2025-10-29@23:29:44 GMT
تلاش کی گنتی: 80736
«اعتماد نہیں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں قابض افواج کی تازہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی پامالی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ان حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ یہ کارروائیاں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے تسلسل نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اسرائیل کے حقیقی...
خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں سفر کے دوران کہا ہے کہ کچھ فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں، اور ہمارا خیال ہے کہ شاید اس میں حماس کی اعلیٰ قیادت براہِ راست ملوث نہ ہو، تاہم اگر حماس نے معاہدے پر عمل نہ کیا، تو وہ ختم کر دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ دفاعی کارروائیاں ہیں۔ جب کہ گزشتہ رات سے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ پر زمین، سمندر اور فضاء سے مسلسل حملے شروع کر رکھے ہیں، جن کے نتیجے میں اب تک 37 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد...
اپنے بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے، یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے۔ خواجہ اظہار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ تباہ کن بمباری شروع کردی، رفح میں مبینہ فائرنگ کو جواز بنا کر مختلف علاقوں پر حملوں میں 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے ایک بار پھر تباہ کن بمباری کا سلسلہ شروع کردیا، رفح میں فائرنگ کے مبینہ واقعے کو جواز بنا کر صیہونی فوج نے دیرالبلح، خان یونس، رفح اور نصیرات کیمپ سمیت مختلف علاقوں پر اندھا دھند فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت کم از کم 31 فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم...
پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان کے جنگجوؤں کو خبردار کرتا ہے کہ اپنے ذاتی فائدے کے لئے خطے میں بدامنی کیلئے جو کام وہ کر رہے ہیں، انہوں نے شاید پاکستانی عزم اور حوصلے کو غلط انداز میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان رجیم لڑنے کی کوشش کرے گی تو دنیا دیکھے گی کہ ان کی دھمکیاں صرف دکھاوا ہیں۔ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش...
پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ 2000ء سے برآمدات جی ڈی پی کے تناسب سے مسلسل کم ہوتی جارہی ہیں جو کہ 1990ء کی دہائی میں اوسطاً 16 فیصد سے گر کر 2024ء میں صرف تقریباً 10.4 فیصد رہ گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ملک کی معاشی نمو قرض اور ترسیلاتِ زر پر منحصر ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ بنک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کے تناسب سے کم ہو رہی ہیں اور یہ اپنی ممکنہ حد سے کافی نیچے ہیں، جس سے تقریباً 60 ارب امریکی ڈالر کی غیر استعمال شدہ برآمدی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔ بینک نے برآمدات کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر بلند محصولات،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل شام معاملہ مکمل ہو چکا ہے اور ثالثوں پر بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کابل کی نیت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل کی نیت میں فتور واضح ہے اور اب دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ وزیرِ دفاع نے خبردار کیا کہ افغان صورتحال تشویش ناک سمت میں جا رہی ہے اور طالبان ماضی کی طرف افغانستان کو دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کو ایک ریاست کے طور پر پوری طرح پیش کرنے کے قابل بھی نہیں اور ان کا رویہ ریاستی تشخص کے خلاف ہے؛ طالبان بنیادی طور پر ماردھاڑ کر کے مالی فائدے...
اسلام ٹائمز: یہ واقعات محض ذاتی کمزوری نہیں بلکہ ریاستی بحرانِ وجدان (crisis of conscience) کا اظہار ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اسرائیل کی اصل شکست میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ اپنے فوجیوں کے ذہن و دل میں رونما ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کی خودکشیوں میں اضافہ صرف ایک نفسیاتی بحران نہیں بلکہ سیاسی و اخلاقی زوال کی علامت بھی ہے۔ غزہ جنگ نے اسرائیل کے فوجی بیانیے یعنی طاقت کے ذریعے سلامتی کو باطل ثابت کر دیا ہے۔ اب نہ صرف دشمن بلکہ خود اسرائیلی سپاہی بھی اپنے ضمیر کے خلاف لڑنے کی اذیت برداشت نہیں کر پا رہے۔ خصوصی رپورٹ: کنیست کے مرکزِ اطلاعات و تحقیقات نے ایک باضابطہ رپورٹ میں انکشاف کیا...
ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،افغان طالبان صرف اپنے ناجائز اقتدار کو قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جنگی معیشت صرف تباہی اور خونریزی پر قائم ہے۔ خواجہ آصف کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا، افغان حکام کے زہریلے بیانات طالبان کی بدنیت سوچ کو ظاہر کرتے ہیں،پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے، افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، افغان طالبان اپنی کمزوری جانتے ہیں مگر جنگی...
ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کاکہنا ہے کہ ماسکو مستقبل میں یورپی اور نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملے سے گریز کے اپنے عزم کو سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مینسک میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی یوریشین سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ہمارا کبھی کوئی ارادہ نہیں رہا اور نہ اب ہے کہ کسی موجودہ نیٹو یا یورپی رکن ملک پر حملہ کریں، ہم اس موقف کو یوریشیا کے اس حصے کے لیے مستقبل کی سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لاوروف نے الزام لگایا کہ یورپی رہنما روس کے ساتھ اس موضوع...
مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین کے شہر کفر قد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہاکہ شہید ہونے والوں کی شناخت عبدالله جلمانہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر 27 سال، قیس البیتاوی ،جس کی عمر 21 سال اور احمد ناشراتی نوجوان 29 سال تھی ، صیہونی فوجیوں کی جارحانہ فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فوجی bolster کے ساتھ علاقے میں چھاپہ مارا، زرعی زمین کو گھیر لیا اور تین نوجوانوں پر فائرنگ کی ، اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے آگ لگی اور کچھ زیتون کے درخت...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ واقعے میں حماس یا کسی اور گروپ کی جانب سے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا گیا تھا، اور ایسی صورت میں اسرائیل کے ردعمل کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی تکنیکی طور پر برقرار ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی قسم کی جھڑپ یا محدود کارروائی نہیں ہو سکتی۔ ان کے بقول، موجودہ حالات میں کشیدگی برقرار ہے اور دونوں جانب سے چھوٹے پیمانے پر واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں واضح طور پر علم ہے کہ حماس یا...
صدی کا سب سے بڑا طوفان ’’ملیسا‘‘ جمیکا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پورے جزیرے میں تباہی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کیٹیگری 5 کے اس انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے جمیکا کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور درجنوں عمارتیں، بجلی کے پول اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ طوفان کے بعد اب اس کا رخ کیوبا کی جانب ہے، جہاں حکام نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے خطرات کے پیشِ نظر اپنے گھروں...
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا اور ہم اس رژیم کے جنگی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا جس کے دوران سفاک صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص بے گھر خاندانوں کی خیمہ بستیوں میں قتل عام اور وحشیانہ بمباری کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق محمد...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزمانا مہنگا پڑے گا، طالبان رجیم کو دوبارہ غاروں میں دھکیل سکتے ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حالات کے تحت ضرورت پیش آئی تو پاکستان کارروائی کر کے طالبان کو شکست دے کر دنیا کے سامنے مثال قائم کر سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ خیز نہ ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ طالبان اپنی داخلی کمزوری اور انتشار کو چھپانے کے لیے سیاسی اور بیانیاتی حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برادر...
ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کے لیے درخواست کر رہی تھی اور برادر ممالک ہی کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے...
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ 56 سال کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ، ’سزا کیا ہوگی‘ وائرل تصویر پر نصیبو لعل یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔ لیکن کئی سوشل میڈیا صارفین نے واضح کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا نومولود دراصل نصیبو لعل کا پوتا ہے۔...
بھارت نے آئی سی سی میٹنگز کو بھی متنازع بنانے کا پلان بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے متعصبانہ رویے سے پورے ایشیا کپ کو متنازع بنائے رکھا۔ بھارتی ٹیم نے ایونٹ کے آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بعد ازاں بھارتی ٹیم نے خط لکھ کر ٹرافی مانگی تو محسن نقوی نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ اپنے کپتان کو بھیجیں، ایک تقریب رکھتے ہیں، اس میں ٹرافی دے دیں گے مگر بی سی سی آئی اس پر راضی نہ ہوا۔ اب بی سی سی آئی یہ معاملہ 4 سے 7 نومبر تک دبئی میں شیڈول آئی...
اسلام آ باد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کے لیے درخواست کر رہی تھی اور برادر ممالک ہی کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکا دہی بتدریج موجود ہے۔ پاکستان یہ واضح کرتاہے کہ طالبان رجیم کو ختم...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا، افغان حکام کے زہریلے بیانات طالبان کی بدنیت سوچ کو ظاہر کرتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے، افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے تہران میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ کی ملاقات طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم، اسلام آباد پر آنکھ...
---فائل فوٹو ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی اور پختہ ہے، ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں۔اسلام آباد میں ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سفیر عرفان نذیر اوگلو نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ ترکیہ کے قومی دن کی تقریبات کی ہدایات دیں، ہم آج بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ دوستی مزید پختہ اور مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، ہمیں قائداعظم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت اور تجارت کے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیے کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ترکیے کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور عوام کو پرتپاک مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیے کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے، اپنے ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہےاور ترقی کے اس سفر میں ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں۔اِن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے ہوئے ہیں۔وزیرِاعظم نے...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، جلد آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے، اپوزیشن سمیت مشترکہ جرگہ بنا کر وفاق کے پاس اپنے حقوق کے لیے جانا چاہیے، پارلیمنٹ کا بھی ایک جرگہ بنانا چاہیے، جیسے ہم نے خیبر کا جرگہ منعقد کیا تھا، زورِ بازو پر ہر چیز حاصل نہیں ہوتی، بات چیت اور رابطے ضروری ہوتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ صوبائی کابینہ بن جائے گی، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، بڑوں کی مشاورت سے ملاقات تک ایک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے، وزیراعلیٰ صاحب نے اور کیا...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں مبتلا تھے جبکہ 15 افراد کی حالت نازک رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وبا کے باعث 6 افراد جاں بحق...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ضیا الحسن لنجار وزیر کی حیثیت سے تنخواہ کے حقدار ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ وزیر کی حیثیت سے وہ حکومت پاکستان کے ملازم نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صوبائی وزیر قانون کے ماتحت ہیں، یہ کیسے عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری گورنر کرتا ہے،...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کی ہے، ملزمہ کا بی ایل اے اور شاہ فہد سے کوئی تعلق نہیں۔ وکیل کے مطابق شریک ملزم کا کہنا ہے اس کو 24...
راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.706 کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن اور 216 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم نے منشیات آٹا گوندھنے والی مشین کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ تلاشی کے دوران جب سامان کی مشین کو کھولا گیا تو اندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت...
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کے بعض عہدیداروں کے بیانات کو ’مکارانہ اور منشتر سوچ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھائی چارے کے پیشِ نظر امن کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مذاکرات میں حصہ لیا، مگر اب واضح کر دیتا ہے کہ پاکستان چاہے تو اپنے تمام ہتھیاروں کا معمولی سا حصہ بھی استعمال کیے بغیر طالبان کو مکمل طور پر ختم کر دے اور انہیں غاروں میں واپس دھکیل دے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان نے ان بھائی ممالک کی درخواست پر، جو مسلسل طالبان حکومت سے گزارش کر رہے تھے، امن کے لیے بات چیت کی کوشش کی،...
( ویب ڈیسک ) پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں...
مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے لیے انسانی و ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور ان کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومبر میں غزہ کی جلد بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ یہ کانفرنس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد "علاقائی استحکام کے منصوبے” کے دوسرے مرحلے کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔ مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام...
طالبان رجیم کو چاہیےکہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں،پاکستان کے عزم اور صلاحیتوں کو آزمانا ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی، تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان واضح کرتاہے کہ اسے طالبان رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر، جہاں...
فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ سیاسی عمل پر کوئی اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کا کوئی معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی پر قائم نہیں کیا جا سکتا اور مجھے ان لوگوں پر بھی اعتماد نہیں جو اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی اراضی فرانسسکا البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کو اپنی زندگی کی بدترین توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ قانونی حیثیت رکھتا ہے نہ اخلاقی جواز۔ فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ...
علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ رہ جانے پر سخت بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی رویت میں انتشار اور دھوکہ دہی پایا جاتا ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو پاکستان اپنی قوت دکھانے سے گریز نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان بارہا برادر ممالک سے مذاکرات کی درخواست کرتے رہے اور پاکستان نے بھی امن کے نام پر مذاکرات کی پیشکش قبول کی، مگر مذاکرات کے دوران کابل سے موصولہ ہدایات اور بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات نے پیش رفت میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے امن کے لیے متعدد بار صبر اور...
امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار کاز سوئیر سوشل میڈیا پر اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے، جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنگاپور کے مارینا بے سینڈز ہوٹل کے انفینٹی پول میں بغیر اجازت داخل ہوتے دکھائی دیے۔ اس ویڈیو میں سوئیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پول میں چپکے سے داخل ہو کر ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور ناظرین نے اس حرکت کو خطرناک اور بعض حلقوں میں غیر قانونی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟ حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سوئیر نے اس تنازع پر معافی مانگی اور...
ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ تینوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ مصطفی کمال اتاترک کی قیادت نے ترقی و اصلاحات کی نئی راہیں کھولیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ...
لاہور:عمران خان کے خلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو ہونے والی سماعت میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔...
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوانِ صدر کا استعمال سیاسی غیر جانبداری کے اصولوں کے منافی ہے، فیصلہ پیپلز پارٹی ضرور کرے لیکن ریاستی علامتوں کا سیاسی استعمال درست نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعطم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 16 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر مہینے کی پنشن تاحال ادا نہیں کی جاسکی۔ پنشن کی عدم ادائیگی سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر حسین کے مطابق بارہا کمپنی سیکریٹری اور چیف فنانس افسر سے رابطہ کیا گیا لیکن جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ پنشن ادا نہ ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور کئی افراد کے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہے تاہم کمپنی کے سی ای او اسد رسول نے پنشن...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہویی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہورہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کروانے کیلئے درخواست...
فائل فوٹو پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی بھی اپنی قیادت، آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاؤس میں اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ای کامرس شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفد کی قیادت میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر رافیل فرانکل نے کی، جنہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے مواقع اور استعداد کو سراہتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مستقبل میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی ان معیشتوں میں شامل ہے جو ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد...
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ 55 برس کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ انہیں اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Posh Pulse Pakistan (@poshpulsepakistan) دوسری جانب وائرل تصاویر کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نصیبول لال ماں نہیں...
بالی ووڈ کے اسٹار عمران ہاشمی اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں اور شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی حالیہ نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی منفرد اداکاری سے ایک دفعہ پھر مداحوں کا دل جیت لیا جبکہ وائرل ہونے والے سین پر مداحوں کے بدلتے رویے بھی ردعمل دیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلیکس سیریز کے وائرل ہونے والے سین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شناخت کو تبدیل کرنے اور مداحوں میں مقبول رہنے کے بارے میں گفتگو کیا۔ عمران ہاشمی یامی گوتم کے ساتھ آنے والی فلم حق کے ٹریلر میں نظر آئے اور ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی اداکاری پر بات کی، جس...
16 ہزار دستاویزات، 2 سال کی تفتیش اور وسیع تباہی و ہلاکتوں سے متعق ہزاروں تصاویر کے جائزے کے بعد اب اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ "نسل کشی" ہے!! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کے رکن کرس سدوتی نے اعلان کیا ہے کہ اس کمیشن نے یہ ثابت کرنے کے لئے کافی شواہد حاصل کر لئے ہیں کہ اسرائیلی قابض افواج نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کرس سدوتی نے واضح کیا کہ غزہ میں نسل کشی...
16 ہزار دستاویزات، 2 سال کی تفتیش اور وسیع تباہی و ہلاکتوں سے متعق ہزاروں تصاویر کے جائزے کے بعد اب اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ "نسل کشی" ہے!! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کے رکن کرس سدوتی نے اعلان کیا ہے کہ اس کمیشن نے یہ ثابت کرنے کے لئے کافی شواہد حاصل کر لئے ہیں کہ اسرائیلی قابض افواج نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کرس سدوتی نے واضح کیا کہ غزہ میں نسل کشی...
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عسکری کمانڈر حافظ گل بہادر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ 17 اکتوبر 2025 کو افغانستان کے صوبہ خوست میں پاکستان ایئر فورس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی مہم میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر کے خاندان اور چند قریبی افراد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک کسی بھی آزاد ذریعے سے ان کی موت کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔ حافظ گل بہادر ان شدت پسند رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں جن پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے متعدد خونریز حملوں کی منصوبہ بندی...
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔ محمد رضوان 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل تھے، رضوان کے سوا تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جانب سے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بورڈ سے خود کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر کرنے کی وجوہات بھی پوچھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے اس پر کوئی لچک نہیں...
ریاض: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزراء نے پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ منعقد کی جانے والی مہمات پر بھی غور کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں...
کابل: اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسیف اور یونیسکو نے افغانستان میں تعلیمی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں اداروں کی مشترکہ رپورٹ “افغانستان کی تعلیمی صورتحال 2025” کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں تعلیم کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے سادہ متن بھی پڑھنے کے قابل نہیں رہے۔ ملک بھر میں 2.13 ملین بچے تعلیم سے مکمل طور پر محروم ہیں، جبکہ اسکول جانے والے بچوں میں سے بھی بیشتر بنیادی تعلیمی مہارت حاصل نہیں کر پاتے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم پر چار سالہ پابندی نے تقریباً 2.2...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے دوران صدر ایردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکیہ کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے۔ ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر، میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کرنے میں پاکستانی عوام کے ساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کے کارناموں پر بہت فخر ہے اور ترقی کے اس سفر میں ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں، پاکستان اور ترکیہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف زیادہ چلنا ہی نہیں بلکہ آپ کیسے چلتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔ یعنی 10 ہزار قدم پورے کرنے سے زیادہ، چلنے کی رفتار اور تسلسل آپ کی صحت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘ میں شائع ہوئی، جس کے مطابق 15 منٹ یا اس سے زائد بلا رُکے چلنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟ مسلسل چلنے کے حیران کن نتائج تحقیق کے مطابق جن افراد نے کم از کم 15...
ضلع اسلام آباد 32,298 بے روزگاروں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پلوامہ میں671 28، کٹھوعہ میں 26798، سرینگر میں 23826 اور کولگام میں 21446 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025ء تک 3.61 لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان رجسٹرڈ تھے جس سے علاقے میں بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے بحران کی عکاسی ہوتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں 2.08 لاکھ بے روزگار رجسٹرڈ ہیں جبکہ جموں خطے میں 1.52 لاکھ رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع اسلام آباد 32,298 بے روزگاروں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پلوامہ میں671 28، کٹھوعہ میں 26798، سرینگر میں 23826 اور کولگام میں...
سٹی42: پنجاب حکومت نے گن کلچر ختم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس میں قتل و غارت کے واقعات کی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ 4 سال کے قتل کی وارداتوں کا جائزہ لیا گیا اور قتل کے محرکات و وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سال میں 39 فیصد قتل زمین کے تنازع پر ہوئے، 23 فیصد قتل گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے ہوئے، دیرینہ دشمنی پر ہونے والے قتل کی شرح 6 فیصد رہی، 11 فیصد قتل نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہوئے اور غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کی شرح 21 فیصد رہی۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ...
برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں پناہ گزینوں کو ہوٹلوں میں رکھنے کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کا یہ عزم ایک تازہ رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نظام کو “انتہائی بدنظمی اور ناقص انتظام” کا شکار قرار دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ، جسے صحافی ڈایان ٹیلر نے اجاگر کیا، اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے ہوٹلوں کے استعمال نے نہ صرف بھاری مالی بوجھ پیدا کیا بلکہ مقامی برادریوں اور پناہ گزینوں دونوں کے لیے مشکلات اور مسائل کو جنم دیا۔ رپورٹ میں محکمہ داخلہ (Home Office) کے طریقہ کار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا...
غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے ایک نئے دور کے آغاز پر انتہاء پسند امریکی صدر نے نہ صرف قابض اسرائیلی رژیم کی مذمت نہیں کی بلکہ فلسطینی مزاحمت ہی کو مزید دھمکیاں دی ہیں اسلام ٹائمز۔ "اسرائیلیوں نے (حماس کا) جواب دیا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو انہیں جواب دینے کا حق ہے.." یہ الفاظ غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے دوبارہ آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ ردعمل ہیں۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق، امریکی صدر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو "کسی بھی طرح سے" خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا.. حتی باوجود اس کے کہ غزہ کی پوری پٹی میں مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے نئے...
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔ درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے...
برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے معاشی استحکام، ریگولیٹری صلاحیت اور عالمی معیار کی مہارت کے ساتھ خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ ریچل ریوز ان دنوں برطانیہ کی جانب سے ایک بڑے کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جو گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی برطانوی چانسلر کا خلیج کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا یہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ برطانوی کاروباروں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔ چانسلر ریوز ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) جسے...
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شروع کردی۔ رفح میں فائرنگ کے مبینہ واقعہ کا بہانہ بناکر صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی۔ جس سے 11 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کی شدید حملوں کی ہدایت پروحشیانہ کارروائی شروع کی ۔ دیرالبلاح، خان یونس، رفح اور نصیرات کیمپ میں جنگی طیاروں نے بم برسائے۔ الشفا اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے یلولائن سے آگے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنا شروع...
بھارتی پروپیگنڈا مشینری فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم، پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقاب
اسلام آباد: بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکاؤنٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے...
نارتھ یارکشائر کے علاقے نِیڈرڈیل (Nidderdale) میں رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی نہ پئیں، حتیٰ کہ اُبالنے کے بعد بھی نہیں، کیونکہ پانی کے نمونوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔ یارکشائر واٹر کمپنی کے ترجمان کے مطابق، ہیروگیٹ کے قریب 34 مکانات میں پانی میں غیر معمولی کیمیائی و طبعی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ڈارلے، مینوتھ ہل، برسٹوتھ، ہائی برسٹوتھ، فاریسٹ مور، فیلزکلف اور لافٹ ہاؤس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، مزید 43 گھروں کے لیے اب بھی اُبال کر پینے کی ہدایت برقرار ہے، تاہم مذکورہ 34 گھروں کے مکینوں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی...
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بابر اعظم صرف 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، انہیں کوربن بوش نے صفر پر پویلین لوٹایا۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں عمر اکمل 10 بار صفر پر آؤٹ ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رات کے وقت زیادہ تیز روشنی میں رہنا صرف نیند کی خرابی کا باعث نہیں بنتا بلکہ ادھیڑ عمر افراد کے لیے سنگین دل اور دماغی امراض کے خطرات میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔حالیہ طبی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ رات میں مصنوعی روشنی کے زیرِ اثر رہتے ہیں، ان میں فالج اور ہارٹ فیلیئر جیسے خطرناک امراض لاحق ہونے کے امکانات نمایاں طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نیند کے دوران جسم کی بحالی اور اعضا کی کارکردگی کا توازن روشنی کے اثر سے متاثر ہوتا ہے۔ زیادہ روشنی دماغ کے سرکیڈین ردم (Circadian Rhythm) کو بگاڑ دیتی ہے، جو جسم کے قدرتی سونے جاگنے کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔اس خلل...
دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو ہونیوالی سماعت میں عمران خان کی جانب سے آج بھی کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، خاص طور پر KSE-100 انڈیکس، حالیہ مہینوں میں غیر معمولی تیزی اور ریکارڈ توڑ بلندیوں کو چھو چکا ہے لیکن بلندیوں کے اس سفر کے بعد اب لگتا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ایک مقام پر آکر رک گئی ہے یا منفی زون میں داخل ہو چکی ہے۔ حالیہ تیزی کی وجوہات میں سب سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اس اعتماد کی بحالی نے مارکیٹ میں مثبت اثر ڈالا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا تجزیہ کار سلمان نقوی کا کہنا ہے...
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی، جنوبی کوریا ہمارے بہت سے ہتھیار خرید رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا ترقی کرتا ہے، تو ہمارے اتحادی ترقی کرتے ہیں اور انڈوپیسیفک ترقی کرتا ہے،...
پاکستانی اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں اوس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کی۔ راولپنڈی میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی۔ صائم کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹرز جنوبی افریقہ کی بولنگ کا اچھا مقابلہ نہیں کرسکے، بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی، مگر کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے آل آؤٹ پر نہیں بلکہ مجموعی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے، گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔ صائم ایوب نے کہا کہ گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔
بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) بھارت کی منظم پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم اور جھوٹے دعوؤں میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام پھیلانے اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے زہریلے بیانیے کو فروغ دینے میں سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کے تحت پاک فوج کے خلاف جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے ٹی ٹی پی کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے...
اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔ سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی، قومی دولت کی لوٹ...
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ایک ملین سے زائد صارفین نے خودکشی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کا انکشاف کمپنی کے ڈیٹا سے ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے پیر کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 0.15 فیصد صارفین کی گفتگو میں ‘ممکنہ خودکشی کے منصوبے یا ارادے’ کے واضح اشارے پائے گئے۔ کمپنی کے مطابق چونکہ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے، اس لیے یہ شرح تقریباً 12 لاکھ افراد کے برابر بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین...
پنجاب میں سموگ وبال جان بن گئی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب میں سموگ وبال جان بن گئی، لاہور فضائی آلودگی میں آج بھی دنیا میں سر فہرست ہے۔ لاہور میں مجموعی اے کیو آئی 462 کو چھو گیا، صوبائی دارالحکومت کے علاقے ساندہ روڈ 941، کینٹ 690، اقبال ٹاؤن 639 اور برکی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 616 تک جا پہنچا۔ ملتان کی فضا بھی انتہائی آلودہ ہوگئی، مجموعی اے کیو آئی 507 تک پہنچ گیا، فیصل آباد712 ، گوجرانوالہ 287، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 219 ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے...
شدید مالی مشکلات سے دوچار خیبر پختونخوا کی تاریخی سرکاری جامعہ، پشاور یونیورسٹی نے 4 سالہ بیچلرز ڈگری (بی ایس) کے 9 پروگرامز کو بند کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ان مضامین میں نئے داخلوں کی شرح انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق اس سال 9 بی ایس پروگرامز میں نئے داخلے نہیں دیے گئے، تاہم پہلے سے جاری سمسٹر بدستور چلتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور یونیورسٹی میں 43 دن بعد تعلیمی سلسلہ بحال انتظامیہ کے مطابق جن شعبوں میں داخلے بند کیے گئے ہیں، ان میں ڈویلپمنٹ اسٹڈیز، جغرافیہ، جیولوجی، تاریخ، سماجی انتھروپولوجی، شماریات، لاجسٹکس...
ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے نیشنل پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے نیشنل پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے پر جوہری جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے...
نوجوان بھارتی اداکار سچن چندواڑے نے اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کر لی۔ رپورٹس کے مطابق، 25 سالہ سچن کی موت ضلع جلگاؤں کی تحصیل پارولا کے اُندِرکھیدے گاؤں میں پیش آئی، جہاں انہیں اپنے گھر کی بالائی منزل پر پھانسی پر لٹکا پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر جانبر نہ ہو سکے اور 24 اکتوبر کی رات 1:30 بجے انتقال کر گئے۔ سچن چندواڑے نے ’جامتارا سیزن 2‘ میں معاون کردار ادا کیا تھا، جو 23 ستمبر 2022 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ پونے کے آئی ٹی پارک میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے، اور اپنے کیریئر میں دو مختلف...
گزشتہ تین ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کو کیا کیا تحائف ملے ؟ وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے جولائی تاستمبر 2025کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تحائف ملے۔ وزیر اعظم تعداد کے اعتبار سے تحائف وصول کرنے والوں میں سر فہرست ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر بجلی اویس لغاری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سیکرٹری سینیٹ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو تحائف ملے۔وزیر مملکت...
ویب ڈیسک : صارفین ہوجائیں تیار اور سردی سے قبل اپنی جیبیں گرم کر لیں کہ گیس ممکنہ طور پر مہنگی ہونے والی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کیلیے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ اوگرا ان درخواستوں کی 7 اور 11 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط مقررہ قیمت 1955...
راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پابندی کے باوجود افغان باشندوں کو مکان و رہائش کرایے پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں افغان باشندوں کو مکان کرایے پر دینے پر 3 الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ ،تھانہ جاتلی اور تھانہ واہ کینٹ میں فارمر ایکٹ اور پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ایکٹ 2015 کی شق 11 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ مورگاہ کے...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام پھیلانے اور دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ دینے میں سرگرم ہیں۔ ان اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف جھوٹ پھیلانے کی مذموم مہم کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے میڈیا وِنگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تاہم حقائق اس کے برعکس ہیں—ایسا کوئی واقعہ نہ پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، یہ من گھڑت دعویٰ فتنہ الخوارج کے حق میں...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد :(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے دورِ حکومت میں علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کیخلاف صوبے میں درج تقریباً تمام مقدمات نمٹا دیے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ کے مطابق، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 9 مئی 2023ء کے احتجاج کے سلسلے میں 319 کیسز درج کیے گئے تھے، ان میں سے 268 کیسز پولیس اور استغاثہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔ سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی قومی دولت کی لوٹ مار میں ملوث با اثر شخصیات کی نشاندہی ،ادارہ جاتی کرپشن روکنے،...
پاکستان کا استنبول مذاکرات میں افغان طالبان کے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تحفظات کا اظہار، دہشتگردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کا اعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا واحد ایجنڈا سرحد پار دہشتگردی روکنا تھا، تاہم افغان فریق کی غیر ذمہ دارانہ رویے اور کابل سے موصولہ ہدایات کی وجہ سے کوئی قابلِ عمل نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں ہونے والی بات چیت میں افغان طالبان وفد متعدد موقعوں پر پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرتا دکھائی دیا، اور میزبان ممالک—قطر اور ترکیہ—نے مخلصانہ ثالثی کی کوششیں کیں، مگر بعد ازاں کابل سے آنے والی ہدایات کے باعث وفد کا موقف تبدیل ہوتا رہا۔ پاکستانی طرف نے مذاکرات میں واضح...
سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی کم قیمت میں خریداری سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع پاورڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے بجلی کے نرخوں پر اجلاس ہوا تھاتاہم اس اجلاس میں ان صارفین سے بجلی کم نرخوں میں خریدنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پاورڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق جون2025 میں ای سی سی نے سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کے نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے تاہم اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔
خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کے فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے حال ہی میں آئمہ مساجد کے لیے وظیفے کا اعلان کیا، جو پروگرام خیبر پختونخوا حکومت نے قریباً 10 برس قبل متعارف کرایا تھا۔ مزید پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف ڈاکٹر سیف کے مطابق، مریم نواز کو خیبر پختونخوا کے منصوبے نقل کرنے میں ہی عافیت نظر آتی ہے، مگر ایسے منصوبوں کے لیے خیبر پختونخوا جیسی مخلص قیادت بھی ضروری ہے۔ انہوں...