آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ کو سیل کرنے کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، عمارت 9 روز قبل آتشزدگی سے شدید متاثر ہوئی تھی۔
آتشزدگی کے دوران گل پلازہ کا 40 فیصد منہدم ہوگیا تھا جبکہ عمارت کے بقیہ حصے کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔
کے ایم سی کے عملے نے گل پلازہ کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کے لیے کھڈے کرنا شروع کر دیے، عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی لگا کر بند کیا جائے گا۔
اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول
دوسری جانب، ٹیکنیکل ٹیم بھی عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔
سانحہ گل پلازہ میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہوگیا، عمارت سروے کے بعد سیل کر دی جائے گی۔ عمارت کا بیشتر حصہ کلیئر ہے صرف ایک حصہ باقی، جسے آج کلیئر کر لیا جائے گا۔
جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 اور لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہے، اب تک 55 افراد کے لواحقین نے ڈی این اے نمونے جمع کروائے ہیں
بنوں: پولیس موبائل وین پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ چند لواحقین کے تین، تین یا چار، چار لوگ بھی شامل ہیں۔ اب تک جاں بحق 23 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم