تھانہ واربرٹن پولیس کی بڑی کارروائی، مویشی چور گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر تھانہ واربرٹن پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاضلاعی سرگرم مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت ملزمان گرفتار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چوری شدہ 29 مویشی بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
انہون نے مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مویشی چور گینگ سے چوری و نقب زنی سمیت 19 وارداتوں کا سراغ بھی لگایا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جاوید عرف جیدی، عرفان عرف فانی، اویس، پرویز، علی اور بوٹا شامل ہیں جبکہ ملزمان ضلع ننکانہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں سرگرم تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔