Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:18:11 GMT

پہلا ٹی 20‘پاکستان نے آسٹریلیا  کو 22رنز سے شکست دیدی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

پہلا ٹی 20‘پاکستان نے آسٹریلیا  کو 22رنز سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے8وکٹوں پر 168رنز بنائے ۔ پاکستان ٹیم نے پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوانے کے باجود جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی 10 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔صائم ایوب 40، کپتان سلمان علی آغا 39 اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔فخر زمان 10‘عثمان خان 18‘شاداب خان ایک ‘شاہین شاہ آفریدی صفرپر آئوٹ ہوئے ۔ محمد نواز15اور سلمان مرزا4رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔  ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ اور ماہل بریڈ مین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 169 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام رہی اور صرف 80 کے مجموعی سکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21، دوسری 28 پر گری جس کے بعد بیٹرز نے سنبھل کر بیٹنگ کی تو 68 رنز پر میتھ رنشا رن آؤٹ ہوگئے۔ پھر 68 رنز پر ہی کونولی آؤٹ ہوئے۔ 80 کے مجموعی سکور پر مچل اون بھی رن آؤٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز تک محدود رہی۔ میتھیو شارٹ پانچ ‘کپتان ٹریوس ہیڈ 23‘کیمرون گرین 36‘میٹ رنشاپندرہ ‘کوپر کنولی صفر‘مچل اوون آٹھ ‘جوش فلپ بارہ ‘جیک ایڈورڈز پانچ‘ژاویئر بارٹلٹ 34‘ایڈم زمپا پانچ رنز تک محدود رہے ۔ صائم ایوب اور محمد ابرار نے 2، 2 جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔صائم ایوب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل قذافی سٹیڈیم میں ہی سہ پہر چار بجے کھیلا جائیگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان نے ا سٹریلیا ٹ ہوئے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار