2026-06-02@21:07:36 GMT
تلاش کی گنتی: 3554
«افغانستان کو»:
(نئی خبر)
بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا آئی سی سی پر پاکستان کو سزا دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف گروپ میچ کے بائیکاٹ پر کسی قسم کی سزا نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ فیصلہ حکومتی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا دائرہ کار آئی سی سی کے تادیبی اختیارات سے باہر ہے۔ پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم 15 فروری کو کولمبو میں ہونے والے ہائی پروفائل میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حکومت پاکستان...
افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، ہم انہیں بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں۔ یہ لوگ ریاست کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر ہمارے دشمن ہیں، یہ انہی کے ایجنٹ ہیں ۔ دشمنوں کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان پر قابض طالبان رجیم کا خودساختہ بیانیہ تلخ حقائق کو چھپانے میں ناکام ہو گیا ہے۔ امن، معیشت، حکمرانی اور انسانی حقوق سے متعلق طالبان کے دعوے زمینی حقائق کے بالکل برعکس دکھائی دیتے ہیں جبکہ رجیم میں دہشت گردی کی حمایت، جارحیت اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی عروج پر ہے۔ عالمی جریدے نے افغان طالبان رجیم کے ترقی، سلامتی اور کامیابی کے دعوؤں کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ امریکی جریدے یوریشیا کے مطابق اقوام متحدہ کے اعداد و شمار طالبان کے دعوؤں کو ناقابلِ اعتماد قرار دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے روابط براہِ راست افغان سرزمین سے جوڑے جا رہے ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق...
سابق چینی وزیر انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنا دی گئی۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے تانگ یی جون کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بدعنوانی کے نتیجے میں ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہونے پر تانگ یی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سزا ایسے وقت سنائی گئی ہے جب چینی صدر شی جن پنگ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور سخت مہم کو...
اسلام آباد‘ پشاور (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے خیبر پی کے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا امن وامان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) سابق چینی وزیر انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے کے جرم میں عمرقید سنا دی گئی۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے تانگ یی جون کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بدعنوانی کے نتیجے میں ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہونے پر تانگ یی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ یہ سزا ایسے وقت سنائی گئی ہے جب چینی صدر شی جن پنگ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور سخت مہم کو مزید تیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر شہری اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے دوران کسی قسم کی دقت یا رکاوٹ کا سامنا نہ کریں، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں تک جانے والے راستوں کو ہموار اور صاف ستھرا بنایا جائے۔ قبرستانوں کو سیوریج کے پانی اور گندگی سے پاک رکھا جائے اور قبرستانوں کے اندر و باہر صفائی، روشنی اور پانی کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ شب برأت کے دن تمام میونسپل عملہ قبرستانوں میں موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی...
چین کی ایک عدالت نے سابق وزیر انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں کرپشن کے خلاف مہم: نمبر 2 جنرل سمیت 9 افسران برطرف چین کے ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق شیامن انٹرمیڈیٹ پپلز کورٹ نے بتایا کہ تانگ نے سنہ 2006 سے سنہ 2022 کے دوران 137 ملین یوان (تقریباً 19.71 ملین ڈالر) سے زائد مال غیر قانونی طور پر وصول کیا اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں اور افراد کو فوائد پہنچائے جن میں کمپنیوں کی لسٹنگ، زمین کی خریدوفروخت، بینک قرضے اور کیسز کی کارروائی شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تانگ...
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم تاثرات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ سیاست کسی سرکس سے کم نہیں، ترقی پیچھے رہ گئی، عطا تارڑ میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت ضرورت پڑنے پر عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجے گی تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال بانی چیئرمین پی ٹی آئی رو بہ صحت ہیں۔ اگر عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا پڑا تو کیا حکومت بھیجنے کو تیارہے؟ صحافی کے سوال پر سنیے عطاء اللہ تارڑ کا جواب pic.twitter.com/2bNHrs3rE3 — WE News (@WENewsPk) February 2, 2026 ایک اور سوال...
کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے جس سے شہریوں، کاروباری افراد اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زرایع کے مطابق ہفتے کو معطل ہونے والی موبائل ڈیٹا سروس اب تک بحال نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسی دوران، کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ریلوے سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی آج روانہ نہیں ہوئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج بھی نہیں چلی۔ شہریوں نے اس معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری بحالی کی اپیل کی ہے تاکہ...
امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فوجداری ضابطے میں تشدد اور خوف کو ریاستی پالیسی بنا دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے بعد افغان خواتین اور پناہ گزین شدید خطرات میں ہیں، طالبان فوجداری ایکٹ میں جبر اور سزا کو قانونی تحفظ دے دیا گیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا ضابطہ افغانستان کو شدت پسندوں کے لیے محفوظ بنا رہا ہے، افغانستان کا نیا قانون انسانی حقوق کے خلاف کھلا اعلان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے ہونے والی ایک بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 14 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج نے افغانستان کو اپنی بنیادی آپریشنل پناہ گاہ بنا رکھا ہے، جہاں سے پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی، بھرتی، رابطہ کاری اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب...
کراچی (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ اہلکار نے عمران خان کو لندن سوسائٹی کا شیر کہا، ایپسٹین فائلز میں انکشاف، ڈی کلاسیفائیڈ ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کے اثر و رسوخ کو سفارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکی کوشش سامنے آئی۔ ایپسٹین فائلز کی تازہ ریلیز میں شامل خفیہ دستاویزات (ڈی کلاسیفائیڈ ای میلز) سے سن 2013 میں کی جانے والی ایک سفارتی کوشش پر روشنی پڑتی ہے، جس کا مقصد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے اثر و رسوخ کو استعمال کرنا تھا، یہ سب اس سے کئی سال پہلے ہوا جب وہ پاکستان کے وزیرِاعظم بنے۔ یہ وضاحت جون 2013 کی ایک ای میل میں سامنے آئی، جو اقوامِ متحدہ کی سابق اہلکار نصرہ حسن نے...
— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی اور جسٹس عدنان کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔درخواست گزار کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کی نظر بندی کا حکم دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے 8 فروری کو ہڑتال کے اعلان پر نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔اس حوالے سے درخواست پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری منصور علی اور دیگر نے دائر کی ہے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائیوں کی جمعیت اہلحدیث پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے جو کسی بھی مذہب، قوم یا نظریے سے تعلق نہیں رکھتی۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محض چند گھنٹوں کے اندر 145 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ہندوستان کی پراکسی...
اہل کراچی کا تاریخی’’ جینے دو کراچی مارچ‘‘،حافظ نعیم الرحمن کا 14فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت و بے حسی ، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی حق تلفی ، سنگین مسائل اور شہر کی ابتر حالت کے خلاف اتوار کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں شریک لاکھوں مردو و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ اور قابض میئر سے کہتے ہیں کہ وہ خود عوام کی جان چھوڑیں گے یا پھر جنریشن زی کے ہاتھوں بے دخل ہوں گے ، اب قبضے کا نظام نہیں چلے گا ، 14فروری کو ہم سندھ اسمبلی پر ایک دھرنا دیں گے اور اہل کراچی کا حق اور اختیار لے...
بابر شہزاد تُرک: پولیس سروس آف پاکستان کے مزید 7 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے، افسران کو اے ایس پی سے ترقی دے کر ایس پی بنا دیا گیا۔ ترقیوں کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس کے اے ایس پی عبداللہ عمران کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی مجیدہ پروین ہالیپوٹو کی گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی راحیلہ اقبال کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی عبدالحمید...
فوٹو بشکریہ حافظ نعیم الرحمان / فیس بک امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 14 فروری سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی کو مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نہ ہی بلاول بھٹو میں سے کوئی بھی گل پلازا آیا۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور بلاول زرداری کراچی میں رہتے ہیں، لیکن وہ بھی گل پلازا نہیں آئے، وزیراعظم شہباز شریف زخموں پر مرہم رکھنے کراچی نہیں آئے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ گل...
(عیسیٰ ترین) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش/استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ دفعہ 144 کے تحت پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں اور پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرور ت ہے: خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکام کے مطابق 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، جلسے جلوس اور چہرہ ڈھانپنے پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت واضح رہے کہ گزشتہ روز...
کوئٹہ: دہشت گردی کے واقعات کے بعد بلوچستان میں ریل اور مسافر کوچز سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر ریل سروس معطل کر دی گئی۔ مزید پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات؛ کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرنیٹ سروس معطل پنجاب سے بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع، تمام داخلی راستے بند بلوچستان میں آپریشن مکمل، خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام شہری شہید دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب، کراچی اور سبی روٹس پر مسافر کوچز سروس بھی معطل کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رونماء ہونے والے واقعات کے باعث حفاظتی اقدامات...
کینبرا: آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار کے بعد سفارتی سطح پر ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم کر دے گا۔ آسٹریلیا کے محکمۂ خارجہ و تجارتی امور کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے مقرر کردہ کسی بھی سفارتکار، اعزازی قونصل یا نمائندے کو تسلیم نہیں کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ طالبان حکومت کو افغان عوام کا جائز نمائندہ تسلیم نہ کرنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی جریدوں ایس بی ایس نیوز اور نیشنل ٹریبون کے مطابق آسٹریلیا نے طالبان حکومت کی انسانی حقوق...
کراچی: ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے گل پلازہ سانحے پر جماعت اسلامی کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک واقعے پر سیاست کرنا افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل ہے۔ اپنے بیان میں سمعتا افضال سید نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلاجواز طور پر ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے اور اس طرح کے الزامات محض سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گل پلازہ سانحے کی شفاف تحقیقات کی جا چکی ہیں اور واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ سانحہ گل پلازہ انکوائری؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا...
افغان طالبان کی کابل واپسی کے بعد سے دہشتگرد حملوں میں 238 فیصد اور جانی نقصان میں 209 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اور ساؤتھ ایرا ٹیررازم پورٹل سے لیے گئے ہیں۔ افغان طالبان کی 2021 میں کابل دوبارہ واپسی کے بعد ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا آپشن لیا گیا۔ اس کا نتیجہ ٹی ٹی پی قیدیوں کی رہائی، ان کی نقل و حرکت کی آزادی کی صورت میں نکلا۔ مذاکرات کے وقفہ امن کو ٹی ٹی پی نے اپنی تنظیم نو کے لیے استعمال کیا۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف مذاکرات اور آپریشن کی دو قسم کی حکمت عملی ہی آزمائی ہے۔ ملٹری آپریشن سے حاصل کامیابیاں...
طالبان کی پالیسیوں نے تقریبا ڈیڑھ کروڑ افغان شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2026 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )طالبان رجیم کی نااہلی اور انتہا پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان کا صحت کا نظام مکمل زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہیکہ ملک میں کروڑوں افراد بنیادی علاج سے محروم ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق طالبان دور میں 1 کروڑ 44 لاکھ افغان شہری صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔صرف 2025 میں 422 سے زائد اسپتال اور کلینک بند ہونے سے 30 لاکھ افراد علاج سے محروم ہوگئے۔ خواتین کے لیے طبی تعلیم و تربیت پر پابندیوں کے باعث افغان خواتین کے...
—جنگ فوٹو این سی سی آئی اے کوئٹہ نے 15 لاکھ روپے کی ’سیکسٹورشن‘ میں ملوث افغانی باشندے کو گرفتار کر لیا، ملزم خواتین کی نازیبا تصاویر کی ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔حکام کے مطابق ملزم ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے ’ڈیڈ ڈراپس‘ کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا، ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ریکارڈ نہ ہونے پر ملزم کا سراغ میٹا اور اے آئی سے لگایا گیا، خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلات سمیت کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل اور ہارڈویئر میں سیکڑوں حساس تصاویر کی موجودگی کی تصدیق...
اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پر مصنوعی سیاسی لوگوں کی برائے نام حکومت مسلط کیا گیا ہے۔ دامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اسکی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے بلوچستان کی کشیدہ صورتحال پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اس کی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں حکومت کس کی ہے؟ دو دن پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان نے زوردار دعویٰ کیا کہ کوئٹہ بلوچستان کنٹرول میں ہے۔...
اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پر مصنوعی سیاسی لوگوں کی برائے نام حکومت مسلط کیا گیا ہے۔ دامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اسکی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے بلوچستان کی کشیدہ صورتحال پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اس کی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں حکومت کس کی ہے؟ دو دن پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان نے زوردار دعویٰ کیا کہ کوئٹہ بلوچستان کنٹرول میں ہے۔...
امیر جماعت اسلامی نے سوال اٹھایا کہ آخر تھانے کو یہ جرات اور اختیار کس نے دیا کہ وہ ایک مظلوم شہری پر تشدد کرے؟ انہوں نے پنجاب میں بااختیار نچلی سطح کے بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر میونسپل سروسز کا ذمے دار عوام کو جوابدہ منتخب کونسلر یا یونین کونسل چیئرمین ہوتا تو ایسے واقعات پیش نہ آتے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ داتا دربار پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت، پولیس نظام اور اختیارات کے موجودہ ڈھانچے پر کڑی تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سلچوک بیرکتار اوغلو نے آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز...
نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے اصل حقائق کو چھپانا قابل معافی جرم سمجھا جائے گا، اصل ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، گل پلازہ کے شہداء اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی اعلان کرنا چاہیے، غیر جانبدار جوڈیشل انکوائری پر یقین رکھتے ہیں، ہائیکورٹ کے سینئر ججز پر مبنی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد شہداء کی نماز جنازہ کی ادائیگی اور دعا...
پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ لیگ کی پرفارمنس پر قومی ٹیم بنانے کا نہیں سوچتا، لیگ انٹرٹیٹمنٹ کرکٹ ہے، پیسا بن جاتا ہے، فارم بحال کرسکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں۔کپتان نے کہا کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے، وہ لیگ کی بنیاد پر قومی ٹیم بنانے کی بالکل نہیں سوچتے، لیگ کرکٹ انٹرٹیمنٹ ہے، پیسہ بنانے کیلئے ہوتی ہے اس سے فارم بحال کی جاسکتی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم جب جلد آؤٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے موجودہ حالات عارضی طور پر خراب ہیں، تاہم چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بریفنگ میں دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کا فریم ورک بھارت کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے اور سارک کا فورم بھی بھارت کی وجہ سے معطل ہے، اس لیے پاکستان دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ روابط مضبوط کر رہا ہے۔حکام نے کہا کہ چین کو افغانستان میں دہشت گردی کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں...
اسلام آباد: افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں خطے کے لیے ایک سنگین سیکیورٹی چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔ عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے اپنی رپورٹ میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ یوریشیا ریویو کے مطابق افغان طالبان حکومت اب صرف افغانستان کا داخلی مسئلہ نہیں رہی بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ بن چکی ہے۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے باعث پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے تو اس...
غزہ جنگ: اسرائیلی فوج نے پہلی بار 71 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے پہلی بار غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 71 ہزار تسلیم کرلی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے مانا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران یہ جانی نقصان ہوا۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کو ناقابلِ اعتبار قرار دیتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابلِ اعتماد سمجھتا ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق یہ تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو براہِ...
روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مشرقی افریقہ تک براہِ راست سمندری راہداریوں کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کراچی سے جبوتی اور ممباسا تک نئی شپنگ لائنز شروع کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔ وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مشرقی افریقہ کی پچاس کروڑ صارفین پر مشتمل مارکیٹ تک رسائی پاکستان کا اہم ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سمندری راہداریوں سے تجارتی لاگت میں تیس فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ کراچیجبوتی روٹ کے آغاز سے ترسیل کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر...
پیرس:(ویب ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی نژاد اخبار فروش علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ فرانس کا ایک اعلیٰ سول اعزاز ہے جو طویل خدمات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے علی اکبر کی خدمات کو سراہا اور فرانسیسی معاشرے میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں فرانس منتقل ہوئے۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف فرانس میں اپنی شناخت بنائی بلکہ پاکستانی کمیونٹی کا نام بھی روشن کیا۔ علی اکبر کو فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق حکام دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہے ہیں، سارک کا فورم بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہا ہے، اس وجہ سے ہم علاقائی ممالک کے ساتھ روابط قائم کر رہے ہیں۔ چین کے افغانستان میں دہشتگردی کے حوالے سے خدشات ہیں، پاکستان کے بھی افغانستان...
پاکستان نے کشیدگی میں کمی کےلیے مخلصانہ کردار ادا کیا، ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم - فوٹو: فائل پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور چاہتا ہے کوئی ایکشن نہ ہو۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطہ موجود ہے، پاکستان نے کشیدگی میں کمی کےلیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، کشیدگی میں اضافے سے خطے کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایران خطے میں کسی نئی کشیدگی کا خواہاں نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہے ہیں، سارک کا فورم بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہا ہے، اس وجہ سے ہم علاقائی ممالک کے ساتھ روابط قائم کر رہے ہیں۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا حکام کے مطابق...
فوٹو: فائل پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہے ہیں، سارک کا فورم بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہا ہے، اس وجہ سے ہم علاقائی ممالک کے ساتھ روابط قائم کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق چین کے افغانستان میں دہشتگردی کے حوالے سے خدشات ہیں، پاکستان کے بھی افغانستان کے حوالے سے خدشات ہیں، چینی شہریوں...
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے میڈیا پر عائد پابندیوں کو مزید بڑھاتے ہوئے ملک میں کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے آزادی اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق طالبان کے یہ اقدامات ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول قائم کرنے اور آزاد صحافت کو دبانے کی کوشش ہیں۔ تنظیم نے بتایا کہ طالبان حکومت کے تحت کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیمیں پہلے ہی دھمکیوں، سخت پابندیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں، اور پرمٹس کی منسوخی نے ان کے لیے کام کرنا اور بھی مشکل بنا دیا ہے۔ تنظیم...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستان نےبین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا ہے کہ رواں ہفتے صدر مملکت متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں، دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈیوس کا دورہ کیا، انہوں نے متعدد عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے واپسی پر ابوظہبی میں سٹاپ اوور کیا، ابوظہبی میں انہوں نے اتصلات کے اعلی...
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی ،فریڈم 250، کے سلسلہ میں ایک لیکچر سیریز کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد پاکستانیوں کو کلیدی اہمیت کی حامل ترجیحات، مثلاً انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل معیشت اور نایاب معدنیات کے بارے میں رُوشناس کرانا ہے۔ اس سیریز کے تحت امریکی کمپنی برٹن سنوبورڈز کی بانی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر ڈونا کارپینٹر اور امریکی محکمہ خارجہ کے اسپورٹس تبادلہ پروگرام کی ایلومنائی اور پاکستانی کھلاڑی ثمر خان نے کھیلوں سے وابستہ افراد، نوجوانوں اور تجارتی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی نو تعمیر شدہ عمارت میں 28 جنوری کو منعقدہ والی اس تقریب کے دوران مقررین نے اسپورٹس انٹرپرینیوئر شپ ...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ شخص کو شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران نادرا حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔عدالت میں درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ افغان شہری کو درخواست گزار کی فیملی ٹری میں شامل کر لیا گیا ہے، اب درخواست گزار کی پوری فیملی کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں۔اس پر جسٹس عدنان الکریم میمن نے نادرا کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ افغان شہری کو پاکستانی خاندان میں کیسے شامل کر دیا گیا؟جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ یہ تو پاکستانی ہیں ان کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران ہر پاکستانی شہری پر قرضے کا بوجھ 13 فیصد اضافے کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ بڑھتا ہوا عوامی قرضہ حکومت کے لیے ایک سنگین معاشی چیلنج بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یہ انکشاف وزارتِ خزانہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی سالانہ فِسکل پالیسی اسٹیٹمنٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں فی کس قرضہ 2 لاکھ 94 ہزار 98 روپے تھا، جو مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 41 روپے ہو گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی اونچی اڑان، پاکستان میں ہوشربا اضافہ متوقع یوں ایک ہی...
تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے افراد اپنی ہی جماعت سے غداری کر کے آج سیاسی طور پر بے حیثیت ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے افراد اپنی ہی جماعت سے غداری کر کے آج سیاسی طور پر بے حیثیت ہو چکے ہیں۔ ہم خیال گروپ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ساجدہ صداقت نے کہا کہ یہ عناصر خود کو الیکٹیبلز قرار دے رہے ہیں، جو دن کی روشنی میں خواب...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)افغان طالبان حکومت نے اظہارِ رائے کی آزادی پر مزید قدغنیں عائد کرتے ہوئے میڈیا پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ پر پہلے سے عائد پابندیوں کے بعد اب میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ اقدامات افغانستان میں آزادی اظہار رائے کو دبانے اور میڈیا پر مکمل کنٹرول قائم کرنے کی ایک منظم اور مذموم کوشش کا حصہ ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کے دور میں میڈیا سپورٹ ادارے پہلے ہی دھمکیوں، سخت پابندیوں اور سنگین مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واضح کیا کہ طالبان کے یہ...
اسلام ٹائمز: سنی گروہ خصوصاً پشتون مذہبی مدارس میں تعلیمی حالات کو اپنے حق میں ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور دیگر اقلیتیں اگر پڑھنا اور پڑھانا چاہیں تو طالبان کے مخصوز ضابطوں پر عمل کرنے پر مجبور ہیں۔ حتیٰ کہ پشتو زبان نے فارسی/دری اور ملک کی دیگر عام زبانوں کی جگہ لے لی ہے۔ شیعوں سے متعلق قوانین کو بھی قانونی ڈھانچے سے ہٹا دیا گیا ہے اور آئین میں اس آئینی حق کا ذکر نہیں رکھا گیا۔ ملک کا آبادیاتی ڈھانچہ پشتونوں کے حق میں بدل جائے گا، جس کے نتیجے میں بالآخر ایک قسم کی "طالبانیت" یا افغانستان پر پشتون طالبان کے تسلط پر مبنی ایک آمرانہ نظام لمبے عرصے کے لئے قائم ہو...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سربراہ تحفظِ تحریکِ آئینِ پاکستان محمود خان کی جانب سے 8 فروری کو مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مکمل شٹر ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کڑی شرط عائد کردی پاکستان تحریک انصاف کے مطابق 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہو گا اور پارٹی نے تمام قیادت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کر رہے ہیں اور لاہور اور سندھ کا دورہ بھی کر چکے ہیں...
بلوچستان کی کابینہ نے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جامع قانون کی منظوری دی ہے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کوئٹہ میں 19جنوری کو صوبائی کابینہ کے 22ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ یکم فروری سے ریاست یا حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جبری گمشدگی نہیں ہوگی اور اس حوالے سے واضح قانونی فریم ورک موجود ہو گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز گرے زونز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران تفتیش اور پوچھ گچھ کرتی ہیں۔ مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا جاتا ہے تاہم یکم فروری کے بعد مسنگ پرسنز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا اور اس ضمن...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) حکومت اور ایف پی سی سی آئی میں اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت معاشی اہداف کے حصول کیلئے تعاون کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایم او یو پر دستخط کئے، معاہدے کی تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارو جدون، چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین سمیت دیگر کی شرکت ایم او یو کے تحت 2047 تک پاکستان کو 3 ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانے کے حکومتی ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا، اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کیلئے...
پاکستان کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم، حکومت اور چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
حکومت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے درمیان اڑان پاکستان پروگرام کے تحت معاشی اہداف کے حصول کے لیے تعاون کے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرلیے گئے۔ ایم او یو پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے دستخط کیے۔ مزید پڑھیں: 2025-26 کی پہلی سہ ماہی، ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا کیوں؟ احسن قبال نے بتادیا معاہدے کی تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارو جدون، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین سمیت دیگر شرکا موجود تھے۔ ایم او یو کے تحت 2047 تک پاکستان...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ شاندار ہے اور موجودہ بولرز، خاص طور پر شاہین آفریدی، ان کے لیے چیلنج ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مارش نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سیریز کے لیے پُرجوش ہیں اور دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز کھیلنا ٹیم کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ زیادہ تر کھلاڑی دبئی میں ٹریننگ کر رہے تھے اور کل کے میچ کے لیے ہم بہترین تیاری کے ساتھ اتریں گے۔ مارش نے پاکستان کے کھلاڑیوں کی بیگ بیش لیگ میں کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ماہرین کے مطابق 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے پھیلتی ہیں، اور اگر صاف پانی فراہم کیا جائے تو بیماریوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا مریض سے رابطہ مختصر ہوتا ہے، اس لیے نرسیں مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھے کاموں کا اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے، اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کردار ادا...
کراچی: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 30 افراد کے کوائف منگل کو کمشنر کراچی کو بھجوائے گئے تھے اور امید ہے کہ آج معاوضہ کی رقم کے چیکس انہیں مل جائیں گے۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ جوں جوں لواحقین ہمیں دستاویزات فراہم کر رہے ہیں ان کے کیسز فوری آگے بھجوائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ڈی سی آفس میں سہولت ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے جہاں تمام ادارے ایک ساتھ موجود ہیں تاکہ ورثاء کو دستاویزات تیار کرانے میں تکلیف کا سامنا نہ ہو اور لواحقین مختلف محکموں کے چکرنہ لگائیں۔...
اسپین کی بائیں بازو کی حکومت نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپین کی عدالت نے پاکستانی شہری کو 36 سال قید کی سزا سنادی وزیر برائے امورِ مہاجرت ایلما سائز نے کہا ہے کہ یہ اقدام یورپ کے کئی ممالک میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے برعکس ایک نمایاں فیصلہ ہے۔ ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی وی ای سے گفتگو کرتے ہوئے ایلما سائز نے بتایا کہ قانونی حیثیت حاصل کرنے والے افراد ملک کے کسی بھی حصے اور کسی بھی شعبے میں کام کرنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے مہاجرت کے مثبت اثرات پر زور دیتے...
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے ایم کیو ایم وزرا کی سکیورٹی واپس لینے کے دعووں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر جھوٹے بیانیے اور منفی پروپیگنڈے پر اتر آئی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی وزیر یا رہنما سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ جو افراد سیکیورٹی کے مجاز ہیں، ان کے پاس مکمل سیکیورٹی موجود ہے۔ سمعتا افضال سید نے کہا کہ یہ سہولت قانون اور سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات محض سیاسی پروپیگنڈہ ہیں۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ سات بلوں کی منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ تجارت، ٹیکس، سماجی تحفظ، تعلیم، ریلوے اور انسانی حقوق سے متعلق اقدامات کے لئے قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ قانون سازی میں نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی)بل 2026،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل2026ء،ریلوے کی منتقلی (ترمیمی) بل 2026، گھریلو تشدد (انسداد و تحفظ) بل 2026، دانش سکولز اتھارٹی بل 2026،انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2026 اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی) بل، 2026ء شامل ہیں۔ دریں اثناء صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا...
بارسلونا: وفاقی وزیر قانون ‘ انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن میںشیلڈ پیش کی جا رہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹا ف رپورٹر ) گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک سانحے کے بعد ریسکیو، پولیس اور تفتیشی اداروں کی کارروائیاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق تکنیکی ٹیم آج عمارت کے اندرآخری بار سرچ آپریشن انجام دے گی، جس کے بعد گل پلازہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیم کو ملبے تلے دبے مزید 2 افراد کی انسانی باقیات بھی ملی ہیںجس کے بعد اب تک 74 لاشیں ملبے سے برآمد ہو چکی ہیں۔7 لاشوں کو فیشل ریکگنیشن اور شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے، پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے تکنیکی پروسیس...
افغانستان کے صوبے خوست میں طالبان حکومت کی جانب سے ایک ہی روز کم از کم 36 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف جرائم میں گرفتار ان 36 ملزمان کو طالبان کی سپریم کورٹ نے نہ صرف سرعام کوڑے مارنے بلکہ قید کی سزائیں بھی سنائی تھیں۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج سرعام 36 سزا پانے والے 36 ملزمان کو جرم کے اعتبار سے 10 سے 39 کوڑے مارے گئے جب کہ 1 سے 2 سال تک جیل میں بھی رکھا جائے گا۔ طالبان حکام نے بتایا کہ جن ملزمان کو سرعام کوڑے مارے گئے اور قید کی سزا سنائی گئی ان پر منشیات کے استعمال، غیر اخلاقی تعلقات، چوری اور دیگر جرائم کے الزامات ثابت ہوئے...
کراچی: بھارت نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ساف فٹسال چیمپئن شپ 2026 میں 1-5 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ہی دوسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی فٹ سال ٹیم اپنے آخری میچ میں ناکامی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ ساف فٹسال چیمپین شپ میں پاکستان کو اپنے چھٹے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کھیل کے ابتدائی منٹ میں سبقت حاصل کرنے والے بھارت نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے اپنی سبقت ثابت کی، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-1 سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا لیا، آلودگی سے پاک توانائی جامع ترقی اور موسمیاتی اہداف کے لیے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، حکومت کی پالیسی میں آلودگی سے پاک توانائی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان نے 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سموگ اور فضائی آلودگی عوامی صحت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے، فضائی آلودگی کے سماجی و معاشی اثرات تشویشناک ہیں، کم کاربن ترقی پاکستان کی قومی موسمیاتی پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان کے...
ویب ڈیسک: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، عمارت 9 روز قبل آتشزدگی سے شدید متاثر ہوئی تھی۔ آتشزدگی کے دوران گل پلازہ کا 40 فیصد منہدم ہوگیا تھا جبکہ عمارت کے بقیہ حصے کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ کے ایم سی کے عملے نے گل پلازہ کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کے لیے کھڈے کرنا شروع کر دیے، عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی لگا کر بند کیا جائے گا۔ اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول دوسری جانب، ٹیکنیکل ٹیم بھی عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔ سانحہ گل پلازہ میں اب تک جاں بحق افراد...
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، عمارت 9 روز قبل آتشزدگی سے شدید متاثر ہوئی تھی۔ آتشزدگی کے دوران گل پلازہ کا 40 فیصد منہدم ہوگیا تھا جبکہ عمارت کے بقیہ حصے کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ کے ایم سی کے عملے نے گل پلازہ کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کے لیے کھڈے کرنا شروع کر دیے، عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی لگا کر بند کیا جائے گا۔ دوسری جانب، ٹیکنیکل ٹیم بھی عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔ سانحہ گل پلازہ میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ایکسپریس نیوز...
بھارت کے سابق سیاستدان اور سینیٹر شانتہ چیتری نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو اندرونی خلفشار اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث عالمی سطح پر تنہائی کا شکار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس بھارت اس وقت سنگین سیاسی، معاشی اور سفارتی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ شانتہ چیتری کے مطابق مودی کی سفارت کاری زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور جھوٹے دعوؤں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور اسٹریٹجک حیثیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ بڑھتے ٹیکس، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سابق سینیٹر نے کہا کہ امریکا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پاکستان علما کونسل کا افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان علما کونسل نے افغان حکومت کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔ پاکستان علما کونسل کے اعلامیہ کے مطابق افغان حکومت کے احکامات قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں، یہ تقسیم قرآن وسنت کے احکامات کے خلاف ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تقسیم ہندوانہ تعلیمات کے مشابہ ہے، افغان طالبان حکومت خود کو شرعی اسلامی حکومت قرار دیتی ہے، اسے ان امور پر اپنا موقف فوری طور پر دنیا...
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنا ممکن نہیں، اسی وجہ سے انہیں نااہل کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: ایبٹ آباد، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو بلدیاتی نمائندوں نے روک لیا مینگورہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود وادی تیراہ جائیں گے اور وہاں کے عوام کے ساتھ جرگہ کریں گے۔ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ صوبے کے عوام اپنے حقوق سے باخبر ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو عام انتخابات کے 2 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ہڑتال...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ اور فرانزک کہاں ہورہا ہے؟ ورثا، سیاسی، مذہبی جماعتوں اور تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ دہلی کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک المناک قومی سانحہ ہے جس میں 100 سے زیادہ قیمتی جانوں کا اور اربوں روپے کا نقصان ہوا، پورا ملک اس سانحہ پر سوگوار ہے ہر آنکھ اشک بار ہے، آج یہاں سے چار جنازے اٹھے ہیں جب کہ اس کالونی میں ایک ہی خاندان کے چھ...
فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل نے افغان حکومت کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔پاکستان علماء کونسل کے اعلامیہ کے مطابق افغان حکومت کے احکامات قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں، یہ تقسیم کسی بھی صورت قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق نہیں۔ طالبان کا نام نہاد دستور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مبصرین کراچی مبصرین ڈاکٹر قمر چیمہ اور بریگیڈیئر مسعود... اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تقسیم ہندوانہ تعلیمات کے مشابہ ہے، افغان طالبان حکومت خود کو شرعی اسلامی حکومت قرار دیتی ہے، اسے ان امور پر اپنا مؤقف فوری طور پر دنیا کے سامنے...
طالبان حکومت میں افغانستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، سابق وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز کابل:(آئی پی ایس) افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی معیشت شدید بحران کا شکار ہو چکی ہے اور ماہرین مستقبل کو مزید تاریک قرار دے رہے ہیں۔ سابق افغان وزیر خزانہ انوار الحق احدی نے افغانستان انٹرنیشنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں طالبان حکومت کے معاشی ترقی سے متعلق دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انوار الحق احدی کے مطابق افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے نہ تو کوئی واضح قانونی فریم ورک موجود ہے اور نہ ہی ریاستی ادارے آزادانہ طور پر کام کر رہے...
گلستان جوہر بلاک 15میں واقع نجی اسکول کے باہر سیوریج سے سڑک زیرآب ہونے کی وجہ سے طلبہ وطالبات اورمسافروں کومشکلا ت کاسامناہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اس قانون کا مقصد بیوی، بچوں، بزرگ افراد، معذور افراد، ٹرانس جینڈر اور ایک ساتھ رہنے والے افراد کو گھریلو تشدد اور ہر قسم کے استحصال سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ بل کے تحت بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا، گالی دینا، تعاقب کرنا، جذباتی اور نفسیاتی طور پر پریشان کرنا قابلِ سزا جرائم قرار دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ نے دانش اسکول اتھارٹی سمیت 3 اہم قوانین منظور کرلیے، اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں سوشل میڈیا پر ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کے بعض نکات پر بحث جاری ہے، خصوصاً اس تاثر پر کہ قانون کے تحت...
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے پاکستان کی وفاقی حکومت کی اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنانے پر سراہا اور کہا کہ ان اقدامات کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، اور بجٹ کی پابندی سے وسائل عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پر جہاز ٹیسٹ کرلیے، اب اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے آئی ایم ایف کی ضرورت نہ رہے، وزیر دفاع خواجہ آصف جورجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنایا ہے اور اقدامات کے ثمرات پہلے ہی ظاہر ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم رکھے ہیں اور وزیر اعظم شہباز...
برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے افغانستان جنگ کے دوران غیر امریکی نیٹو افواج کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں غیر امریکی نیٹو فوجی محاذ جنگ سے پیچھے رہے تھے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ’میں صدر ٹرمپ کے اس بیان کو توہین آمیز، اور سچ کہوں تو، انتہائی افسوسناک سمجھتا ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت نہیں کہ ان بیانات سے ملک بھر میں ’شدید دکھ اور تکلیف‘ کا احساس پیدا ہوا۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی مسلح افواج کے 457...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تیراہ متاثرین کی گاڑی کو حادثے کے بعد زخمیوںکی عیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹرز کو منافع کی لالچ میں چونا لگ گیا، جعلساز نے کروڑوں ہڑپ لیے۔کئی قومی کھلاڑی فراڈ کے سبب کروڑوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کیساتھ مبینہ فراڈ ہوا ہے، کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پرباضابطہ شکایت درج نہیں کرائی، کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مسئلہ حل کرانے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے سابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہ راست بھی کاروباری شخص کیساتھ سرمایہ کاری کی،کرکٹرز نے اپنے کروڑوں روپے غیر...
جی بی حکومت کی درخواست پر شاہراہ قراقرم پر پھنس جانے والے مسافروں کیلئے کوہستان انتظامیہ کا ریسکیو آپریشن
کوہستان انتظامیہ نے حکومت گلگت بلتستان کے فوری رابطہ کے نتیجے میں پھنس جانے والے مسافروں کو خوراک سمیت علاج کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہوئے انہیں رہائش بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان کی درخواست پر برف باری اور شدید بارشوں کے نتیجے میں پھنس جانے والے مسافروں کے لئے کوہستان انتظامیہ نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے شاہراہ قراقرم کوہستان میں برف باری کے دوران پھنس جانے والے مسافروں کو محفوظ مقامات تک پہچانے کیلئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطے کے بعد ہنگامی ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ دریں اثناء حالیہ برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں ضلع کوہستان کے مقام پر شاہراہ قراقرم کی بندش...