افغانستان: طالبان نے میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے میڈیا پر عائد پابندیوں کو مزید بڑھاتے ہوئے ملک میں کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے آزادی اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق طالبان کے یہ اقدامات ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول قائم کرنے اور آزاد صحافت کو دبانے کی کوشش ہیں۔ تنظیم نے بتایا کہ طالبان حکومت کے تحت کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیمیں پہلے ہی دھمکیوں، سخت پابندیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں، اور پرمٹس کی منسوخی نے ان کے لیے کام کرنا اور بھی مشکل بنا دیا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان کے یہ انتہا پسندانہ اقدامات میڈیا کو مؤثر اور منظم بنانے کے دعوؤں کے بالکل برعکس ہیں۔ ماہرین کے مطابق طالبان کی آمرانہ پالیسیوں اور غیر منصفانہ فیصلوں کے باعث آزاد صحافت شدید خطرے میں ہے اور صحافیوں کے لیے کام کرنا مزید غیر محفوظ ہو گیا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی کہا کہ طالبان حکومت شفافیت، جوابدہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے میڈیا پر سخت کنٹرول قائم کر رہی ہے تاکہ اپنی ناکامیوں اور غلط پالیسیوں کو عوام کی نظر سے دور رکھا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔