پاکستان ٹیم میں کوئی معصوم نہیں، کرکٹر معصوم ہو نہیں سکتا:سلمان آغا کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ لیگ کی پرفارمنس پر قومی ٹیم بنانے کا نہیں سوچتا، لیگ انٹرٹیٹمنٹ کرکٹ ہے، پیسا بن جاتا ہے، فارم بحال کرسکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں۔کپتان نے کہا کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے، وہ لیگ کی بنیاد پر قومی ٹیم بنانے کی بالکل نہیں سوچتے، لیگ کرکٹ انٹرٹیمنٹ ہے، پیسہ بنانے کیلئے ہوتی ہے اس سے فارم بحال کی جاسکتی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم جب جلد آؤٹ ہوجائے تو بہتر ہے کچھ دیر کیلئے ان سے دور رہا جائے، اس وقت کوئی بات کرنا مناسب نہیں ہوتی۔کپتان نے کہا کہ عثمان خان اچھے وکٹ کیپر ہیں خواجہ نافع اور صاحبزادہ فرحان بھی آپشن ہیں، ضرورت پڑنے پر انہیں کیپنگ کروا سکتے ہیں، ڈیتھ اوور میچز میں بڑا فرق ڈالتے ہیں جس پر سب سے زیادہ کام کیا جارہا ہے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ جب کوئی پاکستان سے کھیلتا ہے تو وہ اپنا نمبر چوز نہیں کرسکتا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی معصوم نہیں، کرکٹر معصوم ہو نہیں سکتا، ابرار احمد سب سے زیادہ شرارتی ہے۔ سلمان علی آغا نے مزید انکشاف کیا کہ صائم ایوب جتنی دیر سوتا ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔