وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف ) کی تیمارداری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔
مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔