گل پلازہ کے 30 متاثرین کو آج معاوضے کے چیک مل جائیں گے، ڈپٹی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
کراچی:
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 30 افراد کے کوائف منگل کو کمشنر کراچی کو بھجوائے گئے تھے اور امید ہے کہ آج معاوضہ کی رقم کے چیکس انہیں مل جائیں گے۔
ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ جوں جوں لواحقین ہمیں دستاویزات فراہم کر رہے ہیں ان کے کیسز فوری آگے بھجوائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ڈی سی آفس میں سہولت ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے جہاں تمام ادارے ایک ساتھ موجود ہیں تاکہ ورثاء کو دستاویزات تیار کرانے میں تکلیف کا سامنا نہ ہو اور لواحقین مختلف محکموں کے چکرنہ لگائیں۔
انہوں نے بتایا کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی ایف آر سی نکوائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں نادرا وین بھی ڈی سی آفس میں موجود ہے، ایف آرسی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ معاوضہ کی رقم جاں بحق افراد کے حقیقی ورثاء کو ملے۔
ڈی سی ساوٌتھ نے بتایا کہ گل پلازہ کی عمارت میں جاری سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، اب تک لا پتا افراد کی فہرست 79 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 23 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرکے باقیات ورثا کے حوالے کی جا چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔