2025-08-14@00:51:17 GMT
تلاش کی گنتی: 143

«کے اہلکار کو»:

(نئی خبر)
    گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثناء اﷲ کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکتوبر 2020 ء میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء نے سٹیڈیم کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
    کوئٹہ: جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/reel/486486974529963 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
    کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے.واقعے کے بعد ٹراما سینٹر اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ کردی گئی ہے اور اضافی طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے جان محمد روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونیوالے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی گوالمنڈی انور علی نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ جان محمد روڈ پر دھماکا ایف سی کے قافلے کے قریب ہوا .جس کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی سمیت قریبی 5 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایف سی اہلکار سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ اور ٹراما...
    محراب پور: سابق پٹواری اعجاز احمد لغاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکار گرفتار کرکے لے جارہے ہیں
    غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
    کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت وزیر داخلہ محسن نقوی نے شعبان میں شہید ہونے ولاے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت...
    کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کومتعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے...
    پشاور( مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ محکمہ ریلیف نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق یہ سفارشات منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔دستاویزات کے مطابق ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے لیے 72 ہزار 620 روپے خصوصی انکریمنٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، دوگنا بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کی بھی منظوری کی سفارش کی گئی ہے جس کے لیے 17 لاکھ 83 ہزار 566 روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مزید برآں ریسکیو 1122 کے تمام عملے کے لیے 2022...
    سینٹرل پولیس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سے 2 ہزار 160پولیس شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کے پیکج دیے جاچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے درجنوں شہید پولیس اہلکاروں کی بیوائیں اور بچے ایک سال سے شہید پیکیج کی حصول کے لیے پریشان ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سے 2 ہزار 160پولیس شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کے پیکج دیے جاچکے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک سال قبل شہید ہونے والے 42 پولیس اہلکاروں...
    افغانستان میں طالبان کی وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والا طالبان سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مشکوک خودکش حملہ آور کو روکنے کے لیے طالبان اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان میں بینک کے باہر خودکش حملہ؛ طالبان اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی حملہ آور کو گولی لگتے ہی زور...
    دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق، گرفتار اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں سیاحوں کو لوٹنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلگت پولیس کو سیاحوں کی جانب سے ایک درخواست دی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گزشتہ شب گلگت میں کلمہ چوک پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور تلاشی کے بہانے ان سے 50 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں کئی گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا۔ درخواست گزار کے مطابق...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا گیا اس دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے قذافی اسٹیڈیم کے ملازم پر مبینہ تشدد کیا۔ پولیس اہلکار نے پی سی بی کے ملازم کو تھپڑ مارا ہے، ڈیوٹی پر مامور دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔ پولیس اہلکار کی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے پی سی بی ملازم کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مزدوروں نے ریکارڈ وقت میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جس کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم ہوا ہے وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کی صورت میں سرینگر ہائی وے کو بلاک کر دیا جائے گا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرینا چوک کے قریب ریڈ زون کی سکیورٹی پر مامور اینٹی رائٹس دستے پہنچ گئے ہیںجبکہ پولیس اہلکار وکلا کو سپریم کورٹ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں وکلا تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ کنٹینرز اور اضافی سکیورٹی انتظامات کے باوجود ہر صورت سپریم کورٹ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے.(جاری ہے) خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں...
    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لندن: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ عالمی میڈیا نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکا کی...
    رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین...
    کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ڈمپر بے قابو ہو کر ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ٹکرانے سے ریڈ زون کا گیٹ ٹوٹ گیا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    وزیرِ اعظم شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دھشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: زخمیوں سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے ملک کی خاطر ان کے قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ ’آپ سب قوم کے ہیروز ہیں. مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے،...
    بلوچستان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بلوچستان لیویز فورس کے 4 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حکومت بلوچستان نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔  محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری ٹریبونل کی سربراہی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری III، محکمہ داخلہ بلوچستان ممبر اور سیکریٹری ہوں گے۔ حکومت بلوچستان نے ٹریبونل کو ہدایت دی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کرے، ٹریبونل کے دائرہ کار میں واقعے کی وجوہات، کسی بھی ممکنہ کوتاہی اور ذمہ داروں کا تعین شامل ہے۔  رپورٹ میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک...
    کراچی: اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں وزیرستان پولیس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 26 جنوری 2025 کو اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود، سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نور رحمان کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ الزام نمبر 19/2025 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیکنیکل اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری اور موبائل...
    دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی شامی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد بننے والی نئی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں خلاف ورزیوں پر بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں۔ حکام نے ایک مجرمانہ گروہ کے ارکان پر الزام عائد کیا، جنہوں نے سیکورٹی سویپکے ذریعے رہائشیوں کے خلاف بدسلوکی کی اور خود کو سیکورٹی سروسز کا رکن ظاہر کیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے 35افراد میں میں زیادہ تر اسد حکومت کے سابق افسران ہیں، جنہوں نے خود کو نئی حکومت کے مراکز میں پیش کیا تھا۔آبزرویٹری کا...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع حب میںچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ساکران کے علا قے میں ایک چھا پا ما ر کا رروائی کے دوران پو لیس اور ملزمان کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر دین محمدمینگل شہید جبکہ ایس ایچ او امین ساسولی زخمی ہو گئے ہیں ۔شہید اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ جبکہ زخمی کو علا ج معالجہ کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع...
    سوات میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اسلام پور میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل حمید نے آپسی ناچاکی پر اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
    — فائل فوٹو ٹانک کے علاقہ گرہ شادہ میں ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے۔ملزمان گھر کو آگ لگانے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اہلکار جلد از جلد بازیاب ہو جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔
    پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ...
    علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بٹورنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ، کاشف، اور عائشہ نامی خاتون نے ساز باز کرکے محسن محبوب نامی شہری سے رقم ہتھیالی۔ محسن محبوب نے پہلے عائشہ سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ چند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا۔ وہاں پہلے...
    چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی قوم کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے بیجنگ میں موجود سینئر فوجی افسران کے اعزاز میں بیجنگ میں ایک ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر شرکت کی اور رقص اور موسیقی پر مبنی مختلف پرفارمنس کو دیکھا ،تقریب میں شریک سینئر فوجی افسران اور چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو اس تہوار اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں...
    گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو کے مطابق جواد احمد نے لیسکو اہلکار سے میٹر چھین کر کہا کہ چیکنگ کس بات کی کر رہے ہیں، یہ کون سی چیکنگ ہے؟ آپ پولیس کو بلا لیں۔لیسکو اہلکار نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، میٹر نہیں چھین سکتے۔ گلوکار جواد احمد نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، میں بجلی چوری میں ملوث نہیں، میرا گرین میٹر تھا اس پر چوری ممکن ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ملازمین میرے اسٹاف سے بدتمیزی کر رہے تھے، اس پر وہاں گیا تھا، میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
    حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں
    پشاور: خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا،  399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ  بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں  350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
    —فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
    اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے...
    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کر دیا۔ بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ، گوادر، حب اور لسبیلہ کے لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی حکومت نے اے ایر یا میں شامل ہونے والے کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور گوادر کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب میں لیویز کو پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔       صوبے کے چار اضلاع میں لیویز فورس کے گریڈ 1 سے گریڈ 11 تک کے اہلکاروں میں انسپکٹر، محرر، رسالدار،...
    فیصل آباد ،ٹریفک اہلکار لفٹر کے ذریعے نوپارکنگ پر کھڑی گاڑی کو لے کر جارہاہے
    ( اسٹاف رپورٹر ) ایم 9موٹروے کاٹھور کے پاس کار سوار کی کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے جاںبحق ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم 9موٹر وے کاٹھور جاتے ہوئے تیز رفتار کار سوار سپاہی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا ،کوسٹ گارڈ کا زخمی اہلکار عادل جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمے کے متن پر ہے کہ اسمگلنگ کی اطلاع پر ہم کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے،موٹر وے پر کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ایک کار کو انصاری پل کے پاس روکا،کار سوار رانگ لیکر حیدرآباد سے کراچی آنے...
    بیجنگ:چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے، جس کا نام RT-G ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا ہے بلکہ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ خود مختار اور خودکار نظام کا حامل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی نگرانی کے بغیر بھی اپنا کام کر سکتا ہے۔ روبوٹ RT-G کو ’’لوگون ٹیکنالوجی‘‘ کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے کیوں کہ اسے نگرانی کے لیے نہیں، بلکہ مجرموں کو پکڑنے اور ان کے تعاقب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں یہ شامل...
    راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...