data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس مالی امداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سانحے کے مختلف پہلوؤں اور متاثرین کو دیے جانے والے ریلیف پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گل پلازہ سانحے میں متاثر ہونے والے دکانداروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کمشنر کے ذریعے 5،5 لاکھ روپے کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کی مد میں ادا کیے جا رہے ہیں۔ سندھ کابینہ نے اس موقع پر متاثرہ دکانداروں کو ایک، ایک کروڑ روپے کے بلاسود قرض فراہم کرنے کی بھی منظوری دی تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین کو تنہا نہ چھوڑے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ قرض حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا اور اس پر واجب الادا سود حکومت خود ادا کرے گی، تاکہ دکانداروں پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو 2 ماہ کے اندر اندر کاروبار شروع کرنے کے لیے دکانوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کی بحالی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لیے عمارتوں کے حفاظتی معیارات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متاثرین کا تحفظ اور انہیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ

(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن