لیکن یہ ذمے داری ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔ اس فیصلے نے پاکستان کی پوری گروتھ کو کریش کر دیا۔ ...
نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے سماجی تنظیم ہامی نیپال نے کیا جسے 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور انصاف ہے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوان اسکول اور کالج یونیفارم پہن کر جمع ہوگئے اور سڑک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کیا اور بدعنوان...

’’لوگ پوچھتے ہیں مریم نواز کیا دے کر گئیں ہیں، ہم کہتے ہیں کہ خوش کر کے گئیں ہیں‘‘ امرود بیچنے والی اماں کی صحافی اجمل جامی سے گفتگو
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایک ہفتہ قبل جب سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں تو اس دوران انہوں نے سڑک کنارے ٹھیلے پر رک کر امرود کھائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اب مائی بابا کے ٹھیلے پر رونق لگ گئی ہے اور دو ر دو ر سے شہری امرود کھانے آ رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سینئر صحافی اجمل جامی بھی جب سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے نکلے تو انہوں نے بھی اس امرودوں کے ٹھیلے پر قیام کیا اور بزرگوں سے گفتگو کی، اماں جی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ جب سے گزری ہیں رونق لگ گئی ہے، لوگ پوچھتے ہیں کتنے دے کر گئی ہے، میں یہ کہتی ہوں کہ وہ...
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرتے وقت کیمرے بند کرا دیے۔ باجوڑ کے علاقے خار میں لیگی رہنما نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کی اور جب چیک تقسیم کرنے کا وقت آیا تو کیمرے بند کرادیے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چیک دینے ہیں اس کی تصویریں بنانا مناسب نہیں، ہم نے ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر بات چیت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ایک دوسرے سے دکھ درد بانٹا، پاکستان زندہ باد، خیبر پختونخوا زندہ باد! لیگی رہنما کے اس قدم کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور...
تارکینِ وطن ہمارا فخر ہیں، اوورسیز مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے: چوہدری جعفر اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کی بارسلونا آمد کے موقع پر واجد سہیل آف نورجمال کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ میں ایک پرتپاک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں، کاروباری شخصیات، نوجوانوں اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی استقبالیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ تارکینِ وطن ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور قربانیوں کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ میزبان ملک میں بھی عزت اور مقام کمایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کل شہر میں شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی میں موجود مون سون سسٹم اس وقت ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں برقرار ہے، جو سمندری طوفان بننے سے قبل کا مرحلہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بارش کا سسٹم زمین پر موجود ہے اور اس کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں ہے، اس شدت کے دوران ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم شدید موسلا دھار بارش کا سبب بنتا ہے، سہ پہر میں کراچی میں موسلادھار بارش...
مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اب کیکو شاردہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں جارہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔ یاد رہے کہ یہ افواہیں کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاہ کی لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے...
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جو کبھی سڑکوں پر قلم فروخت کیا کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ڈرامے بھابھی جی گھر پر ہیں کہ کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پانے والے یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جن کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارنے پر مجبور تھے۔ اداکار بننے کا شوق دل میں لیے یوگیش 2004 میں اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور اخراجات پورے کرنے کیلئے سڑکوں پر قلم بھی فروخت کیے۔ یوگیش کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو جھوٹ بولتے رہے کہ وہ کمپیوٹر کورس کر رہے ہیںاور...
شکاگو(نیوز ڈیسک) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ قونصلیٹ جنرل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن، شکاگو سٹی کی خزانچی میلیسا کونیئرز-ارون ، پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین اور سینئر منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور آپریشن بنیان المرصوص کے جذبے پر روشنی ڈالی جو پاکستانی قوم کی مضبوطی اور اس کی مسلح افواج کی بہادری کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع، باصلاحیت انسانی وسائل ، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ آج یوم بحریہ پر میں پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنکے عزم و حوصلے اور پیشہ ورارانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ملک کی آبی سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے...
صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی منظوری کے بعد یہ ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوں گی۔ یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ترمیمی بل چینی گرانٹس سے فنڈ ہونے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے نفاذ کے حوالے سے قانونی وضاحت فراہم کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس...
“غزہ کی صورتحال انسانیت کے لیے شرمناک ہے، اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں‘ بادشاہ فلپ برسلز: بلجیم کے بادشاہ فلپ نے قومی دن سے ایک روز قبل غزہ کی صورتحال پر غیر معمولی طور پر سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے “انسانیت کے لیے شرمناک” قرار دیا۔ شاہی محل میں خطاب میں بادشاہ نے کہا کہ”میں ان تمام آوازوں میں شامل ہوتا ہوں جو غزہ میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر رہے ہیں، جہاں معصوم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بمباری میں مارے جا رہے ہیں اور اپنی محصور بستیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔”بادشاہ فلپ کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کسی عالمی تنازع...
ترکی کے وزیرِ قومی دفاعیاشار گیولر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہیومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ برادرانہ ہیں، ہم دفاعی تعاون، تربیت، اور انسدادِ دہشت گردی جیسے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ دفاعی منصوبوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پاکستان کے ترکی میں سفیرڈاکٹر یوسف جُنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے6 ستمبر 1965 کی جنگ کو قومی اتحاد، قربانی اور جرأت...
معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئی ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وکیل جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان کے شوہر کے کیس کو بہترین طریقے سے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (ان سی سی...
اسلام آباد: وزیراعظم سے فلسطینی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں شہباز شریف نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شریک فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش سمیت وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے تہنیتی پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے ساتھ اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے بھارت پر 50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتا رامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ Post Views: 4
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن ایک بار پھر آپریشن تھیٹر پہنچ گئے، اس بار ان کی اسکن کینسر کی سرجری کی گئی ہے۔ 82 سالہ بائیڈن پہلے ہی پروسٹیٹ کینسر کی خطرناک قسم سے لڑ رہے ہیں، جس کی تشخیص انہوں نے رواں برس مئی میں عوام کے سامنے کی تھی۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ بیماری کافی حد تک پھیل چکی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب بائیڈن کو کینسر کی وجہ سے سرجری کرانا پڑی ہو۔ 2023 میں صدارت کے دوران بھی ان کے سینے سے اسکن کینسر کے خلیات نکالے گئے تھے، جبکہ اس سے قبل بھی وہ کئی بار مختلف اقسام کے کینسر کی سرجریز کروا چکے ہیں۔ تازہ ترین آپریشن بھی...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا علیمہ خان کو انڈہ مارے جانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے. علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا https://t.co/XwCSoLYP85 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 5, 2025 ایکس (ٹویٹر) میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے، علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔

ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، بشری بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈا پھینکنے پرردعمل
ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، بشری بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈا پھینکنے پرردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے ردعمل دیا ہے۔ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں مریم ریاض وٹو نے نام لیے بغیر کہا کہ اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، چیزوں کا تجزیہ کریں اور حتمی نتیجے پر پہنچیں۔مریم ریاض کا بیان شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بشری بی بی کی بہن خود کہہ رہی ہیں کہ...
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نفسیاتی اثرات رکھنے والی دوا لائسرجک ایسڈ ڈائی ایتھائیل امائیڈ (LSD) کی ممکنہ طور پر بے چینی (anxiety) کی علامات کو 3ماہ تک کم کر سکتی ہے۔ یہ ابتدائی مطالعہ، جو جمعرات کو جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (JAMA) میں شائع ہوا، میں پایا گیا کہ MM120 کی ایک خوراک ہی عمومی بے چینی کی خرابی (Generalized Anxiety Disorder) کے مریضوں میں علامات کو نمایاں طور پر کم کر دیتی ہے۔ یہ تحقیق نیویارک کی بائیوٹیک کمپنی MindMed نے 198 بالغ مریضوں پر کی، جنہیں GAD کی تشخیص ہوئی تھی۔مطالعہ کے مرکزی محقق ڈین کارلن نے کہا: یہ پہلا جدید کلینیکل ٹرائل ہے جس میں LSD یا کسی بھی نفسیاتی...
View this post on Instagram A post shared by WE News (@wenewspk) پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لائف جیکٹس کی اہمیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ راولپنڈی کے بازار میں دکانداروں سے بات کرنے پر پتا چلا کہ نہ صرف لائف جیکٹس کی مانگ بڑھی ہے بلکہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دکاندار ملک محمد اصف اور شیراز کے مطابق پہلے یہ جیکٹ تقریباً 1200 روپے میں دستیاب تھی لیکن اب اس کی قیمت 2500 روپے سے 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جیکٹس 80 سے 120 کلوگرام تک وزن برداشت کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیے: گلگت بلتستان: داریل میں بدترین سیلاب، درجنوں گھر اور مال مویشی بہہ گئے ان کا...
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس کے حالیہ بیانات نظریاتی تعصب پر مبنی اور کھلے عام تصادم کو ہوا دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ کا شکوہ یاد رہے کہ بدھ (3 دسمبر)کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ چین کے شہر تیانجن میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ When asked to...
کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس...
تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور آندھرا پردیش کے صوبائی وزیر پون کلیان کی فلم ’او جی‘ کا پہلا ٹکٹ نیلامی میں بھاری قیمت پر فروخت کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹکٹ کی آمدنی پون کلیان کی سیاسی پارٹی کو عطیہ کی جائے گی۔ ٹکٹ کو فروخت کرنے کیلئے آن لائن نیلامی کی گئی تھی جس کو اداکار کے فین کلب ٹیم پون کلیان نارتھ امریکا نے 5 لاکھ بھارتی روپے کی بھاری قیمت میں خریدا ہے۔ فلم او جی کی ریلیز کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں اس فلم کی کہانی ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے اور پون کلیان اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ایکشن مناظر میں نظر آئیں گے۔ یہاں یہ بات قابل غور...
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب چینی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرکے نائب وزیرِ اعظم کو چیئرمین بنایا گیا تو اسی دن 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق کابینہ نے بھی اسی روز اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فہرست...
بھوٹان اور بھارت کی سرحدی جنگلات میں پایا جانے والا سنہری لنگور اپنی نایاب جھلک اور منفرد عادات کی وجہ سے ہمیشہ ماہرینِ حیوانات کے لیے معمہ رہا ہے۔ حال ہی میں فوٹوگرافروں کو اس جانور کی ایک غیر معمولی قریبی تصویر لینے کا موقع ملا، جو قدرتی حیات کے شوقین افراد کے لیے کسی سنسنی سے کم نہیں۔ سنہری لنگور دنیا کے ان چند پرندوں اور جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو شعوری طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔ اس کی زریں کھال دھوپ میں جگمگاتی ہے اور یہ عام طور پر گھنے درختوں میں چھپ کر رہتا ہے تاکہ انسانی نظروں سے بچ سکے۔ مزید پڑھیں: بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والا لنگور بہاول نگر میں...
چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام...
چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی فوجی پریڈ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا — روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ایک نجی گفتگو غیر ارادی طور پر مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔ یہ منظر اس وقت سامنے آیا جب دونوں رہنما شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ہمراہ عالمی رہنماؤں کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ کے مقام کی جانب جا رہے تھے۔ برطانوی خبررساں اداروں کے مطابق سرکاری چینی ٹی وی (CCTV) کی براہ راست کوریج میں ان کی گفتگو نشر ہوگئی، جسے بعد میں دنیا بھر کے میڈیا ہاؤسز نے حاصل کر لیا۔ پیوٹن کے...
پاکستان میں جلد ہی کرپٹو کرنسی کی قانونی خرید و فروخت کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی اہم شقیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظور کر لی ۔ اس بات کا اعلان ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی اجلاس میں کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اب کرپٹو پر پابندی ختم کرنے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی قانون سازی مکمل ہوگی، ملک میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ ■ سلیم مانڈوی والا نے واضح کیا کہ جلد ہی قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، اور ان کے بعد شہری قانونی طور پر کرپٹو کرنسی...
سوشل میڈیا پر امریکی صدر 79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتقال کرجانے کی بظاہر مسند خبروں نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی موت کی خبر اتنے تواتر کے ساتھ اور بڑے بڑے اکاؤنٹ سے ری شیئر ہوئیں ان کے مداح بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ موت کی اس افواہ سے باخبر صحافی برادری بھی حیران رہ گئی تھی جس سے امریکی حکام بھی وقتی پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے۔ جلد ہی صدر ٹرمپ کی مصروفیات کی تصاویر بھی وائرل ہونے لگیں جس سے ان کی موت کی خبریں کمزور پڑگئیں لیکن افواہوں کا سیلاب نہ تھم سکا تھا۔ ایک صحافی نے بالآخر امریکی صدر سے پوچھ لیا جس پر ٹرمپ نے اپنی موت...
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ کے معاملے پر مغرب کے دہرے معیار اس کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں اسپین کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو پر غزہ کے انسانی بحران کا الزام اور شدید تنقید ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یورپی یونین کے اندر ممالک اس بات پر منقسم ہیں کہ اسرائیل پر کس طرح اثر انداز ہونا ہے۔ ’میرے نزدیک یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اور اگر ہم یوکرین جیسے دوسرے...
ہالی ووڈ کے اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہوگئے۔ وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیلئے پیش کی گئی ڈوین جانسن کی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کو حاضرین کی جانب سے اسٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے روپڑے۔ سوشل میڈیا پر راک کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں اور انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔ دی راک کی اس نئی فلم کی کہانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ آئینی بینچ، آئینِ پاکستان میں 26ویں ترمیم کے تحت قائم کیا گیا جو پارلیمان کی منشاء اور مرضی کی عکاسی کرتا ہے اور عدالت کی کارکردگی میں ایک ساختی پیش رفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم کا خط، مسئلہ کیا ہے؟ گریز اِن لندن میں بین الاقوامی وکلا ایسوسی ایشن کے ڈنر سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بینچ آئینی تشریحات اور فیصلوں پر خصوصی توجہ کو یقینی بناتا ہے۔ عدلیہ کا آئینی کردار جسٹس شاہد بلال حسن نے زور دیا کہ عدلیہ اپنی حدود آئین سے باہر نہیں بڑھا سکتی اور اُسے ہمیشہ اپنے آئینی کردار پر...
کراچی: مون سون سسٹم کی کمزور ہوائیں کل سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ نئے مون سون سسٹم سے متعلق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کل تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ اور دادو کے اضلاع میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں آج اور کل مطلع مرطوب اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔ سکھر اور کوٹری بیراج میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی فوج نے وینزویلا سے منشیات اسمگل کرنے والے ایک کشتی پر حملہ کیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اس حملے کی فضائی فوٹیج شیئر کی جسے مبینہ طور پر ٹرن دے اراگوا نامی گینگ استعمال کر رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انہوں نے لکھا کہ اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کا سوچ بھی رہے ہیں۔ ٹرمپ کے...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اتفاق رائے سے کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر بنانے چاہئیں، کالاباغ ڈیم پر سندھ کو اعتراضات ہیں تو دور ہونے چاہئیں، ہمارے لوگوں کے بھی تحفظات ہیں، جن کا نقصان ہوگا انھیں معاوضہ دیا جائے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کالاباغ ڈیم لاشوں پر بننے کی باتیں کرنے والے جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں،نثار کھوڑو سیاسی بات کرتے ہیں، اسمبلی میں قراردادیں آتی رہتی ہیں، کیا میں یا کوئی اور غلط بات نہیں کر سکتا۔ ہمیں ملکی مفاد میں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے،اگر عمران خان نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تو میں ان کے ساتھ ہو جاؤں گا، ان...
بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ خون، بدلہ اور دھماکے دار ایکشن سے بھری 2025 کی سب سے بڑی ایکشن فلم ’باغی 4‘ کی ایڈوانس بکنگ کل سے شروع ہورہی ہے۔ فلم باغی کی تین سلسلے کامیابی سے ہم کنار ہوئے اور اب باغی 4 دنیا بھر میں دھماکا کرنے 5 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی خاص بات سنجے دت کی کھڑی توڑ انٹری ہے۔ اس بار کہانی اور بھی زیادہ سنسنی خیز اور خطرناک فائٹنگ سینز کے ساتھ پردہ اسکرینوں پر دہشت زدہ کردے گی۔ فلم میں ٹائیگر شروف ایک بار پھر رونی کے روپ میں اسکرین پر ایکشن کا طوفان لانے کو تیار ہیں۔ فلم کی کہانی رونی کی مایوسی، درد اور ذہنی...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ 2023 میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے لیے ہمدردی پیدا ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگ اسے بھولتے جا رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں اسرائیل امریکی کانگریس میں سب سے طاقتور لابی ہوا کرتا تھا اور سیاست دان اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب حالات یکسر بدل چکے ہیں اور اسرائیل کی لابی خاص طور پر کانگریس میں کافی کمزور ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اگرچہ غزہ کی جنگ میں فوجی اعتبار سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا کی نظر میں وہ یہ...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلمی دنیا کے زوال پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بننے والی فلمیں ڈراموں کا تاثر دیتی ہیں کیونکہ وہ لیجنڈری فلم میکرز اب ہمارے درمیان نہیں رہے جنہوں نے حقیقی سینما بنایا تھا۔ ندیم بیگ نے ایک گفتگو میں کہا کہ آج کل زیادہ تر فلم ساز ٹی وی سے آتے ہیں۔ اگرچہ وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ہے۔ سینما گھر ایک ایک کرکے بند ہو گئے، اسٹوڈیوز ختم ہوگئے اور فلمی ماحول ناپید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث...
کریئیٹین (Creatine) ایک قدرتی مرکب ہے جو عضلات میں توانائی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو ورزش یا بھاری جسمانی سرگرمی کرتے ہیں۔ زیادہ تر کریئیٹین جانوروں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ یہاں وہ غذائیں ہیں جن سے آپ قدرتی طور پر کریئیٹین حاصل کر سکتے ہیں: گائے کا گوشت: سب سے بڑی قدرتی ذریعہ بکرے یا دنبے کا گوشت پولٹری (چکن، ٹرکی) ٹونا، سالمن ، کوڈ اور ہرنگ (Herring) مچھلی۔ یہ مچھلیاں خاص طور پر کریئیٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جھینگا اور کیکڑا کریئیٹین تقریباً صرف جانوروں کی مصنوعات میں ہوتا ہے۔ سبزی خور یا ویگن افراد کو یہ خوراک سے براہِ راست نہیں...
اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان قربتوں سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔ یہ خبریں عدیل حسین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر اور مبہم کیپشن کے بعد وائرل ہوئیں جس میں اداکار عدیل حسین کیساتھ ان کی بھتیجی اور سائرہ یوسف موجود تھیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عدیل حسین اور سائرہ یوسف کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عدیل کی جانب سے دیئے گئے کیپشن نے ان کے تعلقات کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔ اس ذو معنی کیپشن کی وجہ سے سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے...
اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ تحریک آزدی کشمیر کی توانا آواز سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، انہوں نے مسجد وزیر خان سے ملحقہ مدرسے اور اورینٹل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ اخبار خدمت میں رپورٹر، پتھر مسجد سرینگر اور انٹرمیڈیٹ کالج سوپور میں استاد کے منصب پر فائز رہے، 1972, 1977، 1987 میں مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ سید علی گیلانی اپنے سیاسی کیریئر میں نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن بھی رہے، 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس...
نامور اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ان کی فنی زندگی کا سب سے یادگار پراجیکٹ اندھیرا اجالا تھا جس نے انہیں لازوال شہرت دی، لیکن اس کے ساتھی فنکار اب اس دنیا میں نہیں رہے جس کا دکھ ہمیشہ دل میں رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فن اداکاری کا اہم باب بند، قوی خان نہیں رہے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اندھیرا اجالا میں ہمارے کام کو ناظرین نے بے حد پسند کیا لیکن افسوس کہ اس سیریل کے کئی ساتھی اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ قوی خان، جمیل فخری، عابد بٹ اور مین خان سب رخصت ہوگئے ہیں اور کرم داد کا تھانہ اب...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: زلمی فاؤنڈیشن کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی بھیجا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور...
تیانجن: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او اجلاس سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں بحران حملےسے نہیں بلکہ کیف میں مغربی اتحادیوں کی حمایت یافتہ بغاوت سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے، یوکرین میں بحران کی بنیادی وجوہات کو حل اور سکیورٹی کا توازن قائم کرنا ضروری ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اس اصول پر قائم ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے نقصان پر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں...
چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔وزیرِ اعظم نے روسی صدر ولاڈمیر پیوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اوران مملک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ Post Views: 7
بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...
بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
لاہور (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی لاہور نے الزام لگایا تھا کہ پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ نے چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی پر دھاوا بول کر متاثرینِ سیلاب کے خیمے زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جھوٹی خبروں کے ذریعے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین کو ریلیف دینے کا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے 7 لاکھ 60 ہزار متاثرین کو بروقت ریسکیو کیا، جو کوئی معمولی کام نہیں۔ متاثرین کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا...
صنعا، 31 اگست 2025 — یمن کی حوثی تحریک نے تصدیق کی ہے کہ اس کے نامزد وزیراعظم احمد غالب الرہوی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ حوثی حکام کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائیہ نے صنعا میں ایک اجلاس کو نشانہ بنایا، جس میں الرہوی سمیت کئی اعلیٰ رہنما مارے گئے۔ اسرائیلی فوج (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد “اہم اہداف” کو ختم کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے الحدث کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوثی وزراء برائے خارجہ، انصاف، نوجوان و کھیل اور سماجی امور شامل ہیں۔ حوثی صدر مہدی المشاط کے دفتر نے بھی تصدیق کی کہ کئی وزراء شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ نائب وزیراعظم...
SANAA: اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی کہ دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی کارروائی میں گروپ کے وزیراعظم جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حوثیوں گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم احمد الرہوی کو متعدد وزرا کے ہمراہ جمعرات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ احمد الرہوی اگست 2024 سے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں وزیراعظم کے طور پر کام کر رہے تھے اور انہیں حکومت کے دیگر اراکین کے ساتھ اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ حکومت کی معمول کی ورکشاپ میں موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آبی جارحیت بھارت پاکستان سیلاب نریندر مودی
شانگلہ کا ضلع حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلاب سے بدترین متاثر ہوا ہے جہاں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ صرف پورن تحصیل میں اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق خواڑ بانڈہ اور شاتی درہ میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ انہی ہولناک حالات میں دراد علاقے کے 57 سالہ چرواہے شیر ملک نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچایا۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ان کے قریبی ہمسایہ گھر میں خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار سنائی دی۔ اس گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا اور مکان...
شارجہ: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کی مسکراہٹ موضوعِ بحث بن گئی۔ ایک صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کرتے ہوئے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دیا۔ یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرا اٹھے۔ ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے میں قید ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ as ever, Salman Ali Agha’s facial expressions saying a lot more than his words ever will.. pic.twitter.com/TghQPez6vm — Cani (@caniyaar) August 28, 2025 واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک...
بھارتی ریاست پنجاب کے تین وزرا کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے معائنے کے دوران کشتی میں بیٹھے سوئیڈن اور گوا کے کروز سفر کی یادیں تازہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ وزرا کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں وزیر برندر کمار گوئل، لال جیت بھلر اور ہربھجن سنگھ کو لائف جیکٹ پہنے کشتی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنے سوئیڈن کے کروز سفر اور گوا کی تفریحی یادوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ ایک وزیر نے کہا کہ میں سوئیڈن گیا تھا اور وہاں 24 گھنٹے کروز رائیڈز کیں۔ اس پر دوسرے وزیر نے گوا کی یادوں کا ذکر چھیڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سیلاب سے سندھ...
کولمبیا میں صدارتی امیدوار اور اپوزیشن رہنما میگوئل اُریبی پر فائرنگ کرنے والے 15 سالہ ملزم کو 7 سال کے لیے جُوینائل (نابالغوں کے اصلاحی مرکز) میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق کم عمر حملہ آور کو ‘خصوصی اصلاحی مرکز میں 7 سال تک آزادی سے محروم’ رکھا جائے گا۔ ملزم پر قتل کی بجائے اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے کیونکہ کولمبیا کے قانون کے تحت نابالغ ملزم کے خلاف فردِ جرم ایک بار طے ہوجانے کے بعد تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: کولمبیا کے صدارتی امیدوار انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی، حالت نازک یاد رہے کہ 39 سالہ میگوئل اُریبی کو...
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد سیاسی قیادت متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہی ہے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 20 اگست کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیراعظم نے ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور تمام وسائل متاثرہ عوام کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔ آج وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلٰی پنجاب پنجاب مریم نواز کے ہمراہ...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری اقدام کی درخواست کی ہے۔ مشی خان نے کہا کہ “سیالکوٹ کے لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے اپیل کر رہے ہیں کہ انہیں کشتیوں کی ضرورت ہے، حالات بہت خراب ہیں۔ میری حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ وہاں فوری طور پر کشتیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔” اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللّٰہ تعالیٰ پورے پاکستان، بالخصوص شمالی...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی اصل جنگ ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ غربت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔ خاقان شاہنواز نے کہا کہ چند ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران عوام ایک دوسرے پر میمز بنا رہے تھے، بھارتی شہری پانی روکنے کی باتیں کر رہے تھے جبکہ پاکستانی مون سون کی پیش گوئیاں کر رہے تھے۔ View this post on Instagram A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz) اداکار نے مزید کہا کہ جب مون سون آیا تو دونوں...