data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ماڈل پارک کورنگی نمبر 5میں لانڈھی ٹائون کے تحت مسلسل تیسرے سال پھولوں کی نمائش کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہے اب یہ شہر مزید خاموش نہیں رہے گا ، کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق ، بنیادی سہولیات ، جینے کا حق اور جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے ، یکم فروری کو شارع فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ ‘‘ منعقد ہوگا ، مارچ میں خواتین سمیت لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہوں گے ، پیپلز پارٹی کے 18برس کی بدترین دور حکمرانی ، بد انتظامی ، نا اہلی اور کرپشن نے شہری اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق 85ہزار عمارتوں کی این او سی موجود نہیں ، جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے محدود وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں ، اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کے شہدا کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتما م کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی ، واضح رہے کہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح پہلے کیا جانا تھا تاہم سانحہ گل پلازہ کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا ، افتتاحی تقریب سے ٹائون چیئر مین لانڈھی عبد الجمیل خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ، منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے ساتھ نا انصافی و حق تلفیوں اور اہل کراچی پر ظلم کے خلاف پہلے بھی میدان عمل میں موجود تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، حکمران پارٹیوں کو بھی اب جواب دینا ہوگا کہ آخر کراچی کے عوام کب تک لاشیں اُٹھاتے رہیں گے ؟ حکمران پارٹیوں کو عوام کو بے وقوف بنانے کا عمل اب ختم کرنا ہوگا ، کراچی جو پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے ، صوبے کو 95فیصد بجٹ فراہم کرتا ہے ، حکومت کی ذمے داری ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو تحفظ اور حادثات سے بچائو کے لیے عملی اقدامات کرے ، انہوں نے کہا کہ کمشنر تو خود جوابدہ ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی اور قرار واقعی سزا دی جائے ، متاثرین کو متبادل جگہ اور لواحقین کو معاوضہ فوری ادا کیا جائے ، منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی اور بے حسی کا یہ حال ہے کہ ساڑھے 3 کروڑ عوام کے لیے صرف 400بسیں چلا کر ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ اہل کراچی خواتین اور بزرگ چنگ چی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں ، گل پلازہ میں آگ لگی تو فائر بریگیڈ کے پاس فائر بائوزرموجود نہیں تھے، آگ بجھانے والا کیمیکل نہیں تھا ، گاڑیوں کا ڈیزل ختم ہوگیا ، ایم کیو ایم نے بلدیہ فیکٹری میں 259افراد کو زندہ جلایا ،بعد میں کمپنسیشن کے لیے بھی 2،2 لاکھ روپے بھی مانگے گئے ، ایم کیو ایم عوام کو بیوقوف بنانے کا عمل بند کرے ، وہ پیپلز پارٹی کے ہر جرم میں برابرکی شریک ہے اور آج بھی یہ وفاق کا حصہ ہیں ، منعم ظفر خان نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی صرف عمارتوں سے نہیں بلکہ مثبت سرگرمیوں، سرسبز ماحول اور عوامی شرکت و تعاون سے قائم ہوتی ہے۔ ٹائون کی کوششوں سے پھولوں کی نمائش جیسی تقریبات شہری زندگی میں امید، خوشی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔ شہریوں کو صاف اور سرسبز ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،عبدالجمیل خان نے کہاکہ لانڈھی ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے لیے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کے تعاون سے ہم علاقے کو مزید خوبصورت اور مثالی بنائیں گے۔ لانڈھی ٹاؤن میں مثبت، تعمیری اور عوامی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ٹی ایم سی سید امداد علی شاہ، وائس چیئرمین محمد عمران اور سماجی کارکن و سرپرست اعلیٰ فخرالہدیٰ، عرفان بٹ و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے ۔نمائش میں مختلف اقسام کے دیدہ زیب اور خوش رنگ پھولوں کی دلکش سجاوٹ نے شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اہل علاقہ، خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور اس کاوش کو صحت مند تفریح اور ماحولیاتی خوبصورتی کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، ٹائون چیئرمین عبد الجمیل کے ساتھ ماڈل پارک کورنگی نمبر 5میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح و دورہ کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پھولوں کی نمائش جماعت اسلامی گل پلازہ عوام کو کے لیے

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال