پنجاب میں ہر جان قیمتی، متاثرہ فیملی کو کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے دلوائیں گے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں اس قسم کا واقعہ ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔بھاٹی گیٹ واقعے پر اعلی سطحی اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ ٹیپا اور واسا سے ذمہ داران کے نام کیوں نہیں سامنے لائے گئے اور گرفتاریاں کیوں نہیں کی گئیں، انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد ہر لمحہ کرب بھرا رہا اور یہ مجرمانہ غفلت ہے۔

مریم نواز نے متاثرہ فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دلوایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان کو مالی امداد فراہم کی جا سکے اور قتل میں کوئی فرق نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حادثے کی جگہ تعمیراتی کام جاری تھا، سیوریج لائن انتہائی اونچی تھی اور پانی کا بہا بدلتا رہتا تھا، ماں اور بیٹی لاہور میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے تھے اور حادثے سے قبل رکشے پر سوار ہو رہی تھیں۔ حادثے کی جگہ پر اندھیرا تھا اور لائٹنگ کا انتظام موجود نہیں تھا، جس سے سانحے کو روکا جا سکتا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ سائٹ پر موجود تمام لوگ واقعے کے ذمہ دار ہیں اور ایک نہیں بلکہ کئی مین ہول کھلے ہوئے تھے، تعمیراتی کام کے دوران انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، ماں کی لاش کل اور بچی کی لاش آج ڈھونڈی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اس سائٹ پر حفاظتی انتظامات کا فقدان انتہا کی انتباہی نشانی ہے، دنیا بھر میں تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات لازمی کیے جاتے ہیں۔

وزیراعلی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پینافلیکس لگا کر سائٹ بند کر دی گئی، روشنی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور جن لوگوں نے سائٹ کو کھلا چھوڑا ان کے گھروں میں بچے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں اور CCTV کی جانچ میں وقت لگتا ہے، یہ راجن پور یا لیہ کی نہیں، لاہور کی بات ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ایران اپنے دفاع کے لئے تیار ہے:سفیر امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ایران اپنے دفاع کے لئے تیار ہے:سفیر پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی کراچی وفاق کو دینے کا مطالبہ غداری ہے تو آئین سے شق نکال دیں، خالد مقبول آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے وفد کی ہیلتھ ریگرلیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ضعیم ضیا سے ملاقات عمران خان کے معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، محمود اچکزئی وزیراعلی سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف