2025-09-18@02:12:40 GMT
تلاش کی گنتی: 221

«آگاہ کر دیا»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر  الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
    گلگت میں واقع انگریز دور کا قبرستان برطانوی راج کی ایک اہم یادگار ہے، جو آج بھی بہتر حالت میں محفوظ ہے۔ یہ تاریخی قبرستان اُن انگریز افسران، سپاہیوں، اور دیگر افراد کی آخری آرام گاہ ہے جو برٹش ایمپائر کے دوران اس خطے میں مختلف خدمات انجام دیتے ہوئے انتقال کرگئے اور پھر یہیں دفن ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار اس قبرستان میں موجود قبریں برطانوی دور کی یاد دلاتی ہیں۔ اس قبرستان کی دیکھ بھال برسوں سے ایک ہی خاندان کر رہا ہے۔ یہ قبرستان نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے، بلکہ اس علاقے کی برطانوی دور کی تاریخ سمجھنے کا بھی ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔...
    اسلام آباد: سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیواسمتھ ویڈیو لنک پرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزارعمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے.سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کردیاگیا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھارہا ہے،سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کردی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت...
    ریاض احمدچودھری اتر پردیش کے سنبھل ضلع کی شاہی جامع مسجد کی سروے کے نتیجے میں پرتشدد واقعات کے چند دنوں بعد اب اجمیر کی مقامی عدالت نے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کے سروے کے حکم دیا ہے، جس سے ایک اور تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔اوقاف کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن انعام الرحمان نے کہا کہ یہ نہ صرف نامناسب بلکہ غیرقانونی بھی ہے، ”کیونکہ بابری مسجد تنازعہ پر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ آئندہ ایسے معاملات اٹھائے نہیں جائیں گے۔ اس طرح کے اقدامات ملک کے لیے ہر طرح سے نقصان دہ ہیں۔” ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کی نوٹس جاری کرنے میں نچلی عدالتوں نے مسابقت شروع...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔(جاری ہے) انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ان کو واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔
    کراچی: پاکستان میں کیمبرج کے پرچے آؤٹ ہونے کی تحقیقات سے متعلق وزارت تعلیم کو آگاہ نہ کرنے کے باعث حکومت پاکستان کا متعلقہ ادارہ آئی بی سی سی اور کیمبرج انٹرنیشنل ایکزامینیشن آمنے سامنے آگئے ہیں۔ تحقیقات سے متعلق پیش رفت کو پوشیدہ رکھنے پر وفاقی وزارت تعلیم کے ادارے آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر عمار گیلانی نے کیمبرج انٹرنیشنل ایکزامینیشن (سی آئی ای) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کو انتہائی سخت خط لکھا ہے جس میں فوری طور پر تحقیقات کی پیش رفت پر اعتماد میں لینے اور ذمے داروں سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے مئی/جون 2024 میں اے لیول ریاضی کے پرچے کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں ’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما شیر افضل سے متعلق اپنی تحریر بھی لکھوا دی ہے۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت آج عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ شیر افضل مروت...
    بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔  اس حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔ عمران خان نے حکام کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے جبکہ انہوں نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔ شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تو انہیں وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ نے شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا، پھر کوئی اور بات کی۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کا انکار کیوں کیا؟بیرسٹر گوہر نے بتادیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ہونے والی ملاقات کا علم ہے، اور اب سپہ سالار نے خود شہباز شریف کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا...
    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات اور بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک مؤقف اپنایا اور بعد میں دوسرا، تاہم اس ملاقات میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف کے مطابق آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ہونے والی ملاقات کی تمام تفصیلات وزیراعظم کو فراہم کی ہیں اور انہیں اس بات کا مکمل علم ہے۔ خواجہ آصف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بیرسٹر گوہر...
     پاکستان تحریک انصاف کے تحریری مطالبات سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی تحریک انصاف کے مطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری ہے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کو ساری صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ٹی او آرز خود دیے، ٹی او آرز اس وقت تیار کیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سےن لیگ کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ن لیگ نےپی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورکمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کوتمام صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں،رانا ثناء اللہ نےپی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کو حکومت کیخلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔مطالبات تحریری مانگے گئے مگر پی ٹی آئی نے خود ہی ٹی او آرز بھی دے دئیے ،ن لیگ ٹی او آرز اس وقت دئیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو، ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ن...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی عملے نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، جو پہلے سے محفوظ ہے۔ اس سے قبل 3 بار 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ کی فعالیت کے امور کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ زیادہ شپمنٹس گوادر پورٹ منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے لیے قلیل اور درمیانی مدت کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں ممبر انفراسٹرکچر نے گوادر پورٹ کی فعالیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر بندرگاہ پاکستان کو بین البراعظمی گزرگاہ کے طور پر منفرد مقام دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ بندرگاہ چین کے شہر شین یانگ...
    ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو  رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3  درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
    اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کے مطابق سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ کئی موٹر ویز حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھل گئیں دوسری جانب موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹ روے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے...
    میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے بہت مودبانہ ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں،مو¿دبانہ میں نے اس لئے کہا وہ میرے مہربان ہیں،میں نے جب بھی کسی مظلوم کے لئے ان سے گزارش کی ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا ا±نہوں نے فوری ایکشن نہ لیا ہو،میں نے اپنے بیشمار کالموں میں ان کے ”سیاسی کردار“ پر بہت تنقید کی،ا±س پر وہ منہ بسور کر نہیں بیٹھ گئے،نہ اپنا رابطہ توڑا،ان کی اس اعلیٰ ظرفی پر مجھے ہمیشہ آصف زرداری یاد آ جاتے ہیں،پچھلی بار وہ جب صدر پاکستان تھے میں ان دنوں نوائے وقت میں لکھتا تھا،میرا ہر دوسرا کالم ان کی کچھ ناقص پالیسیوں اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہوتا تھا،اکثر ا±ن کا فون آجاتا،وہ بڑی محبت...
    دنیائے اسلام کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم...