امن: کے پی حکومت کوششیں بڑھائے: وزیراعظم، سہیل آفریدی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد‘ پشاور (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے خیبر پی کے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا امن وامان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔ خیبر پی کے میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح کیلئے صوبائی حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھانی چاہئیے۔ صوبائی حکومت با اختیار ہے، صحت و تعلیم کیلئے خیبر پی کے کے عوام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی حکومت خیبر پی کے کے عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ خیبر پی کے وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، صوبے کی عوام کی خوشحالی کیلئے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابق بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی۔ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے خیبر پی کے میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دائرہ کار کے مطابق تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ باہمی مشاورت اور اشتراکِ عمل کے ذریعے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں خیبر پی کے کی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں، پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوئی بھی کوشش عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ آبی ذخائر کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان اور اقوام عالم کو آبی ذخائر کے دیرپا تحفظ اور موثر انتظام کے عزم کے اعادہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آبی ذخائر کا تحفظ محض موسمیاتی تغیر سے بچائوکیلئے ایک ماحولیاتی فریضہ نہیں بلکہ یہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر سماجی فلاح و بہبود کا ضامن بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انڈس واٹرز ٹریٹی1960 کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتا ہے اور پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہوئے بھرپور انداز میں مسترد کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بنک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی جس میں کنٹری پارٹنر شپ فریم وررک پر عملدرآمد سے متعلق ترجیحات پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجے پال بنگا کا عالمی بنک کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں عالمی بنک گروپ کی اہم معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ عالمی بنک گروپ کی طویل المدتی شراکت داری اور ملک کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے اس کے عزم کو سراہا، بالخصوص 10 سالہ عالمی بنک گروپ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تحت تعاون کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے عالمی بنک گروپ کو مزید موثر ترقیاتی شراکت دار بنانے میں اجے بنگا کی قیادت کو بھی سراہا اور کہا کہ حکومت پاکستان پائیدار اقتصادی استحکام کے حصول کے لیے ایک جامع، کثیر الجہتی اور ملکی ضروریات کے مطابق تشکیل دیے گئے اصلاحاتی پروگرام پر پوری تندہی سے عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے مضبوط انفراسٹرکچر، زرعی کاروبار، ڈیجیٹل ترقی، توانائی، انسانی وسائل، مالیاتی اصلاحات، روزگار کے مواقع اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے عالمی بنک گروپ کی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف اور اجے بنگا نے اس بات پر زور دیا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ہم آہنگ ترجیحات پر تیز رفتار عملدرآمد اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت اور بڑے پیمانے پر نتائج حاصل کیے جا سکیں، یہ اقدامات ترقیاتی منصوبوں میں عملدرآمد کی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ایسی جامع انتظامی اصلاحات پر کاربند ہے جو روزگار پر مبنی اقتصادی ترقی کو فروغ دیں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ تاریخی آرٹ ایگزینیشن، 61ویں وینس بیانالے 2026 ء میں پاکستانی پیویلین کی ٹیم نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں پویلین کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی معروف آرٹسٹ فائزہ بٹ، پویلین کی کیوریٹر، بیٹریز کوفینٹس فلیکانو، اور پاکستان پیویلین کمشنر ڈاکٹر یعقوب خان بنگش شریک تھے۔پاکستان پیویلین ٹیم نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ وینس میں رواں برس نمائش میں پاکستان کے روایتی آرٹ، اس کی جمالیات و خوبصورتی کے بارے دنیا بھر سے آئے مہمانوں و سیاحوں کو دکھایا جائے گا۔ مزید برآں وفد نے وزیراعظم کو پاکستانی پویلین کے افتتاح کی بھی دعوت دی۔ ادھر وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات بطور وزیراعلیٰ میرے عہدے کا تقاضا تھا، خیبر پی کے اور عوام کے حقوق کیلئے وزیراعظم سے ملاقات ضروری تھی۔ دہشت گردی کے حوالے سے ایک اور خصوصی ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ وزیراعظم سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون پر گفتگو کی، صوبے کیلئے این ایف سی، این ایچ پی اور صوبے کے بقایا جات پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے دہشت گردی پر مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوئی، خیبر پی کے حکومت اپنی جیب سے 26 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کر چکی ہے، دہشت گردوں کا کوئی صوبہ،ملک اورنہ کوئی مذہب ہوتا ہے۔دہشت گردی کی ہم سب کو بحیثیت پاکستانی مذمت کرنی چاہئے۔ ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتے رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، وزیراعظم سے کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی، وادی تیراہ اورکرم کے لوگ جو قربانی دے رہے ہیں اس کے سامنے یہ 4ارب روپے کچھ بھی نہیں، وادی تیراہ اورکرم کے لوگ پاکستان کیلئے قربانی دے رہے ہیں، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جن سے ان کی دل آزاری ہو۔ دریں اثناء سہیل خان آفریدی نے اسلام آباد میں عالمی بنک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی جس کے دوران صحت، تعلیم و ہنر، معدنیات، توانائی اور کلائمیٹ رزیلینس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عالمی بنک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنا رہی ہے، خیبر پختونخوا میں ’’احساس ماں‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، حمل سے بچے کی پیدائش تک ماں اور بچے کی مکمل دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہوگی، بچی کی پیدائش کی صورت میں تین ماہ اضافی معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی کے پی کے نے کہا کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو ہم ہمیشہ اس کی مذمت کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم سے این ایف سی،ائے آئی پی ، این ایچ پی اور دیگر بقایاجات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ کے پی کے کے مالی مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے ہیں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال اور متعلقہ ٹیم کو کے پی کے کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت ضروری ہے قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت اب تک 26 ارب روپے خرچ کر چکی ہے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزید فالو اپ میٹنگز جلد ہوں گی حتمی فیصلے ہوتے ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قربانیاں دینے والوں پر سیاسی بیان بازی ناقابل قبول ہے ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جن سے ان کی دل آزاری ہو تیراہ ، کرم اور باجوڑ کے عوام پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ چار ارب روپے قربانیوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ فوج، پولیس، سی ٹی ڈی اور عوام فرنٹ لائن پر قربا
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عالمی بنک گروپ شہباز شریف سے صوبائی حکومت دہشت گردی کے پاکستان کے خیبر پی کے سے ملاقات اجے بنگا اور عوام پی کے کے کے عوام عوام کی کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان