چترال، دیر بالا، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، کوہستان، کرم اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج سے کل تک صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی جبکہ بارش کے امکانات کم ہیں۔ تاہم پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔ انہوں نے مری میں سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور جاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ ڈی جی کے مطابق سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔ چترال، دیر بالا، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، کوہستان، کرم اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 7، مالم جبہ میں منفی 5، دروش میں منفی ایک جبکہ چترال میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن