2025-07-08@21:19:03 GMT
تلاش کی گنتی: 50670
«کے معاشی ا»:
(نئی خبر)
کراچی(نیوز ڈیسک) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی ، جرمن قونصلیٹ نے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جرمن قونصل خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر 8 سے 11 جولائی تک بند ہے۔ قونصل خانے نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت دستیاب رہے گی جبکہ ویزا اپائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ اس اچانک اعلان کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور سیاحوں سمیت متعدد پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں، جنہوں نے آئندہ دنوں میں جرمنی سفر کی منصوبہ بندی کر رکھی...
سکھر(نیوز ڈیسک)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے ہزاروں صارفین ڈیٹیکشن بلوں کی زد میں آگئے۔ اپریل 2025 میں سیپکو صارفین کو 24300 ڈیٹیکشن بلز بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق اس مد میں صارفین پر تقریبا 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ ہزاروں صارفین کو بغیر کسی جواز کے مجموعی یونٹس کے بلز بھیجے گئے۔ ڈیٹیکشن بلوں کا بوجھ سب سے زیادہ ان پر ڈالا گیا جنہوں نے کم بجلی استعمال کی۔ نیپرا نے سیپکو سے6 ماہ میں جاری ڈیٹیکشن بلز کی تفصیلی رپورٹ 7 روزمیں طلب کر لی ہے۔ سیپکو نے چیمبر آف کامرس کو بھی ڈیٹیکشن بل بھیجا تھا جس پر چیمبر آف کامرس نے سیپکو کے ڈیٹیکشن بل کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) گزشتہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اب تک پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش کے بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آئی جبکہ سفارتی طور پر چین کی طرف جھکاؤ میں اضافہ ہوا۔ نگران حکومت کو اب آئندہ سال کے انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن، اور بیرونی دخل اندازی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے نئی دہلی میں موجود تجزیہ کار پروین ڈونتھی کے بقول، ''ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہاہے کہ ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے۔وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیمِ نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویڑنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاور ڈویژن نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ادارے کی ساخت، اہم ذمہ داریاں، نمایاں کامیابیاں، اور مستقبل کے منصوبے پیش کیے گئے۔(جاری ہے)...
جام اکرام دھاریجو نے لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے منصوبے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اور بلاول بھٹو سے سابقہ دورِ حکومت میں اس کا افتتاح بھی کروایا، لیکن سات سال گزر جانے کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ سعید غنی پر بھی بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کرنے اور محکمہ بلدیات کے امور بہترانداز میں ادا نہ کرنے کے الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کے تین اہم ارکان کو ناقص کارکردگی پر ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان تینوں وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کسی بھی قلمدان سے محروم رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ متوقع...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کر لیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025 کروانا چاہتے ہیں وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر کیے گئے ہیں، قبروں...
ریاض احمدچودھری ایک طرف بھارت کے 85کروڑ لوگ امدادی راشن پر گزارہ کرنے پر مجبورہیں اوردوسری طرف مودی حکومت نے جارحانہ فوجی طرز عمل کو ترجیح د یتے ہوئے 1,981.9کروڑ روپے کے 13ہنگامی دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ خریداری میں کئی جدید اور اہم آلات شامل ہے جن میںانٹیگریٹڈ ڈرون ڈیٹیکشن اینڈ انٹرڈکشن سسٹم، ہلکے وزن کے ریڈارز، انتہائی مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام اور ریموٹ سے چلنے والے جہاز شامل ہیں۔ بھارتی فوج کو ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ سسٹمز، مختلف قسم کے ڈرونز، کوئیک ری ایکشن فائٹنگ وہیکلز، رائفلز کے لیے نائٹ سائٹس، بلٹ پروف جیکٹس اور بیلسٹک ہیلمٹس سمیت جدید جنگی سازوسامان سے بھی لیس کیا جائے گا۔ان معاہدوں کو فاسٹ ٹریک طریقہ کار کے...
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پلاٹ نمبر M16 اورZ50 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع انہدامی کارروائیوں سے محفو ظ رکھنے کا پیکیج بھی متعارف ، خطیر رقم اینٹھ لی گئی ، حکام کی خاموشی برقرار کھوڑو سسٹم میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود مشکوک کراچی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تھم نہ سکابلڈنگ افسران کرپشن میں آزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور، بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو سسٹم کے لئے نفع بخش خطیر رقم اینٹھ لی پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پلاٹ نمبر M16 اور Z50 رہائشی علاقے میں کمرشل تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے اضافی وصولیاں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کی ناقص کارکردگی سے...

گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری احکامات سب نیوز پر
گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات کر دیا گیا۔انہیں ڈی جی انوائر منٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ایچ آر ڈی ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفیبکشن جاری کر دیا۔سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈی جی انوائرمنٹ ونگ اور ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ ملیحہ جمیل کی چھٹیوں پر روانگی کے باعث گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات...
کانگریس نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے وقار کا سودا کیوں کیا، اگر ٹرمپ کا دعویٰ درست ہے تو یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے کہ ایک خودمختار ملک کی خارجہ پالیسی کو بیرونی دباؤ کے سامنے جھکانا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا تھا اور وہ بھی صرف تجارتی دھمکی دے کر۔ جے رام رمیش نے اپنے ایکس ہینڈل پر نیوز ایجنسی "اے این آئی" کی ایک ویڈیو ری پوسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورنیہ: بھارتی ریاست بہار کے علاقے پورنیہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع میں 5 افراد کو چڑیل بتاکر زندہ جلا دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور2 مرد شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے ایک تانترک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ واقعہ پورنیہ کے مفصل تھانہ کے ٹیٹگاما گاو ¿ں میں پیش آیا،کہا جا رہا ہے کہ چڑیل ہونے کے الزام میں پہلے 5 افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا،اس کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی، اس آگ میں پانچوں افراد کی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ...
بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیواکی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوانے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصا ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ محترمہ ایرینا گانچیوا نے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت میں...
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی کو کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا، جس پر جنید صفدر نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی اور پولیس اہلکاروں کے رویے کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا: "پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے۔" سوشل میڈیا پر ان کا یہ...
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس ادارے کے اہلکاروں،ایف آئی اے اور ایلیٹ فورس کا سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو تحسین اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ، متعدد ملکی و غیر ملکی ورکرز گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع ایف آئی اےکے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے غیرقانونی ایکسچینج اور 18 کمپیوٹر بھی قبضہ میں لے لئے۔ پکڑے جانے والے سسٹم کے ذریعے مختلف ایپس بناکر اربوں کا فراڈ کیا گیا۔ مزید :
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کےلیے مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ 740 عمارت مخدوش ہیں، 51 انتہائی خطرناک ہیں، جن میں سے 11 خالی کرالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عارضی شیلٹرز دیے تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا یہ موقع چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ملا۔ تقریب کے بعد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی شامل ہو گئے۔ ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا، اور تینوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ خیبر پختونخوا میں بڑی ڈویلپمنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد علیحدہ ملاقات انتہائی اہم ہے pic.twitter.com/pCiy3jAQl2 — Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 8, 2025...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2024 میں جاری کردہ اعلامیہ معطل کر دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔2 صفحات پر مشتمل جاری فیصلے میں عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیت سے متعلق دونوں اعلامیے کالعدم قرار دے دیے۔فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن دس دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص...
لندن: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ کردیا۔ سابق بھارتی کپتان نے پیر کو ومبلڈن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورکے درمیان ہونے والا مینز راؤنڈ آف 16 کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ کا ماحول اور ہر پوائنٹ پر پڑنے والا دباؤ بعض اوقات بڑے کرکٹ میچز سے بھی زیادہ شدید محسوس ہوتا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز میں دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ اتنا خوفناک محسوس نہیں ہوتا۔ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو شور، نعرے یا تنقید براہ راست سنائی نہیں دیتی۔ اصل دباؤ صرف فیلڈنگ کے...
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تیاری، رفح کے ملبے پر کیمپ قائم کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز مقبوضہ بیت المقدس(سب نیوز)اسرائیل کے وزیر دفاع نے غزہ کے تمام فلسطینیوں کو جبری بے دخل کر کے رفح کے ملبے پر قائم کیمپ میں زبردستی منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو رفح شہر کے ملبے پر ایک کیمپ قائم کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے اس کیمپ کو انسانی ہمدردی کا شہر کہا ہے۔ کاٹز نے اسرائیلی صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ فلسطینیوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے پہلے سیکیورٹی سکریننگ سے...
گورنرہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی ملاقات بھی ہوئی۔ بعدازاں اس ملاقات میں وفاقی وزیرامیرمقام بھی شامل ہوگئے اور ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول رہا اور تینوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تینوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے والے وزیراعلیٰ اور گورنر نے ایک دوسرے کی خیریت بھی معلوم کی اور امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ماشاءاللہ بولا تینوں ہنس پڑے۔ امیر مقام کا کہنا تھاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہورہی۔ اس پر...
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2024 میں جاری کردہ اعلامیہ معطل کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ 2 صفحات پر مشتمل جاری فیصلے میں عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیت سے متعلق دونوں اعلامیے کالعدم قرار دے دیے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن دس دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔ پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے۔...
سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنشن اصلاحات، ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ڈی ایچ اے کو صرف 4 تا 5 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے جب کہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے۔ 36 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے سے ڈی ایچ اے کو 10 ایم جی ڈی پانی ڈملوٹی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری بغدادی میں 60 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن مکمل، مخدوش عمارتوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ کی جانب سے کمیٹی بنانا خوش آئند اقدام ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام میں بہتری نہیں آئے گی۔ کامران ٹیسوری نے کہاکہ لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دیا جائے گا۔ انہوں...
ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر امیر مقام کا ہوٹل تجاوزات میں نہیں آتا۔ سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مینگورہ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن قانونی تھا ریونیو ریکارڈ کے مطابق یہ زمینیں شاملاتی ملکیتی تھیں، دریا کے حدود میں آنے والے تجاوزات کو ہٹادیا گیا ملکیتی اراضیات اور این او سی والی عمارتوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیاحوں کو خوش آمد کہتے ہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے، مینگورہ سے کالام تک بلاامتیاز آپریشن کرنے جارہے ہیں لوگوں نے این او سی لیکر بعد میں تجاوزات بنائے، کالام میں 87 ہوٹلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کو یہ پیش کش کی گئی کہ فارم 45 میں آپ ہارے ہوئے ہیں لیکن ہم فارم 47 میں آپ کو جتوا دیتے ہیں لیکن دونوں نے انکار کر دیا۔۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بات سینئر صحافی انصار عباسی کے کالم کے حوالے سے کہی جو کچھ دن پہلے شائع ہوا تھا۔سما ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے پیش کش کے جواب میں کہا کہ اگر لوگوں کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ نہیں ہے تو ہم یہ پیش کش قبول نہیں...
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ چوہدری جاوید اقبال نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور کے عوام کے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری جاوید اقبال کو بتایا کہ میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے میں خود ذاتی طور پر دلچسپی لوں گا اور میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین کوئٹہ بورڈ محمد اسحاق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پوزیشن ہولڈرز میں آفتاب عالم نے 1051 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ محمد حاشر نے 1043 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔کوئٹہ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد طفیل اور ثاقب علی کے حصے میں آئی، جنہوں نے 1038 نمبر حاصل کیے۔چیئرمین بورڈ کے مطابق اس سال...

سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
ہونڈا اٹلس نے بجٹ 26-2025 کے بعد نیو انرجی وہیکل لیوی کا نفاذ کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ فنانس ایکٹ 2025-26 کے تحت نافذ ہونے والی نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی کے بعد ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کی گئی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ہونڈا موٹر سائیکلیں مہنگی ہوگئیں، کس ماڈل کی قیمت اب کیا ہے؟ اس لیوی کا مقصد الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا اور روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کو مہنگا بنا کر صارفین کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنا ہے۔ مکمل...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے کیوں کہ عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، عمران خان کے بیٹوں کی برداشت ختم ہو چکی ہے اب وہ مزید نہیں سن سکتے، پہلے وہ امریکہ جا رہے ہیں وہاں اس رجیم کو ایکسپوز کریں گے، عمران خان کو یہ بھی بتا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اتھارٹی اور ایف آئی اے کی درخواست پر پاکستان مخالف پروپیگینڈا کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم اتھارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر 24 جولائی2025 کو حکم نامی جاری کیا جو منگل کو متاثرہ اکاﺅنٹس کے مالکان کو یوٹیوب کی جانب سے موصول ہوا عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج راولپنڈی میں بننے والے نئے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بن چکی ہیں، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔ مگر سوشل میڈیا پر اس فلائی اوور سے زیادہ وہاں نصب ہونے والی گھڑی توجہ کا مرکز بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین اس فلائی اوور کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گھڑی کے بارے میں سوال کر رہے ہیں کہ آخر یہ گھڑی یہاں کیوں نصب کی گئی ہے؟ ذیشان رشید نے لکھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ آخر یہ جی پی او چوک میں گھڑی کیوں...
شادی کے 2 دن بعد ہی بیوی پر انتہائی سفاکانہ تشدد کرنے والے شخص کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 روز پرانی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو 2 روز پرانی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم اشوک کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، بیوی کی گردن اور چھاتی کو زخمی کردیا۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، ملزم...
کراچی: کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کے الیکٹرک بورڈ کے 7 جولائی کے اجلاس میں کیا گیا، مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی 30 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق مونس علوی کو سال 2018ء میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، مونس علوی نے سال 2008ء میں کے الیکٹرک میں ملازمت اختیار کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان...
بیجنگ : برازیل میں 17 ویں برکس سمٹ کا ریو ڈی جنیرو اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق یہ اعلامیہ برکس میکانزم کی توسیع کے بعد پہلا اسٹریٹجک بیان ہے، اور یہ گلوبل ساؤتھ کے زیادہ جامع اور پائیدار بین الاقوامی گورننس کو فعال طور پر فروغ دینے کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ “گلوبل ساؤتھ تعاون کی مضبوطی اور زیادہ جامع اور پائیدار عالمی گورننس کا فروغ” کے موضوع کے ساتھ ، سربراہ اجلاس نے سیاست و سلامتی ، معیشت و مالیات ،اور ثقافتی و عوامی تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں برکس تعاون کے لئے ایک سہ جہتی فریم ورک تشکیل دیا۔ سربراہ اجلاس میں عالمی صحت، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی،...
بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں شرکت کی اور کثیرالجہتی، مصنوعی ذہانت، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی اور عالمی صحت عامہ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ ہمیں ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے پرعزم ہونا چاہئے۔ یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی واضح مخالفت کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ تجارت و سرمایہ کاری کی لچک اور کھلے پن کو فروغ دیا جائے اور صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقراررکھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے برکس اسپیشل اکنامک زون چائنا کوآپریشن سینٹر قائم کیا...
ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ منگل کے روز ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 6 رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا، عدالت میں پیشی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود ماہرنگ بلوچ کی رہائی کیوں نہ ہوسکی؟ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ جنہیں عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ رہنماؤں پر...
ترکیہ کے دفاعی صنعت کے سیکریٹری پروفیسر ہالوک گورگن نے منگل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آرمی ہیڈ کوارٹر میں بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے پر فیصلہ 10 جولائی کو متوقع ملاقات کے دوران فریقین نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ہالوک گورگن نے بنگلہ دیش کی دفاعی صنعت کی ترقی میں تعاون اور حمایت بڑھانے کے لیے ترکیہ کے عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر جدید فوجی سازوسامان کی تیاری اور دفاعی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد سے ایک اہم اور فکرانگیز خبر سامنے آئی ہے، جہاں سندھ حکومت نے سرکاری سطح پر ٹرک ڈرائیوروں کی بینائی کے معائنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اس طبی اقدام کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کرنا اور ٹریفک کا نظام محفوظ بنانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اب تک ہزاروں ڈرائیوروں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا جا چکا ہے، اور نتائج نہایت تشویشناک ہیں۔اے آر وائی نیوز کے نمائندے اشوک شرما کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں تقریباً 40 فیصد ٹرک ڈرائیور نظر کی کمزوری کا شکار پائے گئے ہیں، جو سڑک پر گاڑی چلانے کے لیے واضح طور پر ایک بڑا خطرہ ہے۔ ان ڈرائیوروں کی اکثریت کو اپنی بینائی کے مسائل کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سٹی 42: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صدر زرداری کیخلاف قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں،قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے،کسی وزیراعلیٰ کو عدم اعتماد کے ذریعےہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں ہوتا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا، مگر سیاسی مبصرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ جماعت ریپبلکن پارٹی کے لیے آئندہ انتخابات میں ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے 'امریکا پارٹی' کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اگرچہ وہ پالیسیوں کے حوالے سے زیادہ تفصیل نہیں دے رہے، مگر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسک آئندہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی چند نشستوں کو ہدف بنائیں گے۔ سیاسی تجزیہ کار میٹ شو میکر کے مطابق: "ایلون کی پارٹی ریپبلکنز کی کمزور اکثریت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے، خاص طور...
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے ہفتے میں 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ پنجابی ہارر فلم نے عالمی سطح پر اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے، 4 سے 6 جولائی کے دوران شمالی امریکا کے باکس آفس پر ٹاپ 12 فلموں میں 11واں مقام حاصل کر لیا۔ سینیمینیا ورلڈ کے مطابق، فلم نے اپنے دوسرے ہفتے میں 751,660 ڈالر کمائے، جس کے بعد شمالی امریکہ میں اس کی مجموعی کمائی 2.76 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ’سردار جی 3‘ نے ’جیوراسک ورلڈ ری برتھ‘, ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘ اور ’مشن امپوسیبل:...
’جیو نیوز‘ گریب جسٹس سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیاگورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تقریب میں شرکت کی۔اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
فائل فوٹو پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023ء پر غور کیا گیا۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کروانے کے بجائے خرچ کی، پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگی کی۔سیکریٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ پہلے تین چار ماہ میں مشکلات آئیں اب نظام ٹھیک ہوچکا ہے۔آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ...
---فائل فوٹو دریائے سوات میں 2010ء میں آنے والے خطرناک سیلاب کے بعد خریدا گیا اَرلی فلَڈ وارننگ سسٹم 15 سال بعد بھی تاحال نصب نہیں کیا جا سکا۔خیبر پختونخوا حکومت نے 2010ء کے سُپر فلڈ کے بعد کروڑوں روپے کی مالیت سے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم خریدا تھا جسے تاحال نصب نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انسپیکشن ٹیم نے محکمۂ آبپاشی کو خط لکھتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔خط میں پوچھا گیا کہ ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے، دور دراز علاقوں میں ہنگامی رابطوں کے لیے 2013ء میں وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بھی خریدا گیا تھا، انسپکشن ٹیم کوسسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا...
راولپنڈی میں سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ڈیٹا فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق شہریوں کا خفیہ اور حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے ڈیٹا ڈیلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سہولت کاروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جلد ہی اس گروہ میں شامل مزید افراد کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کےمتاثرین گورنر ہاؤس آکر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، سندھ حکومت متاثرین کو 6 ماہ کے مساوی کرائے کی رقم ادا کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری نے لیاری میں متاثرہ عمارت کے دورے کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بنائی ہوئی کمیٹی پر سیاست نہیں کریں گے، چہروں کے بجائے سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی دردناک ہے، لیاری میں اچانک عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا...
سٹی 42: پراونشل مینجمنٹ سروس امتحان 2023 میں امیدواروں کے سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کےشیڈول کا اعلان کردیا گیا امیدواروں کی سائیکلوجیکل اسیسمنٹ 9 جولائی سے 29اگست تک جاری رہے گی،امیدواروں کی نفسیاتی جانچ کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز لئے جائیں گے،تحریری نفسیاتی ٹیسٹ کا آغاز 9 جولائی 2025 کو لاہور میں ہوگالاہور، سرگودھا اور فیصل آباد کے 233 امیدوار شریک ہوں گے،لاہور کے 60 امیدواروں کی نفسیاتی جانچ ،انٹرویو 12 تا 14 جولائی کو ہو گا،لاہور کے مزید 40 امیدواروں کی جانچ 17 اور 18 جولائی کو ہوگیملتان اور ڈیرہ غازی خان کے 20 امیدواروں کی جانچ 11 اگست کو ہوگی،ڈیرہ غازی خان کے مزید 22 امیدوار 12 اگست کو شرکت کریں گے،بہاولپور کے 20 امیدوار 15 اگست کو نفسیاتی جانچ کے...
بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کپتان شبمن گل کے ایک عمل نے بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایڈیڈاس کے ساتھ ان کے کروڑوں روپے کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب بھارتی ٹیم 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر تھی اور اسے 607 رنز کی سبقت حاصل تھی، تو شبمن گل نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اسی دوران شائقین نے یہ نوٹ کیا کہ وہ ایڈیڈاس کی بجائے نائیکی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے، حالانکہ ایڈیڈاس بھارتی ٹیم کا آفیشل کِٹ اسپانسر ہے اور یہ معاہدہ 2028 تک جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق،...
لاہورپولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندےکے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہوچکے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور ہیریٹج ٹوارزم کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ کے تحت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔ صوبے کے مختلف عجائب گھروں کی اَپ گریڈیشن کے لیے 295 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ باہو ڈھیری ضلع صوابی کے لیے 45 ملین، پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے تاریخی عمارتوں کے تحفظ و بحالی کے منصوبے کے لیے 33.8 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ رانی گٹ ضلع بونیر پر 40 ملین، تخت بھائی آثار قدیمہ ضلع مردان پر 30 ملین، گلی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے...
مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان سمیت 27 معروف یوٹیوبرز کے چینلز بلاک کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، اوریا مقبول جان، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر خریداری کا رجحان اپنایا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 134,000 کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر انڈیکس 743.53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 134,113.67 کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.56 فیصد کا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اہم اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو موجودہ تیزی کا رجحان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں، القاعدہ ، ٹی ٹی پی اور بلوچ شدت پسند افغانستان سے بدستور سرگرم ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.(جاری ہے) پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی دراندازی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں قیادت کی نئی صف بندی مکمل ہو گئی ہے، جہاں 3 اہم ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری تقریبات میں سیاسی، عدالتی اور سفارتی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اُن سے حلف لیا۔ یہ تقریب ایک رسمی مگر باوقار ماحول میں انجام پائی جس میں ملک کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں، جن میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اور دیگر کئی نامور وکلا اور ججز...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )خواتین کے لیے قرض کا حصول اب آسان ہو گیا ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے درمیان پاکستان میں عورتوں کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے وی فنانس کوڈ پروگرام کے لیے معاہدہ طے پا گیا.(جاری ہے) خواتین کے لیے قرض کے مسئلے کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اشتراک سے ویمن انٹرپرینیورز فنانس کوڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات کا سامنا کیا، سخت مانیٹری پالیسی کے سبب پاکستان نے معاشی تنزلی پر قابو پا لیا ہے اور زرمبادلہ مستحکم...
ٹوئٹر کے شریک بانی اور اب بلاک نامی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نیا میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ بٹ چیٹ نامی یہ نئی ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ بلیوٹوتھ میشن نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔ یعنی انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی سرور منسلک نہیں جبکہ سائن ان ہونے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیک ڈورسی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اعلان کیا کہ اس ایپ کا بیٹا (beta) ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر لائیو کیا گیا ہے جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر دستیاب ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں اسے...
ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر...
اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں جسٹس محمد...
سٹی 42 : سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا آغاز کررہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔ کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے سندھ...
گورنر کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو، قونصل جنرل آف جاپان، قونصل جنرل متحدہ عرب امرات، قونصل جنرل سعودی عرب، قونصل جنرل اومان، قونصل جنرل بنگلہ دیش سمیت دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس بن گئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس محمد جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا، گورنر کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح...
7 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا جس پر اب جنید صفدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز جنید صفدر نتے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا۔ انہوں نے لکھا ‘پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے ‘۔ واضح رہے کہ ٹریفک وارڈن نے معمول کی چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا اور قوانین کی خلاف ورزی...
اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں جسٹس محمد جنید غفار نے بطور 26 ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار...
پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے بےشمار...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سندھ کے سینئر وزیر نے بتایا کہ سندھ بھر میں 740 خستہ حال عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 عمارتیں ’انتہائی خطرناک‘ حالت میں ہیں، ان میں سے 11 عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں، جب کہ باقیوں کو 48 گھنٹوں میں خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ مکینوں کی جانیں محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے شہر کی انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کے فیصلے کے بعد سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ ہر خستہ حال عمارت میں رہنے والے افراد کو متبادل رہائش فراہم کرے۔ کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاری میں گزشتہ...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی، تحریک چلانے کا شوق پورا کر لے۔ زرداری اور وزیراعظم شہباز کو ہٹانے کی بات بڑی افواہ، طارق فضلکراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان... ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے، کسی...
— فائل فوٹو بلوچستان بورڈ نے میٹرک کےسالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بورڈ اسحاق بلوچ نے بتایا کہ امتحان میں 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباء شریک ہوئے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ امتحان 1 لاکھ 870 امیدوار کامیاب قرار پائے۔چیئرمین بورڈ اسحاق بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ میٹرک کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 68.10 فیصد رہا۔
جسٹس سرفراز محمد ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ منگل کے روز ایوان صدر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ہوئی، جسٹس سرفراز محمد ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس محمد علی مظہر تقریب حلف برداری میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھیں، سینیئر وکلا کی...

وزیراعظم شہبازشریف نے شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے محترمہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا اور کہا ہے کہ ان کو یہ ذمہ داری سونپنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے لکھا کہ نانگا پربت کو ہ پیمائی کرنے کے حالیہ کارنامے پر محترمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ واقعی متاثر کن ہے۔ انہوں مزید لکھا کہ اس کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے، اور پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔ ایک بار پھر کراچی میں پاک ویلز کار میلہ ???????? Majestic mountain ⛰️ calling!I am...

پولیس کی تحویل میں ریکارڈ اعترافی بیان ناقابل قبول‘ سپریم کورٹ نے بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا ہے. جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری پچیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اس کا بیان مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ لیا جائے.(جاری...

غزہ میں جنگ روکنے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی‘ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں. صدر ٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بہت اچھی بات چیت جاری ہے‘ غزہ میں جنگ روکنے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے قیام کے لیے ان کی کوششیں جاری ہیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی رکاوٹ موجود ہے میرا خیال ہے کہ معاملات بہت اچھی طرح چل رہے ہیں .(جاری ہے) اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، عدالت نے اس حوالے سے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے جس میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کی نامزدگی کے لیے اسرائیلی سفارشات پر مبنی خط کی کاپی پیش کی‘اسرائیل سے قبل پاکستان نے نوبل کمیٹی کو امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے سفارشات بجھوائی تھیں جس کی تصدیق وائٹ ہاﺅس کی ترجمان نے کی ہے .(جاری ہے) صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دہرایا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ نیوکلیئر جنگ کو روکا‘ دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ،...

مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں‘ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں اہم ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ...
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے جلد ریلیز ہونے والے گانے "فوشیا سی” کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زین ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کی شاعری اور ٹیزر شیئر کیا ہے جس کو مداح اسے ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس کلپ میں زین ملک نے ایسے موضوعات پر سُر بکھیرے ہیں جو نسلی تعصب، بینڈ میں شمولیت اور ذاتی جدوجہد سے متعلق ہیں۔ گانے کے بولوں میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ بطور واحد ایشیائی رکن، انہیں "ون ڈائریکشن بینڈ” میں رہتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ...
علی ساہی: آئندہ مالی سال کے لیے پولیس افسران و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص، ضلعی افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے1کھرب 20ارب58کروڑ ،57لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق آئندہ مالی سال کے لئے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے رقم مختص کرلی گئی، سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کی مد میں 5ارب 12کروڑ 37لاکھ 60ہزار مختص کئے گئے، کانسٹیبلری افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 8ارب، 48کروڑ، 65لاکھ ،65ہزار ، ٹریننگ کالجز ،انسٹیٹیوٹس کے افسرا ن و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 3ارب، 16کروڑ ،31ہزار، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 5ارب 66کروڑ 68لاکھ ، 8ہزار روپے مختص کئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) پاکستان اور چین دونوں نے پیر کے روز اس بات سے انکار کیا کہ مئی کے اوائل میں جببھارت اور پاکستان کے درمیان مختصر جنگ ہوئی تو، چین نے بھارتی سرگرمیوں پر معلومات فراہم کر کے پاکستان کی مدد کی تھی۔ گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے نائب سربراہ جنرل راہول سنگھ نے کہا تھا کہ اس لڑائی کے دوران پاکستان "سامنے والا چہرہ" تھا، جبکہ چین نے اپنے ہمہ وقت اتحادی پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کی اور ترکی نے بھی اسلام آباد کو فوجی ہارڈویئر فراہم کر کے بھی ایک اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی فوجی جنرل کا کہنا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نوبل امن انعام کی نامزدگی سے قبل پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ کئی ممالک اور امریکی اراکین کانگریس نے بھی ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جن میں ٹیکساس کے سیلابی بحران، امیگریشن پالیسی، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کامیابیاں شامل ہیں کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ ٹیکساس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ جہاں فلسطینی عوام کے لیے قیامت خیز ثابت ہو رہی ہے، وہیں اب اسرائیلی معاشرے پر بھی اس کے گہرے نفسیاتی اور اخلاقی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی تازہ رپورٹوں کے مطابق غزہ میں تعیناتی سے بچنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خود کو جان بوجھ کر زخمی کرنے کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ انکشاف نہ صرف اسرائیلی افواج کی اندرونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اسرائیلی معاشرے میں جنگ کے خلاف ابھرتی بے چینی اور بے بسی کا مظہر بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق متعدد نوجوان فوجی جو غزہ کے محاذ پر خدمات انجام دے چکے ہیں، دوبارہ تعیناتی کے خوف، ذہنی دباؤ، اور...
پاکستان اس وقت شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے نبرد آزما ہے جبکہ موسمیاتی تغافل کی لاگت 2050 تک 1.2 کھرب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اس تناظر میں، برطانوی ہائی کمیشن نے ملک گیر موسمیاتی صحافت کی تربیتی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ صحافیوں کو موسمیاتی شعور اور عملی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ اس تربیت کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ صحافی موسمیاتی مسائل اور حل کو عوام کے سامنے لاکر مثبت تبدیلی کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ وہ ناظرین اور قارئین کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ان کی روزمرہ زندگی پر کس طرح اثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، ایجنٹ اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے اور کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔محسن نقوی نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کو پاکستان کے امیج کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوری اور واضح ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے اور بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ گہرے صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دے رہا ہے اس تعاون کا ایک اہم جزو گوانگ ڈونگ جوتا بنانے والی مشینری ایسوسی ایشن ایک چینی حکومت سے منسلک ادارہ اور پاکستان انڈسٹریل سلائی مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ ہے یہ معاہدہ جدید آلات اور پروڈکشن ٹیکنالوجیز متعارف کراتے ہوئے پاکستان کے جوتے، چمڑے اور گارمنٹس کی مشینری کی صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے پر مرکوز ہے یہ مہارت کی ترقی پر بھی زور دیتا ہے، پاکستانی کارکنوں کو جدید صنعتی تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لیے تیار کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، ایجنٹ اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے اور کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔محسن نقوی نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کو پاکستان کے امیج کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوری اور واضح ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے اور بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر...
سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی: یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لیے۔ آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حال ہی میں اپنی گولڈن ویزا پالیسی میں ایک انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس نے بھارت اور بنگلہ دیش سمیت پورے ساؤتھ ایشیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دبئی کی چمکدار زندگی، بلند و بالا عمارات اور ٹیکس فری آمدنی کا خواب اب صرف دولت مندوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ اب یہ خواب صرف 1 لاکھ متحدہ عرب اماراتی درہم یعنی 77 لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے (23 لاکھ بھارتی روپے) کی ادائیگی سے حقیقت بن سکتا ہے۔ کیا ہے نیا گولڈن ویزا پروگرام؟ پہلے، دبئی میں گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم 2 ملین متحدہ عرب اماراتی درہم یعنی تقریباً 15 کروڑ 48...
غزہ میں سیز فائز کے لیے دوحہ میں مذاکرات جاری اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا خبر رساں ادارے اے ایف پی نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے منگل آٹھ جولائی کے روز بتایا کہ دوحہ میں آج صبح بالواسطہ مذاکرات کے سلسلے میں چوتھی مرتبہ بات چیت ہو رہی ہے، جس میں کسی ممکنہ جنگ بندی معاہدے میں اس کے نفاذ کے طریقہ کار، اسرائیلی فوج کے انخلا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جیسے امور زیر بحث ہیں۔ اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق ان کے ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی و دیگر نے کہا کہ جیکب آباد یوم عاشور کے جلوس پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کے شرپسندوں کا حملہ نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ یزید کے شرپسند عناصر ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دربار یزید میں امام زین العابدین علیہ السلام کا خطبہ حق و صداقت کا روشن مینار ہے۔ آل محمد (علیہ السلام) کے ان خطبات نے یزیدی ایوان میں زلزلہ بپا کیا۔ جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام زین العابدین سید الساجدین علیہ الصلوۃ والسلام کا دربار یزید میں تاریخی...
تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائی میں ایک گھر سے 8 سال کے ایسے بچے کو ریسکیو کیا گیا جو مکمل تنہائی میں صرف 6 کتوں کے درمیان رہائش پذیر تھا اور بھونک کر بات چیت کرتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی این جی او اور حکام نے اسکول پرنسپل اور اہل علاقہ کے اطلاع دینے پر ایک خستہ حال گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 6 کتوں کے درمیان رہنے والے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا۔ تنہائی اور کتوں میں گھرا بچہ کون ہے؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی والدہ منشیات کی عادی ہے جو روزانہ بچے کو لکڑی سے بنے خستہ حال مکان میں کئی گھنٹوں کیلئے کتوں کے درمیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ خاندانوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے، ساتھ ہی سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو چھ ماہ کے مساوی کرایہ بھی ادا کرے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان گورنر ہاؤس آکر اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں جلد از جلد پلاٹ الاٹ کیے جا سکیں، متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے اور گورنر ہاؤس کے دروازے ان کے لیے 24 گھنٹے کھلے...