پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد ہے، فافن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-01-22
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار پرشرح خواندگی سے متعلق فافن کی جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد ہے،جو جنوبی ایشیا کے دیگرممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے، 2018-19 کے مقابلے میں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے،جو انتہائی سست پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54 فیصدہے،جو واضح صنفی عدم مساوات کوظاہرکرتی ہے،صوبائی سطح پرپنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی،جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیامیں مالدیپ 98 فیصدشرح خواندگی کیساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سری لنکامیں شرح خواندگی 93 فیصد،بھارت میں 87 فیصد اوربنگلا دیش میں 79 فیصد ہے،خطے کی اوسط شرح خواندگی 78 فیصد ہے،جبکہ پاکستان اس اوسط سے بھی خاصا پیچھے ہے۔ نوجوانوں میں شرح خواندگی 77 فیصد جبکہ بالغ آبادی میں یہ صرف 60 فیصد ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں شرح خواندگی فیصد ہے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔